Musannaf Ibne Abi Shaibah · 9- The book of marriage › 146 - What they say in breastfeeding, those deprived of lineage are deprived of it. · Hadith 17329
مصنف ابن أبي شيبة · 9- كِتَابُ النِّكَاحِ ‹ 146 - مَا قَالُوا فِي الرَّضَاعِ ، يَحْرُمُ مِنْهُ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ. · حديث 17330
17330- حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ , عَنْ إسْرَائِيلَ , عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ , عَنِ الْبَرَاءِ أَِنَّهُ قِيلَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم : هَلْ لَكَ فِي بِنْتِ حَمْزَةَ ؟ فَقَالَ : إنَّهَا لاَ تَحِلُّ لِي ، إنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ.
حضرت براء فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ آپ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی سے نکاح کر لیں ۔ آپ نے فرمایا کہ وہ میرے لئے حلال نہیں ۔ وہ میری رضاعی بہن ہے ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 9- The book of marriage › 146 - What they say in breastfeeding, those deprived of lineage are deprived of it. · Hadith 17330
مصنف ابن أبي شيبة · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ 40- من رخّص فِي بيعِ الأخِ مِن الرّضاعةِ. · حديث 20723
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ رضاعت میں کتنے گواہوں کی گواہی جائز ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک آدمی یا ایک عورت ۔ اور (امام) ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کاقول یہ ذ کر کیا گیا ہے کہ: زیادہ کی گواہی جائز ہے کم کی نہیں ۔
حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بچہ عقیقہ کے عوض گروی ہوتا ہے ۔ بچہ کی ولادت کے ساتویں دن بچہ کی طرف سے ذبح کیا جائے اور اس کا سر حلق کیا جائے اور اس کا نام رکھا جائے ۔ اور ( امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ اگر بچہ کی طرف سے عقیقہ نہ کیا جائے تو بھی اس پر کچھ نہیں ہے۔
35848 - حضرت ابو عثمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے ابو ہریرہ کی طرف سے بات پہنچی کہآپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ مومن کو ایک نیکی کا بدلہ ایک لاکھ نیکیوں کے ساتھ دیتے ہیں چنانچہ میں آپ کے پاس حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا : اے ابو ہریرہ ! مجھے آپ سے
حضرت عبد اللہ بن عبیدہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ حنین کے بعد قبیلہ ہوازن کے کچھ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے ۔ یا رسول اللہ ! ہمیں آپ سے ایک رغبت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا تمہاری رغبت کس چیز میں ہے ۔حسب ( رشتہ داروں میں ) یا مال میں‘‘ انہوں نے جواب دیا (مال میں نہیں ) بلکہ حسب میں ، ماؤں میں اور بیٹیوں میں ۔ رہا مال تو وہ اللہ تعالیٰ ہمیں پھر دے دیں گے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جو کچھ میرے اور بنو ہاشم کے قبضہ میں موجود ہے وہ تو میں واپس کرتا ہوں اور باقی لوگوں سے میں تمہارے لئے سفارش کروں گا جب میں نماز پڑھلوں گا ۔ انشاءاللہ ۔ پس تم کھڑے ہو جانا اور یوں یوں کہنا ۔ پس جو انہوں نے کہنا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں وہ سکھا دیا۔ چنانچہ انہوں نے وہی کچھ کہا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی سفارش فرمائی ۔ چنانچہ جو کچھ عورتوں میں سے مسلمانوں کے قبضے میں موجود تھیں وہ سارا کچھ مسلمانوں نے واپس کر دیا سوائے حضرت اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ کے اور عیینہ بن حصن کے ۔ جو عورتیں ان دونوں کے پاس تھیں انہوں نے انہیں اپنے پاس ہی رکھا۔
مُوسَى ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 39 - Al-Maghazi Book › 37- The conquest of Henein, and what came in it. · Hadith 38148
مصنف ابن أبي شيبة · 40- كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ 2- ما ذكِر فِي فِتنةِ الدّجّالِ. · حديث 38680
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا جس رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسراء کے لیے لے جایا گیا تو ان کی ملاقات حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی علیہ اسلام سے ہوئی انہوں نے آپس میں قیامت کا تذکرہ کیا انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ابتداء کی اور ان سے قیامت کے بارے میں پوچھا ان کے پاس بھی قیامت کے بارے میں علم نہ تھا پھر انہوں نے یہ بات حضرت عیسی ٰعلیہ السلام کی طرف لوٹا دی انہوں نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کے وقوع سے قریب کی باتیں بتلائیں ہیں اور باقی اس کا وقوع وہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی نہیں جانتا انہوں نے دجال کے نکلنے کا تذکرہ کیا پس میں اتروں گا اور اسے قتل کروں گا پھر لوگ اپنے شہروں کی طرف لوٹ جائیں گے پھر یا جوج و ماجوج ان کے سامنے آجائیں گے وہ ہر بلند جگہ سے جلدی سے آئیں گے کسی پانی کے پاس نہیں گزریں گے مگر اسے پی جائیں گے اور کسی چیز کے پاس سے نہیں گزریں گے مگر اسے خراب کر دیں گے وہ ( دوسرے لوگ ) میری طرف بھاگ کر آئیں گے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں گا اللہ تعالیٰ ان کوموت دے دیں گے زمین ان کی بدبو کی وجہ سے تعفن زدہ ہو جائے گی پس ( دوسرے لوگ ) وہ میرے پاس آئیں گے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں گا اللہ تعالیٰ ان پر آسمان سے بارش اتاریں گے وہ ان کے جسموں کو اٹھائے گی اور ان کو سمندر میں پھینک دے گی پھر پہاڑ جڑ سے اکھاڑ دیے جائیں گے اور زمین چمڑے کی طرح ہو جائے گی کہ قیامت لوگوں کے ایسے قریب ہے جیسے کہ وہ حاملہ مدت حمل پوری کر چکی ہواس کے گھر والے نہیں جانتے کب اچانک اس کے ولادت ہو جائے حضرت عوام نے فرمایا میں نے اس کی تصدیق اللہ تعالیٰ کی کتاب میں پائی ہے (حتى اذا فتحت ياجوج وماجوج وهم من كل حدب ينسلون واقترب الوعد الحق)۔
31721 - اسود فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر نے یہ ارادہ کر لیا تھا کہ بیٹیوں کی موجودگی میں بہنوں کو میراث سے محروم رکھیں جب میں نے ان کو یہ حدیث سنائی کہ حضرت معاذ نے ہمارے درمیان اس بارے میں فیصلہ فرمایا ہے تو انہوں نے بہن اور بیٹی کو وارث قرار دیا ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 29- Book of the statutes › 5- In a man who died and left his daughter and sister. · Hadith 31721
مصنف ابن أبي شيبة · 29-كِتاب الفرائِضِ ‹ 7- رجلٌ مات وترك أختيهِ لأبِيهِ وأمِّهِ ، وإِخوةً وأخواتٍ لأبٍ ، أو : ترك ابنته ، وبناتِ ابنه ، وابن ابنه. · حديث 31726
مسرو ق سے روایت ہے کہ حضرت ابن مسعود بہنوں اور بیٹیوں کو دو تہائی مال دینے کے قائل تھے اور باقی مال مردوں کو دینے کے قائل تھے نہ کہ عورتوں کو اور حضرت عائشہ مردوں اور عورتوں کو وراثت میں ژریک کرنے کی قائل تھیں اور دو تہائی مال کے علاوہ مال میں بھی ایک مرد کو دو عورتوںم کے حصے کے برابر دینے کی قائل تھیں۔
مَسْرُوقٍ ← معبد بن خالد، ← سُفْيَانَ، ← وَكِيعٌ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 29- Book of the statutes › 7- A man who died and left his two sisters to his father and mother, and brothers and sisters to a father, or: he left his daughter, the daughter of his son, and the son of his son. · Hadith 31726
مصنف ابن أبي شيبة · 29-كِتاب الفرائِضِ ‹ 7- رجلٌ مات وترك أختيهِ لأبِيهِ وأمِّهِ ، وإِخوةً وأخواتٍ لأبٍ ، أو : ترك ابنته ، وبناتِ ابنه ، وابن ابنه. · حديث 31730
31730 - ابراہیم فرماتے ہیں کہ دو حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی حصہ ہے اور علاتی بھائیوں اور بہنوں کے لئے باقی مال ہے اس طرح کہ ایک مرد کے لئےد و عورتوں کے حصے کے برابر مال ہو گا یہ حضرت علی اور زید بن ثابت کی رائے ہے اور حضڑت عبداللہ کا فرمان کے مطابق مرنے والے کی دو حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی اور باقی میت کے بہن بھائیوں میں سے صرف مردوں کے لئے ہے نہ کہ عورتوں کے لئے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 29- Book of the statutes › 7- A man who died and left his two sisters to his father and mother, and brothers and sisters to a father, or: he left his daughter, the daughter of his son, and the son of his son. · Hadith 31730
مصنف ابن أبي شيبة · 29-كِتاب الفرائِضِ ‹ 8- فِي رجلٍ ترك ابنتيهِ، وابنة ابنِهِ ، وابن ابنٍ أسفل مِنها. · حديث 31731
ابراہیم اس آدمی کے بارے میں فرماتے ہیں جس نے اپنی دو بیٹیاں اور ایک پوتی اور ایک پڑ پوتا چھوڑ ا کہ اس کی بیٹیوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور باقی پڑپوتے کے لئے ہے اس طرح کےیہ اس سے اوپر اور اس کے ساتھ بہنوں کی طرف بھی ماللوٹایا جائے گا حضرت علی اور زید بنثابت کی رائے میں تو ایک مرد کو دو عورتوں کے حصوں کے برابر حصہ دیا جائے گا اور اس سے نیچے کے کسی شخص کی طرف مال نہیں لوٹایا جائے گا اور حضرت عبداللہ کے قول کے مطابق اس آدمی کی دو بیٹیوں کے لئے دو تہائی مال اور اس کے پوتے کے لئے باقی ہے باقی مال اس کی بہن پر نہیں لوٹایا جائے گا اور نہ اس پوتے سے اوپر کی کسی عورت پر کچھ لوٹایا جائے گا اس وجہ سے کہ ان بہنوں نے دو تہائی پورا وصول کر لیا ہے ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 29- Book of the statutes › 8- In a man who left his two daughters, the daughter of his son, and the son of a son below her. · Hadith 31731
مصنف ابن أبي شيبة · 29-كِتاب الفرائِضِ ‹ 16- فِي ابنتينِ وبنِي ابنٍ رِجالٍ ونِساءٍ. · حديث 31743
حضرت فضیل حضرت ابراہیم نخعی سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جو اپنی دو بیٹیاں اور پوتے پوتیاں چھوڑ کر مرے کہ اس کی دونوں بیٹیوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور باقی مردوں کے لئے ہے نہ کہ عورتوں کے لئے اور حضرت عبداللہ بن مسعود بہنوں اور بیٹیوں کا حصہ دو تہائی سے زیادہ نہیں لگایا کرتے تھے اور حضرت علی اور حضرت زید آپس میں شریک بنایا کرتے تھے اور باقی مال اس طرح تقسیم کیا جائے گا کہ ایک مرد کے لیے دو عورتوں کے حصے کے باراب حصہ لگایا جائے گا ۔
فُضَيْلٍ ← بسَّامٍ ← ابْنُ فُضَيْلٍ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 29- Book of the statutes › 16- In two daughters and sons, men and women. · Hadith 31743
مصنف ابن أبي شيبة · 29-كِتاب الفرائِضِ ‹ 79- فِي الحمِيلِ من ورّثه ؟ ومن كان يرى له مِيراثًا ؟. · حديث 32022