Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

الشرك

Shirk

  • Shirk
  • شرک

3229 hadiths

شعب الإيمان · السابع و الثلاثون من شعب الإيمان ‹ و هو باب في تحريم الفروج و ما يجب من التعفف عنها · حديث 5465

5466 - و أخبرنا أبو سعيد الماليني نا أبو أحمد بن عدي ثنا الحسين بن أحمد بن منصور سجادة ثنا بشر بن الوليد ثنا سليمان بن داود اليماني عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلمة عن أبي هريرة : عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : و الذي بعثني بالحق لا تنقضي هذه الدنيا حتى يقع بهم الخسف و المسخ و القذف قال : و من ذاك يا رسول الله قال : إذا رأيتم النساء ركبن السروج و كثرت المعازف و فشت شهادات الزور و شربت الخمر لا يستخفى بها و شرب المصلون في آنية أهل الشرك من الذهب و الفضة و استغنى النساء بالنساء و الرجال بالرجال فإذا رأيتم ذلك فاستدفروا واستعدوا إذا هوى القذف من السماء وفي رواية الماليني استنفروا و استعدوا فقال بيده هكذا فوضعها على جبهته يستر وجهه تفرد به سليمان بن داود هذا و هو ضعيف

ہمیں خبر دی ابو سعید مالینی نے ان کو ابو احمد بن عدی نے ان کو حسین بن احمد بن منصور سجادہ نے ان کو بشر بن ولید نے ان کو سلیمان بن داؤد یمامی نے ان کو یحییٰ بن ابی کثیر نے ان کو ابو سلمہ نے ان کو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھ کو بھیجا ہے حق کے ساتھ یہ دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ ان پر واقع ہوگا زمین میں دھنسایا جانا۔ شکلیں مسخ ہونا۔اور پتھر برسنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ یا رسول اللہ وہ کون لوگ ہوں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم لوگ دیکھو کہ عورتیں زین پر سواری کریں جب تم دیکھو کہ گانے بجانے کے آلات عام ہو جائیں۔ جب تم دیکھو کہ جھوٹی شہادتیں عام ہو جائیں۔اور شراب پی جانے لگے۔ اور اس کو چھپایا نہ جائے (سر عام پی جائے) اور نمازی لوگ اہل شرک کے برتنوں میں کھانے پینے لگیں مثلاً سونے چاندی کے برتنوں میں جب تم دیکھو کہ عورتیں عورتوں کے ساتھ اپنی خواہش پوری کریں۔ اور مرد مردوں کے ساتھ خواہش نفسانی پوری کریں۔ جب تم یہ چیز دیکھ لو تو پھر تو ہر طرف گناہوں کی مصیبت اور بو پاؤ گے اس وقت تم تیار رہنا آسمان سے پتھر پھینکے جانے کے لئے۔ اور مالینی کی ایک روایت میں ہے کہ۔ تم ان کاموں سے نفرت کرنا اور تیاری کرنا۔ اور آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اس طرح اور اس کو اپنے ماتھے پر رکھ لیا جس سے آپ نے اپنے چہرے کو چھپا لیا اس روایت کے ساتھ سلیمان بن داؤد متفرد ہے۔اور وہ ضعیف راوی ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَانِيُّ، ← بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَنْصُورٍ، سَجَّادَةُ، ← أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ ← أَبُو سَعِيدٍ الْمَالِينِيُّ ← و،

Shuab ul Iman · Thirty-seventh of the people of faith › And it is a chapter in the prohibition of broiler chickens and what must be abstained from them · Hadith 5465

شعب الإيمان · کتاب ‹ الأول من شعب الإيمان و هو باب في الإيمان بالله عز و جل · حديث 89

89 - قال : أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنبأ أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه أنبأ أبو مسلم ثنا محمد بن كثير ثنا سفيان عن سهيل بن أبي صالح عن عبد الله بن دينار عن أبي صالح عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : الإيمان بضع و ستون أو بضع و سبعون أفضلها لا إله إلا الله و أدناها إماطة الأذى عن الطريق و الحياء شعبة من الإيمان قال الحليمي رحمه الله تعالى : و هذه الشهادة فرض تجمع الاعتقاد بالقلب و الاعتراف باللسان و الاعتقاد و الإقرار و إن كانا عملين يعملان بجارحتين مختلفتين فإن نوع العمل واحد و المنسوب منه إلى القلب هو المنسوب إلى اللسان و المنسوب إلى اللسان هو المنسوب إلى القلب كما أن المكتوب ـ مما جمع بين كتبه و قوله هو المقول و المقول هو المكتوب قال : و العمل الصالح بالاعتقاد و الإقرار مجموع عدة أشياء : 1 - ـ أحدهما : إثبات البارئ جل جلاله ليقع به مفارقة التعطيل 2 - ـ و الثاني : إثبات وحدانيته لتقع به البراءة من الشرك 3 - ـ و الثالث : إثبات أنه ليس بجوهر و لا عرض ليقع به البراءة من التشبيه 4 - ـ و الرابع : إثبات أن وجود كل ما سواه كان معدوما من قبل إبداعه له و اختراعه إياه ليقع به البراءة من قول من يقول بالعلة و المعلول 5 - ـ و الخامس : إثبات أنه مدبر ما أبدع و مصرفه على ما يشاء ليقع به البراءة من قول القائلين بالطبائع أو تدبير الكواكب أو تدبير الملائكة فأما البراءة بإثبات الباري جل ثناؤه و الاعتراف له بالوجود من معاني التعطيل فلأن قوما ضلوا عن معرفة الله جل ثناؤه فكفروا و ألحدوا و زعموا أنه لا فاعل لهذا العالم و أنه لم يزل على ما هو عليه و لا موجود إلا المحسوسات و ليس وراءها شيء و أن الكوائن و الحوادث إنما تكون و تحدث من قبل الطبائع التي في العناصر ـ و هي الماء و النار و الهواء و الأرض و لا مدبر للعالم يكون ما يكون باختياره و صنعه فإذا أثبت المثبت للعالم إلها و نسب الفعل و الصنع إليه فقد فارق الإلحاد و التعطيل و هذا أحسن مذاهب الملحدين و القائلون به يسميهم غيرهم من أهل الإلحاد : الفرقة المتجاهلة و يدعونهم غير الفلاسفة أما البراءة من الشرك بإثبات الوحدانية فلأن قوما ادعوا فاعلين فزعموا أن أحدهما يفعل الخير و الآخر يفعل الشر و زعم قوم أن بدء الخلق كان من النفس إلا أنه كان يقع منها لا على سبيل السداد و الحكمة فأخذ الباري على يدها و عمد إلى مادة قديمة كانت موجودة معه لم تزل فركب منها هذا العالم على ما هو عليه من السداد و الحكمة فإذا ثبت المثبت أن لا إله إلا الله واحد و لا خالق سواه و لا قديم غيره فقد انتفى عن قول الشريك الذي هو في البطلان و وجوب اسم الكفر لقائله كالإلحاد و التعطيل و أما البراءة من التشبيه بإثبات أنه ليس بجوهر و لا عرض فلأن قوما زاغوا عن الحق فصفوا الباري ـ جل و عز ـ ببعض صفات المحدثين فمنهم من قال : إنه جوهر و منهم من قال : إنه جسم و منهم من أجاز أن يكون على العرش قاعدا كما يكون الملك على سريره و كل ذلك في وجوب اسم الكفر لقائله كالتعطيل و التشريك فإذا ثبت أنه ليس كمثله شيء و جماع ذلك أنه ليس بجوهر و لا عرض فقد انتفى التشبيه لأنه لو كان جوهرا أو عرضا لجاز عليه ما يجوز على سائر الجواهر و الأعراض و إذا لم يكن جوهرا و لا عرضا لم يجز عليه ما يجوز على الجواهر من حيث أنها جواهر كالتأليف و التجسيم شغل الأمكنة و الحركة و السكون و لا ما يجوز على الأعراض من حيث أنها أعراض كالحدوث و عدم البقاء و أما البراءة من التعطيل بإثبات أنه مبدع كل شيء سواه فلأن قوما من الأوائل خالفوا المعطلة ثم خذلوا عن بلوغ الحق فقالوا : إن الباري موجود غير أنه علة لسائر الموجودات و سبب لها بمعنى أن وجوده اقتضى وجودها شيئا فشيئا على ترتيب لهم يذكرونه و أن المعمول إذا كان لا يفارق العلة فواجب إذا كان الباري لم يزل أن يكون مادة هذا العالم لم تزل معه فمن أثبت أنه المبدع الموجد المحدث لكل ما سواه من جوهر و عرض باختياره و إرادته المخترع لها لا من أصل فقد انتفى عن قوله التعليل الذي هو في وجوب اسم الكفر لقائله كالتعطيل و أما البراءة من الشريك في التدبير بإثبات أنه لا مدبر لشيء من الموجودات إلا الله فلأن قوما زعموا أن الملائكة تدبر العالم و سموها آلهة و قد قال الله تعالى للملائكة : { فالمدبرات أمرا } و معنى المدبرات : المنفذات لما دبر الله على أيديها كما يقال لمن ينفذ حكم الله بين الخصوم : حاكم و زعم قوم أن الكواكب تدر ما تحتها و أن كل كائنة و حادثة في الأرض فإنما هي من آثار حركات الكواكب و اقترافها و اقترانها و اتصالها و انفصالها و غير ذلك من أحوالها فمن أثبت أن الله ـ عز و جل ـ هو المدبر لما أبدع و لا مدبر سواه فقد انتفى عن قوله التشريك في التدبير الذي هو في وجوب اسم الكفر لقائله كالتشريك في القدم أو في الخلق ثم أن الله عز و جل ثناؤه ضمن هذه المعاني كلها كلمة واحدة و هي لا إله إلا الله و أمر المأمورين بالإيمان أن يعتقدوها و يقولوها فقال جل و عز : { فاعلم أنه لا إله إلا الله } و قال فيما ذم مشركي العرب : { إنهم كانوا إذا قيل لهم لا إله إلا الله يستكبرون * ويقولون أإنا لتاركوا آلهتنا لشاعر مجنون } و المعنى أنهم إذا قيل لهم لا إله إلا الله استكبروا و لم يقولوا بل قالوا مكانها : أئنا لتاركوا آلهتنا لشاعر مجنون

فرمایا ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے وہ کہتے ہیں خبر دی ہے ابو بکر محمد بن اسحٰق فقیہ نے وہ کہتے ہیں خبر دی ہے ابو مسلم نے وہ کہتے ہیں بات بیان کی ہے محمد بن کثیر نے وہ کہتے ہیں ہمیں حدیث بیان کی ہے سفیان نے سہیل بن ابی صالح سے انہوں نے عبداللہ بن دینار سے انہوں نے ابو صالح سے انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا تھا : ( الا یمان بضع و ستون اوبضع و سبعون ، افضلھا لا الہ الا اللہ و ادنا ھا اماطۃ الا زی عن الطریق و الحیاء شعبۃ من اللایمان ) ایمان کے ساٹھ یا ستر سے زائد شعبے و شاخین ہیں سب برتر شاخ لا الہ الا اللہ ہے اور سب سے چھوٹی شاخ راستہ سے گندگی وغیرہ تکلیف دہ چیز ہٹا دینا ہے اور حیاء ایمان کا شعبہ ہے ۔ حلیمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں : یہ شہادت فرض ہے ۔ جو اعتقاد بالقلب اور اقرار باللسان کو شامل ہے ۔ دل کا اعتقاد اور زبان کا اقرار اگرچہ دو ایسے عمل ہیں جو دو مختلف اعضاء ( دل اور زبان ) سے صادر ہوتے ہیں ۔ مگر عمل کی نوعیت واحد ہے ۔ جو چیز اس میں قلب کی طرف منسوب ہے وہی زبان کی طرف منسوب ہے ۔ اور جو چیز زبان کی طرف منسوب ہے ہی دل کی طرف منسوب ہے ۔ جیسے لفظ مکتوب وہی لکھا ہوا مکتوب ہے وہی بولا ہوا مکتوب ہے ۔ بولا ہوا وہی لکھا ہوا اور لکھا ہوا وہی بولا ہوا مکتوب ہے حلیمی نے فرمایا ۔ کہ عمل صالح اعتقاد اور اقرار سمیت مجموعی طور پر متعدد اشیاء میں ۔ اول ۔ باری تعالیٰ کے وجود کا اثبات کرنا تانکہ اس کے ساتھ تعطیل کا عقیدہ سے انکار واقع ہو۔ دوم اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اثبات تانکہ اس کے ساتھ شرک سے بیزاری واقع ہو۔ سوم اس بات کا اثبات کے اللہ تعالیٰ نہ جوہر ہے نہ عرض ہے تانکہ اس کے ساتھ عقید تشبیہ سے بیزاری واقع ہو۔ چہارم ، اس بات کا اثبات کہ اللہ کے سوا ہر شئی کا وجود اللہ تعالیٰ کے ایجاد و اختراع کرنے سے قبل معدوم تھا تانکہ اس کے ذریعہ خالق و مخلوق کے مابین علت و معلول کے تعلق و رشتہ کے عقیدہ سے بیزاری و براءۃ واقع ہو۔ پنجم ، اس بات کا اثبات کہ جو کچھ اللہ نے پیدا کیا ہے اس کا مدبر اور متصرف جیسے چاہے وہ خود ہے تانکہ اس کے ذریعے ان لوگوں سے براۃ واقع ہو سکے جو اس بات کے قائل ہیں کہ کائنات طبعی طور پر چل رہی ہے یا وہ لوگ جو کہتے ہیں کواکب اور ستاروں کی گردش سے یا وہ لو گ جو کہتے ہیں کہ فرشتوں کی تدبیر سے چل رہی ہے بہر حال باری تعالیٰ کے اثبات کے ساتھ براۃ و بیزاری اور اللہ کے وجود کا اقرار یہ عقیدہ تعطیل کے رد میں سے ہے اس لئے کہ ایک قوم اللہ کی معرفت سے بھٹک گئی ہے اور کافر و ملحد ہو گئے ہیں اور انہوں نے یہ دعویٰ کر لیا ہے کہ اس کائنات کا کوئی خالق نہیں ہے ۔ یہ ہمیشہ اسی حالت پر ہے اور یہ کہ موجود وہی چیز ہو سکتی ہے جو محسوسات میں سے اور جو چیز محسوس نہیں ہوتی وہ موجود بھی نہیں ہے ۔ اور یہ کہ حوادث اور واقعات عناصر اربعہ آگ پانی ہوا مٹی کے طبائع کے تغیر و تبدیلی سے پیدا ہوتے ہیں اور یہ کہ عالم کا کوئی مدبر نہیں ہے جس کے اختیار اور عمل سے ہو جو کچھ ہوتا ہے ۔ جب کوئی ثابت کرنے والا عالم کے لئے ایک الہٰ ثابت کرتا ہے اور فعل اور صنعت کی نسبت اسی کی طرف کرتا ہے تو وہ الحاد اور تعطیل کو غلط کر دیتا ہے جب کہ وہ ملحدین کا خوبصورت مذہب ہے جس کے قائل اہل الحاد اپنے مخالفین کو فرقہ متجاہلہ کا نام دیتے ہیں اور انہیں غیر فلاسفہ و غیر معقول کہتے ہیں ۔ اسی طرح شرک سے براۃ و بیزاری وحدانیت کے اثبات سے ہوتی ہے کیونکہ ایک قوم کا دعویٰ ہے کہ کائنات کے دو فاعل ہیں یا دو خالق ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ ایک خیر کے امور اور دوسرا شر کے امور انجام دیتا ہے ۔ اور انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ تخلیق کی ابتدا روح اور نفس سے تھی لیکن غیر درست طریقہ اور غیر معقول طریقے تھی اللہ تعالیٰ نے اس تخلیق کو اپنے ہاتھ میں لے لیا اور مادہ قدیمہ کے طرف ارادہ کیا جو ازل سے اس کے ساتھ موجود تھا ۔ اور اس عالم کو اس مادہ سے بنایا اور ترتیب دیا اس موجود ہ درست اور معقول ترکیب کے ساتھ۔ جب کوئی ثابت کرنے والا یہ ثابت کرتا ہے کہ الٰہ کوئی نہیں ہے اللہ کے سوا وہ ایک ہے اس کے سوا کوئی خالق نہیں ہے اور اس کے سوا کوئی قدیم نہیں ہے ۔ تو وہ شریک ہونے کے قول کی نفی کرتا ہے اور یہ شریک ہونے کا کرنے والا قول باطل ہونے اور اپنے قائل کے لئے کافر کا لقب واجب کرنے میں الحاد اور تعطیل کے قول کی طرح ہے اسی طرح تشبیہ کے عقیدے سے براۃ و بیزاری یہ ثابت کرے کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ نہ جوہر ہے اور نہ ہی عرض ہے اس لئے ہے کہ ایک قوم حق سے بھٹک گئے ہیں اور انہوں نے اللہ تعالیٰ کو بعض حادث صفات کے ساتھ متصف کیا ہے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ جوہر ہے بعض کہتے ہیں کہ وہ جسم ہے ۔ بعض نے یہ جائز رکھا ہے کہ وہ عرش پر بیٹھا ہے جیسے کوئی بادشاہ تخت پر بیٹھا ہوتا ہے ۔ جب کہ یہ ساری باتیں اپنے قائل کے لئے کفر کا لقب لگانے کے لئے تعطیل اور تشریک کے عقیدے کی طرح ہیں ( کیونکہ ایسا کرنے سے اللہ تعالیٰ کے لئے یہ لازم آتا ہے کہ وہ کائنات کی اشیاء سے ممثلت رکھتا ہے جب کہ وہ مثلیت سے پاک ہے ( مترجم ) جب کوئی ثابت کرتے والا یہ ثابت کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ لیس کمثلہ شئی ہے اس کی مثل کوئی بھی شئی نہیں ہے خلاصہ اس کا یہ ہے کہ نہ وہ جوہر ہے اور نہ ہی عرض ہے تو وہ تشبیہ کی نفی کر دیتا ہے ۔ کیونکہ اگر وہ جوہر یا عرض ہوتا تو اس پر وہ سب کچھ جائز اور ممکن ہوتا جو تمام جو اہر و اعراض پر ہوتا ہے ۔ جب وہ جوہر نہیں ہے عرض نہیں ہے تو اس پر وہ سب کچھ جائز نہیں ہے جو جواہر و اعراض پر ہوتا ہے ۔ اس لئے کہ جواہر میں تالیف و ترکیب ہوتی ہے تحبیم ہوتی ہے اللہ اس سے پاک ہے اور مکان اور جگہ گھیرتے ہیں اللہ اس سے پاک ہے حرکت و سکون میں آتے ہیں اللہ اس سے پاک ہے ور وہ کیفیات بھی س پر جائز نہیں جو اعراض پر ہوتی ہے جیسے قائم بالغیر ہونا اپنے ہونے اور وجود کے لئے کسی اور شئی کا محتاج ہونا پھر حادث و فانی ہونا وغیرہ اللہ تعالیٰ تمام نقائص سے پاک ہے ۔ اسی طرح تعطیل سے براۃ و بیزاری ۔ یہ ثابت کرنے کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ہر شئی کو از سر نو بغیر مادہ کے بنانے والا ہے اپنی ذات کے سوا ( یہ اس لئے ضروری ہے کہ ) پہلے لوگوں میں سے ایک قوم نے فرقہ معطلہ کی مخلافت کی مگر حق تک رسائی پانے میں ناکام ہو گئے اور انہوں نے یہ قول اختیار کر لیا کہ اللہ تعالیٰ جود تو ہے لیکن اسی طرح کہ وہ تمام کائنات کی موجودات کے لئے علت اور سبب ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ اللہ کے وجود نے موجودات میں سے ہر ہر شئی کے وجود کو ایک کے بعد ایک کو تقاضا کیا ہے ایک خاص ترتیب کے ساتھ جس کا وہ ذکر کرتے ہیں اور یہ نہیں ہو سکتے ۔ تو جو شخص یہ ثابت کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ از سر نوع بغیر مادے اور بغیر مثال کے کائنات بنانے اور ایجاد کرنے والا ہے اور اپنے سوا ہر چیز کو از سرے نو پیدا کرنے والا ہے اپنے اختیار کے ساتھ اور اپنے ارادے کے ساتھ خواہ وہ چیز جوہر ہو یا عرض ہو بغیر کسی اصل کے اختراع کرنے والا ہے تو وہ شخص تعطیل کے قول کی نفی کرتا ہے علت و معلول کے عقیدہ کی نفی کرتا ہے جو عقیدہ اپنے قائل کے لئے کفر کا لقب دینے کے لئے عقیدہ تعطیل و تشریک کی طرح ہے اسی طرح شریک سے براۃ و بیزری یعنی تدبیر میں شریک ہونا اس کی نفی ہوتی ہے اس بات کے اثبات کے ساتھ کہ موجودات میں سے کسی بھی شئی کے لئے اللہ کے سوا کوئی مدبر نہیں ہے ۔ اس لئے کہ ایک قوم نے یہ دعویٰ کر رکھا ہے کہ فرشتے عالم کے مدبر ہیں لہذا ان کو اللہ کا نام دے رکھا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کے بارے میں فرمایا ۔ فالمدبرات امرا ( ناز علت ) مدبرات کا معنی ہے منفذات لما دبر اللہ علی ایدیھا اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھوں سے جس چیز کی تدبیر فرما دی ہے ان تدبیرات الہیہ کو نافذ کرنے والے مثال کے طور پر جیسے اللہ کے حکم کو نافذ کرنے والے کو حاکم کہتے ہیں جب وہ دو مخالفوں میں فیصلہ کرتا ے اور ایک قوم نے یہ دعویٰ کر رکھا ہے کہ کواکب اور ستارے اپنے نیچے مدبر ہیں اور ہر مصیبت اور ہر حادثہ جو دھرتی پر ہوتا ہے وہ کواکب کی گردش کے آثار سے ہوتا ہے اور ان کے ملنے اور جدا ہونے ان کے ملاپ اور جدائی وغیرہ کیفیات سے ہوتا ہے ۔ تو جو شخص یہ ثابت کرتا ہے کہ اللہ نے جو کچھ ایجاد و اختراع کیا ہے اس کا مدبر وہ خود ہے اس کے سوا کوئی مدبر نہیں ہے تو وہ تدبیر میں شریک کرنے کی نفی کرتا ہے جب کہ یہ شرک اپنے قائل کے لئے کفر کا لقب دینے میں قدیم ہونے کے شرک اور تخلیق میں شرک کی طرح ہے پھر اللہ تعالیٰ نے ( مذکورہ تمام شرک کی نفی کرنے اور توحید کے تمام مذکورہ و غیر مذکورہ ( پہلو اجاگر کرنے اور ثابت کرنے کے لئے ) اور مذکورہ تمام معانی کو ایک ہی کلمہ میں جمع کرنے کے لئے یہی ایک کلمہ دیا ہے وہ ہے لا الہ الا اللہ اللہ تعالیٰ نے ایمان کے لئے مامورین کو حکم دیا ہے کہ واسی کا عقیدہ رکھیں اور اسی کا قول و اقرار کریں اور اللہ تعالیٰ نے خود حکم دیا ہے : ( فاعلم انہ لا الہ الا اللہ ) ( سورۃ محمد ۱۹) یقین جاننے کہ وہ وہی اللہ ہے اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے ۔ ( یعنی لا موجود الا اللہ ، ولا واحد الا اللہ ، لا منزہ من الشرکاء الا اللہ لا منزہ من النشیبیہ الا اللہ ، لا مبدع ولا موجد بغیر اصلی و مادۃ الا اللہ ، لا مدب و الا متصرف فی الکو نالا اللہ ، و غیرہ ذلک من اللوازم و الصفات ) ( ازمترجم ) اللہ تعالیٰ نے مشرکین عرب کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا : ( انھم کانوا اذاقیل لھم لا الہ الا اللہ یستکبرون و یقولون ائنا لتار کوا الھتنا لشاعر مجنون ) ( الصافات ۳۵-۳۶) بے شک ان مشرکوں سے جب یہ کہا جاتا ہے کہ لا الہ الا اللہ کے سوا کوئی الٰہ نیں ہے تو وہ اکڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کیا ہم ایک شاعر اور دیوانے کے لئے اپنے بہت سارے معبودوں اور حاجت رواؤں کو چھوڑ دیں گے ؟ یعنی جب انہیں کہا جاتا کہ لا الہ الا اللہ تو وہ اخر جاتے اور اس کا اقرار نہ کرتے بلکہ اس کی جگہ یہ کہتے ہیں : ( ائنا لتار کوا التھنا لشاعر مجنون ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← عبد الله بن دينار ← سُھَیْلِ بْنِ اَبِیْ صَالِحٍ ← سُفْيَانَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،

Shuab ul Iman · Book › The first of the people of faith and it is a chapter in belief in God Almighty · Hadith 89

شعب الإيمان · الثامن من شعب الإيمان ‹ و هو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم إلى الموقف الذي بين لهم من الأرض ـ · حديث 267

267 - أخبرناه محمد بن عبد الله ثنا أبو بكر بن إسحاق ثنا بشر بن موسى ثنا الحميدي ثنا سفيان ثنا سهيل بن أبي صالح عن أبيه عن أبي هريرة : عن النبي صلى الله عليه و سلم بهذا الحديث و هو مخرج في كتاب مسلم و فيه دلالة على أن بغضهم تشهد عليهم ألسنتهم و بعضهم ينكر فيختم على أفواهم و تشهد عليهم سائر جوارحهم و يشبه أن يكون هذا الإنكار من المنافقين كما في خبر أبي هريرة و يشبه أن يكون منهم و ممن شاء الله و من سائر الكافر حين رأوا يوم القيامة فيغفر الله لأهل الإخلاص ذنوبهم لا يتعاظم عليه ذنب أن يغفره و لا يغفر الشرك قالوا : إن ربنا يغفر الذنوب و لا يغفر الشرك فتعالوا حتى نقول إنا كنا أهل ذنوب و لم نكن مشركين فقال الله عز و جل أما إذ كتموا الشرك فاختموا على أفواههم فيختم على أفواههم فتنطق أيديهم و تشهد أرجلهم ما كانوا يكسبون فعند ذلك عرف المشركون أن الله لا يكتم حديثا فذلك قوله : { يومئذ يود الذين كفروا وعصوا الرسول لو تسوى بهم الأرض ولا يكتمون الله حديثا } و هذا فيما روينا عن سعيد بن جبير عن ابن عباس أنه سئل عن ذلك فذكره و قد قال الله عز و جل في سورة زلزلت : { يومئذ تحدث أخبارها } و روينا عن أبي هريرة مرفوعا أنه سئل عمن البيهقي الآية فقال أن تشهد على كل عبد و أمة بما عملوا على ظهرها فتقول : عما كذا و كذا في يوم كذا و كذا فذلك أخبارها و دلت الأخبار عن سيدنا المصطفى صلى الله عليه و سلم على أن كثيرا من المؤمنين يدخلون الجنة بغير حساب و كثيرا منهم يحاسبون حسابا يسيرا و كثيرا منهم يحاسبون حسابا شديدا

ہمیں اس کی خبر دی ہے محمد بن عبداللہ نے کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے ابو بکر بن اسحٰق نے کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے بشر بن موسیٰ نے ، انہوں نے کہا ہمیں حدیث بیان کی ہے حمید نے کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے سفیان نے کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے سہیل بن ابی صالح نے اپنے باپ سے ، انہوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وہی مذکورہ حدیث۔ اور یہی حدیث مسلم میں بھی ہے۔ اس حدیث میں اس بات پر دلالت ہے کہ قیامت میں بعض لوگوں کے خلاف ان کی زبانیں شہادت دیں گی (اور بعض لوگ اپنے غلط اعمال سے) انکار کریں گے تو ان کے منہ پر مہر کر دی جائے گی اور ان کے خلاف ان کے اعضاء و جوارح گواہی دیں گے۔ عین ممکن ہے کہ یہ انکار منافقین کی طرف سے ہو اور جیسے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں ہے اور یہ بھی عین ممکن ہے کہ منافقوں کی طرف ہو اور تمام کافروں کی طرف ہو جن کی بارے میں اللہ تعالیٰ چاہے گا۔ کہ جب وہ دیکھیں گے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اہل اخلاص کے گناہوں کو معاف فر ما رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے لئے کوئی گناہ بڑا نہیں ہے جس کی وہ نہ بخشیں ، سوائے شرک کے تو یہ لوگ آپس میں کہیں گے کہ ہمارا رب گناہوں کو معاف فرما رہا ہے۔ لیکن شرک معاف نہیں کر رہا ، لہذا سب آ جاؤ ہم مل کر کہیں گے کہ ہم لوگ گناہگار تھے، لیکن مشرک نہیں تھے۔ جب وہ شرک کو چھپائیں گے تو اللہ تعالیٰ حکم دیں گے ہ ان کے منہ پر مہر کر دو، لہذا ان کے منہ سیل بمہر کر دئیے جائیں گے ۔ پھر ان کے ہاتھ بولیں گے اورا ن کے پیر شہادت دیں گے کہ وہ شرک کرتے تھے اور فلاں فلاں عمل کرتے تھے۔اب مشرکین سمجھ جائیں گے کہ اللہ تعالیٰ سے کوئی بات چھپ نہیں سکتی ، یہی ارشاد باری تعالیٰ ہے اس آیت میں: "یومئذ رودالذین کفرو اوعصوالرسول لوتسوی بھم الارض ولا یکتمون اللہ حدیثا" (النساء 42) قیامت کے دن کافر اور رسول کے نافرمان چاہیں گے کہ کاش کہ ان پر زمین برابر کر دی جاتی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ سے کوئی بات نہیں چھپا سکیں گے۔ اور یہی مفہوم ہے اس حدیث کا جسے ہم نے روایت کیا ہے سعید بن حبیب سے ابن عباس سے کہ وہ اس بارے می سوال کئے گئے تھے تو انہوں نے یہی ذکر فرمایا: ۔ گناہگاروں کے گناہ کے بارے میں زمین گواہی دے گی: اور اللہ تعالیٰ نے سورۃ زلزلت میں ارشاد فرمایا کہ : "یومئذ تحدث اخبارھا" (زلزلۃ 4) قیامت کے دن زمین اپنی خبریں بیان کر دے گی۔ ہم حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً روایت کر چکے ہیں کہ ان سے اس آیت کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے فرمایا کہ ہر مرد اور عورت کے بارے میں زمین اس عمل کی شہادت دے گی جو اس کی پیٹھ پر کیا تھا ، لہذا وہ اس طرح کہے گی کہ اس انسان نے فلاں فلاں دن فلاں فلاں کام کیا تھا۔ یہی ہیں اس کی خبریں جن کے بیان کی خبر قرآن نے دی ہے۔ اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بہت سی احادیث ایسی ہیں جو اس امر پر دلالت کرتی ہیں کہ اہل ایمان کی کثیر تعداد جنت میں بغیر حساب کتاب کے داخل ہوں گے اور کثیر تعداد بڑا آسان حساب لئے جائیں گے اور کثیر تعداد سخت حساب لئے جائیں گے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← سُھَیْلِ بْنِ اَبِیْ صَالِحٍ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ، ← بِشْرُ بْنُ مُوسَى ← أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ

Shuab ul Iman · The eighth of the people of faith › And it is a door to crowding people after they are sent from their graves to the position that was shown to them from the ground · Hadith 267

شعب الإيمان · الثامن من شعب الإيمان ‹ فصل ـ · حديث 280

280 - أخبرناه أبو الحسين بن الفضل القطان أنا أحمد بن محمد بن زياد أبو سهل القطان ثنا إسحاق بن الحسن الحربي حدثنا عفان ثنا همام عن قتادة عن أنس : أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : إن الله عز و جل فذكر الحديث و أخرجاه مسلم في الصحيح من حديث همام قال البيهقي رحمه الله : من قال بالأول زعم أن المراد بالآية و الأخبار أنه لا يكون لحسنات الكافر موقع التخليص من النار و الإدخال في الجنة و قد يجوز أن يخفف عنه من عذابه الذي استوجبه بسيئاته بما تقدم منه في الشرك من خيراته و قد روي في حديث مرفوع ما :

ہمیں اس کی خبر دی ہے ابو الحسن بن فضل قطان نے ، خبر دی ہے احمد بن زیاد ابو سھل قطان نے کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے اسحٰق بن حسن حروی نے، انہوں نے کہا کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے عفان سے، انہوں نے کہا ہمیں حدیث بیان کی ہے ہمام نے قتادہ سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بے شک اللہ عزوجل ۔۔ پھر مذکورہ حدیث ذکر کی ہے۔ اس کومسلم نے نقل کیا ہے صحیح میں ہمام کی روایت سے۔ امام بیہقی ؒ کا قول : امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جو لوگ پہلی توجیہ کے قائل ہوئے ہیں انہوں نے یہ خیال کیا ہے کہ آیات اور احادیث کی مراد و مطلب یہ ہے کہ کافر کی نیکیاں اس کو جہنم سے بچانے اور جنت میں داخل کرانے کےلئے کوئی کام نہیں آتیں۔ ہاں کبھی یہ جائز ہوتا ہے کہ اس کی سیئات کی وجہ سے اس کے لئے جو عذاب واجب ہو چکا تھا وہ ہلکا ہو جاتا ہے اس کی نیکیوں کی وجہ سے۔ اوریہ ایک مرفوع حدیث میں آ چکا ہے۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← عَفَّانُ، ← إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِيُّ ← أحمد بن محمد بن زياد أبو سهل القطان ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ،

Shuab ul Iman · The eighth of the people of faith › Separation · Hadith 280

شعب الإيمان · الثامن من شعب الإيمان ‹ فصل في بيان كبائر الذنوب و صغائرها و فواحشها ـ · حديث 284

284 - أخبرنا أبو زكريا بن أبي إسحاق المزكي أنا أبو الحسين أحمد بن عثمان الآدمي ثنا أبو إسماعيل الترمذي ثنا الأويسي ثنا سلميان بن بلال عن ثور بن زيد عن أبي الغيث عن أبي هريرة : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : اجتنبوا السبع الموبقات قالوا : يا رسول الله و ما هن ؟ قال : الشرك بالله و السحر و قتل النفس التي حرم الله إلا بالحق و أكل الربا و أكل مال اليتيم و التولي يوم الزحف و قذف المحصنات المؤمنات الغافلات رواه البخاري في الصحيح عن عبد العزيز بن عبد الله الأويسي و أخرجه مسلم من وجه آخر عن سليمان قال الإمام أحمد رحمه الله تعالى : و ليس في تقييده ذلك بالسبع منع الزيادة عليهم و إنما فيه تأكيد اجتنابهن ثم قد ضم إليهن غيرهن روينا عن عبيد بن عمير عن أبيه عن النبي صلى الله عليه و سلم : الكبائر تسع فذكرهن و ذكر معهن : عقوق الوالدين و استحلال البيت الحرام و في الحديث الثابت عن أنس بن مالك رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه و سلم سئل عن الكبائر فقال : الشرك بالله و قتل النفس و عقوق الوالدين و قال ألا أنبئكم بأكبر الكبائر : قوله الزور ـ أو قال ـ شهادة الزور بدل قول الزور و روي في الحديث الثابت عن عبد الله بن عمرو قال : جاء أعرابي إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم فقام : ما الكبائر ؟ قال : الإشراك بالله قال : ثم ماذا ؟ قال : عقوق الوالدين قال : ثم ماذا ؟ قال : اليمين الغموس و في الحديث الثابت عن عبد الله بن عمرو عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : من الكبائر شتم الرجل والديه قالوا : يا رسول الله ! و هل يشتم الرجل والديه ؟ قال : نعم يسب أبا الرجل فيسب أباه و يسب أمه فيسب أمه و في الحديث الثابت عن عبد الله بن مسعود قال : قلت يا رسول الله أي الذنب أعظم عند الله عز و جل ؟ قال : أن تجعل لله ندا و هو خلقك قلت : ثم ماذا ؟ قال : أن تقتل ولدك خشية أن يطعم قلت : ثم ماذا ؟ قال : أن تزاني حلية جارك و في الحديثة الثابت عن عبادة بن الصامت أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال و حوله عصبة من أصحابه بايعوني على أن لا تشركوا بالله شيئا و لا تسرقوا و لا تزنوا و لا تقتلوا أولادكم و لا تأتوا ببهتان و لا تعصوا في معروف و قد ورد في الكتاب تحريم الميتة و الدم و لحم الخنزير و سائر ما ذكر معهما و ورد فيه تحريم الخمر و الميسر و ورد فيه تحريم أكل مال اليتيم و تحريم أكل الأموال بالباطل و تحريم قتل النفس و تحريم الزنا و السرقة و غير ذلك و هو في مواضعه مذكور وورد في السنة حديث جابر بن عبد الله عن النبي صلى الله عليه و سلم : ليس بين العبد و بين الشرك إلا ترك الصلاة و إنما أراد و الله أعلم تخصيص الصلاة لوجوب القتل بتركها و قد أورد الحليمي رحمه الله ما أوردناه ثم قال : و إذا تتبع ما في الكتاب و السنة من المحرمات كثر و إنما أوردنا هذا لنبين الصغائر و الكبائر بيانا حاويا نأتي به على ما نحتاج إليه في هذا الباب بإذن الله فتقول : قتل النفس بغير حق كبيرة فإن كان المقتول أبا و ابنا أو ذا رحم في الجملة أو أجنبيا متحرما بالحرمة و بالشهر الحرام فهو فاحشة و أما الخدشة و الضربة بالعصا مرة أو مرتين فمن الصغائر و الزنا كبيرة فإن كان بحليلة الجار أو بذات محرم أو لا بواحدة من هاتين لكن بأنه في شهر رمضان أو في البلد الحرام فهو فاحشة قال الله عز و جل : { ومن يرد فيه بإلحاد بظلم نذقه من عذاب أليم } و أما ما دون الزنا الموجب للحد فإنه من الصغائر فإن كان مع امرأة الأب أو حليلة الابن أو مع أجنبية ايم لكن على سبيل القهر و الإكراه كان كبيرة و قذف المحصنات كبيرة و إن كانت المقذوفة أما أو أختا أو امرأة زانية كان فاحشة و قذف الصغيرة و المملوكة و الحرة المتهتكة من الصغائر و كذلك القذف بالخيانة و الكذب و السرقة و الفرار من الزحف كبيرة فإن كان من واحد أو اثنين ضعيفين و هو أقوى منهما أو اثنين حملا عليه بلا سلام و هو شاك السلام فذلك فاحشة و عقوق الوالدين كبيرة فإن كان مع العقوق سب أو شتم أو ضرب فهو فاحشة و إن كان العقوق بالاستثقال لأمرهما نهيهما و العبوس في وجوههما و التبرم بهما مع بذل الطاعة و لزوم الصمت فهذا من الصغائر فإن كان ما يأتيه من ذلك يلجئهما إلى أن ينقبضا عنه فلا يأمرانه و لا ينهيانه و يلحقهما من ذلك ضرر فهذا كبيرة و السرقة من الكبائر و أما أخذ المال في قطع الطريق فاحشة و لذلك تقطع يد السارق و تقطع يد المحارب و رجله من خلاف و قتل النفس في قطع الطريق فاحشة و لذلك لا يعمل عفو الوالي عنه إذا قدر عليه قبل التوبة و سرقة الشيء التافه الحقير صغيرة فإن كان المسروق منه مسكينا لا غنى به عما أخذ منه فذلك كبيرة و إن لم يكن على السارق الحد و أخذ أموال الناس بغير حق كبيرة فإن كان المأخوذ ماله يفتقر أو كان أبا الأخذ أو أمه أو كان الأخذ بالاستكراه و القهر فهو فاحشة و كذلك إن كان على سبيل القمار فإن كان المأخوذ شيئا تافها و المأخوذ منه غنيا لا بأس عليه من ذلك فذلك صغيرة و شرب الخمر من الكبائر فإن استكثر الشارب منه حتى سكر أو جاهر به فذلك من الفواحش فإن مزج خمرا بمثلها من الماء فذهبت شرتها و شدتها فذلك من الصغائر و ترك الصلاة من الكبائر فإن صار عادة فهو من الفواحش فإن كان أقامها و لم يؤتها حقها من الخشوع لكنه التفت فيها أو فرقع أصابعه أو استمع إلى حديث الناس أو سوى الحصى أو أكثر من مس الحصى من غير عذر فذلك من الكبائر فإن اتخذه عادة فهو من الفواحش و إن ترك إتيان الجماعة لغيرها فهو من الصغائر فإن اتخذ ذلك عادة و قصد به مباينة الجماعة و الانفراد عنهم فذلك كبيرة و إن اتفق على ذلك أهل قرية أو أهل بلد فهو من الفواحش و منع الزكاة كبيرة و رد السائل صغيرة فإن اجتمع على منعه أو كان المنع من واحد إلا أنه زاد على المنع الانتهار و الاغلاظ فذلك كبيرة و هكذا إن رأى محتاج رجلا موسعا على الطعام فرآه فتاقت إليه نفسه فسأله منه فرده فذلك كبيرة قال و الأصل في هذا الباب أن كل محرم بعينه منهي عنه لمعنى في نفسه فإن تعاطيه على وجه يجمع وجهين أو أوجها من التحريم فاحشة و تعاطيه على وجه يقصر به عن رتبة المنصوص أو تعاطي ما دون المنصوص الذي لا يستوفي معنى المنصوص أو تعالي المنصوص الذي نهى عنه لأن لا يكون ذريعة إلى غيره فهذا كله من الصغائر و تعاطي الصغير على وجه يجمع وجهين أو أوجها من التحريم كبيرة و مثال ذلك موجود فيما مضى ذكره و أعاده ها هنا و زاد فيما ذكره من الذريعة أن يدل رجلا على مطلوب ليقتل ظلما أو يحضره سكينا و هذا يحرم لقوله : { و لا تعاونوا على الإثم و العدوان } لكنه من الصغائر لأن النهي عنه لئلا يكون ذريعة للظالم للتمكن من ظلمه و كذلك سؤال الرجل لغيره الذي لا يلزمه طاعة أن يقتل آخر ليس من الكبائر لأنه ليس فيه إلا إرادة هلاكه من غير أن يكون معها فعل و الله أعلم قال البيهقي رحمه الله : وقد نجد اسم الفاحشة واقعا على الزنا و إن لم ينضم إليه زيادة حرمة لكنه لما رأى الله عز و جل فرق بين الكبائر و الفواحش في الذكر فرق هو أيضا بينهما فكل ما كان أفحش ذكرا جعله زائدا على الكبيرة و الله أعلم و قد فسر مقاتل بن سلميان : الكبائر بكل ذنب ختم بالنار و الفواحش ما يقام فيه الحد في الدنيا و قد دل كلام الحليمي رحمه الله و غيره من الأئمة على أن الإصرار عليها الصغيرة كبيرة و قد وردت أخبار و حكايات على التحريض على اجتناب الصغائر خوفا من الإصرار عليها فتصير من الكبائر

ہمیں خبر دی ہے ابو زکریا بن ابو اسحٰق مزکی نے کہ خبر دی ہے ابوالحسین احمد بن عثمان ادمی نے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے ابو اسماعیل ترمذی نے کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے اویسی نے کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے سلیمان بن بلال نے تیمور بن زید سے، انہوں نے ابوالغیث سے، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا: "اجتنبو ا السبع الموبقات قالو یا رسول اللہ وماھن؟ قال الشرک باللہ والسحر وقتل النفس التی حرم اللہ الا بالحق واکل الربا واکل مال الیتیم والتولی یوم الزخف وقذف المحصات المؤمنات الغافلات" سات ہلاک کرنے والی چیزوں سے بچو۔ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ سات چیزیں کون سی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : (1)۔۔ اللہ کے ساتھ شرک کرنا۔ (2)۔۔ جادو کرنا۔ (3)۔۔ نا حق کسی نفس کو قتل کرنا جس کو اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق کے ساتھ۔ (4)۔۔ سود کھانا۔ (5)۔۔یتیم کا مال کھانا۔ (6)۔۔میدان جہاد سے فرار ہونا۔ (7)۔۔پاکدامن مؤمنہ گناہ سے بے خبر عورتوں کو ناحق تہمت لگانا۔ ا س کو بخاری نے اپنی صحیح میں عبدالعزیز بن عبداللہ اویسی سے روایت کیاہے اور مسلم نے اس کو دوسرے طریق سے سلیمان سے روایت کیا ہے۔ امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کا قول: امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ کبیرہ گناہوں کو سات کی تعداد میں مقید کرنے کامطلب سات میں بند کرنا نہیں اور سات سے زیادہ کو منع کرنا مقصد نہیں ہے۔ صرف اس میں ان سے بچنے کی تاکید مقصود ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھ ان کے علاوہ کو بھی ان میں شامل کیا تھا۔ اور ہم نے عبید بن عمیر سے، انہوں نے اپنے باپ سے ، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ الکبائر تسع۔ کبیرہ گناہ نو ہیں۔ پھر سات مذکورہ اور دو مزید کا ذکر فرمایا ہے۔ وہ یہ ہیں: "عقوق الولدین، واستحلال البیت الحرام " (1)۔۔ ایک والدین کی نافرمانی کرنا۔ (2)۔۔بیت الحرام کی بے حرمتی کرنا۔ اور حضرت ثابت کی روایت میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کبیرہ گناہوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "الشرک باللہ ، وقتل النفس ، وعقوق الوالدین، وقال الا انبئکم باکبر الکبائر، قولہ الزھا اوقال شھادۃ الزور بدل اقول الزور" (1)۔۔ اللہ کے ساتھ شرک کرنا۔ (2)۔۔کسی نفس کو قتل کرنا۔ (3)۔۔والدین کی نافرمانی کرنا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں سب کبیروں سے بڑا کبیرہ گناہ نہ بتا دوں۔ وہ ہے جھوٹی بات کرنا یا فرمایا تھا جھوٹی گواہی دینا، جھوٹی بات کی جگہ کہا تھا۔ اور حدیث ثابت میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ ایک دیہاتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کرنے لگا کہ کبیرہ گناہ کون کون سے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب دیا: اللہ کے ساتھ شرک کرنا۔ اس نے پوچھا اس کے بعد کونسا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا: والدین کی نافرمانی کرنا۔ اس نے پوچھا اس کے بعد کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جھوٹی قسم کھانا۔ کسی کے والدین کو برا کہنا ایسے ہے جیسے اپنے والدین کو گالی دینا: اور ثابت کی روایت میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کبیرہ گناہوں میں سے ہے کہ کوئی انسان اپنے والدین کو گالیاں دے۔ لوگوں نے پوچھا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ماں باپ کو بھی کوئی بھلا گالیاں دیتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ، ہاں دیتا ہے کہ یہ کسی کے باپ کو گالیاں دیتا ہے اور وہ بھی اس کے باپ کو یہ کسی کی ما ں کو گالیاں دیتا ہے اور وہ جواب میں اس کی ماں کو گالی دیتاہے۔ تین کبیر ہ گناہ :اور اسی طرح ثابت کی روایت میں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہ انہوں نے فرمایا کہ میں نے عرج کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کونسا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ تو اللہ کا شریک ٹھہرائے حالانکہ اس نے تجھے پیدا کیا ہے۔ پھر میں نے پوچھا کہ اس کے بعد کونسا گناہ بڑا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تو اپنے بیٹے کو اس لئے قتل کر ے وہ تیرا کھائے گا۔ میں نے عرض کیا اس کے بعد کونسا بڑا گناہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تو اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے۔ بیعت کرنا یعنی پکا عہد کرنا برے کاموں سے بچنے کےلئے سنت ہے ۔ اور ثابت کی روایت میں حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارد گرد آپ کے صحابہ کی جماعت تھی۔ تم لوگ میرے ہاتھ پر اس بات کی بیعت کرو کہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے اور چوری نہیں کرو گے ، زنا یعنی بدکاری نہیں کرو گے۔اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے۔ کسی پر بہتان نہیں باندھو گے اور اچھے کام میں نافرمانی نہیں کرو گے۔ فائدہ:۔۔۔ ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں سات کبیرہ گناہ عبید بن عمیر کی روایت میں نو کبیر ہ گناہ ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں پانچ کبیرہ گناہ ، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں تین کبیرہ گناہ ، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دوسری روایت میں اپنے والدین کواور دوسرے کے والدین کو گالی دینا کبیرہ گناہ، عبداللہ بن مسعود کی روایت میں تین کبیرہ گناہ۔ عبادہ بن صامت کی روایت میں چھ کبیرہ گناہ مذکور ہیں۔(مترجم) قرآن مجید میں وارد ہونے والی محرمات : کتاب اللہ میں مندرجہ زیل کی تحریم وارد ہوئی ہے۔ (1)۔۔مری ہوئی چیز کی حرمت۔ (2)۔۔خون کی حرمت۔(3)۔۔ سؤر کے گوشت کی حرمت ور ان کےساتھ مذکورہ تمام چیزوں کی حرمت ان میں یہ بھی مذکور ہیں: (4)۔۔ شراب کی حرمت ۔ (5)۔۔ جوئے کی حرمت اور اس میں یہ بھی وارد ہوئی ہے۔ (6)۔۔یتیم کا نا حق مال کھانے کی حرمت۔ (7)۔۔ باطل طریقہ سے لوگوں کے مال کھانے کی حرمت۔ (8)۔۔ ناحق قتل نفس کی حرمت۔ (9)۔۔زنا کی حرمت۔ (10)۔۔۔چوری کی حرمت وغیرہ۔ یہ تمام امور اپنی اپنی جگہ مذکور ہیں۔ جبکہ سنت میں حضرت جابر بن عبداللہ کی روایت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مر وی ہے: "لیس بین العبد وبین الشرک الا ترک الصلاۃ" بندے اور مشرک کے مابین فرق نماز نہ پڑھنا ہے۔ اس سے شاید آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد صلوٰۃ کی تخصیص ہے۔ وجوب قتل کے لئے اس کی ترک کے ساتھ۔ قول شیخ حلیمی : شیخ حلیمی رحمۃ اللہ علیہ بھی اس سلسلے میں وہی امور لائے ہیں جنہیں ہم نے ذکر کیا ہے۔ اس کے بعد فرمایا کہ کتا ب و سنت میں جب جستجو کی جائے تو محرمات کثیر ہیں۔ ہم نے یہ امور اس لئے ذکر کیے ہیں۔ تاکہ ہم صغائر اور کبائر کا جامع بیان کریں۔ ہم اس بارے میں اللہ کے حکم سے تمام ضروری چیزوں کا ذکر کریں گے۔ (1)۔۔ہم کہتے ہیں کہ ناحق کسی نفس کو قتل کرنا کبیرہ گنا ہے۔ اگر مقتول باپ ہو یا بیٹا یا فی الجملہ وہ قریبی رشتہ دار ہو یا بالکل غیر ہو محترم بوجہ حرمت ہو یا محترم بوجہ اشہر حرام ہو۔ یہ گناہ کبیرہ ہے۔ فاحشہ اور بے حیائی ہے بال نوچنا اور ڈنڈے سے پیٹنا وغیرہ ایک بار یا دو بار یہ صغیرہ گناہوں میں سے ہے۔ (2)۔۔ اور زنا (بدکاری) گناہ کبیرہ ہے۔ اگر وہ پڑوسی کی عزت سے ہو یا کسی اور عزت والی ، حرمت والی سے ہو یا ان دونوں سے تو نہ ہو، لیکن اگر یہ فعل بلا دالحرام یعنی مکہ اور مدینہ میں یا ماہ رمضان میں ہو تو پھر یہ فاحشہ اور بے حیائی ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: "ومن یرد فیہ بالحاد بظلم نذقہ من عذاب الیم (الحج 25) جو شخص حرم میں بے دینی کا ارادہ کرے ظلم کے ساتھ ہم اس کو درد دینے والا عذاب دکھائیں گے۔ (3)۔ بہر حال زنا موجب للحد کےسوا باقی فعل صغیرہ گناہوں میں سے ہے۔ اگرچہ باپ کی منکوحہ سے ہو یا بیٹے کی بیوہ سے ہو۔ اجنبی یعنی غیر رانڈ بیوہ سے ہو لیکن اگر بالجبر ہوگا تو پھر وہ کبیرہ گناہ ہو گا۔ (4)۔۔اور پاکدامن عورت کوجھوٹی زنا کی تہمت لگانا کبیرہ گناہ ہے۔ اگر تہمت لگنے والی خاتون ماں ہو (تہمت لگانے والے کی ) یا بہن ہو یااس کی بیوہ ہو زانیہ ہو تو پھر یہ تہمت فحاشی اور بے حیائی ہو گی۔ (5)۔۔نابالغ لڑکی کو تہمت لگانا، لونڈی کولگانا، آزاد عورت جس کی عزت اتر چکی ہو ،یہ سب صغائر میں سے ہیں۔ (6)۔۔ خیانت ، جھوٹ اور چوری کی تہمت کا بھی یہی حال ہے۔ (7)۔۔میدان جہاد سے فرار کبیرہ گناہ ہے۔ا گر فرار ہونے والا ایک اکیلے کو یا دو کمزوروں کو چھوڑ کر فرار ہوا ہے جبکہ یہ دونوں سے قوی اور طاقتور تھا یا دونوں یا ایک بغیر ہتھیار کے رہے اور فرار ہونے والا مسلح تھا اور اسلحہ سمیت بھاگا تویہ فحش کام بھی ہو گا۔ (8)۔۔ والدین کی نافرمانی کبیرہ گناہ ہے۔ اگر نا فرمانی کے ساتھ ساتھ گالی گلوچ کیا ہے یا مار پیٹائی کی ہے تو یہ فحاشی اور بے حیائی بھی ہے۔ اگر نافرمانی بوجہ بھاری سمجھنے کے ہے ، ان کے حکم کو یا دونوں کی نہی کو یا دونوں کے چہروں پر تیوری چڑھنے کے سبب سے ہے یا دونوں سے الگ تھلگ رہنے کے لئے ہے مگر ساتھ ساتھ اطاعت کرتا ہے اور خاموشی کو لازم رکھنے کے لئے ہے تو یہ صغیرہ گناہ ہے۔ اگر س کا سارا عمل ان کو مجبور کرتا ہے کہ وہ اس سے کھینچ جائیں اور اس کو کوئی امر یا نہی نہ کریں اور ان کو اس سے صدمہ یا نقصان پہنچتا ہے تو یہ کبیرہ گناہ ہے۔ (9)۔۔ چوری کبیرہ گناہ ہے، لیکن چوری کے ساتھ ساتھ ڈاکہ ڈالنا فاحشہ ہے۔ اس لئے چور کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے اور ڈاکو کا ہاتھ اور پیر مخالف سمت سے کاٹا جاتا ہے۔ (10)۔۔ اور ڈاکہ کے ساتھ بندے کو قتل کرنا فاحشہ ہے۔ اس لئے والی کو اس کا معاف کرنا بھی عمل نہیں کرتا۔ جب وہ توبہ سے قبل اس پر قادر ہو۔ (11)۔۔ بے کار اور حقیر چیز کی چوری صغیرہ گنا ہ ہے۔ جس شخص کی چوری ہوئی ہے اگر وہ مسکین ہو وار وہ مسروقہ چیز اس کی ضرورت ہو بلکہ اس کی مجبوری ہو تو اس صورت میں یہی کبیرہ گناہ ہو گی اگرچہ اس چیز کی چوری سے چور پر حد واجب نہیں ہو گی۔ (12)۔۔ اور لوگوں کا مال نا حق لے لینا کبیرہ گناہ ہے۔ اگر لیا ہوا مال مالک کی ضرورت اور مجبوری ہو یا مالک لینےوالے کا باپ ہو یا اس کی ماں ہو یا لینے والا جبر و قہر سے لے لے تو یہ فاحشہ ہے اور اسی طرح اگر وہ لینا بطور قمار و جوئے کے ہو تو بھی فاحشہ ہے اور اگر ماخوذ اور لی ہوئی شے حقیر چیز ہو اور مالک غنی ہو جس کو اس کے لے لینے سے کوئی پریشانی نہ ہو تو یہ صغائر میں سے ہو گا۔ (13)۔۔شراب نوشی کبیرہ گناہوں میں سے ہے ۔ اگر شراب پینے والا زیادہ پیلے یہاں تک کہ نشہ میں ہو جائے یا اس کی وجہ سے برہنہ ہو جائے تو یہ فواحش میں سے ہے۔ اگر شراب میں برابر وزن پانی ملا دیا ہے اور اس کی شدت اور نشہ ختم ہو گیا ہے اور پیتا ہے تو یہ صغیرہ گناہ ہے۔ (14)۔۔ نماز ترک کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔ اگر ترک کرنے کی عادت ہو جائے تو یہ فواحش میں سے ہے۔ اگر نماز تو قائم کرتا ہے مگر اس کا حق نہیں دیتا یعنی خشوع و خضوع سے نہیں پڑھتا اور نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہوتا ہے یا انگلیاں چٹخاتا ہے یا نماز میں لوگوں کی باتوں کی طرف کان لگاتاہے یا نماز میں کنکریاں سیدھی کرتاہے یا بلا ضرورت کنکریوں وغیرہ کو بلا عذر چھوتا رہتا ہے تو یہ کبیرہ گناہوں میں سے ہے اور اگر اس کو عادت بنا لیتا ہے تو یہ فواحش میں سے ہے۔ (15)۔۔ اگر جماعت ترک کرتا ہے تو یہ صغیرہ گناہوں میں سے ہے۔ اور ترک جماعت کی عادت بنا لیتا ہے اور اس سے وہ جماعت سے دوری اور جدائی رکھنےکی نیت رکھتا ہے یا ان سے الگ تھلگ رہنے کا قصد و نیت کرتا ہے تو یہ کبیرہ گناہ ہے۔ اگر کوئی بستی والے اس عمل پر اتفاق کر لیں یا کوئی شہر والے تو یہ فواحش میں سے ہے۔ (16)۔۔ زکوٰۃ روک لینا ادا کرنا اورسائل کو خالی لوٹا دینا یہ صغیرہ گناہ ہے۔پس اگر زکوٰۃ کے روک لینے پر لوگ اکٹھے ہو جائیں یا منع کرنا ایک آدمی کی طرف سے ہو مگر منع کرنے کے ساتھ ساتھ وہ ڈانٹ ڈپٹ اور سخت گوئی کااضافہ بھی کر دے تو یہ بات کبیرہ گناہ ہے۔ اور اسی طرح سے اگر کوئی حاجتمند کسی ایسے آدمی کو دیکھتا ہے جو کھانا دینے کی وسعت رکھتا ہے اور حاجت مند کا دن اس کی طرف مائل ہو جاتا ہے اور وہ اس سے سوال کرتا ہے اور وہ اس کو خالی لوٹا دیتا ہے تو یہ کبیرہ گناہ ہے۔ شیخ حلیمی نے فرمایا: اصل اس بات میں یہ ہے کہ ہر حرام کی ہوئی چیز کسی ذاتی مفہوم اور حقیقت کی وجہ سے ممنوع ہوتی ہے۔ بے شک کسی محرم ور ممنوع چیز (یا کام) کاایسے طریقہ پر ارتکاب کرنا جس طریقہ سے حرمت کی دو یا زیادہ وجوہ اکٹھی ہو جائیں (وہ کام صرف ممنوع نہیں بلکہ) وہ فاحشہ ہوتا ہے۔ اور اس ممنوع اور محرم کام یا چیز کا ارتکاب ایسے طریقہ پر جس طریقہ سے وہ منصوص کے مرتبہ سے قاصر ہو یا اس کا ارتکاب ماسوائے منصوص کے جو کہ منصوص کے مفہوم کو پورا نہ کر سکے یا منصوص کا ارتکاب جس سے ممانعت ہے اسلئے کہ دوسرے کے لئے ذریعہ نہ ہوا، پس یہ (مذکورہ امور) سب کے سب صغائروں میں سے ہیں۔ اور صغیرہ گناہ کا ارتکاب کرنا ایسے طریقہ پر جو طریقہ حرمت کی دو وجوہ کی یا زیادہ وجوہ کو جمع کر لے کبیر ہ گناہ بن جاتا ہے۔ اس کی مثال اس تفصیل میں موجود ہے جس کا ذکر ابھی پیچھے گذر ا ہے۔ اور اس کا یہاں پر اعادہ بھی (شیخ نے) فرمایا ہے اورجو کچھ ذکر کیا ہے (شیخ نے) اس میں ذریعہ بننے کو زیادہ کیا ہے۔ مثلاً یہ کوئی شخص کسی آدمی کو کسی مطلوب پر دلالت و رہنمائی کرے تاکہ نا حق قتل کرے یا قاتل کر چھری لا کر دے (اس قسم کے فعل کا ارتکاب کرنا) حرام ہے( اور یہ حرمت اس) ارشاد باری تعالیٰ سے ثابت ہے: "ولا تعاونو ا علی الائم والعدوان "(المائدہ 2) کہ ایک دوسرے کا تعاون نہ کرو گناہ کے کام پر اور سرکشی کے کام پر لیکن اس کے باوجود وہ صغائر میں سے ہے۔ اس لئے کہ اس کے بارے میں جونہی ہے اس لئے ہے تاکہ ظالم کے لئے ذریعہ نہ ہو اور وہ اپنے ظلم پر قدرت نہ حاصل کر سکے۔ (اور اسی مذکورہ حکم میں ہے) کسی آدمی کا دوسرے آدمی کو جس پر کہنے والے کی اطاعت لازم بھی نہیں یہ کہنا کہ تو فلاں آدمی کو قتل کر دے یہ کہنا کبیرہ گناہ نہیں ہے۔ اس لئے کہ اسمیں دوسرے کی ہلاکت کا ارادہ ہے، فعل قتل و ہلاکت میں شرکت نہیں ہے۔واللہ اعلم۔ امام بیہقی ّّّّّرحمۃ اللہ علیہ کا قول: امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہم (کتاب اللہ میں) پاتے ہیں کہ لفظ فاحشہ کا اطلاق اور وقوع زنا پر ہوا ہے۔ اگرچہ اس کی طرف حرمت کی زیادتی نہیں ملی۔ لیکن جب اللہ تعالیٰ نے دیکھا کہ کبائر اور فواحش میں فرق ہے ذکر میں تو اللہ تعالیٰ نے دونوں کے مابین فرق کیا ہے۔ پس ہر وہ چیز جس کا ذکر بھی زیادہ فحش ہے اس کو کبیرہ پر زیادہ کیا ہے۔ واللہ اعلم۔ مقاتل بن سلیمان کاقول: مقاتل بن سلیمان نے وضاحت کی ہے کہ کبیرہ گناہ وہ ہیں جن پر جہنم کی دھمکی ہے یا جن کا انجام جہنم ہے اور فواحش وہ گناہ ہیں جن پر دنیا میں حد قائم کی جائے۔ تحقیق شیخ حلیمی اور ان کےائمہ کا کلام دلالت کرتا ہے کہ صغیرہ گناہ پر اصرار کرنا کبیرہ گناہ بن جاتا ہے۔ تحقیق ایسی احادیث اور حکایات وارد ہوئی ہیں جو صغیرہ گناہوں سےاجتناب کرنے پر ابھارتی ہیں۔ اس بات کے ڈر کے لئے کہ کہیں ان پر اصرار کے نتیجے میں وہ کبیرہ گناہ نہ بن جائے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي الْغَيْثِ، ← ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ، ← سلميان بْنِ بِلالٍ ← الأُوَيْسِيُّ، ← أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ← أَبُو الْحُسَيْنِ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ الْآدَمِيُّ، ← أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي

Shuab ul Iman · The eighth of the people of faith › A chapter on explaining the major sins, the minor sins and the immoralities · Hadith 284

شعب الإيمان · الثامن من شعب الإيمان ‹ فصل في بيان كبائر الذنوب و صغائرها و فواحشها ـ · حديث 291

291 - و بهذا الإسناد عن ابن عباس قال : أكبر الكبائر الشرك بالله لأن الله يقول : { إنه من يشرك بالله فقد حرم الله عليه الجنة } و اليأس من روح الله لأن الله يقول : { لا ييأس من روح الله إلا القوم الكافرون } و الأمن من مكر الله لأن الله يقول : { فلا يأمن مكر الله إلا القوم الخاسرون } و منها عقوق الوالدين لأن الله تعالى جعل العاق جبارا شقيا عصيا و قتل النفس التي حرم الله بغير حق لأن الله سبحانه يقول : { جزاؤه جهنم } و قذف المحصنات لأن الله يقول : { لعنوا في الدنيا و الآخرة و لهم عذاب عظيم } و أكل مال اليتيم لأن الله يقول : { إن الذين يأكلون أموال اليتامى ظلما إنما يأكلون في بطونهم نارا وسيصلون سعيرا } و الفرار من الزحف لأن الله تعالى يقول : { ومن يولهم يومئذ دبره إلا متحرفا لقتال أو متحيزا إلى فئة فقد باء بغضب من الله } و منها أكل الربا لأن الله يقول : { الذين يأكلون الربا لا يقومون إلا كما يقوم الذي يتخبطه الشيطان من المس } و السحر لأن الله يقول : { ولقد علموا لمن اشتراه ما له في الآخرة من خلاق } و الزنا لأن الله يقول { ومن يفعل ذلك يلق أثاما * يضاعف له العذاب يوم القيامة ويخلد فيه مهانا } و اليمين الغموس الفاجرة لأن الله تعالى يقول : { إن الذين يشترون بعهد الله وأيمانهم ثمنا قليلا أولئك لا خلاق لهم في الآخرة } و الغلول لأن الله يقول : { ومن يغلل يأت بما غل يوم القيامة } و منع الزكاة المفروضة لأن الله يقول : { فتكوى بها جباههم } و شهادة الزور و كتمان الشهادة فإن الله يقول : { ومن يكتمها فإنه آثم قلبه } و شرب الخمر لأن الله عدل بها الأوثان و ترك الصلاة متعمدا أو أشياء مما فرض الله تعالى لأن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : من ترك الصلاة متعمدا فقد برئ من ذمة الله و رسوله و نقض العهد و قيطعة الرحم لأن الله تعالى يقول : { لهم اللعنة ولهم سوء الدار } قال البيهقي رحمه الله : و أما ترك الفرق بينهما ففيهما

مذکورہ اسنا د کے ساتھ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ تمام کبیرہ گناہوں میں سے بڑا گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا ہے۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : "(1)۔ انہ من یشرک باللہ فقد حرم اللہ علیہ الجنۃ "(المائدہ 72) بے شک جو شخص اللہ کے ساتھ شریک بنائے تحقیق اللہ نے اس پر جنت حرام کر دی ۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مہربانی سے مایوسی (کے ذکر کے ساتھ مذکور ہونا بھی کبیرہ گناہ ہونے کی نشانی ہے) کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: "(2)۔ لا ییئاس من رحمۃ اللہ الا القوم الکافرون " (یوسف 87) اللہ کے لطف و کرم سے نا امید نہیں ہوتے مگر کافر۔ اور اللہ کی تدبیر اور گرفت سے نڈر و بے باک ہونا (یہ بھی کبیرہ گناہ ہونے کی علامت ہے)۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: "(3)۔۔ فلا یامن مکر اللہ الا القوم الخاسرون (اعراف 99) اللہ تعالیٰ کی تدبیر سے بے خوف نہیں ہوتے مگر خسارے پانے والےلوگ۔ انہیں کبیرہ گناہوں میں سے ہے والدہ کا نافرمان ہونا۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے نا فرمان کو جبار اور شقی اور عصی سر کش ، بد بخت ، نافر مان قرار دیا ہے۔ اور انہیں میں سے ہے اس نفس کو قتل کرنا جس کو اللہ نے حرام کیا ہے بغیر حق کے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: "(4)۔۔ جزاء ہ جھنم (النساء 92) کہ قاتل کی سزا جہنم ہے ۔ اور پاکدامن عورت کو بدکاری کی تہمت لگانا کبیرہ گناہ ہے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: " (5)۔۔ لعنو ا فی الدنیا والاخرۃ ولھم عذاب عظیم (النور 23) دنیا آخرت میں تہمت لگانے والے لعنت کئے گئے ہیں اور ان کے لئے عذاب عظیم ہے۔ یتیم کا مال کھانا کبیرہ گناہ ہے۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: " (6)۔۔ ان الذین یا کلون اموال الیتمیٰ ظلما ً انما یا کلون فی بطو نھم نارا وسیصلون سعیرا (النساء 10) بے شک جو لوگ یتیموں کا مال کھاتے ہیں نا حق وہ اپنے پیٹوں میں آگ بھرتے ہیں ، وہ عنقریب جہنم میں داخل ہوں گے۔ میدان جہاد سے فرار ہونا کبیرہ گناہ ہے ۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: " (7)۔۔ ومن یولھم یومئذ دبرہ الا متحر فالقتال او متحر ا الیٰ فئۃ فقد بآء بغضب من اللہ (انفال 16) جس شخص نے (اس دن جہاد میں) پیٹھ پھیر لی ، اس کے ماسوا جس نے جنگ کی چال چلنے یا دوسری اپنی ٹولی سے ملنے کےلئے پیٹھ پھیری۔ (جس نے فرار کے لئے پیٹھ پھیری) اس نے اللہ تعالیٰ کے غضب کی طرف رجوع کیا۔ کبیرہ گناہوں میں سے سود خوری بھی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: "(8)۔۔ الذین یاکلون الربوا لا یقومون الا کما یقوم الذی یتخبطہ الشیطٰن من المس (البقرہ 275) جو لوگ سود کھاتے ہیں قبروں سے نہیں کھڑے ہوں گے مگر مثل اس شخص جو کھڑا ہوتا مخبوط الحواس شیطان کے چھوڑنے سے اور کبیرہ گناہ سحر ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: (9)۔۔ ولقد علمو ا لمن اشتراہ مالہ فی الاخرۃ من خلاق (البقرہ 102) البتہ تحقیق وہ جانتے ہیں کہ البتہ جو اس کو خریدتا ہے اس کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے اور کبیرہ گناہ زنا (بدکاری ) بھی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (10)۔۔ ومن یفعل ذالک یلق اثاما یضاعف لہ العذاب یوم القیمۃ ویخلد فیہ مھانا (الفرقان 69) جو شخص اس کا ارتکاب کرے وہ کئی گناہوں کو ملتا ہے اس کے لئے دوگنا عذاب ہو گا قیامت کے دن اور اس میں ذلیل ہو گا اور جھوٹی اور گناہ کی قسم بھی کبیرہ گناہ ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: (11)۔۔ ان الذین یشترون بعھداللہ وایمانھم ثمنا قلیلا اولئک لا خلاق لھم فی الاخرۃ (آل عمران 77) بے شک جو لوگ خرید کرتے ہیں اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے بدلے میں حقیرسی قیمت وہی لوگ ہیں جن کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔ غلول اور مال غنیمت کی چوری بھی کبیرہ گناہ ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: "(12) ومن یغلل یات بما غل یوم القیمۃ (آل عمران 161) جو شخص مال غنیمت میں چوری کرے گا قیامت کے دن چرائی ہوئی چیز لے کر آئے گا۔ فرض زکوٰۃ کو منع کرنا یعنی نہ دینا یہ بھی کبیرہ گناہ ہے ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (13)۔۔ فتکونی بھا جباھھم (التوبہ 35) جو مال دبا دبا کر ر کھتے ہیں اس کی زکوٰۃ نہیں دیتے قیامت میں ان کی پیشانیاں داغی جائیں گی۔ جھوٹی گواہی دینا اور گواہی چھپانا بھی کبیرہ گناہ ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (14)۔۔ ومن یکتمھافانہ اثم قلبہ (البقرہ 283) جو شخص شہات کو چھپائے گا اس کا دل گناہگار ہے۔ اور شرا ب پینا اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے بتوں کی پوجا کو اس کے برابر کیا ہے اور جان بوجھ کر نماز چھوڑ دینا یا اللہ کی فرض کردہ چیزوں میں سے کوئی چیز ترک کرنا یہ بھی کبیرہ گناہ ہیں، کیونکہ رسول اللہ کا فرمان ہے: "(15)۔۔ من ترک الصلوٰۃ متعمدا فقد برئ من ذمۃ اللہ ورسولہ " جو شخص قصدا نماز ترک کر دے وہ اللہ کے ذمہ سے خارج ہو گیا۔ عہد شکنی اور قطع رحمی کرنا بھی کبیرہ گناہ ہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے: " لھم اللعنۃ ولھم سؤ الدار " ان کےلئے لعنت ہے اور ان کے لئے برا گھر ہے۔ (الرعد 25) امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: بہر حال دونوں میں فرق کو ترک کر دیا پس کس چیز میں ہے۔

Shuab ul Iman · The eighth of the people of faith › A chapter on explaining the major sins, the minor sins and the immoralities · Hadith 291

شعب الإيمان · الثامن من شعب الإيمان ‹ فصل في أصحاب الكبائر من أهل القبلة إذا وافوا القيامة بلا توبة قدموها ـ · حديث 295

295 - أخبرنا أبو طاهر الفقيه أنا أبو حامد بن بلال ثنا يحيى بن الربيع المكي ثنا سفيان عن الزهري عن أبي إدريس عن عبادة بن الصامت : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال لهم في بيعة النساء : تبايعوني على أن لا تشركوا بالله شيئا و لا تسرقوا و لا تزنوا ـ يعين الآية كلها ـ فمن وفى منكم فأجره على الله و من أصاب من ذلك شيئا فعوقب فهو كفارته و من أصاب من ذلك شيئا فستره الله عليه فهو إلى الله عز و جل إن شاء غفر له و إن شاء عذبه أخرجاه في الصحيح من حديث سفيان بن عيينة قال البيهقي رحمه الله : قوله في بيعة النساء أراد كما في بيعة النساء و هو في قوله عز و جل : { يا أيها النبي إذا جاءك المؤمنات يبايعنك على أن لا يشركن بالله شيئا ولا يسرقن ولا يزنين ولا يقتلن أولادهن ولا يأتين ببهتان يفترينه بين أيديهن وأرجلهن ولا يعصينك في معروف } و قوله : من أصاب من ذلك شيئا فستره الله عليه أراد به ما خلا الشرك كما أراد بقوله : فعوقب به ما خلا الشرك فجعل الحد كفارة لما صاب من الذنب بعد الشرك و جعل ما لم يحد فيه موكولا إلى مشيئة الله عز و جل إن شاء غفر له و إن شاء عذبه ثم التعذيب لا يكون مؤبدا لدليل أخبار الشفاعة و ما ورد في معناها من كتاب الله عز و جل فإن قيل : المعنى أنه يغفر الصغائر لمجتنب الكبائر و لا يغفرها لمن لا يجتنب الكبائر كما قال في آية أخرى : { إن تجتنبوا كبائر ما تنهون عنه نكفر عنكم سيئاتكم و ندخلكم مدخلا كريما } قيل : المراد بالكبائر التي شرط في المغفرة اجتنابها هي الشرك فهي في هذه الآية مطلقة و تكفير السيئات بها مطلقة و هما في الآية التي احتججنا بها في الموضعين مقيدتان فوجب الجمع بينهما و حمل المطلق على المقيد فإن قيل قد توعد أصحاب الكبائر بالنار و الخلود فيها و لم يستثن منهم إلا التائبين فقال : { ولا يقتلون النفس التي حرم الله إلا بالحق } إلى أن قال : { إلا من تاب } قيل : هذا الوعيد ينصرف إلى جميع ما تقدم ذكره فإن الله جل ثناؤه افتتح هذه الآية بذكر الشرك فقال : { و الذين لا يدعون مع الله إلها آخر } فانصرف قوله : { و من يفعل ذلك } إلى جميع ما تقدم ذكره و من جمع بين هذه الكبائر هذا الوعيد و الذين يدل على أنه قال : { يضاعف له العذاب } و إنما أراد ـ و الله أعلم ـ أن من جمع بين الشرك و غيره من الكبائر جمع عليه مع عذاب الشرك عذاب الكبائر فيصير العذاب مضاعفا عليه ثم قال : { إلا من تاب و آمن و عمل عملا صالحا } فذكر في التوبة الإيمان و العمل الصالح و ذلك ليحبط الإيمان كفره و يحبط إصلاحه في الإيمان ما تقدم من إفساده في الكفر كما روينا فيه عن النبي صلى الله عليه و سلم فإن قيل : و قد قيل : { ومن يقتل مؤمنا متعمدا فجزاؤه جهنم خالدا فيها } قيل : قد ذهل أهب التفسير إلى أن هذه الآية نزلت فيمن قتل و ارتد عن الإسلام و ذهب بعض أصحابنا إلى أن الآية مقصورة على سببها

ہمیں خبر دی ہے ابو طاہر فقیہ نے کہ خبر دی ہے ابو حامد بن بلال نے کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے یحییٰ بن ربیع مکی نے کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے سفیان نے زھری سے ، انہوں نے اب ادریس سے، انہوں نے عبادہ بن صامت سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کی بیعت کے بارے میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے فرمایا تھا: میرے ساتھ تم لوگ اس بات پر بیعت کرو کہ تم اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک نہیں کرو گے، چوری نہیں کرو گے، بدکاری نہیں کرو گے۔ یعنی پوری آیت بیعت والی کا ذکر فرمایا۔ (پھر فرمایا کہ ) جو شخص تم میں سے ساری باتیں پوری کرے گا اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمے ہو گا اور جو شخص ان باتوں میں سے کسی چیز کا ارتکاب کر بیٹھا اور اس کو سزا دے دی گئی وہ سزا اس کے لئے کفارہ ہو گی اور جس نے کسی کام کا ارتکاب کیا اور اللہ تعالیٰ نے اس پر پردہ ڈال دیا (یعنی اس کا گناہ سامنے نہ آ سکا) وہ اللہ عزوجل کے حوالے ہو گا۔ اگر وہ چاہے گا معاف کر دے گا اور چاہے گا تو اس کو عذاب دے گا۔ بخاری اور مسلم نے اپنی اپنی صحیح میں اس حدیث کو سفیان بن عیینہ کی روایت سے نقل کیا ہے۔ امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ کا قول: امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: عبادہ بن صامت کا قول فی بیعۃ النسآء سے انہوں نے یہ مراد لی ہے کہ جیسے عورتوں کی بیعت میں ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: "یا ایھا النبی اذا جآء ک المومنات یبا یعنک علی ان لا یشرکن باللہ شیئاً ولا یسرقن ولا یزنین ولا یقتلن اولا دھن ولا یاتین ببھتان یفترینہ بین ایدیھن وار جلھن ولا یعصینک فی معروف الخ (12) اے نبی جب تیرے پاس ایمان والی عورتیں تیرے ساتھ بیعت ہونے کے لئے آئیں تو (ان شرائط پر ان کی بیعت قبول کر لیجئے) کہ : (1)۔۔اللہ کے ساتھ کسی شے کو شریک نہیں کریں گے۔ (2)۔۔چوری نہیں کریں گے۔ (3)۔۔زنا نہیں کریں گے۔ (4)۔۔اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گے۔ (5)۔۔اور بہتان نہیں باندھیں گی، جیسے وہ اپنے ہاتھوں اور پیروں کے اگے اختراز کریں۔ (6)۔۔اور ہر اچھے کام میں تیری نافرمانی نہیں کریں گی۔ (گزشتہ حدیث میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا) یہ قول کرنا: "ومن اصاب من ذالک شیئاً فسترہ اللہ علیہ" کہ جو شخص ان مذکورہ گناہوں میں سے کسی گناہ کا ارتکاب کرے اور اللہ تعالیٰ اس کے اوپر پردہ ڈال دے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد اس سے شریک کے ماسوا باقی گناہ ہے۔ جیسے آپ کا یہ قول کرنا (فعوقب بہ) یعنی جس نے مذکورہ گناہوں میں سے کسی کا ارتکاب کیا اور اس کی سزا دی گئی۔ اس سے مراد بھی ماسوائے شرک کے گناہ مراد ہے۔ جبھی تو سزا اور حد کو کفارہ قرار دے دیا۔ اس غلطی کا اور گناہ شرک کے بعد جس کاارتکاب کیا اور جس گناہ کے ارتکاب کے بعد اس میں حد جاری نہیں کی گئی اس کو اللہ کی مشیت کے سپرد کیا۔ اگر چاہے تو اس کے لئے معافی فرما دے اگر چاہے تو اس کو عذاب دے۔ پھر عذاب دائمی نہیں ہو گا۔ اس بات کی دلیل شفاعت قبول کر کے جنت میں بھیجنے والی احادیث میں اور وہ آیات ہیں جو کتا ب اللہ میں اس معنی میں آئی ہیں۔ اگر یہ اعتراض کیا جائے کہ آیت مغفرت میں یہ فقرہ کہ جس کو چاہے بخش دے گا مطلب یہ ہے کہ اس شخص کے صغیرہ گناہ معاف کر دے گا جو کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرنے والا ہو گا اور اس کے لئے بخشش نہیں کرے گا جو کبائر کا ارتکاب کرنے والا ہو گا جیسے کہ دوسری آیت میں ارشاد ہے: " ان تجتنبو ا کبائر ماتنھون عنہ نکفر عنکم سیئاتکم وند خلکم مدخلا ً کریما (النسآء31) اگر تم کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرو گے جس سے تم منع کئے گئے ہو تو مٹا دیں گے ہم تم سے تمہاری غلطیاں اور داخل کریں ہم تم کو با عزت مقام میں۔ تو جواب میں کہا جائے گا کہ وہ کبائر جن سے اجتناب کرنے کو مغفرت کے لئے شرط قرارد یا گیا ہے اس سے مراد شرک ہے اور یہ اس آیت میں مطلق ہے اور اس کے ساتھ سیئات کی تکفیر کرنا اور مٹنا بھی مطلق ہے اور وہ دونوں اس آیت میں جس کے ساتھ ہم نے حجت پکڑی ہے دونوں جگہ دونوں مفید ہیں۔ لہذا دونوں کے مابین جمع کرنا وجب ہے اور مطلق کو مقید پر محمول کرنا۔ اگر یہ اعتراض کیا جائے کہ اللہ تعالیٰ نے کبیرہ گناہوں کے ارتکاب کرنے والوں کو آگ کی اور اس میں ہمیشہ رہنے کی وعید اور دھمکی دی ہے اور ان سے توبہ کرنے والوں کےسوا کسی کو علیحدہ نہیں کیا۔ چنانچہ ارشاد فرمایا: ولا تقتلو النفس التی حرم اللہ الا بالحق (تا) الا من تاب (الفرقان 68 تا 70) یہ قتل کرو کسی نفس کو جس کو اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق کی تائید کے ساتھ۔ (یہاں تک کہ فرمایا) مگر وہ شخص جو توبہ کرے تو جواب میں کہا جائے گا کہ اس وعید اور دھمکی کا تعلق صرف اسی سے نہیں بلکہ تما م ان امور سے اور اشیاء سے ہے جن کا پہلے ذکر ہو چکا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس آیت کی ابتداء شرک کے ذکر کے ساتھ کی ہے۔ چنانچہ ارشاد ہوا: "والذین لا ید عون مع اللہ الھا اخر (الفرقان 68) وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے الٰہ کو نہیں پکڑتے۔ (یعنی شرک کی نفی کی ہے) لہذا آیت میں یہ فقرہ : "ومن یفعل ذالک یلق اثاماً" جو شخص یہ کام کرے گا وہ ملے گا کئی کئی گناہوں کو بھرے گا۔ اور رجوع کرے گا ان تمام سابقہ چیزوں کی طرف جو پہلے مذکور ہوئی ہیں۔ جس نے ان کبائر اور اس وعید کے اور اس پر جو دلیل دلالت کرتی ہے وہ یہ قول ہے: "یضاعف لہ العذاب" کہ اس کے لئے دہرا عذاب ہے۔ کے درمیان جمع کیا ہے اس نے یہ ارادہ کیا ہے وہ شخص جس نے شرک اور اس کے علاوہ کبائر کے مابین جمع کیا ہے۔ اس پر جمع کر دئیے ہیں شرک کے عذاب کے ساتھ کبائر کے عذب ، لہذا اس پر عذاب دہرا ہو گیا ہے ۔ پھر فرمایا: "الا من تاب وامن وعمل عملا ً صالحاً " مگر جو شخص ایمان لایا اور نیک عمل کئے۔ تو یہ ایمان اور عمل صالح کا ذکر کیا ہے اور یہ اس لئے تاکہ ا س کا ایمان اس کے کفر کو تباہ کر دے اور ختم کر دے اور ایمان میں اس کی اصلاح اس کو تباہ کر دے جو پہلے سے کفر میں اس سے خرابی ہوئی جیسے ہم نے اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ اگر یہ اعتراض کیا جائے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے: ومن یقتل مؤمنا متعمدا فجزاؤہ جھنم خالدا فیھا (النسآء 3) جو شخص کسی مؤمن کو قتل کرے گا اس کی جزا جہنم ہے وہ اس میں ہمیشہ رہے گا۔ (جواب میں) کہا جائے گا کہ اہل تفسیر اس طرف گئے ہیں کہ آیت اس شخص کے بارے میں نازل ہوئی تھی جس نے قتل کیا تھا اور مرتد ہو گیا تھا اسلام سے اور ہمارے بعض اصحاب اس طرف گئے ہیں کہ یہ آیت اپنے سبب یا شان نزول پر بند ہے۔

عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ← أَبِي إِدْرِيسَ، ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانَ، ← يَحْيَى بْنُ الرَّبِيعِ الْمَكِّيُّ ← أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلَالٍ ← أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ

Shuab ul Iman · The eighth of the people of faith › A chapter on the people of the Qiblah who have major sins. If they fulfill the Resurrection without repentance, give it · Hadith 295

شعب الإيمان · الثامن من شعب الإيمان ‹ فصل في أصحاب الكبائر من أهل القبلة إذا وافوا القيامة بلا توبة قدموها ـ · حديث 297

297 - أخبرناه أبو علي الحسين بن محمد الروذباري أنا محمد بن بكر ثنا أبو داود حدثنا أحمد بن يونس ثنا أبو شهاب عن سليمان التيمي عن أبي مجلز لاحق بن حميد : فذكره و قد روي هذا عن النبي صلى الله عليه و سلم و لم يثبت إسناده قال البيهقي رحمه الله و بلغني عن أبي سليمان الخطابي البستي رحمه الله أنه قال : القرآن كله بمنزلة الكلمة الواحدة و ما تقدم نزوله و ما تأخر في وجوب العمل به سواء ما لم يقع بن الأول و الآخر منافاة و لو جمع بين قوله : { ويغفر ما دون ذلك لمن يشاء } و بين قوله : { ومن يقتل مؤمنا متعمدا فجزاؤه جهنم خالدا فيها } و ألحق به قوله : { لمن يشاء } لم يكن متناقضا فشرط المشيئة قائم في الذنوب كلها ما عدا الشرك و أيضا فإن قوله : { فجزاؤه جهنم } يحتمل أن يكون معناه { فجزاؤه جهنم } إن جازاه الله و لم يعف عنه فالآية الأولى خبر لا يقع فيه الخلف و الآية الأخرى وعد يرجى فيه العفو و الله أعلم

ہمیں اس کی خبر دی ہے ابو علی حسین بن محمد روذباری نے کہ خبر دی ہے محمد بن بکر نے کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے ابو داؤد نے کہ ہمیں حدیث بیا ن کی ہے احمد بن یونس نے کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے ابو شہاب نے سلیمان تمیمی سے ، انہوں نے ابو مجلز لاحق بن حمید سے، پھر اس نے اس بات کو ذکر کیا ہے اور یہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی مروی ہے۔ لیکن اس کی اسناد ثابت نہیں ہے۔ امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ کا قول: امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ مجھے خبر پہنچی ہے ابو سلیمان خطابی بستی رحمۃ اللہ علیہ سے سے کہ انہوں نے فرمایا تھا کہ : پورا قرآن مجید بمنزلہ ایک کلمہ کے ہے۔ جس کا نزول پہلے ہوا اور جس کابعد میں ہوا اس پر عمل کے وجوب میں سب برابر ہے جب تک اول اور آخر میں منافات واقع نہ ہو۔ مثال کے طور پر اگر اس قول :"ویغفر مادون ذالک لمن یشاء میں اور ومن یقتل مؤمنا متعمدا فجزاء ہ جھنم خالدا فیھا (نساء 193) میں جمع کیا جائے اور اس کے ساتھ لمن یشاء کو لاحق کیا جائے۔ یہ باہم متناقض و مخالف نہیں ہو گا۔ مشیت کی شرط قائم ہے سب کے سب گناہوں میں ماسوائے شرک کے اور اسی طرح ہے یہ بھی فجزاءہ جہنم و احتمال رکھا ہے کہ اس کا معنی یہ ہوا فجزاء جہنم اس کی جزا جہنم ہے۔ اگر اللہ اس کو جزا دینے پر آئے اور اس کو معاف نہ کرے تو اس طرح پہلی آیت خبر ہے اس میں کوئی خلاف نہیں ہے اور دوسری آیت وعدہ ہے جس میں عفو و درگذر کی امید ہے ۔ واللہ اعلم۔

أبي سليمان الخطابي البستي أنه ← البيهقي و بلغني ← النبي صلى الله عليه و سلم و لم يثبت إسناده ← أبي مجلز لاحق بن حميد فذكره و قد روي هذا ← سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، ← أَبُو شِهَابٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ← أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ،

Shuab ul Iman · The eighth of the people of faith › A chapter on the people of the Qiblah who have major sins. If they fulfill the Resurrection without repentance, give it · Hadith 297

شعب الإيمان · الثامن من شعب الإيمان ‹ فصل في أصحاب الكبائر من أهل القبلة إذا وافوا القيامة بلا توبة قدموها ـ · حديث 298

298 - أخبرنا أبو سعد الماليني أنا أبو أحمد بن عدي الحافظ قال : سمعت عمر بن محمد الوكيل يقول : حدثني معاذ بن المثنى ثنا سوار بن عبد الله ثنا الأصمعي قال : جاء عمرو بن عبيد إلى أبي عمرو بن أبي العلاء فقال له : يا أبا عمرو ! الله يخلف وعده ؟ قال : لن يخلف الله وعده قال عمرو : فقد قال : قال أين ؟ فذكر آية وعيد لم يحفظها عمرو فقال أبو عمرو : من العجمة أتيت و الوعد غير الإيعاد ثم أنشد أبو عمرو : ( و إني و إن أوعدته أو وعدته سأخلف إيعادي و أنجز موعدي ) قال البيهقي رحمه الله فإن قيل : فقد قال الله سبحانه : { و من يعص الله و رسوله و يتعد حدوده يدخله نارا خالدا فيها } قيل هكذا نقول الحدود اسم جمع و إنما يصير متعديا لحدود الله تعالى اجمع بترك الإيمان و تارك الإيمان يخلد في النار فإن قيل : قد قال : { وإن الفجار لفي جحيم * يصلونها يوم الدين * وما هم عنها بغائبين } قيل : و قد قال : { إن الأبرار لفي نعيم } و الفاسق المؤمن بر بإيمانه فإن قيل ليس برا مطلقا فإن قيل : فجوره أحبط إيمانه قيل : لي الفصل بين هذا قول و بين من يقول من المرجئة أن إيمانه أحبط فجوره فدل أنه أراد بالفجار الذين قابل بنيهم وبين الأبرار الكفار لأن رأس البر الإيمان و كذلك رأس الفجور الكفر و الذي يدل على صحة ما ذهبنا إلى قوله الله عز و جل : { إنا لا نضيع أجر من أحسن عملا } و قوله : { لا أضيع عمل عامل منكم } و قوله : { إن الله لا يظلم مثقال ذرة و إن تك حسنة يضاعفها و يؤت من لدنه أجرا عظيما } و قوله : { فمن يعمل مثقال ذرة خيرا يره } و قوله : { يوم تجد كل نفس ما عملت من خير محضرا } و قوله : { فالذين آمنوا منكم و أنفقوا لهم أجر كبير } و قوله : { وعد الله المؤمنين والمؤمنات جنات } و قوله : { هل جزاء الإحسان إلا الإحسان } فهذه الآيات و ما ورد منها في معناها كلها تدل على أن الله تعالى لا يضيع أجر من أحسن عملا و أحسن إلأعمال الإيمان بالله و برسوله و من قال : بتخليد المؤمن في النار كان قد أضاع أجر عمله و لم يجعل له عوضا و لأنا وجدنا الله عز و جل وعد على الطاعات ثوابا و على المعاصي عقابا فليس لأحد أن يقول يرى ما عمل من المعاصي دون ما عمل من الطاعات و قد عملها جميعا إلا و لآخر أن يعكس ذلك فلا يجد القائل بذلك فضلا و أنا قد جمعنا على حصول طاعاته و اختلفنا في زوال حكمها فلا يرفع حكم ما تيقناه من حصول الطاعات بمعصية لا تنفيها و لا تضادها و احتجوا في إبطال الشفاعة بقوله عز و جل : { ما للظالمين من حميم و لا شفيع يطاع } فالظالمون ها هنا هم الكافرون و يشهد لذلك مفتتح الآية إذا هي في ذكر الكافرين فإن احتجوا بقوله : { و لا يشفعون إلا لمن ارتضى } قيل : هذا دليلنا لأن الفاسق مرتضى بإيمانه قال الله عز و جل : { ثم أورثنا الكتاب الذين اصطفينا من عبادنا } واصطفينا و ارتضينا واحد في اللسان ثم قال : { فمنهم ظالم لنفسه } أي من المصطفين ظالم لنفسه و الظلم هو الفسق فأخبر أن فيهم ظالما و قال في قصة يونس { إني كنت من الظالمين } و قد روينا من أوجه عن النبي صلى الله عليه و سلم في قوله تعالى : { ثم أورثنا الكتاب الذين اصطفينا } قال : كلهم في الجنة و هو في الجزء السابع من كتاب البعث مذكور بشواهده و قيل معناه : { إلا من ارتضى } أن يشفعوا له كما قال : { من ذا الذي يشفع عنده إلا بإذنه } قال الحليمي رحمه الله : و لا تحتمل الآية غير لأن المرتضين عند الله لا يحتاجون إلى شفاعة ملك و لا نبي فصح أن المعنى ما قلناه و لا يجوز أن يقال إن عز و جل لا يرتضي أن يشفع لصاحب الكبيرة لأن المذنب الذين يحتاج إلى الشفاعة فكلما كان ذنبه أكبر كان إلى الشفاعة أحوج فكيف يجوز أن يكون اشتداد حاجته إلى الشفاعة حائلا بينه و بين الشفاعة ؟ و ليس امتناع الشفاعة للكافرين لأن ذنبه كبير و لكنه بجحده الباري المشفوع إليه أو الرسول الشافع له أو لأن الله تعالى أخبر أنه لا يشفع فيه أحدا و هذه المعاني كلها معدومة في صاحب الكبيرة من أهل القبلة وقوله : { يوم لا تملك نفس لنفس شيئا } لا يدفع الشفاعة لأن المراد بالملك الدفع بالقوة و إنما الشفاعة تذلل من الشافع للمشفوع عنده و إقامة الشفيع بذلك من المشفوع له فلا يوم أليق به و أشبه بأحواله بيوم الدين و قد ورد عن سيدنا المصطفي صلى الله عليه و سلم في إثبات الشفاعة و إخراج قوم من أهل التوحيد من النار و إدخالهم في الجنة أخبار صحيحة قد صارت من الاستفاضة و الشهرة بحيث قاربت الأخبار المتواترة و كذلك في مغفرة الله تبارك و تعالى جماعة من أهل الكبائر دون الشرك من غير تعذيب فضلا منه و رحمة و الله واسع كريم قال البيهقي رحمه الله : و قد ذكرنا هذه الأخبار في كتاب البعث و النشور و نحن نشير ها هنا إلى طرف منها قال عز و جل لمحمد صلى الله عليه و سلم : { و من الليل فتهجد به نافلة لك عسى أن يبعثك ربك مقاما محمودا } و رويان في الحديث الثابت عن يزيد الفقير عن جابر بن عبد الله ما دل على أن ذلك في الشفاعة و كذلك عن حذيفة بن اليمان و ابن عمر و غيرهم

ہمیں خبر دی ہے ابو سعد مالینی نے کہ خبر دی ہے ابو احمد بن عدی حافظ نے، انہوں نے کہا میں نے سنا عمر بن محمد وکیل سے، وہ کہتے ہیں مجھے حدیث بیان کی ہے معاذ بن مثنیٰ نے کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے سوار بن عبداللہ نے کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے اصمعی نے، انہوں نے کہا کہ عمرو بن عبید ابوعمرو بن ابی العلا کے پاس آئے اور ان سے کہا اے ابو عمرو ! کیا اللہ اپنے وعدے کے خلاف کرتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کے خلاف ہر گزنہیں کرتا۔ عمرو نے کہا اللہ نے خود فرمایا۔ انہوں نے پوچھا ، کیا فرمایا ہے؟ انہوں نے وعید کی کوئی آیت ذکر کی جو عمرو کو یاد نہیں رہی تو ابو عمرو نے کہ کونسی عجمیت تو دیا گیا ہے۔ وعد، ایعاد سے مختلف ہوتا ہے۔ پھر ابو عمرو نے شعر کہا: " وانی وان اوعدتہ او وعدتہ ، ساخلف ایعادی وانجز موعدی " اور بے شک میں نے اگرچہ دھمکی دی ہے اس کو یا وعدہ دیا ہے ۔ بہت جلدی میں اپنی دھمکی کے خلاف کروں گا۔ اور پورا کروں گا میں اپنا وعدہ۔ امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ: اگر یہ اعتراض کیا جائے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نےفرمایا ہے: "ومن یعص اللہ ورسولہ ویتعد حدودہ ،ید خلہ نارا خالد ا فیھا (النساء 14) جو شخص اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی کرے اور اللہ کی حدود سے تجاوز کرے اس کو اللہ تعالیٰ آگ میں داخل کرے گا اور وہ اس میں ہمیشہ رہے گا۔ (اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ مومن گناہگار ہمیشہ جہنم میں رہے گا؟) کہا گیا ہے کہ اسی طرح ہم کہیں گے۔ الحدود۔ اسم جمع ہے متعدی ہوتا اللہ کی حدود کے لئے ۔ جمع بنا یا گیا ہے بوجہ ترک ایمان کے اور تارک ایمان ہمیشہ آگ میں رکھا جائے گا۔ اگر اعتراض کیا جائے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے: "وان الفجار لفی جحیم یصلونھا یوم الدین وماھم عنھا بغائبین (القطار 14-16) بے شک گناہگار البتہ جہنم میں ہوں گے۔ قیامت کے دن اس میں داخل ہوں گے اور اس سے وہ غائب نہیں ہوں گے۔ کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ان الابرار لفی نعیم (القطار 13) بے شک نیکو کار لوگ البتہ نعمتوں میں ہوں گے۔ (جواب ہے) کہ ایسا فاسق جو ایمان رکھتا ہو وہ اپنے ایمان کی بدولت بر یعنی نیک ہوتا ہے۔ اگر اعتراض کیا جائے کہ وہ مطلق بر اور نیک نہیں ہے۔ جواب میں کہا جائے گا کہ اسی طرح وہ مطلق فاجر بھی نہیں ہے۔ اگر اعتراض کیا جائے کہ اس کے فجور نے اس کے ایمان کو تباہ کر دیا ہے۔ جواب دیا جائے گا کہ اس قول میں اور مرجئہ کے قول میں پھر کوئی فرق نہیں رہے گا جو یہ کہتے ہیں کہ اس کے ایمان نے اس کے فجور اور گناہوں کو تبا ہ کر دیا ہے۔ یہ بات دلالت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نےفجار سے وہ لوگ مراد لئے ہیں جن کے درمیان اور ابرار کے درمیان تقابل ہے۔ اس لئے کہ تمام نیکیوں کی سردار نیکی ایمان ہے اور تمام فجور کاسردار فجور کفر ہے اور ہمارے موقف کی صحت پر جو چیز دلالت کرتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے مندرجہ ذیل فرمان ہیں: (1)۔۔ ان لانضیع اجر من احسن عملا ً (الکہف 30) بے شک ہم اس کا اجر ضائع نہیں کریں گے جس نے اچھا عمل کیا۔ (2)۔۔ لا اضیع عمل عامل منکم (آل عمران 195) تم میں سے کسی عمل کرنے والے کے عمل کو ضائع نہیں کروں گا۔ (3)۔۔ انا اللہ لا یظلم مثقال ذرۃ وان تک حسنۃ یضاعفھا ویؤت من لدنہ اجر اً عظیما (النساء 40) بے شک اللہ تعالیٰ نہیں ظلم کریں گے۔ ایک ذرے کی مقدار اگر نیکی ہو گی تواس کو دگنا کر دیں گے۔ اور اپنی طرف سے بہت بڑااجر عطاکریں گے۔ (4)۔۔ فمن یعمل مثقال ذرۃ خیراً یرہ (الزلزلہ 7) جو شخص ایک ذرے کی مقدار خیر کا عمل کرے گا اس کو عمل وہ دیکھ لے گا۔ (5)۔۔ یوم تجد کل نفس ماعملت من خیر محضرا( آل عمران 30) جس دن پالے گا ہر نفس جو کچھ اس نے خیر کا عمل کیا تھا حاضر کیا ہوا(پالے گا)۔ (6)۔۔ فالذین امنو امنکم وانفقو ا لھم اجر کبیر (الحدید 7) پس جو لوگ تم میں سے ایمان لائے ہیں اور خرچ کیا ہے ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے۔ (7)۔۔ وعداللہ المومنین والمومنات جنات (التوبہ 72) اللہ تعالیٰ نے ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کے لئے باغات (بہشتوں) کاوعدہ فرمایا ہے۔ (8)۔۔ ھل جزا ء الاحسان الا الاحسان (الرحمٰن 60) نیکی کا بدلہ صرف نیکی ہی ہے۔ یہ مذکورہ آیات اور دیگر وہ سب آیات جو اس مفہوم میں وارد ہوئی ہیں، وہ سب کی سب اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کا عمل ضائع نہیں فرمائیں گے جو اچھا عمل کرے گا اور سب اعمال سے احسن عمل اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ ایمان لانا ہے۔ جس شخص نے مؤمن کو دائمی طور پر آگ میں رکھنے کا قول کیا ہے۔ در حقیقت اس نےاس کے اعمال کے اجر کو ضائع کیا ہے اور اس کے لئے کوئی معاوضہ نہیں بنایا ہے۔ حالانکہ ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے طاعات پر ثواب دینے کا وعدہ فرمایا ہے اور گناہوں پر عذاب کا۔ لہذا کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ یہ کہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے معاصی کے اعمال کو دیکھے گا اور طاعات کے عمل کو نہیں دیکھے گا۔ حالانکہ دوسرے کے اعمال طاعت ہوں یا معاصی اسی نے خود کئے ہیں۔ مگر پھر دوسرے کوبھی یہ حق ہو گا کہ وہ اس کے برعکس کہے یعنی یہ کہ اللہ تعالیٰ مومن کی طاعات کو دیکھے گا ۔ معاصی اور گناہوں کو نہیں دیکھے گا۔ مگر اس کا کہنا تو دور کی بات ہے کوئی بھی اس کا قائل موجود نہیں ہے۔ دوسرے یہ کہ ہم سب مسلمانوں کا اس بات پر اتفاق ہے اور اجماع ہے کہ طاعات کا اجر حاصل ہوگا اور طاعات کے حکم کے زوال میں ہم نے اختلاف کیاہے۔ لہذا ہم نے جس چیز کا یقین کیا ہے بعض طاعات پر اجر کا حصول معصیت کے سبب ہے اس کا حکم نہیں اٹھ جائے گا۔ بعض لوگوں نے عقیدہ شفاعت کو اس آیت سے استدلال کرتے ہوئے باطل قرار دیا ہے۔ "ما للظالمین من حمیم ولا شفیع یطاع (غافر 18) ظالموں کے لئے نہ کوئی ولی دوست ہو گا اور نہ ہی کوئی سفارشی جس کی شفاعت قبول کی جائے گی۔ (تو اس کا جواب یہ ہے کہ) یہاں پر ظالموں سے مراد کافر ہیں۔ اس آیت کا آغاز اس بات کی شہادت دیتا ہے کیونکہ یہ آیت کافروں کے ذکر میں واقع ہے۔ اگر ایسے لوگ اس آیت سے دلیل پکڑیں: " ولا یشفعون الا لمن ارتضیٰ (انبیاء 38) (سفارشی) سفارش نہیں کریں گے مگر اس شخص کےلئے جس کے لئے اللہ تعالیٰ پسند کرے گا۔ کہا گیا ہے کہ یہ ہماری دلیل ہے۔ اس لئے کہ فاسق بھی اپنے ایمان کے سبب مرتضیٰ اور پسند میں ہوتا ہے۔ (اور یہ آیت بھی قرآن مجید کی آیات سے ثابت ہے) اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: "ثم اورثنا الکتاب الذین اصطفینا من عبادہ" پھر ہم نے ان لوگوں کو کتاب کا وارث ٹھہرایا جن کو اپنے بندوں میں سے برگذیدہ کیا۔ سورۃ انبیاء کی مذکورہ آیت میں ارتضیٰ فرمایا اوراس آیت یعنی فاطر میں ہے اصطفینا فرمایا۔دونوں زبان کے لغت کے اعتبار سے ایک ہیں۔ اس کے بعد ارشاد فرمایا: "فمنھم ظالم لنفسہ " تو کچھ ان میں سے اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں۔ یعنی مصطفین اور برگزیدہ لوگوں میں سے بعض اپنے آپ پر ظلم و زیادتی کرتے ہیں اور ظلم سے مراد وہی فسق ہے۔ اسی طرح اللہ نے یہ خبر دی ہے کہ ان میں ظالم بھی ہیں ، یعنی فاسق ہیں اور اسی طرح حضرت یونس علیہ السلام کے قصہ میں فرمایا کہ یونس علیہ السلام نے اپنے بارے میں کہا تھا: انی کنت من الظالمین "الانبیاء 87) کہ بے شک میں ظالم ہوں (قصور وار ہوں)۔ اور ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کئی طریقوں سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں روایت کی ہے: "ثم اورثنا الکتاب الذین اصطفینا" پھر ہم نے ان لوگوں کو کتاب کا وارث ٹھہرایا جن کواپنے بندوں سے برگزیدہ کیا۔ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے) فرمایا کہ وہ سب کے سب جنت میں ہوں گے۔ یہ کتا ب البعث والنشور کی ساتویں جز میں اپنے شواہد سمیت مذکور ہیں۔ اور آیت الامن ارتضیٰ کی ایک توجیہ یہ کی گئی ہے کہ الامن ارتضیٰ ان یشفعولہ ہے۔ یعنی مگر جس کے لئے اللہ تعالیٰ پسند کرے گا کہ شفاعت کرنے والے اس کے لئے شفاعت کریں۔ اسی طرح کا قول یہ بھی ہے: "من ذالذی یشفع عندہ الا باذنہ (البقرہ 255) کوئی ہے جو اس کے آگے شفارش کر سکے مگر اس کی اجازت کے ساتھ۔ یعنی جس کے لئے اللہ تعالیٰ پسند کرے گا کہ اس کے لئے سفارش کی جائے اللہ تعالیٰ خود اجازت دیں گے۔ شیخ حلیمی رحمۃ اللہ علیہ کا قول: شیخ حلیمی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ آیت : "الا من ارتضیٰ" ( کی یہی مذکورہ توجیہ ہی ہے) اس کے علاوہ دوسری کسی توجیہ کااحتمال نہیں رکھنی۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں برگزیدہ لوگ نہ تو کسی فرشتے کی شفاعت کریں کے محتاج ہوتے ہیں اور نہ ہی کسی نبی کی شفاعت کے۔ (لہذا یہ بات ثابت ہوئی کہ) جو ہم نے کہا ہے وہی آیت کا معنی صحیح ہے۔ اور یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ پسند نہیں کرتے کہ کسی کبیرہ گناہ کے مرتکب کےلئے سفارش کی جائے۔ اس لئے کہ گناہگار ہی شفاعت کا محتاج ہوتا ہے اور اس کا ضرورت مند ہوتا ہے۔ تو جس قدر گناہگار کا گناہ بڑا ہوگا اسی قدر وہ شفاعت کا بھی زیادہ محتاج ہو گا۔ پھر یہ کیسے جائز ہو سکتا ہے اور یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ شفاعت کے لئے اس کی شدت احتیاج اس کے درمیان اور شفاعت کے درمیان حائل ہو جائے۔ (یعنی اللہ تعالیٰ صاحب کبیرہ کے لئے شفاعت کو پسند نہ کریں اور شفاعت نہ ہو سکے) (پھر سوال ہو سکتا ہے کہ پھر تو کافر کے لئے بھی شفاعت ممکن ہونی چاہیئے کیونکہ اس کا گناہ بھی بڑا ہے) تو جواب یہ ہو گا کہ شفاعت کا امتناع تو کافروں کے لئے بھی نہیں ہے۔ اس اعتبار سے کہ ان کا گناہ بڑا ہے۔ لیکن (کافر کے لئے سفارش اس لئے ممنوع ہے کہ وہ ) اس ذات باری کا منکر ہے جس کی بارگاہ میں سفارش کی جائے گی یا اس لئے کہ وہ رسول کا منکر ہے جو اس کے حق میں سفارشی ہے یا اس لئے ممنوع ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ وہ کافر کے حق میں کسی کی سفارش قبول نہیں کرے گا جبکہ یہ سارے معانی اہل قبلہ مرتکب کبیرہ مومن کے حق میں معدوم و مفقود ہیں۔ پھر یہ سوال کیا جاسکتا ہے کہ قرآن مجید میں تو یہ بھی آیا ہے: "یوم لا تملک نفس لنفس شیئاً (انفطار 19) کہ اس دن کوئی نفس کسی نفس کے لئے کسی چیز کا بھی مالک نہیں ہو گا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی شخص کسی کے حق میں سفارش نہیں کر سکے گا۔ لہذا اس آیت سے شفاعت کا امتناع ثابت ہوا؟ توجواب یہ ہے کہ یہ آیت شفاعت کو منع نہیں کرتی۔ اس لئے کہ آیت میں تملک کا لفظ آیا ہے کہ کوئی مالک نہیں ہے۔ملک سے بنا ہے اور ملک سے مراد ہے قوت و طاقت کے ساتھ روک دینا تو واقعی اللہ تعالیٰ کو قوت و طاقت سے کسی معاملے میں کوئی نہیں روک سکے گا۔ اس آیت کا شفاعت کےمفہوم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ ) اس لئے کہ شفاعت کرنے والے کی طرف سے بارگاہ الٰہی میں انتہائی تذلل اور عازجی پیش کرنے کا نام ہے اور اپنے آپ کو اس انتہائی اظہار عجز کے ذریعہ اس کے قائم مقام کرنا ہوتا ہے جس کے لئے سفارش کر رہا ہے۔ لہذا اس کام کے لئے سب سے زیادہ لائق اور اس کے احوال کے لحاظ سے زیادہ قیامت کے روز سے زیادہ کوئی موقع اور وقت نہیں ہو سکتا۔ تحقیق سیدنا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شفاعت کے اثبات میں اوراہل توحید کی ایک جماعت کو جہنم سے نکالنے اور ان کو جنت میں داخل کرنے کے بارے میں اخبار صحیحہ وارد ہو چکی ہیں جو اخبار متواتر ہ کے قریب قریب ہیں۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کی طرف سے اہل کبائر کی ایک جماعت کے بارے میں اہل شرک نہ ہوں مغفرت کرنا بغیر عذاب کے بطور اس کے فضل اور رحمت کے بارے میں احادیث آ چکی ہیں۔ اللہ تعالیٰ بڑا وسعت والا ہے ، کریم ہے۔ امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ہم نے یہ احادیث کتاب البعث والنشور میں ذکر کر دی گئی ہیں اور ہم یہاں ان سے بعض کی طرف اشارہ کریں گے۔ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ارشاد فرمایا ہے: "ومن اللیل فتھجد بہ نافلۃ لک عسی ان یبعثک ربک مقاما محمود (الاسراء 79) اور رات تہجد کی نماز ادا کر تو یہ حکم زیادہ اس کے قریب ہے کہ تیرا رب تجھے پہنچا دے مقام محمود پر۔ اور ہم نے حدیث ثابت میں روایت کیا ہے یزید الفقیر سے، انہوں نے جابر بن عبداللہ سے جو اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ یہ آیت شفاعت کے بارے میں ہے۔ اور اسی طرح ہم نے حذیفہ بن یمان سے اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دیگر سے بھی روایات کی ہیں۔

أَيْنَ ← عَمْرٌو: فَقَدْ ← لَنْ يُخْلِفِ اللَّهُ وَعْدَهُ. ← لَهُ: يَا أَبَا عَمْرٍو اللَّهُ يُخْلِفُ وَعْدَهُ؟ ← جاء عمرو بن عبيد إلى أبي عمرو بن أبي العلاء ← الْأَصْمَعِيُّ ← سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ← مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ← عُمَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلَ، ← أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ ← أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ

Shuab ul Iman · The eighth of the people of faith › A chapter on the people of the Qiblah who have major sins. If they fulfill the Resurrection without repentance, give it · Hadith 298

شعب الإيمان · الثامن من شعب الإيمان ‹ فصل فيما يجاوز الله عن عباده و لا يؤاخذهم به فضلا منه و رحمة · حديث 346

346 - و قد روي فيه ما : حدثنا أبو محمد عبد الله بن يوسف الأصبهاني أنا أبو بكر محمد بن الحسين القطان ثنا علي بن الحسن بن أبي عيسى الهلالي ثنا أبو داود الطيالسي ثنا عبد القاهر بن السري حدثني بن لكنانة بن العباس بن مرداس السلمي عن أبيه عن جده عباس بن مرداس : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم دعا عشية عرفة لأمته بالمغفرة و الرحمة فأكثر الدعاء فأوحى الله إليه أني قد فعلت إلا الظلم بعضهم بعضا و أما ذنوبهم فيما بينهم و بيني قد غفرتها فقال : يا رب إنك قادر على أن تثيب هذا المظلوم خيرا من مظلمته و تغفر لهذا الظالم فلم يجبه تلك العشية فلما كان غداة المزدلفة أعاد الدعاء فأجابه أني قد غفرت لهم قال فتبسم رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال له بعض أصحابه يا رسول الله تبسمت في ساعة لم تكن تتبسم فيها قال : تبسمت من عدو الله إبليس أنه لما علم أن الله تعالى قد استجاب لي في أمتي أهوى يدعو بالويل و الثبور و يحثو التراب على رأسه قال البيهقي رحمه الله و هذا الحديث له شواهد كثيرة و قد ذكرناها في كتاب البعث فإن صح بشواهده ففيه الحجة و إن لم يصح فقد قال الله عز و جل : { و يغفر ما دون ذلك لمن يشاء } و ظلم بعضهم بعضا دون الشرك و في الحديث الثابت عن زيد بن وهب عن أبي ذر عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : أتاني جبريل فأخبرني أنه من مات من أمتي لا يشرك بالله شيئا دخل الجنة قال : قلت يا رسول الله و إن زنى و إن سرق قال : و إن زنى و إن سرق

اس بارے میں وہ حدیث بھی مروی ہے جو ہمیں ابو محمد عبداللہ بن یوسف اصفہانی نے حدیث بیان کی ہے کہ ہمیں خبر دی ہے ابو بکر محمد بن حسین قطان نے کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے علی بن حسین ابو عیسیٰ ہلالی نے کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے ابو داؤد طیالسی نے کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے عبدالقاہر بن سری نے کہ مجھے حدیث بیان کی ہے ابن الکنانہ بن عباس بن مرداس سلیمی نے اپنے والد سے، اس نے اپنے دادا عباس بن مرداس سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفہ کی شام کو اپنی امت کے لئے مغفرت اور رحمت کی دعا کی اور دعا کی کثرت فرمائی۔ لہذا اللہ تعالیٰ نے وحی کی کہ میں نے ساری دعائیں قبول کر لی ہیں سوائے ایک دوسرے پر ظلم و زیادتی کے۔ باقی رہے ان کےگناہ تو وہ میرے اور بنددوں کےمابین ہیں وہ میں نے معاف کر دئیے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر دعا کی کہ اے میرے رب تو اس بات پر بھی قادر ہے کہ مظلوم کو اس پر ہونے والے ظلم سے بہتر ثواب عطا کر دے اور ادھر ظالم کو بھی معاف کر دے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کی اس دعا کو اس شام قبول نہیں فرمایا، پھر جب مزدلفہ کی صبح ہوئی تو آپ نے پھر دعا کی۔ اب اللہ تعالیٰ نے اس دعا کو شرف قبولیت بخشا اور فرمایا کہ میں نے ان کو بھی بخش دیا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسکرائے ، آپ کے بعض اصحاب نے آپ سے دریافت کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ اس وقت مسکرائے ہیں جبکہ بظاہر مسکرانے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ فرمایا کہ میں مسکرایا ہوں اللہ کے دشمن ابلیس پر۔ اس کو جب یہ معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے میری امت کے بارے میں میری دعا قبول کر لی ہے تو وہ پلٹ کر ویل اور ہلاکت کو پکار رہا ہے اور اپنے سر میں مٹی ڈال رہا ہے۔ امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ کا قول : امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کے شواہد کثیر ہیں جنہیں ہم نے کتاب البعث والنشور میں ذکر کر دیا ہے۔ اگر یہ اپنے شواہد سمیت صحیح ہے تو اس میں مسئلہ مذکور کی حجت ہے اور اگر صحیح نہیں ہے تو (بھی مسئلہ کی حجت قرآن میں موجود ہے) اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: "ویغفر مادون ذالک لمن یشاء" (النساء 48-116)شرک کے ماسوا جس کے لئے چاہے گا معاف فرما دے گا۔ اور لوگوں کے ایک د وسرے پر مظالم ماسوائے شرک میں داخل ہیں۔ اور ثابت کی حدیث میں زید بن وھب سے ابو ذر سےنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سےہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس جبرئیل علیہ السلام آئے اور مجھے خبر دی ہے کہ جو شخص میری امت میں سے مر گیا جو اللہ کے ساتھ شرک نہیں کرتا تھا وہ جنت میں داخل ہو گیا۔ ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگر وہ زنا کرے اور چوری کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (بالکل جنت میں جائے گا) اگر زنا کرے اور چوری کرے۔

جده عباس بن مرداسٍ: ← أَبِيهِ ← بن لكنانة بن العباس بن مرداس السلمي ← عبد القاهر بن السري ← أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ← علي بن الحسن بن أبي عيسى الهلالي ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ ← أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنِ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ← و قد روي فيه ما

Shuab ul Iman · The eighth of the people of faith › Chapter about what God transcends his servants and does not take them aside from him and as mercy · Hadith 346

شعب الإيمان · الرابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ وهو باب في تحريم أعراض الناس وما يلزم من ترك الوقوع فيها · حديث 6658

6658 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه أنا الحسن بن علي بن زياد نا عبد العزيز بن عبد الله الأويسي حدثني سليمان بن بلال عن ثور بن يزيد عن أبي الغيث عن أبي هريرة : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : اجتنبوا السبع الموبقات قالوا : يا رسول الله وما هن ؟ قال : الشرك بالله والسحر وقتل النفس التي حرم الله إلا بالحق وأكل الربا وأكل مال اليتيم والتولي يوم الزحف وقذف الغافلات المؤمنات رواه البخاري في الصحيح عن عبد العزيز الأويسي وأخرجه مسلم من وجه آخر عن سليمان قال الحليمي رحمه الله فكان لا يحل لأحد أن يقذف المحصنة البريئة فكذلك لا ينبغي له أن يقذف غير البريئة فإن ذلك يؤذينا ويهتك سترها وبسط الكلام فيه وقد روينا ما ورد من الأخبار في الستر على أهل الحدود في آخر كتاب الحدود من كتاب السنن منها حديث ابن عمر أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : من ستر على مسلم ستره الله يوم القيامة

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو بکر بن اسحاق فقیہ نے ان کو حسن بن علی بن زیاد نے ان کو عبدالعزیز بن عبداللہ اویس نے ان کو سلیمان بن بلال نے ان کو ثور بن یزید نے ان کو ابو الغیث نے ان کو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سات بلاک کرنے والے کاموں سے بچو۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا کہ وہ سات کام کون سے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ یہ ہیں: (1) اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا۔ (2) جادو کرنا۔ (3) کسی انسان کو ناحق قتل کرنا جسے قتل کرنا اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق کے ساتھ۔(4) سود کھانا۔ (5) ناحق یتیم کا مال کھانا۔ (6) جنگ کے دن پیٹھ پھیر کر بھاگنا۔(7) گناہ سے پاک ایماندار عورتوں پر تہمت لگانا۔ اس کو بخاری نے روایت کیا ہے صحیح میں عبدالعزیز اویسی ہے۔ اور مسلم نے روایت کیا ہے، دوسرے طریق سے سلیمان سے۔ شیخ حلیمی رحمہ اللہ نے فرمایا: جیسے کسی شخص کے لئے یہ حلال نہیں ہے کہ وہ کسی بے گناہ پاک دامن عورت پر تہمت لگائے اسی طرح یہ بات بھی مناسب نہیں ہے اس کے لئے کہ وہ کسی ایسی عورت پر تہمت لگائے جو گناہ سے بری نہ ہواس لئے کہ یہ بات اس کو تکلیف اور ایذا دے کی اور اس کی پردہ پاشی کرے گی۔ شیخ نے اس بارے میں تفصیل کے ساتھ کلام کیا ہے اور ہم نے کتاب السنن کے کتاب الحدود میں وہ احادیث روایت کی ہیں جواہل حدود پر (جن لوگوں پر حد زنا لازم ہے) پردہ پوشی کرنے کے بارے میں وارد ہوئی ہیں۔ ان احادیث میں سے ایک حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: من ستو علی مسلم سترہ اللہ یوم القیٰمۃ جو شخص کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس پر پردہ ڈالے گا۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي الْغَيْثِ، ← ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، ← سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأُوَيْسِيُّ، ← الحسن بن علي بن زياد ← أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Forty-fourth of the people of faith › It is a chapter in the prohibition of people's symptoms and what is necessary to avoid falling into them · Hadith 6658

شعب الإيمان · الرابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل · حديث 6696

6696 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو زكريا العنبري نا محمد بن عبد السلام نا إسحاق بن إبراهيم أنا حكام بن سلمة الرازي وكان ثقة نا أبو جعفر الرازي عن الربيع بن أنس عن قيس بن عباد عن ابن عباس في قوله عز و جل : ـ { وما أنزل على الملكين ببابل هاروت وماروت } الآية قال : إن الناس بعد آدم وقعوا في الشرك اتخذوا هذه الأصنام وعبدوا غير الله عز و جل قال : فجعلت الملائكة يدعون عليهم ويقولون ربنا خلقت عبادك وأحسنت خلقهم ورزقهم فأحسنت رزقهم فعصوك وعبدوا غيرك اللهم اللهم يدعون عليهم فقال لهم الله تبارك وتعالى إنهم في فجعلوا لا يعذرونهم قال : اختاروا منكم اثنين أهبطهما إلى الأرض فآمرهما وأنهاهما فاختاروا هاروت وماروت قال : وذكر الحديث بطوله فيهما وقال فيه شربا الخمر وانتشيا ووقعا بالمرأة وقتلا النفس وكثر اللغط فيما بينهما وبين الملائكة فنظروا إليهما وما يعملان ففي ذلك أنزل الله عز و جل { والملائكة يسبحون بحمد ربهم ويستغفرون لمن في الأرض } الآية قال : فجعل بعد ذلك الملائكة يعذرون أهل الأرض ويدعون لهم

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو زکریا عنبری نے ان کو محمد بن عبد السلام نے ان کو اسحٰق بن ابراہیم بن قیس بن عبادہ نے ان کو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے اس قول کے بارے میں: وما انزل علی الملکین ببابل ھاروت وماروت الح مقام بابل میں دو فرشتوں ہاروت ماروت پر جو کچھ نازل کیا گیا تھا۔ فرشتوں کی انسانوں کے لئے بد دعا اور ان کی آزمائش: فرمایا کہ بے شک لوگ آدم علیہ السلام کے بعد شرک میں پڑ گئے تھے، بت بنا لئے اور غیر اللہ کی عبادت شروع کر دی تھی لہٰذا فرشتوں نے ان پر بد دعا کرنی شروع کر دی تھی اے ہمارے رب! آپ نے اپنے بندوں کو پیدا کیا آپ نے ان کو اچھی شکل وصورت عطا فرمائی۔ آپ نے ان کو رزق دیا اور آپ نے رزق بھی ان کو بہت عمدہ عطا فرمایا۔ مگر انہوں نے تیری نافرمانی کی اور تیرے سوا اوروں کی عبادت شروع کر دی اے اللہ اے اللہ! انہوں نے یہ کہہ کر بندوں پر بد دعا شروع کر دی۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو فرمایا کہ تم لوگ (ایسی حالت میں ہو کہ اگر تم بھی ہوتے تو یہی کرتے) وہ لوگ ان کا عذر نہیں مان رہے تھے (وہ معذور نہیں ہیں)اللہ تعالیٰ نے فرمایاتم لوگ دو فرشتے منتخب کرو میں ان کو زمین پر اتاروں گا ، میں ان کو امر بھی کروں گا اور نہی بھی کروں گا۔ انہوں نے ہاروت ماروت کو منتخب کیا۔ راوی کہتے ہیں کہ حدیث کو اس کے طول کے ساتھ ذکر کیا ان دونوں کے بارے میں۔اور اس کی تفصیل میں یہ فرمایا کہ انہوں نے شراب نوشی کی اور نشہ میں آ گئے اور عورت پر پڑ گئے (اس کے ساتھ زنا کیا) اور انہوں نے ناحق ایک انسان کو قتل کیا۔ اور آپس میں دونوں نے شور مچایا اور فرشتوں کے مابین بھی۔ تمام فرشتوں نے ان کا یہ حال دیکھا جو کچھ وہ کر رہے تھے۔ چنانچہ اسی بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی : والملائکۃ یسبحون بحمد ربھم ویستغفرون لمن فی الارض الخ اور فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور استغفار کرتے ہیں ان کے لئے جو زمین پر ہیں۔ فرمایا کہ اس کے بعد فرشتے اہل زمین کو معذور سمجھنے لگے (یعنی ان کا عذر ماننے لگے) اور اب وہ ان کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔

ابن عباس في قوله عز و جل الآية ← قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ ← الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ← أبو جعفر الرازي ← حكام بن سلمة الرازي وكان ثقة ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، ← أَبُو زَكَرِيَّا الْعَنْبَرِيُّ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Forty-fourth of the people of faith › Season · Hadith 6696

شعب الإيمان · الخامس و الأربعون من شعب الإيمان ‹ وهو باب في إخلاص العمل لله عز و جل وترك الرياء · حديث 6815

6815 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و أبو طاهر الفقيه و أبو زكريا بن أبي إسحاق و أبو سعيد بن أبي عمرو وقراءة عليهم وحدثنا الإمام أبو الطيب سهل بن محمد بن سليمان إملاء قالوا نا أبو العباس محمد بن يعقوب أنا محمد بن عبد الله بن عبد الحكم نا أبي و شعيب بن الليث قالا : أنا الليث بن سعد عن ابن الهاد عن عمرو بن أبي عمرو مولى المطلب عن سعيد المقبري عن أبي هريرة قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : إن الله سبحانه يقول : أنا أغنى الشركاء عن الشرك من عمل لي عملا أشرك فيه غيري فأنا منه بريء وهو للذي عمله 6815 - مكرر ـ ورواه أيضا العلاء بن عبد الرحمن بن يعقوب عن أبيه عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : قال الله عز و جل : فمن عمل في عملا أشرك فيه غيري فأنا منه بريء هو للذي أشرك

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو طاہر فقیہ نے ان کو ابو زکریا بن ابو اسحاق نے ان کو ابو سعید بن ابو عمرو نے اس طور پر کہ روایت کا پڑھنا نہیں لوگوں کے ذمہ تھا۔ اور ہمیں حدیث بیان کی امام ابو الطیب سہل بن محمد بن سلیمان نے بطور املاء کے انہوں نے کہا کہ ہمیں خبر دی ہے ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو محمد بن عبداللہ بن عبدالحکم نے ان کو ابو شعیب بن لیث نے دونوں نے کہا ان کو خبر دی لیث بن سعد نے ان کو ابن الہاد نے ان کو عمرو بن ابو عمرو مولیٰ مطلب نے ان کو سعید مقبری نے ان کو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں سب شریکوں سے بے پرواہ ہوں اور ان کے شریک رہنے سے بھی (یعنی مجھے شریکوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے) یا یوں مفہوم ہے کہ میں نے تمام شرکاء کو (جن کو لوگ بناتے ہیں) شریک بننے سے فارغ کر دیا ہے (یعنی لا تعلق ہو گیا ہوں) ان کے شرک سے۔ جو شخص میرے لئے کوئی عمل کرتا ہے اور اس میں میرے سوا کسی اور کو شریک اور شامل کر لیتا ہے میں اس سے بری ہوں (یعنی لا تعلق ہوں) وہ شخص اسی کا ہے جس کے لئے اس نے عمل کیا ہے۔ دوسرا مفہوم یہ ہے کہ اس کا وہ عمل اسی کے لئے ہے جس کے لئے اس نے کیا ہے (میں اس کے عمل سے لاتعلق ہوں اپنا حصہ بھی چھوڑ دیتا ہوں) یعنی صرف اسی بندے کو اور اسی عمل کو قبول کرتا ہوں جو صرف میرا ہی اور میرے لئے ہی ہو۔) مکر رہے۔ اور اس کو بھی روایت کیا علاء بن عبدالرحمٰن بن یعقوب نے ان کو ان کے والد نے ان کو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو شخص میرے لئے عمل کرتا ہے اور اس میں میرے ماسوا کو شریک کرتا ہے میں اس سے لاتعلق ہوں۔ وہ اسی کے لئے ہے جس کو شریک ٹھہرایا گیا۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، ← عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى الْمُطَّلِبِ، ← ابْنِ الْھَادِ ← اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ← أبي و شعيب بن الليث ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← الْإِمَامُ أَبُو الطِّيبِ سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ

Shuab ul Iman · Forty-fifth of the people of faith › It is the door to the sincerity of work to God Almighty and the abandonment of hypocrisy · Hadith 6815

شعب الإيمان · الخامس و الأربعون من شعب الإيمان ‹ وهو باب في إخلاص العمل لله عز و جل وترك الرياء · حديث 6817

6817 - أخبرنا أبو نصر قتادة أنا محمد بن أحمد بن حامد العطار نا أحمد بن الحسن بن عبد الجبار نا يحيى بن معين نا محمد بن بكر نا عبد الحميد بن جعفر حدثني أبي عن زياد بن عيسى عن أبي سعيد بن أبي فضالة الأنصاري وكان من الصحابة قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : إذا جمع الله الأولين والآخرين يوم القيامة ليوم لا ريب فيه نادى مناد من كان أشرك في عمل الله أحدا فليطالب ثوابه من عنده فإن الله أغنى الشركاء عن الشرك

ان کوخبر دی ابو نصر بن ابو قتادہ نے ان کو محمد بن احمد بن حامد عطار نے ان کو احمد بن حسن بن عبدالجبار نے ان کو یحییٰ بن معین نے ان کو محمد بن بکر نے ان کو عبدالحمید بن جعفر نے ان کو ان کے والد نے ان کوزیاد بن عیسیٰ نے ان کو ابو سعید بن ابو فضالہ انصاری نے جو صحابہ میں سے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنافرماتے تھے۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن جب سب اولین و آخرین کو جمع کر لیں گے تو اس دن جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ہے ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا کہ بے شک اللہ شریکوں سے سب سے زیادہ غنی ہے اور لا پرواہ ہے شرک سے جس نے کسی عمل میں اس کے ساتھ کسی کو شریک کیا تھا اسے چاہئے کہ وہ اسی سے اس کا ثواب بھی طلب کر لے۔

أَبِي سَعِيدِ بْنِ أَبِي فَضَالَةَ الْأَنْصَارِيِّ،وَكَانَ مِنَ الصَّحَابَةِ، ← زياد بن عيسى ← أَبِي ← عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ← يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ← أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ← محمد بن أحمد بن حامد العطار، ← أبو نصر قتادة

Shuab ul Iman · Forty-fifth of the people of faith › It is the door to the sincerity of work to God Almighty and the abandonment of hypocrisy · Hadith 6817

شعب الإيمان · الخامس و الأربعون من شعب الإيمان ‹ وهو باب في إخلاص العمل لله عز و جل وترك الرياء · حديث 6830

6830 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و محمد بن موسى قالا نا أبو العباس الأصم نا الحسن بن علي بن عفان نا زيد بن الحباب نا عبد الواحد بن زيد البصري نا عبادة بن نسي الكندي عن شداد بن أوس : أنه دخل عليه وهو في مصلاه يبكي فقيل ما يبكيك ؟ فقال : حديث ذكرته سمعته من رسول الله صلى الله عليه و سلم فقيل له وما هو ؟ قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم إني أتخوف على أمتي من بعدي الشرك والشهوة الخفية قلت : يا رسول الله أوتشرك أمتك من بعدك ؟ قال : يا شداد إنهم لا يعبدون شمسا ولا قمرا ولا حجرا ولا وثنا ولكن يراؤون بأعمالهم قلت : يا رسول الله وما الشهوة الخفية ؟ قال : يصبح أحدهم صائما فتعرض له شهوة من شهواته فيواقع شهوته ويدع صومه

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کومحمد بن موسیٰ نے دونوں کو ابو العباس اصم نے ان کو حسین بن علی بن عفان نے ان کو زید بن حباب نے ان کو عبدالواحد بن زید بصری نے ان کو عبادہ بن نسی کندی نے ان کو شداد بن اوس نے کہ وہ اس پر داخل ہوئے وہ اپنے فیصلے پر رو رہے تھے ان سے کہا گیا کہ آپ کیوں رو رہے ہیں ؟ فرمایا ایک حدیث ہے جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھی وہ مجھے یاد آ گئی تھی۔ پوچھا گیا کہ وہ کون سی حدیث ہے فرمایا کہ میں نے سنا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا تھا کہ میں ڈرتا ہوں اپنی امت پر میرے بعد شرک کرنے سے اور چوری چھپے جنسی خواہش پوری کرنے سے۔ میں نے عرض کی تھی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ کی امت آپ کے بعد شرک کرے کی؟ فرمایا اے شداد بے شک وہ لوگ چاند سورج کی عبادت نہیں کریں گے نہ ہی پتھروں کی اور بتوں کی بلکہ وہ اپنے اعمال میں دکھاوے کریں گے میں نے کہا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) خفیہ شہوت سے کیا مراد ہے؟ فرمایا صبح کرے کا الگ ان کا درانحالیکہ وہ روزہ دار ہو گا لہٰذا اس کی شہوات و خواہشات میں سے کوئی شہوت و خواہش اس کے آگے آ جائے گی اور وہ اپنی اسی خواہش میں پڑ جائے گا اور اپنے روزے کو بھی وہ نظر انداز کر دے گا۔

شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، ← عبادة بن نسي الكندي ← عبد الواحد بن زيد البصري ← زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ← أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ← أبو عبد الله الحافظ و محمد بن موسى

Shuab ul Iman · Forty-fifth of the people of faith › It is the door to the sincerity of work to God Almighty and the abandonment of hypocrisy · Hadith 6830

شعب الإيمان · الخامس و الأربعون من شعب الإيمان ‹ وهو باب في إخلاص العمل لله عز و جل وترك الرياء · حديث 6831

6831 - أخبرنا علي بن أحمد بن عبدان أنا أحمد بن عبيد بن شريك نا ابن أبي مريم نا أبي الزناد وحدثني عمرو بن أبي عمرو عن عاصم بن عمر عن قتادة عن محمود بن لبيد : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : إن أخوف ما أخاف عليكم الشرك الأصغر قال : وما الشرك الأصغر ؟ قال : الرياء إن الله يقول : يوم يجازي العباد بأعمالهم اذهبوا إلى الذين كنتم تراؤون في الدنيا فانظروا هل تجدوا جزاء أو خيرا

ہمیں خبر دی علی بن احمد بن عبدان نے ان کو احمد بن عبید بن شریک نے ان کو ابو مریم نے ان کو ابو الزناد نے ان کو عمرو بن ابو عمرو نے ان کو عاصم بن عمر نے ان کو قتادہ نے ان کو محمود بن لبید نے یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک سب سے زیادہ خوف ناک بات جو میں ڈرتا ہوں تمہارے بارے میں وہ ہے شرک اصغر۔ اس نے کہا کہ شرک اصغر کیا ہے؟ فرمایا ریا کاری کرنا۔ بے شک اللہ تعالیٰ فرمائے گا جس دن بندوں کو ان کے اعمال کی جزا دی جائے گی۔ کہ تم لوگ دکھاوے کے لئے عمل کرنے والے دنیا میں دکھاوا کرتے تھے ذرا نظر ماروان کے پاس کوئی جزا کوئی بدلہ کوئی خبر ہے تمہیں دینے کے لئے۔ جن کو تم دیکھاتے تھے۔

مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ← قَتَادَةَ ← عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ ← أبي الزناد وحدثني عمرو بن أبي عمرو ← ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ← أحمد بن عبيد بن شريك ← عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ

Shuab ul Iman · Forty-fifth of the people of faith › It is the door to the sincerity of work to God Almighty and the abandonment of hypocrisy · Hadith 6831

شعب الإيمان · الخامس و الأربعون من شعب الإيمان ‹ وهو باب في إخلاص العمل لله عز و جل وترك الرياء · حديث 6832

6832 - أخبرنا أبو سعيد الماليني أنا أبو أحمد بن عدي نا محمد بن الحسين بن مكرم ثنا محمود بن غيلان نا أبو أحمد الزبيري نا كثير بن زيد عن ربيح بن عبد الرحمن بن أبي سعيد عن أبيه عن جده قال : كنا نتناوب النبي صلى الله عليه و سلم نبيت عنده فذكره وقال فيه أخاف عليكم أخوف من المسيخ الشرك الخفي أن يقول الرجل يعمل لمكان الرجل

ہمیں خبر دی ابو سعید مالینی نے ان کو ابو احمد بن عدی نے ان کو محمد بن حسین بن مکرم نے ان کو محمود بن غیلان نے ان کو ابو احمد زبیری نے ان کو کثیر بن زید نے ربیع بن عبدالرحمٰن نے بن ابو سعید نے ان کو ان کے والد نے وہ کہتے ہیں کہ تم لوگ باری باری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے تھے اور ان کے پاس رات گزارتے تھے پھر اس نے اس حدیث کو ذکر کیا ہے اور اس میں کہا ہے کہ میں ڈرتا ہوں تمہارے اوپر مسیح دجال کے ڈر سے زیادہ ڈرنا۔ شرک خفی سے کہ کیسے کوئی آدمی اور عمل کرے بندے کو دیکھانے کے لئے۔

الرجل يعمل لمكان الرجل ← فيه أخاف عليكم أخوف من المسيخ الشرك الخفي أن ← كنا نتناوب النبي صلى الله عليه و سلم نبيت عنده فذكره ← جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← رُبَيْحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ← كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ، ← أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ← مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ مُکْرَمٍ، ← أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ ← أَبُو سَعِيدٍ الْمَالِينِيُّ

Shuab ul Iman · Forty-fifth of the people of faith › It is the door to the sincerity of work to God Almighty and the abandonment of hypocrisy · Hadith 6832

شعب الإيمان · الخامس و الأربعون من شعب الإيمان ‹ وهو باب في إخلاص العمل لله عز و جل وترك الرياء · حديث 6842

6842 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا أبو الحسن علي بن محمد المصري نا يحيى بن أيوب نا سعيد بن أبي مريم نا يحيى بن أيوب و ابن لهيعة قالا : نا عمارة بن غزية عن يعلى بن شداد بن أوس أنه حدثه عن أبيه قال : كنا على عهد رسول الله صلى الله عليه و سلم نعد الشرك الأصغر الرياء

ہمیں خبر دی ابو الحسین بن بشران نے ان کو ابو الحسن علی بن محمدمصری نے ان کو یحییٰ بن ایوب نے ان کو سعید بن ابی مریم نے ان کو یحییٰ بن ایوب نے اور ابن لہیعہ نے دونوں کو عمارہ بن غزیہ نے ان کو یعلیٰ بن سداد بن اوس نے کہ انہوں نے اس کو حدیث بیان کی اپنے والد سے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ عہد رسول میں ریا کاری کرنے کو چھوٹا شرک کہتے تھے۔

أَبِيهِ ← يَعْلَى بْنِ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ أَنَّهُ ← عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ← يحيى بن أيوب و ابن لهيعة ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ← يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ← أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ

Shuab ul Iman · Forty-fifth of the people of faith › It is the door to the sincerity of work to God Almighty and the abandonment of hypocrisy · Hadith 6842

شعب الإيمان · الخامس و الأربعون من شعب الإيمان ‹ وهو باب في إخلاص العمل لله عز و جل وترك الرياء · حديث 6843

6843 - أخبرنا أبو بكر أحمد بن الحسين و محمد بن موسى قالا : نا أبو العباس الأصم نا محمد بن إسحاق الصغاني نا عمار بن صالح نا ابن لهيعة عن عبد ربه بن سعيد عن يعلى بن شداد عن أبيه قال : كنا نعد الرياء في زمن النبي صلى الله عليه و سلم الشرك الأصغر

ہمیں خبر دی ابو بکر احمد بن حسین نے اور محمد بن موسیٰ نے دونوں نے کہا کہ ان کو خبر دی ابو العباس اصم نے ان کو محمد بن اسحاق صغانی نے ان کو عمار بن صاح نے ان کو ابن لہیعہ نے ان کو عبدربہ بن سعید نے یعلیٰ بن شداد سے اس نے اپنے والد سے اس نے کہا کہ تم لوگ زمانہ رسول میں ریاکار کوشرک اصغر شمار کرتے تھے۔

أَبِيهِ ← يَعْلَى بْنِ شَدَّادٍ، ← عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ ← ابْنُ لَهِيعَةَ ← عَمَّارُ بْنُ صَالِحٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ← أبو بكر أحمد بن الحسين و محمد بن موسى

Shuab ul Iman · Forty-fifth of the people of faith › It is the door to the sincerity of work to God Almighty and the abandonment of hypocrisy · Hadith 6843

شعب الإيمان · الخامس و الأربعون من شعب الإيمان ‹ وهو باب في إخلاص العمل لله عز و جل وترك الرياء · حديث 6844

6844 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو بكر بن إسحاق أنا العباس بن الفضل الأسفاطي نا أبو الوليد نا عبد الحميد بن بهرام عن شهر بن حوشب عن عبد الرحمن بن غنم عن شداد عن أبيه قال : كنا نعد الرياء في زمن النبي صلى الله عليه و سلم الشرك الأصغر وبهذا الإسناد عن شداد بن أوس سمع النبي صلى الله عليه و سلم يقول : من صام يرائي فقد أشرك ومن صلى يرائي فقد أشرك ومن تصدق يرائي فقد أشرك

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو بکر بن اسحاق نے ان کو عباس بن فضل اسفاطی نے ان کوا بو الولید نے ان کو عبد الحمید بن بہرام نے ان کو شہر بن حوشب نے کو عبدالرحمٰن غنم نے ان کوشداد نے ان کے والد سے فرماتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ کے زمانے میں ریاکاری کو شرک اصغر شمار کرتے تھے۔ اور اسی اسناد کے ساتھ شداد بن اوس سے مروی ہے انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا وہ کہتے تھے۔ جس شخص نے دکھاوے کے لئے روزہ رکھا اس نے شرک کیا اور جس نے دکھاوے کے لئے نماز پڑھی اس نے شرک کیا اور جس نے دکھاوے کے لئے صدقہ کیا اس نے شرک کیا۔

Shuab ul Iman · Forty-fifth of the people of faith › It is the door to the sincerity of work to God Almighty and the abandonment of hypocrisy · Hadith 6844

chevron_left Previous
1…141516…162
Next chevron_right