ابن جریح بیان کرتے ہیں: عطا ء نے مجھ سے کہا: ڈاکہ زنی شرک ہے عبدالکریم بیان کرتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں کہ ہمارے علم کے مطابق نبی اکرمﷺ کے زمانے میں ڈاکے صرف مشرکین نے ڈالے تھے ۔
ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے عطا ء سے دریافت کیا: ایک شخص نے زمانہ شرک میں اپنی بیوی کو طلاق دی تھی اور طلاق بتہ دی تھی پھر وہ دونوں مسلمان ہو جاتے ہیں عطا ء نے جواب دیا: میرے خیال میں وہ عورت اُس شخص کے لیے اُس وقت تک حلال نہیں ہو گی جب تک وہ دوسری شادی نہیں کر لیتی۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › Chapter: Divorce in polytheism · Hadith 12684
12688 – سفیان ثوری نے فراس ہمدانی کا یہ بیان نقل کیا ہے : میں نے اُن سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا : جس نے زمانہ شرک میں طلاق دی ہوئی تھی پھر اُس نے اسلام قبو ل کر لیا تو امام شعبی نے جواب دیا: اسلام نے قوت اور شدت میں اضافہ ہی کیا ہے ۔
معمر نے قتادہ کا یہ بیان نقل کیا ہے: حضرت عمر سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جس نے زمانہ جاہلیت میں اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دی تھی اور اسلام میں ایک طلاق دے دی تو حضرت عمر نے فرمایا: میں نہ تمہیں ہدایت کروں گا اور نہ ہی تمہیں منع کروں گا ۔
سفیان ثوری نے ایسے مشرک شخص کے بارے میں یہ فرمایا ہے :جو مشرک بیوی کو طلاق دے دیتا ہے وہ عورت ابھی عدت نہیں گزار پاتی کہ اس سے پہلے اسلام قبول کر لیتی ہے تو سفیان ثوری کہتے ہیں: وہ تین حیض تک عدت گزارے گی اور اُسے وراثت میں حصہ بھی نہیں ملے گا ۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door of the two sharing is separated, then one of them dies in the waiting period and the other has embraced Islam · Hadith 12705
ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے عطا ء سے دریافت کیا: اس بارے میں آپ کی کیارائے ہے کہ آج اگر اہل شرک سے تعلق رکھنے والی کوئی عورت مسلمان کی طرف آتی ہے اور اسلام قبو کر لیتی ہے تو کیا اُسے اُس کے شوہر سے الگ کر دیا جائے گا ۔
13274 – یحییٰ بن سعید بیان کرتے ہیں: میں نے سلیمان بن یسار کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے حضرت عمر بن خطاب مشرکین کی اولاد کو ان کے باپ دادا کے ساتھ ملا دیتے تھے ۔
معمر نے قتادہ کے حوالے سے ایسے شخص کے بارے میں نقل کیا ہے : جو زمانہ شرک میں محصن ہو گیا تھا اور پھر اسلام قبول کرنے کے بعد وہ زنا کا ارتکاب کر لیتا ہے توقتادہ فرماتے ہیں: یہ چیز احصان شمار نہیں وہ گی جب تک وہ زمانہ اسلام میں محصن نہیں ہوتا ۔
13303 – قتادہ نے حسن بصری کےحوالے سے اور ابو معشر نے ابراہیم نخعی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : زبمانہ شرک میں اس شخص کا احصان شمار نہیں ہو گا جب تک وہ زمانہ اسلام میں صحبت نہیں کرتا ۔
18542 - معمر نے قتادہ اور عطا ء خراسانی اور کلبی کا یہ بیان نقل کیا ہے جو اس آیت کے بارے میں ہے : بے شک وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کرتے ہیں ان کا بدلہ یہ ہے ۔ یہ حضرات فرماتے ہیں: یہ آیت اس چور کے بارے میں ہے جو ڈاکہ ڈالتا ہے وہ کنگ کرنے والا شمار ہو گا اگر وہ لوگ کو قتل کرتا ہے اور مال بھی حاصل کرتا ہے ےو اسے مصلوب کر دیا جائے گا اگر وہ لوگوں کو قتل کر تا ہے مال حاصل نہیں کرتا تو اسے بھی قتل کر دیا جائے گا۔
18574 - عبدالکریم بیان کرتے ہیں: خارجیوں نے خروج کیا انہوں نے حضرت علی کے ساتھ جھگڑا کیا اور ان سے علیحدگی اختیار کر لی اور حضرت علی کے خلاف شرک کی گواہی دی لیکن حضرت علی نے انہیں کچھ نہیں کہا وہ لوگ حرورا ء چلے گئے پھر حضرت علی کو بتایا گیا کہ وہ لوگ کوفہ سے سازو سامان حاصل کر رہےہیں حضرت علی نے فرمایا: انہیں رہنے دو پھر وہ لوگ نکلے اور انہوں نے نہروان کے مقام پر پڑاؤ کیا وہ لوگ وہاں ایک مہینہ ٹھہرے رہے حضرت علی سے کہا گیا : کہ آپ ان لوگوں کےساتھ اب جنگ کریں۔
18584 - زہری بیان کرتے ہیں: سلیمان بن ہشام نے ان سے خط لکھ کر کسی عورت کے بارے میں دریافت کیا: جو اپنے ہو رک چھوڑ کر چلی جاتی ہے اور اپنی قوم کو مشرک قرار دیتی ہے اور وہ خارجیوں کے ساتھ مل جاتی ہے وہاں شادی کر لیتی ہے پھر وہ اپنے اہل خانہ کی طرف تائب ہو کر آتی ہے زہری بیان کرتے ہیں: میں نے انہیں جوابی خط میں لکھا ۔
13415 – معمر نے زہری کا یہ قول نقل کیا ہے : اگر کسی شخص نے زمانہ شرک میں قابل حد جرم کا ارتکاب کیا ہو پھر اس کے بعد وہ اسلام قبول کر لے پھر اس کے اسلام قبول کرنے کے بعد کوئی شخص اس جرم کے حوالے سے اسے عاردلائے تو ایسے شخص کو سزا دی جائے گی انہوں نے گلام کنیز عیسائی مر داور عیسائی عورت کے بارے میں یہ فرمایا ہے : ان پر زنا کا الزام لگانے والے شخص کو سزا دی جائے گی ۔
الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door of the man being flogged, then he dies or commits adultery in polytheism · Hadith 13415
13747 – س فیان نے ایسے شخص کے بارے میں یہ بات بیان کی ہے : جو دوسرے سے یہ کہتا ہے: تم نے زنامہ شرک میں زنا کا ارتکاب کیا تھا تو سفیان فرماتے ہیں: ایسے شخص پر حد جاری کی جائے گی البتہ اگر وہ ثبو فراہم کرتا ہے تو معاملہ مختلف ہو گا اس کی وجہ یہ ہے کہ اس نے اب دوسرے شخص پر زنا کا الزام لگایا ہے اور اگر کوئی شخص دوسرے کو یہ کہتا ہے : جب تم غلام تھے تو تم نے زنا کا ارتکاب کیا تھا تو ایسے شخص پر بھی حد جاری ہو گی اور اگر وہ یہ کہتا ہے : جب تم بچے تھے تو اس وققت تم نے زنا کا ارتکاب کیا تھا تو ایسے شخس پر حد جاری نہیں ہو گی کیونکہ بچے سے زنا ثابے نہیں ہوتا۔
14254 - عام شعبی حسن بصری ابن سیرین حکم کے بارے میں یہ بات منقول ہے یہ حضرات کہتے ہیں: تولیہ ایک قسم کی بیع ہے ۔ سفیان ثوری کہتے ہیں: ہم یہ کہتے ہیں: شرکت بھی بیع ہے اور شرکے اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک آدمی مال کو قبضے میں نہیں لے لیتا ۔
14257 - معمر نے ربیعہ کے حوالےسے سعیدب بن مسیب کےحوالےسے یہ بات نقل کی ہے نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : تولیہ اقالہ اور شرکہ برابر کی حیثیت رکھتے ہیں ان میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ ابن جریح بیان کرتے ہیں: ربیعہ بن ابو عبدالرحمٰن نے نبی اکرمﷺ کے حوالےسے ایک حدیث نقل کی ہے : جو مدینہ منورہ میں مشہور ہے آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص کوئی اناج خریدے تو اُسے اُس وقت تک آگے فروخت نہ کرے جب تک اُسے اپنے قبضے میں نہیں لیت ااور پوری طرح ماپ نہیں لیتا البتہ اگر اُس نےا س میں بیع شرکہ کی ہو یا اس میں بیع تولیہ کی ہو یا اقالہ کی ہو تو حکم مختلف ہو گا ۔
Musnad e Bazzar · The chain of narration of Al-Abbas bin Abd Al-Muttalib, may God be pleased with him › And from what Tammam ibn al-Abbas narrated, on the authority of his father · Hadith 1303
Musnad e Bazzar · The chain of narration of Zayd ibn Haritha, may God be pleased with him › The first isnad of Zayd ibn Haritha, on the authority of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, Usama, on the authority of his father · Hadith 1331