Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
جزء القراءة خلف الإمام للبخاري

Juzz Al Qurah Khlaf Imam Bukhari

by Imam Bukhari

306 Hadith10 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ · حديث 134.7

وَقَدْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لاَ صَلاَةَ إِلاَّ بِقِرَاءَةٍ". وَنَهَى عَنِ الْكَلاَمِ،

اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قراءت کے بغیر نماز نہیں ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (نماز میں) کلام کرنے سے منع کیا۔

Hadith 134.7

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ · حديث 134.8

وَقَالَ: "إِذَا قُلْتَ لِصَاحِبِكَ أَنْصِتْ، وَالإِمَامُ يَخْطُبُ، فَقَدْ لَغَوْتَ". ثُمَّ أَمَرَ [31/ب] مَنْ جَاءَ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ "أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ" وَكذَلِكَ لَمْ يحظر أَنْ يَقْرَأَ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ.

اور آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے فرمایا: جب امام خطبہ دے رہا ہو اور تو اپنے ساتھی کو کہے کہ ’’چپ کر‘‘ تو تُو نے لغو(فضول) کام کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ جو شخص آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعتیں پڑھے اس لیے وہ جب سورۂ فاتحہ پڑھے گا تو خطا کار نہیں ہوگا۔

Hadith 134.8

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ · حديث 157.1

وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، وَأَبِي سَلَمَةَ

اور ابراہیم بن سعد نے زہری سے، انہوں نے سعید (بن المسیب) اور ابوسلمہ (بن عبدالرحمٰن) سے بیان کیا۔

سَعِيدٍ، وَأَبِي سَلَمَةَ، ← الزُّهْرِيِّ، ← وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ

Hadith 157.1

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ · حديث 176.1

قَالَ [37/ب] الْبُخَارِيُّ: فإِنِ اعْتَلَّ مُعْتَلٌّ فَقَالَ: إِنَّمَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لاَ صَلاَةَ إِلاَّ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ"، وَلَمْ يَقُلْ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ. قِيلَ لَهُ: إن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَدْ بَيَّنَ حِينَ قَالَ: "اقْرَأْ ثُمَّ ارْكَعْ، ثم ارفع، ثُمَّ اسْجُدْ ثُمَّ ارْفَعْ، ثم اسجد، ثم ارفع فَإِنَّكَ إِنْ أَتْمَمْتَ صَلاَتَكَ عَلَى هَذَا فَقَدْ تَمَّتْ، وَإِلاَّ فإنَّمَا تَنْتقُصُهُ مِنْ صَلاَتِكَ"، فَبَيَّنَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيَ كُلِّ رَكْعَةٍ قِرَاءَةً وَرُكُوع وَسُجُود، وَأَمَرَهُ أَنْ يُتِمَّ صَلاَتَهُ عَلَى مَا بَيَّنَ لَهُ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى. وَهَذَا حَدِيثٌ مُفَسِّرٌ لِلصَّلاَةِ كُلِّهَا لاَ لِرَكْعَةٍ دُونَ رَكْعَةٍ. -

بخاری نے کہا: اگر کوئی شخص یہ علت پیش کرتے ہوئے کہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف یہ کہا ہے کہ سورۂ فاتحہ کے بغیر نما زنہیں ہوتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا کہ ہر رکعت نہیں ہوتی، تو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا بیان واضح کر دیا ہے۔ آپ نے فرمایا: پڑھ پھر رکوع کر، پھر سجدہ کر، پھر اٹھ، پس تو نے اگر اپنی نماز کو اس طریقے پر پورا کیا تو نماز پوری ہوگئی۔ ورنہ گویا تو اپنی نماز سے نقصان کرے گا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان کر دیا کہ ہر رکعت میں قراءت، رکوع، اور سجود ہیں اور اسے (مسٔی الصلاۃ کو) نماز پوری کرنے کا حکم دیا اس طریقے سے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی رکعت کے بارے میں بتایا اور یہ حدیث ساری نماز کے لیے مفسر (وبیان) ہے کسی ایک رکعت کے بارے میں نہیں۔

"إِنَّمَا ← [37/ب] الْبُخَارِيُّ: فإِنِ اعْتَلَّ مُعْتَلٌّ

Hadith 176.1

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ · حديث 176.2

وَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَقْرَأُ فِي الأَرْبَعِ كُلِّهَا".

اور ابوقتادہ (رضی اللہ عنہ) نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم چاروں رکعتوں میں قراءت کرتے تھے۔

أَبُو قَتَادَةَ: كَانَ النَّبِيُّ "يَقْرَأُ فِي الأَرْبَعِ كُلِّهَا".

Hadith 176.2

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ · حديث 190.1

حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ قال: ثَنَا الْبُخَارِيُّ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدِ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ (1)، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الصَّلاَةِ رَكْعَةً فَقَدْ أَدْرَكَهَا".

ہمیں محمود (بن اسحاق) نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں بخاری نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں محمد بن عبید نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں محمد بن سلمہ (المرادی) نے حدیث بیان کی، وہ محمد بن اسحاق (بن یسار) سے، وہ یزید بن ابی حبیب المصری سے، وہ عراک بن مالک سے، وہ ابوہریرہ ( رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے نماز میں سے ایک رکعت پالی تو اس نے (نماز) پالی۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ1، ← مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ← الْبُخَارِيِّ ← مَحْمُودٌ،

Hadith 190.1

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ · حديث 190.2

قَالَ الْبُخَارِيُّ: مَعَ أَنَّ الأُصُولَ فِي هَذَا، وغيره عَنْ الرَسُولِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَغْنِيَةٌ عَنْ مَذَاهِبِ النَّاسِ. قَالَ الْخَلِيلُ بْنُ أَحْمَدَ: يُكَثَّرُ الْكَلاَمُ لِيُفْهَمَ، وَيُقَلَّلُ لِيُحْفَظَ. -

بخاری نے کہا: ساتھ اس کے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں روایت شده احادیث، لوگوں کے مذاہب سے غنی کرنے والی ہیں اور خلیل بن احمد (الفراہیدی النحوی) نے کہا: سمجھانے کے لیے زیادہ کلام کیا جاتا ہے اور یاد کرانے کے لیے تھوڑا کلام کیا جاتا ہے(تاکہ بآسانی یاد ہو جائے)

الْخَلِيلُ بْنُ أَحْمَدَ: يُكَثَّرُ الْكَلاَمُ لِيُفْهَمَ، وَيُقَلَّلُ لِيُحْفَظَ. ← مَذَاهِبِ النَّاسِ. ← الرَسُولِ مُسْتَغْنِيَةٌ ← الْبُخَارِيُّ: مَعَ أَنَّ الأُصُولَ فِي هَذَا، وغيره

Hadith 190.2

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ · حديث 190.3

وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الصَّلاَةِ رَكْعَةً فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلاَةَ". وَلَمْ يَقُلْ: مَنْ أَدْرَكَ الرُّكُوعَ والسُّجُودَ (2) [40/أ] أَوِ التَّشَهُّدَ.

اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے نماز میں سے ایک رکعت پالی تو اس نے (نماز) پالی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا کہ جس نے رکوع یا سجدہ یا تشہد پالیا (تو اس نے نماز پالی)۔

Hadith 190.3

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ · حديث 190.4

وَمِمَّا يَدُلُّ عَلَيْهِ قَوْلُ ابْنِ عَبَّاسٍ: فَرَضَ اللَّهُ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ صَلاَةَ الْخَوْفِ رَكْعَةً.

اور اس کی دلیل (عبداللہ )بن عباس (رضی اللہ عنہما) کی (بیان کردہ) حدیث ہے کہ : اللہ نے تمہارے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی زبان سے نماز خوف کو ایک رکعت فرض کیا ہے۔

Hadith 190.4

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ · حديث 190.5

وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَوْفِ بِهَؤُلاَءِ رَكْعَةً، وَبهَؤُلاَءِ رَكْعَةً. فَالَّذِي يُدْرِكُ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ مِنْ صَلاَةِ الْخَوْفِ وَهِيَ رَكْعَةٌ لَمْ يَقُمْ قَائِمًا فِي صَلاَتِهِ أَجْمَعَ وَلَمْ يُدْرِكْ شَيْئًا مِنَ الْقِرَاءَةِ. -

اور (عبدالله) بن عباس (رضی اللہ عنہما) نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (حالتِ) خوف میں اِنہیں ایک رکعت پڑھائی اور اُنہیں ایک رکعت پڑھائی۔ پس جو شخص نماز خوف سے رکوع یا سجدہ پالے اور وہ ایک رکعت ہے تو اس نے اپنی ساری نماز میں (کوئی) قیام نہیں کیا اور نہ قراءت میں سے اسے کچھ ملا۔

Hadith 190.5

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ · حديث 208.1

وَيُرْوَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، صَلَّى عُمَرُ، وَلَمْ يَقْرَأْ فَلَمْ يَعُدَّهُ. وَهُوَ مُنْقَطِعٌ لاَ يُثْبَتُ. -

اور ابوسلمہ (بن عبدالرحمٰن) سے مروی ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھی اور قراءت نہیں کی تو اپنی نماز کا اعادہ نہیں کیا۔ یہ روایت منقطع ہے، ثابت نہیں ہے۔

أَبِي سَلَمَةَ، صَلَّى عُمَرُ، وَلَمْ يَقْرَأْ فَلَمْ يَعُدَّهُ. وَهُوَ مُنْقَطِعٌ لاَ يُثْبَتُ. ← وَيُرْوَى

Hadith 208.1

جزء القراءة خلف الإمام للبخاري · کتاب ‹ بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ · حديث 208.2

وَيُرْوَى عَنِ الأَشْعَرِيِّ، عَنْ عُمَرَ، أَنَّهُ أَعَادَ. - وَيُرْوَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ، عَنْ عُمَرَ، أَنَّهُ نَسِيَ الْقِرَاءَةَ فِي رَكْعَةٍ مِنَ الْمَغْرِبِ فَقَرَأَ "فِي الثَّانِيَةِ مَرَّتَيْنِ".

اور (زیاد بن عیاض) الاشعری سے مروی ہے کہ عمر ( رضی اللہ عنہ) نے (نماز کا) اعادہ کیا تھا اور عبداللہ بن حنظلہ (بن ابی عامر الراہب) سے مروی ہے کہ عمر ( رضی اللہ عنہ) مغرب کی ایک (پہلی) رکعت میں قراءت بھول گئے تو آپ نے دوسری رکعت میں دو دفعہ (سورۂ فاتحہ پڑھی)۔

عُمَرَ، أَنَّهُ نَسِيَ الْقِرَاءَةَ فِي رَكْعَةٍ مِنَ الْمَغْرِبِ فَقَرَأَ "فِي الثَّانِيَةِ مَرَّتَيْنِ". ← عَبْدِ اللهِ بْنِ حَنظَلَةَ ← عُمَرَ، أَنَّهُ أَعَادَ. وَيُرْوَى ← الْأَشْعَرِيِّ ← وَيُرْوَى

Hadith 208.2

chevron_left Previous
12345
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter