المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ [ أبو جمرة عن ابن عباس ] · حديث 12984
12954 - حدثنا حفص بن عمر بن الصباح ثنا أبو معمر المقعد ثنا عبد الوارث عن أبي التياح عن أبي جمرة عن ابن عباس Y أن وفد عبد القيس قدموا على النبي صلى الله عليه و سلم فقال : ( مرحبا بالوفد ) قالوا : يارسول الله إنا حي من ربيعة وإن بيننا وبينك كفار مضر ولا نخلص إليك إلا في شهر حرام فمرنا بأمر نأخذ به وندعو إليه من وراءنا فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ( آمركم بأربع وأنهاكم عن أربع الايمان بالله شهادة أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله وإقام الصلاة وإيتاء الزكاة وأن تؤدوا خمس ماغنمتم وأنهاكم عن الدباء والنقير والحنتم والمزف ت )
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ عبدالقیس قبیلے ‘کا وفد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا ‘عرض کی : اے اللہ کے رسول ! ہمارے اور آپ کے درمیان بنو مضر قبیلہ کے کفار ہیں ‘ہم آپ تک صرف حرمت والے مہینوں میں ہی پہنچ سکتے ہیں ‘پس آپ ہمیں حکم دیں جو چیزیں ہمارے لیے حلال ہیں اور جو چیزیں حرام ہیں۔ فرمایا: میں تمہیں حکم دیتا ہوں اور منع کرتا ہوں چار چیزوں سے ‘میں تمہیں حکم دیتا ہوں: اللہ تعالیٰ کے معبود برحق ہونے کی گواہی دینے کا ‘نماز ادا کرنے کا ‘زکوٰۃ دینے اور رمضان شریف کے روزے رکھنے کا اور اس بات کا کہ تم مالِ غنیمت سے پانچواں حصہ دو اور میں تمہیں کدو کی تو نبی ‘سبز لاکھی گھڑا ‘چوبیں برتن اور رال ملے ہوئے برتن سے منع کرتا ہوں۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِي جَمْرَةَ ← أَبِي التَّيَّاحِ ← عَبْدُ الْوَارِثِ ← أَبُو مَعْمَرٍ الْمُقْعَدُ، ← حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 12984
