شعب الإيمان · الثالث و الثلاثون من شعب الإيمان ‹ فصل في الرؤيا التي هي نعمة من نعم الله تعالى · حديث 4762
4762 - أخبرنا أبو الحسن علي بن عبد الله بن إبراهيم الهاشمي ببغداد نا أبو عمرو عثمان بن أحمد السماك نا أبو بكر يحيى بن أبي طالب أنا علي بن عاصم أنا خلد و هشام عن محمد عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا قرب أو قال : اقترب الزمان لم تكد رؤيا المسلمين تكذب و أصدقهم رؤيا أصدقهم حديثا و رؤيا المسلم جزء من ستة و أربعين جزئا من النبوة و الرؤيا ثلاثة فرؤيا بشرى من الله و رؤيا من الشيء يحدث به الإنسان نفسه و رؤيا من تحزين الشيطان فإذا رأى أحدكم ما يكره فلا يذكرنه و ليقم فليصل و أحب القيد في النوم و أكره الغل و القيد ثبات في الدين أخرجه البخاري و مسلم في الصحيح من أوجه عن محمد بن سيرين و أدرج بعضهم من الحديث ما في آخره من أمر القيد و الغل و وصله معمر عن أيوب عن ابن سيرين فجعله من قول أبي هريرة
ہمیں خبر دی ابوالحسن علی بن عبداللہ بن ابراہیم ہاشمی نے بغداد میں ان کو ابو عمرو عثمان نے احمد سماک نے ان کو ابوبکر یحییٰ بن ابوطالب نے ان کو علی بن عاصم نے ان کو خالد اور ہشام نے محمد سے اس نے ابوہریرہ سے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جب (قیامت کا) زمانہ قریب آ جائے گا۔ تو مسلمانوں کے خواب جھوٹے نہیں ہوں گے جو بندہ بات کے اعتبار سے زیادہ سچا ہوگا اس کا خواب بھی زیادہ سچا ہوگا۔ اور مسلمان کا خواب نبوت کے چھیالیس اجزا میں سے ایک جز ہے اور خواب تین قسم کے ہوتے ہیں۔ایک خواب تو اللہ کی طرف سے بشارت و خوشخبری ہوتے ہیں۔ اور بعض خواب وہ ہوتے ہیں کہ انسان اپنے آپ سے باتیں کرتا رہتا ہے۔اور بعض خواب شیطان کی طرف سے حزن و غم دینے کے لئے ہوتے ہیں جب تم میں سے کوئی آدمی ایسا خواب دیکھے جو ناپسندیدہ ہو تو اس کا تذکرہ کسی سے نہ کرے بلکہ اسے چاہئے کہ وہ کھڑا ہو جائے اور نماز پڑھے اور نیند میں میں قید بیڑیوں کو ناپسند کرتا ہوں وہ بیڑیاں دین میں پائیداری اور ثابت قدمی ہیں۔اور اس کو بخاری اور مسلم نے صحیح میں نقل کیا ہے کئی طریقوں سے محمد بن سیرین سے اور ن میں سے بعض نے درج کیا ہے حدیث سے وہ جس کے آخر میں ہے قید اور عمل بیڑیوں اور طوق کا معاملہ مذکور ہے۔ اور موصول بیان کیا ہے اس کو معمر نے ایوب سے اس نے ابن سیرین سے اور انہوں نے اس کو ابوہریرہ کا قول بتایا ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدٍ ← خلد و هشام ← عَلِي بْنُ عَاصِمٍ، ← أَبُو بَكْرٍ يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ← أبو عمرو عثمان بن أحمد السماك ← أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْهَاشِمِيُّ بِبَغْدَادَ
Shuab ul Iman · Thirty-third of the people of faith › A chapter on the vision, which is a blessing from God Almighty · Hadith 4762
