Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

الإيمان

Iman

  • Iman
  • ایمان

9667 hadiths

المعجم الکبیر للطبرانی · بقية الميم ‹ من اسمه مطلب مطلب بن ربيعة بن الحارث بن عبد المطلب بن هشام بن عبد مناف ويقال عبد المطلب والصواب المطلب ومات بدمشق وكان يسكن بها فتوفي سنة احدى وستين · حديث 17427

673 - حدثنا أبو مسلم الكشي ثنا الحكم بن مروان الكوفي ثنا عمرو بن ثابت عن يزيد بن أبي زياد عن عبد الله بن الحارث بن نوفل عن عبد المطلب بن ربيعة قال Y دخل العباس على النبي صلى الله عليه و سلم فقال : يا رسول الله ان قريشا تلاقي بوجوه مشرقة وتلقانا بخلاف ذلك فغضب رسول الله صلى الله عليه و سلم حتى در العرق الذي بين عينيه ثم قال : لا يذوق عبد طعم الايمان حتى يحبكم لله ولرسوله

حضرت مطلب بن ربیعہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے غصے کی حالت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی : اے اللہ کے رسول! قریش آپس میں چمکتے چہروں سے ملتے ہیں‘ لیکن ہم سے اس طرح نہیں ملتے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غصہ آ گیا حتٰی کہ آپ کی دونوں آنکھوں کے درمیان والی رگیں پھول گئیں۔ پھر فرمایا: کوئی بندہ ایمان کا ذائقہ نہیں چکھ سکتا جب تک وہ تم سے اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر محبت نہ کرے۔

دخل العباس على النبي صلى الله عليه و سلم فقال ← عبد المطلب بن ربيعة ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ، ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، ← عمرو بن ثابت ← الْحَكَمُ بْنُ مَرْوَانَ الْكُوفِيُّ ← أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 17427

المعجم الکبیر للطبرانی · بقية الميم ‹ من اسمه مجاشع مجاشع بن مسعود السلمي · حديث 17520

766 - حدثنا احمد بن عبد الرحمن بن عقال الحراني ثنا ابو جعفر النفيلي ( ح ) وحدثنا محمد بن عمرو بن خالد الحراني ثنا أبي [ قالا ] ثنا زهير بن معاوية ثنا عاصم الأحول عن أبي عثمان حدثني مجاشع قال : Y أتيت رسول الله صلى الله عليه و سلم بأخي معبد لبيايعه على الهجرة فقال : ذهب أهل الهجرة بما فيها فقلت فعلى أي شيء تبايعه ؟ قال : أبايعه على الاسلام أو الايمان والجهاد فلقيت معبدا بعد فسألته وكان أكبرهما فقال : صدق

حضرت مجاشع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اپنے بھائی کو لے کر آیا تاکہ ہجرت پر بیعت کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہجرت کر کے (ثواب لے گئے ہیں)۔ میں نے عرض کی: یارسول اللہ ! کس شی پر بیعت کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسلام یا ایمان اور جہاد پر۔ میں اس کے بعد معبد سے ملا تو میں نے ان سے پوچھا جبکہ میدان دونوں سے عمر میں بڑے تھے۔ معبد نے کہا: اس نے سچ کہا۔

مُجَاشِعٍ ← أَبِي عُثْمَانَ ← عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ← زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ← أَبِي ← مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ← أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِقَالٍ الْحَرَّانِيُّ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 17520

المعجم الکبیر للطبرانی · بقية الميم ‹ من اسمه ماعز ماعز التميمي · حديث 17563

809 - حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر ثنا شعبة عن أبي موسى عن أبي مسعود الجريري عن يزيد بن عبد الله بن الشخير عن ماعز Y عن النبي صلى الله عليه و سلم سئل أي الاعمال أفضل ؟ قال الايمان بالله وحده ثم الجهاد ثم حجة برة تفضل سائر العمل كما بين مطلع الشمس الى مغربها

حضرت ماعز رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا: کون سے اعمال افضل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک خدا پر ایمان لانا‘ پھر جہاد کرنا‘ پھر حج مبرور کرنا‘ حج مبرور کو سارے اعمال پر فضیلت ہے سورج کے طلوع ہونے سے لے کر غروب ہونے تک کے درمیان کی طرح۔

النبي صلى الله عليه و سلم سئل أي الاعمال أفضل ← مَاعِزٍ، ← يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، ← أَبِي مَسْعُودٍ الْجُرَيْرِيِّ، ← اَبِیْ مُوْسیٰ ← شُعْبَةُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 17563

المعجم الکبیر للطبرانی · بقية الميم ‹ من اسمه ماعز ماعز التميمي · حديث 17564

810 - حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل حدثني وهب بن بقية انا خالد عن الجريري عن حبان بن عمير عن ماعز قال Y سأل رجل النبي صلى الله عليه و سلم أي الاعمال أفضل ؟ قال : الايمان بالله والجهاد في سبيله ثم ارعدت ثم قال : مه ؟ قال : ثم عمل هو أفضل من سائر الاعمال الا كمثل حجة بارة

حضرت ماعز رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ کون سے اعمال افضل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ پر ایمان لانا‘ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ پھر کپکپی طاری ہو گئی‘ پھر کہا: اس کے بعد کون ساعمل؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک ایسا عمل ہے جو سارے اعمال سے افضل ہے‘ وہ حج مبرور ہے۔

ثم عمل هو أفضل من سائر الاعمال الا كمثل حجة بارة ← مَهْ ← الايمان بالله والجهاد في سبيله ثم ارعدت ثم ← سأل رجل النبي صلى الله عليه و سلم أي الاعمال أفضل ← مَاعِزٍ، ← حبان بن عمير ← الْجُرَيْرِيِّ، ← خَالِدٌ، ← وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 17564

المعجم الکبیر للطبرانی · بقية الميم ‹ منذر بن عمرو الانصاري ثم الساعدي استشهد يوم بئر معونة وكان أمير السرية · حديث 17595

841 - حدثنا أبو شعيب الحراني ثنا أبو جعفر النفيلي ثنا محمد بن سلمة عن محمد بن اسحاق قال Y أقام رسول الله صلى الله عليه و سلم بعد أحد بقية شوال وذا القعدة وذا الحجة وولى تلك الحجة المشركون والمحرم ثم بعث أصحاب بئر معونة في صفر على رأس أربعة أشهر من أحد فكان من حديثهم كما حدثني [ أبي ] اسحاق بن يسار عن المغيرة بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام و عبد الله بن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم وغيرهم من أهل العلم قالوا : قدم أبو براء [ عامر ] بن خالد بن جعفر ملاعب الأسنة على رسول الله صلى الله عليه و سلم [ المدينة ] فعرض عليه الاسلام فلم يسلم ولم يبعد من الاسلام فقال : يا محمد لو بعثت رجالا من اصحابك الى أهل نجد فدعوهم الى الايمان رجوت ان يستجيبوا لك فابعثهم فليدعوا الناس الى أمرك فبعث رسول الله صلى الله عليه و سلم المنذر بن عمرو أخا بني ساعدة بن كعب بن الخزرج المعنق ليموت في اربعين رجلا من المسلمين من خيارهم منهم الحارث بن الصمة و حرام بن ملحان أخو بني عدي بن النجار و عروة بن أسماء بن الصلت السلمي ونافع بن بديل بن ورقاء الخراعي وعامر بن فهيرة مولى أبي بكر ورجال مسمون من خيار المسلمين فساروا حتى نزلوا بئر معونة - وهي بين أرض بني عامر وحرة بني سليم كلا البلدين منها قريب وهي من سليم أقرب - فلما نزلوها بعثوا حرام بن ملحان بكتاب رسول الله صلى الله عليه و سلم الى عامر بن الطفيل فلما أتاهم لم ينظر في كتابه الى أن عدا على الرجل فقتله ثم استصرخ عليهم بني عامر فأبوا أن يجيبوه الى ما دعاهم وقالوا : لن نخفر أبا براء وقد عقد لهم عقدا وجوارا فاستصرخ عليهم قبائل بني سليم عصية ورعلا وذكوانا فأجابوه الى ذلك فخرجوا حتى غشوا القوم فأحاطوا بهم في رحالهم فلما رأوهم أخذوا أسيافهم ثم قاتلوهم حتى قتلوا عن آخرهم الا كعب بن زيد أخا بني دينار بن النجار فانهم تركوه فيه رمق فارتث من بين القتلى فعاش حتى قتل يوم الخندق فكان في سرح القوم عمرو بن أمية الضمري ورجل من الانصار أحد بني عمرو بن عوف فلم ينبئهما بمصاب أخوتهما الا الطير تحوم على العسكر فقال : والله ان لهذه الطير لشأنا فأقبلا لينظرا فاذا القوم في دمائهم فاذا الخيل التي أصابتهم واقفة فقال الانصاري لعمرو بن أمية ما ترى ؟ قال : أرى أن نلحق برسول الله صلى الله عليه و سلم فنخبره الخبر فقال الانصاري : لكني ما كنت أرغب بنفسي عن موطن قتل فيه المنذر بن عمرو وما كنت لتخبرني عنه الرجال ثم قاتل القوم حتى قتل وأخذ عمرو بن أمية أسيرا فلما أخبرهم أنه من خضر اطلقه عامر بن الطفيل وجز ناصيته وأعتقه عن رقبة زعم أنها كانت على أمه فخرج عمرو بن أمية حتى اذا كان بالقرقرة من صدر قناة أقبل رجلان من بني عامر حتى نزلا معه في ظل هو فيه وكان للعامريين عقد مع رسول الله صلى الله عليه و سلم وجوار فلم يعلم به عمرو بن أمية وقد سألهما حين نزلا من أنتما ؟ قالا : من بني عامر فأمهلهما حتى اذا ناما عدا عليهما فقتلهما وهو يرى أنه أصاب بهما ثأره من بني عامر لما أصابوا من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم فلما قدم عمرو بن أمية على رسول الله صلى الله عليه و سلم أخبره الخبر فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لئن قتلت قتيلين لأدينهما ثم قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : هذا عمل أبي براء قد كنت لها كارها متخوفا فبلغ ذلك أبا براء فشق عليه اخفار عامر اياه وما أصيب من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم في سببه وجواره وقال حسان بن ثابت يحرض بني أبي براء على عامر بن الطفيل : ( بني أم البنين ألم يرعكم ... وأنتم من ذوائب أهل نجد ) ( تهكم عامر بأبي براء ... ليخفره وما خطأ كعمد ) ( ألا أخبر ربيعة ذا المساعي ... فما أحدثت في الحدثان بعدي ) ( أبوك أبو الحروب أبو براء ... وخالك ماجد حكم بن سعد ) فحمل ربيعة بن عامر على عامر بن الطفيل فطعنه بالرمح فوقع في فخذه وأشواه ووقع عن فرسه فقال : هذا عمل أبي براء ان أمت فدمي لعمي فلا يتبعن به وان أعش فسأرى رأيي فيما أتى الي

حضرت محمد بن اسحاق فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوہ اُحد کے بعد شوال کے‘ ذی القعدہ اور ذی الحجہ کے ماہ ٹھہرے اور مشرکین اس حجت کے مالک بنے (یعنی انہوں نے یہ حجت بنائی) اور محرم کا مہینہ بھی‘ پھر آپ نے بئر معونہ کے اصحاب کو ایک سفر پر بھیجا‘ جو غزوہ اُحد کے چار ماہ بعد کا واقعہ ہے۔ حضرات مغیرہ بن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام‘ عبداللہ بن ابو بکر بن محمد بن عمرو بن حزم اور ان کے علاوہ علمائے کرام فرماتے ہیں: ابو براء بن مالک بن جعفر زبانوں کا ماہر‘ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں مدینے آیا۔ پس آپ نے اس پر اسلام پیش کیا اور اسلام کی طرف دعوت دی‘ لیکن اس نے اسلام قبول نہ کیا اور اسلام سے دُور بھی نہ ہوا۔ عرض کی : اے محمد ! اگر آپ اپنے صحابہ کرام میں سے چند آ دمی‘ نجدیوں کی طرف روانہ فرمائیں اور وہ جا کر انہیں ایمان کی طرف بلائیں تو مجھے امید ہے کہ وہ آپ کی دعوت کو قبول کریں گے‘پس آپ ضرور ان کو بھیجیں تاکہ وہ لوگوں کو آپ کے کام کی طرف دعوت دیں۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت منذر بن عمر و معنق کو بھیجا جن کا تعلق قبیلہ بنو ساعدہ بن کعب بن خزرج سے تھا‘ خیار اُمت میں مسلمانوں کے چالیس آدمی بھی جن کی معیت میں وہ شہید ہوئے‘ ان کے ساتھ روانہ کیے۔ ان میں حضرت حارث بن صمّہ کا نام آتا ہے‘ حرام بن ملحان بنو عدی بن نجار سے‘ عروہ بن اسماء بن صلق سلمی‘ نافع بن بدیل بن ورقاء خزاعی ہیں‘ حضرت ابو بکر کے غلام حضرت عامر بن فہیرہ ہیں‘ بہترین مسلمانوں کے چند اور لوگ بھی تھے۔ پس وہ چل کر بئر معونہ پہنچے (وہ بنو عامر کی زمین اور بنو سلیم کے حرّہ کے درمیان ہے) دونوں علاقے اسے قریب لگتے ہیں لیکن یہ بنو سلیم کے زیادہ قریب ہے۔ جب یہ سب حضرات اس مقام پر اترے تو انہوں نے حضرت حرام بن ملحان کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خط دے کر عامر بن طفیل کی طرف بھیجا۔ پس جب یہ قاصد وہاں ان کے پاس پہنچا تو انہوں نے یہ نہ دیکھا کہ خط میں کیا لکھا ہوا ہے‘ ان پر حملہ کر کے ان کو شہید کر دیا‘ پھر ان کے خلاف بنو عامر سے مدد طلب کی گئی تو انہوں نے اس چیز کو قبول کرنے سے انکار کر دیا جس کی طرف انہیں دعوت دی گئی۔ اور کہا: ہم ابو براء سے کیا گیا وعدہ ہرگز نہیں توڑیں گے جبکہ وہ ان سے پڑوسی ہونے کے حوالے سے پختہ وعدہ کیے ہوئے تھے۔ پس بنو سلیم کے قبیلوں سے مدد کی پکار کی گئی‘ جن میں عصیہ‘ رعل اور ذکوان تھے تو انہوں نے اسے بسرو چشم قبول کیا‘ وہ بھر پور انداز میں نکلے اور ایسے نکلے کہ قوم پر چھا گئے۔ ان کی سواریوں سمیت ان کے اردگرد گھیرا ڈال لیا۔ جب انہوں نے بھی ان کو دیکھا تو اپنی تلواریں پکڑ لیں پھر لڑنا شروع کر دیا‘ حتٰی کہ سارے کے سارے قتل ہو‘ مگر حضرت کعب بن زید جن کا تعلق بنو دینار بن نجار سے تھا‘ وہ بچ گئے۔ پس انہوں نے ان کو جب چھوڑ اتو ان میں زندگی کی رمق باقی تھی۔ پس ان کو میدان جنگ سے کے درمیان سے باہر منتقل کر لیا گیا۔ پس یہ زندہ رہے حتٰی کہ خندق کے دن شہید ہوئے۔ قوم میں سے باقی رہ جانے والوں میں عمرو بن امیہ ضمری اور بنو عمرو بن عوف قبیلے کا ایک انصاری آدمی تھا۔ پس ان دونوں کو اپنے بھائیوں کے شہید ہونے کا اس وقت پتہ چلا جب انہوں نے دیکھا کہ لشکر کے اوپر پرندے اڑ رہے ہیں۔ کہا: ان پرندوں کے اڑنے میں بھی کوئی خاص حکمت ہے‘ آگے ہوئے تاکہ دیکھیں کہ ماجرا کیا ہے؟ دیکھا تو قوم خون میں لت پت ہے‘ جن گھوڑوں پر وہ اس وقت سوار تھے وہ وفاداری کا ثبوت دینے کیلئے پاس کھڑے تھے۔ انصاری بھائی نے عمرو بن امیہ کو کہا: تیرا کیا خیال ہے؟ (لڑنا چا ہیے یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف چلنا چاہیے؟ اس نے کہا: میرا خیال ہے اب ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو جانا چاہیے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جا کر ساری خبر دے سکیں۔لیکن انصاری صحابی نے کہا: میں تو اپنے آپ کو اس جگہ سے جدا کرنا پسند نہیں کرتا جس جگہ حضرت منذر بن عمرو جیسی ہستیوں کو تہ تیغ کر دیا گیا ہے اور نہ اس حق میں ہوں کہ لوگ مجھے اس کے بارے میں بتائیں۔ پھر قوم سے لڑنا شروع کر دیا حتٰی کہ شہید ہوئے لیکن حضرت عمرو بن امیہ کو قیدی بنا لیا گیا۔ پس جب حضرت عمرو نے ان کو بتایا کہ ان کا تعلق قبیلہ بنو مضر سے ہے تو عامر بن طفیل نے انہیں آزاد کر دیا اور اس کی پیشانی کے ٹکڑے کیے۔ پس ایک گردن کو اس گمان سے آزاد کیا کہ اس کی ماں پر اس کا آزاد کرنا لازم تھا۔ پس حضرت عمرو بن امیہ وہاں سے نکلے حتٰی کہ جب قرقرہ کے مقام پر تھے تو قناۃ کی طرف سے آتے ہوئے دو آدمی انہیں ملے جن کا تعلق بنو عامر سے تھا۔ جس سائے میں وہ آرام کر رہے تھے‘ ان دو آدمیوں نے بھی وہیں پڑاؤ ڈالا جبکہ عامر یوں کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ معاہدہ تھا‘ جس کا حضرت عمرو کو پتہ نہیں تھا۔ جب وہ دونوں آدمی وہاں آئے تو حضرت عمرو نے ان سے پوچھ لیا کہ تم کس قبیلے سے ہو؟ انہوں نے کہا: ہمارا تعلق بنو عامر سے ہے۔ پس آپ نے ان کے سونے کا انتظار کیا‘ جب وہ سو گئے تو حضرت عمرو نے ان دونوں پر حملہ کر کے انہیں ہمیشہ کی نیند سلا دیا۔ حضرت عمرو نے خیال کیا کہ آپ نے ان دونوں کو مار کر بنو عامر سے بدلہ لے لیا ہے‘ کیونکہ انہوں نے اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قتل عام کیا۔ پس جب حضرت عمرو بن امیہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آ کر خبر دی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تو نے دو آدمیوں کوقتل کیا ہے تو مجھے ان دو آ دمیوں کی دیت ضرور دینا پڑے گی۔ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ ابو براء کا عمل ہے‘ جس کو میں ناپسند کرنے والا اور ڈرنے والا ہوں۔ یہ بات حضرت ابو براء کو پہنچی تو ان پر بنو عامر کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا وعدہ توڑنا گراں گزرا اور جو ان کے سبب اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مصیبت پیش آئی۔حضرت حسان بن ثابت نے ابو براء کو عامر بن طفیل کے خلاف ابھارتے ہوئے فرمایا : اے اُم البنین کے بیٹو! کیا اس نے تمہیں نہیں ڈرایا جبکہ تم اہل نجد کے بڑے سرداروں میں سے ہو۔ عامر کا ابو براء کے ساتھ تکبرانہ طرزِ عمل تاکہ وہ اس کی حفاظت کرے جبکہ خطاء‘ عمد کی مانند نہیں ہوتی ہے‘ خبردار! میری طرف سے مساعی والے بنو ربیعہ کو پہنچا دو۔ پس تو نے میرے بعد دو حادثوں میں جو حادثہ کیا ہے‘ تیرا باپ جنگوں والا ابو براء ہے‘ اور تیرا خالو ماجد حکم بن سعد ہے۔ پس ربیعہ بن عامر نے عامر بن طفیل پر حملہ کیا‘ اسے نیزہ مارا جو اس کی ران میں لگا اور اسے جدا کر دیا اور وہ اپنے گھوڑے سے نیچے آ گرا۔ کہا: یہ ابو براء کا کام ہے۔ پس اگر میں مر جاؤں تو میرا خون میرے چچا کیلئے ہے۔ پس اس کا پیچھا نہ کیا جائے اور اگر میں زندہ رہا تو میں اپنی رائے قائم کروں گا‘ جو میرے ذہن میں آئے گی (اس کے مطابق عمل کروں گا)۔

مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ1، ← أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ ← أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 17595

المعجم الکبیر للطبرانی · باب ‹ سن أبي بكر وخطبته ووفاته رضي الله عنه · حديث 6053

قلنا : حد ثنا عن عمار بن ياسر ؟ قال : امرؤ خلط الله الايمان بلحمه ودمه وشعره وبشره حيث [ زال ] معه ولا ينبغي للنار أن يأكل منه شيئا قلنا : فحدثنا عن نفسك ؟ قال : مهلا نهى الله عن التزكية فقال له رجل : فان الله عزوجل يقول { وأما بنعمة ربك فحدث } قال : فإني أحدث بنعمة ربي كنت إذا سألت أعطيت وإذا سكت ابتديت

ہم نے عرض کی: ہمیں عمار بن یاسر کے متعلق بتائیں! حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: وہ ایسا آدمی ہے جس کے گوشت اور خون اور بالوں اور چمڑے میں اللہ نے ایمان ملا دیا تھا‘ جو چلا گیا‘ آگ اس کو نہیں کھا سکتی ہے۔ ہم نے عرض کی: آپ اپنے متعلق بتائیں گے؟ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: چھوڑ دو! اللہ عزوجل نے انسان کو اپنی پاکی بیان کرنے سے منع کیا ہے‘ آپ سے ایک آدمی نے عرض کی: اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ اپنے رب کی نعمت کا چرچا کریں ! آپ نے فرمایا: جو مجھ پر میرے رب کی نعمت ہے‘ اس کو بیان کرتا ہوں کہ جب میں مانگتا ہوں تو مجھے دیا جاتا ہے‘ جب میں خاموش ہوتا ہوں تو مجھ سے ابتداء کی جاتی ہے۔

عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ← قلنا حد

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 6053

المعجم الکبیر للطبرانی · باب السين ‹ 598 - سلمان الفارسي يكن أبا عبدالله رضي الله عنه أسلم مقدم رسول الله صلى الله عليه و سلم صلى الله المدينة وشغل بالرق وفاته مع رسول الله صلى الله عليه و سلم بدرا وأحدا وأول مشاهده الخندق وقد قيل في بعض الروايات إنه أسلم بمكة وإسلامه بالمدينة أثبت والله أع · حديث 6054

6042 - حدثنا علي بن عبد العزيز ثنا أبوغسان مالك بن اسماعيل حد ثنا حبان بن علي العنزي ثنا عبد الملك بن جريج عن أبي حرب بن أبي الأسود عن أبيه و عن رجل عن زاذان الكندي قالا Y كنا ذات يوم عند علي رضي الله عنه فوافق الناس منه طيب نفس ومزاج فقالوا : يا أميرالمؤمنين حد ثنا عن أصحابك قال : عن أي أصحابي ؟ قال : عن أصحاب محمد صلى الله عليه و سلم قال : كل أصحاب محمد صلى الله عليه و سلم أصحابي فعن أيهم تسألون [ ن ] ؟ قالوا : عن الذين رأيناهم تلطفهم بذكرك والصلاة عليهم دون القوم قال : عن أيهم ؟ قالوا : عن عبد الله بن مسعود قال : قرأ القرآن وعلم السنة وكفى بذلك قال : فوالله ما علمنا ما أراد بقوله كفى بذلك كفى بقراءة القران وعلم السنة أو كفى بعبد الله ؟ قال : فسئل عن أبي ذر رضي الله عنه ؟ قال : كان يكثر السؤال فيعطي ويمنع وكان حريصا شحيحا على دينه حريصا على العلم بحر قد ملىء له في وعاء له حتى امتلأ قلنا : فحد ثنا عن حذيفة بن اليمان رضي الله عنه ؟ قال : علم أسماء المنافقين وسأل عن المعضلات حتى غفل عنها تجدوه بها عالما وقالوا : فحدثنا عن سلمان ؟ قال : من لكم بمثاله لقمان الحكيم ذلك امرؤ منا أهل البيت أدرك العلم الأول والعلم الآخر وقرأ الكتاب الأول والكتاب الآخر بحر لا ينزف قلنا : حد ثنا عن عمار بن ياسر ؟ قال : امرؤ خلط الله الايمان بلحمه ودمه وشعره وبشره حيث [ زال ] معه ولا ينبغي للنار أن يأكل منه شيئا قلنا : فحدثنا عن نفسك ؟ قال : مهلا نهى الله عن التزكية فقال له رجل : فان الله عزوجل يقول { وأما بنعمة ربك فحدث } قال : فإني أحدث بنعمة ربي كنت إذا سألت أعطيت وإذا سكت ابتديت

حضرت علی بن بذیمہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سامان فروخت کیا گیا تو اس کی قیمت چودہ درہم ہوئی۔

زَاذَانَ الْكِنْدِيِّ، ← رَجُلٌ: ← أَبِيهِ، [وَ] ← أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ جُرَيْجٍ ← حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ الْعَنَزِيُّ، ← أبوغسان مالك بن اسماعيل حد ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 6054

المعجم الکبیر للطبرانی · باب السين ‹ عون بن أبي شداد عن أبي عثمان عن سلمان رضي الله عنه · حديث 6159

6146 - حدثنا علي بن عبد العزيز ثنا خلف بن هشام البزار ثنا عبيس بن ميمون عن عون بن أبي شداد عن أبي عثمان عن سلمان قال Y سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : ( من غدا إلى صلاة الصبح أعطي ربع الايمان ومن غدا إلى السوق أعطي راية ابليس وهو مع أول من يغدو وآخر من يروح )

حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسلام غریبوں سے شروع ہوا اور عنقریب غریبوں میں آئے گا۔

رسول الله صلى الله عليه و سلم ← سَلْمَانَ ← أَبِي عُثْمَانَ ← عون بن أبي شداد ← عبيس بن ميمون ← خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّارُ، ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 6159

المعجم الکبیر للطبرانی · باب السين ‹ الزهري عن السائب بن يزيد · حديث 6681

6665 - حدثنا الحسن بن علي المعمري ثنا أيوب بن محمد الوزان ثنا عبد الله بن سليم عن رشدين بن سعد عن يونس بن يزيد و عقيل عن الزهري عن السائب بن يزيد Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قسم الفيء الذي أفاء الله بحنين من غنائم هوازن فأفشى القسم من أهل مكة من قريش وغيرهم فغضب الأنصار فلما سمع النبي صلى الله عليه و سلم أتاهم في منازلهم ثم قال : من كان ههنا ليس من الأنصار فليخرج إلى راحلة ثم تشهد رسول الله صلى الله عليه و سلم وحمد الله عز و جل ثم قال يا معشر الأنصار قد بلغني من حديثكم في هذه المغانم التي آثرت بها أناسا أتألفهم على الإسلام لعلهم أن يشهدوا بعد اليوم وقد أدخل الله قلوبهم الإسلام ثم قال : يا معشر الأنصار ألم يمن الله عليكم بالإيمان وخصكم بالكرامة وسماكم بأحسن الأسماء وأنصار رسوله ؟ ولولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار ولو سلك الناس واديا وسلكتم واديا لسلكت واديكم أفلا ترضون أن يذهب الناس بهذه الغنائم الشاة والنعم والبعير وتذهبون برسول الله صلى الله عليه و سلم فلما سمعت الأنصار قول النبي صلى الله عليه و سلم قالوا : رضينا فقال النبي صلى الله عليه و سلم أجيبوني فيما قلت فقالت الأنصار : يارسول الله وجدتنا في ظلمة فأخرجنا الله بك إلى النور ووجدتنا على شفا حفرة من النار فأنقذنا الله بك ووجدتنا ضلالا فهدانا الله بك فرضينا بالله ربا وبالإسلام دينا وبمحمد نبينا فاصنع يارسول الله ما شئت في أوسع الحل فقال النبي صلى الله عليه و سلم أما والله لو أجبتموني بغير هذا القول لقلت : صدقتم لو قلتم : ألم تأتنا طريدا فآويناك ومكذبا فصدقناك ومخذولا فنصرناك وقبلنا مارد الناس عليك لو قلتم هذا لصدقتم فقالت الأنصار : بل الله ولرسوله المن والفضل علينا وعلى غيرنا ثم بكوا فكثر بكاءهم فبكى النبي صلى الله عليه و سلم معهم ورضي عنهم فكانوا بالذي قال لهم أشد اغتباطا وأفضل عندهم من كل مال

حضرت سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چند بچیوں سے ملے جو پڑھ رہی تھیں‘ تم ہمیں زندہ رکھو‘ ہم تمہیں زندہ رکھیں گے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ٹھہرے‘ پھر ان کو بلوایا‘ آپ نے فرمایا: تم ایسے نہ کہو بلکہ پڑھو : ہم کو اور تم کو زندہ رکھا۔ ایک آدمی نے عرض کی : یا رسول اللہ! کیا آپ لوگوں کے لیے یہ رخصت دے رہے ہیں‘ آپ نے فرمایا: یہ نکاح ہے خون نہیں ہے‘ اس کے ذریعہ نکاح کا اعلان کرو۔

السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ ← الزُّهْرِيِّ، ← يونس بن يزيد و عقيل ← رشدين بن سعد ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمٍ ← اَیُّوْبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزّانُ ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 6681

المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ عطاء عن ابن عباس · حديث 11466

11444 - حدثنا علي بن المبارك الصنعاني ثنا زيد بن المبارك ثنا قدامة بن محمد الأشجعي عن إسماعيل بن شيبة الطائفي عن ابن جريج عن عطاء عن ابن عباس قال Y خطب رسول الله صلى الله عليه و سلم خطبة أسمع العواتق في خدورهن فقال : يا معشر من آمن بلسانه ولم يدخل الأيمان قلبه لا تؤذوا المؤمنين ولا تتبعوا عوراتهم فإن ه من يتبع عورة أخيه يتبع الله عورته ومن يتبع الله عورته يفضحه ولو في جوف بيته

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پچھنا ‘داڑھ درد اور بغیر نیند کے غنودگی کا علاج ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ شَيْبَةَ الطَّائِفِيِّ، ← قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَشْجَعِيُّ، ← زَيْدُ بْنُ الْمُبَارَکِ ← عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 11466

المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ عكرمة عن ابن عباس · حديث 11560

11537 - حدثنا علي بن عبد العزيز ثنا عارم أبو النعمان ثنا معتمر بن سليمان عن أبيه عن حنش عن عكرمة عن ابن عباس قال Y قال رسول الله صلى الله عليه و سلم لأبي ذر : أي عرى الأيمان أظنه قال أوثق ؟ قال : الله ورسوله أعلم قال : الموالاة في الله والمعاداة في الله والحب في الله والبغض في الله

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے باطل کی مدد کی حق کو ختم کرنے کے لیے تو وہ اللہ اور اس کے رسول کے ذمہ سے بری ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← حنش ← أَبِيهِ ← مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 11560

المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ عكرمة عن ابن عباس · حديث 11927

11903 - حدثنا زكريا بن يحيى الساجي ثنا أبو كامل الجحدري ثنا أبو عوانة عن هلال بن خباب عن عكرمة عن ابن عباس قال Y لما نزلت { إذا جاء نصر الله والفتح } حتى ختم السورة قال : نعيت لرسول الله صلى الله عليه و سلم نفسه حين نزلت قال : فأخذ بأشد ما كان قط اجتهادا في أمر الآخرة وقال رسول الله صلى الله عليه و سلم بعد ذلك : جاء الفتح ونصر الله وجاء أهل اليمين فقال رجل : يا رسول الله وما أهل اليمين ؟ قال : قوم رقيقة قلوبهم لينة قلوبهم الإيمان يمان والفقه يمان

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک غزوہ سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عصر کی نماز رہ گئی تھی ‘اس وقت سے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے پوری حفاظت سے ادا کیا کرتے تھے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دشمنوں سے جدا ہوئے تو اچانک دیکھا کہ نمازِ عصر کی بجائے شام ہو گئی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ عصر پڑھی ‘پس جب اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو اپنے دشمن کے خلاف دعا کی اور کہا: اے اللہ ! جن لوگوں نے ہمیں درمیانی نماز سے مشغول رکھا ‘ان کے گھروں کو آگ سے بھر دئے ‘ان کے پیٹوں کو آگ سے بھر دے اور ان کی قبروں کو آگ سے بھرنا۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ ← أَبُو عَوَانَةَ، ← أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ، ← زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِي

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 11927

المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ عكرمة عن ابن عباس · حديث 11999

11974 - حدثنا عبدان بن أحمد ثنا معمر بن سهل ثنا عبيد الله بن تمام عن خالد الحذاء عن عكرمة عن ابن عباس قال Y قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ما أحد من الناس أفضل علي في نعمة في أهل ومال من أبي بكر ولو كنت متخذا خليلا لاتخذته ولكن أخوة الأسلام أو الايمان

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے دن دعا کی: ’’ اللّٰهم انشدك عهدك و وعدك الٰى آخرہٖ “ اس حال میں کہ آپ ایک قبّہ میں تھے ‘حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ کر عرض کی: اے اللہ کے رسول ! آپ نے اپنے رب کے سامنے بڑی عاجزی کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم زرہ میں تھے ‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے ہوئے باہر نکلے : عنقریب ( میدانِ بدر میں نا کافروں کی ) جماعت کو شکست دی جائے گی اور وہ پیٹھ پھیر ( کر بھاگ )جائیں گے بلکہ ( اس دنیا کے عذاب کے بعد ) قیامت ان (کیلئے بڑے عذاب) کا وعدہ ہے اور قیامت سب سے زیادہ سخت اور سب سے زیادہ کڑوی (چیز) ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَّامٍ، ← مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ، ← عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 11999

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ من يكنى أبا كبشة أبو كبشة الأنماري · حديث 18706

857 - حدثنا أحمد بن خليد الحلبي ثنا أبو توبة الربيع بن نافع ثنا محمد بن مهاجر عن عروة بن رويم عن أبي كبشة ا [ نماري قال Y خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه و سلم في غزوة من مغازيه فنزلنا منزلا فأتيناه فيه فرفع يديه وقال : الإيمان يمان والحكمة ههنا إلى لخم وجذام

حضرت ابو کبشہ انماری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں غزوات میں سے ایک غزوہ میں نکلے تو ہم ایک جگہ اُترے‘ ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ہی آئے تو آپ نے اپنے مبارک ہاتھ اُٹھائے اور فرمایا : ایمان یمن والوں کا ہے اور حکمت بنو لخم اور بنو جذام کی ہے۔

أبي كبشة ا نماري ← عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ، ← أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْحَلَبِيُّ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18706

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ عبد الله بن مسعود رضي الله عنه عن فاطمة رضي الله عنها · حديث 18873

1024 - حدثنا بكر بن مقبل البصري ثنا الخليل بن أسد النوشجاني ثنا رويم بن يزيد المقري ثنا سوار بن مصعب الهمداني عن عمرو بن قيس الملائي عن سلمة بن كهيل عن شقيق بن سلمة عن ابن مسعود قال Y جاء رجل إلى فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال : يا ابنة رسول الله ترك رسول الله صلى الله عليه و سلم عندك شيئا تطرفينيه ؟ فقالت : يا جارية هاتي تلك الجريدة فطلبتها فلم تجدها فقالت : ويحك اطلبيها فإنها تعدل عندي حسنا و حسينا فطلبتها فإذا هي رمتها في قمامتها فإذا فيها قال محمد صلى الله عليه و سلم : ليس من المؤمنين من لم يأمن جاره بوائقه من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يؤذ جاره ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليقل خيرا أو ليسكت والله يحب الحيي الحليم الضعيف المتعفف ويبغض الفاحش البذيء السائل الملحف إن الحياء من الإيمان والإيمان في الجنة وإن الفحش من البذاء والبذاء في النار

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک آدمی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ‘عرض کی: اے اللہ کے رسول کی صاحبزادی! کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کے پاس کوئی چیز رکھی تھی تا کہ آپ اس کی حفاظت کریں (وہ آپ کے پاس موجود ہے)؟ پس آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے لونڈی ! وہ کاغذ کا ٹکڑا میرے پاس لاؤ۔ لونڈی نے تلاش کیا لیکن اسے نہ ملا۔ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تجھ پر افسوس ! اسے ضرور تلاش کر کیونکہ وہ مجھے حسن و حسین کی طرح پیارا ہے۔ پس اس نے دوبارہ تلاش کیا تو اچانک اس کی نگاہ پڑی تو اس لونڈی نے اسے جھاڑو دے کر کوڑا کرکٹ میں ڈال دیا تھا۔ پس اس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا: مؤمنین سے اس آدمی کا کوئی تعلق نہیں ہے جس کی تکلیفوں سے اس کا پڑوسی امن میں نہ ہو ‘جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے ‘جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ دے‘ جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان رکھتا ہے وہ اچھی بات کہے یا پھر خاموش رہے ‘اللہ تعالیٰ شرمیلے ‘بردبار ‘کمزور ‘پاکدامن آدمی کو پسند کرتا ہے اور اللہ تعالی مخش گفتگو کرنے والے ‘بد اخلاق ‘لپٹ کر سوال کرنے والے کو نا پسند کرتا ہے ‘حیاء ایمان کا جزء ہے اور ایمان جنت میں ہے ‘بے ہودہ گفتگو بُرے اخلاق سے ہے اور بداخلاقی دوزخ میں ہے۔

جاء رجل إلى فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه و سلم ← ابْنِ مَسْعُودٍ، ← شَقِيقُ بْنُ سَلَمَةَ ← سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، ← عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْمُلَائِيِّ، ← سوار بن مصعب الهمداني ← رُوَيْمُ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ← الخليل بن أسد النوشجاني ← بَكْرُ بْنُ مُقْبِلٍ الْبَصْرِيُّ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18873

المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ [ حبيب بن أبي ثابت عن ابن عباس ] · حديث 12708

12680 - حدثنا محمد بن الحسين الأنماطي ثنا عبيد بن جناد الحلبي ثنا عطاء بن مسلم عن العلاء بن المسيب عن حبيب بن أبي ثابت عن ابن عباس Y أن النبي صلى الله عليه و سلم كان إذا صلى على الميت قال : ( اللهم اغفر لحينا وميتنا وشاهدنا وغائبنا ولإناثنا ولذكورنا ومن أحييته منا فأحيه على الأسلام ومن توفيته منا فتوفه على الإيمان اللهم عفوك عفوك )

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ‘اللہ عزوجل کے ارشاد : ’’ اور وہ اس سے روکتے ہیں اور اس سے دور بھاگتے ہیں ‘‘کی تفسیر کرتے ہیں کہ یہ آیت حضرت ابو طالب کے متعلق نازل ہوئی جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف دینے سے لوگوں کو روکتے تھے اور خود اتباع نہیں کرتے تھے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ← الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، ← عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ ← عُبَيْدُ بْنُ جَنَّادٍ الْحَلَبِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَنْمَاطِيُّ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 12708

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ زينب بنت رسول الله صلى الله عليه و سلم ذكر سن زينب ووفاتها ومن أخبارها · حديث 18901

1052 - حدثنا أحمد بن المعلى الدمشقي ثنا هشام بن عمار ثنا الوليد بن مسلم ثنا عبد الغفار بن إسماعيل بن عبيد الله ثنا الوليد بن عبد الرحمن الحرشي ثنا الحارث الغامدي قال Y قلت لأبي : ما هذه الجماعة ؟ قال : هؤلاء قوم اجتمعوا على صابئ لهم فأشرفت فإذا برسول الله صلى الله عليه و سلم يدعو الناس إلى توحيد الله والإيمان به حتى ارتفع النهار وتصدع عنه الناس فإذا امرأة قد بدا نحرها تحمل قدحا ومنديلا فتناوله منها فشرب وتوضأ ثم رفع رأسه إليها فقال : يا بنية خمري عليك نحرك ولا تخافي على أبيك غلبة ولا ذلا فقلت من هذه ؟ قالوا : هذه زينب بنت رسول الله صلى الله عليه و سلم

حضرت عبدالغفار بن اسماعیل حدیث بیان کرتے ہیں: ہمیں حضرت عبدالرحمٰن حرشی نے اور انہیں حضرت حارث بن حارث نے حدیث سنائی ‘وہ فرماتے ہیں: میں نے اپنے والد سے کہا: یہ جماعت (اکٹھ) کیا (کیسا) ہے؟ فرمایا: یہ ایسی قوم ہے جو ایک صابی (بے دین ) پر متفق ہوئی ہے۔ راوی کا بیان ہے: میں نے جھانکا تو اچانک رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو اللہ کی توحید کی طرف بلا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ایمان لانے کی دعوت دے رہے ہیں یہاں تک کہ دن چڑھ آیا اور لوگ آپ کے پاس سے چلے گئے ‘پس اچانک میری نگاہ پڑی تو ایک عورت تھی‘جس کے سینے پر کپڑا نہیں تھا‘ایک پیالہ اور ایک رومال اس نے اُٹھا رکھا تھا‘پس وہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پکڑایا تو آپ نے پیا بھی اور وضو بھی کیا‘پھر سر اُٹھا کر اس کی طرف دیکھا تو فرمایا: اے میری بیٹی ! اپنے سینے پر کپڑا کرو اور اپنے باپ پر کسی غلبے یا ذلت کا خوف نہ کرو۔ میں نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی حضرت زینب رضی اللہ عنہا ہیں۔

الحارث الغامدي ← الوليد بن عبد الرحمن الحرشي ← عبد الغفار بن إسماعيل بن عبيد الله ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18901

المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ [ أبو جمرة عن ابن عباس ] · حديث 12979

12949 - حدثنا يوسف القاضي و محمد بن محمد التمار قالا : ثنا عمرو بن مرزوق ( ح ) وحدثنا أبو مسلم الكشي ثنا عمرو بن حكام قال عمرو بن مرزوق وأخبرنا شعبة وقال عمرو بن حكام ثنا شعبة عن أبي جمرة عن ابن عباس Y أن وفد عبد القيس لما قدموا على رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : ( من القوم ؟ ) قالوا : ربيعة قال : ( مرحبا بالوفد غير الخزايا ولا النادمين ) قالوا : يارسول الله إنا هي من ربيعة وإنا نأتيك من شقة بعيدة وإنه يحول بيننا وبينك هذا الحي من كفار مضر وإنا لانصل إليك إلا في شهر حرام فمرنا بأمر فصل تدعو إليه وندعو إليه من وراءنا وندخل به الجنة فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ( آمركم بأربع وأنهاكم عن أربع آمركم بالايمان بالله شهادة أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله أتدرون ما الإيمان شهادة أن لا إله إلا الله وإقام الصلاة وإيتاء الزكاة وصوم رمضان وأن تعطوا من الغنائم الخمس وأنهاكم عن أربع عن الدباء والحنتم والنقير والمزفت قال وربما قال - والمقير احفظوهن وادعوا إليهن من وراءكم )

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء ‘مزفت ‘نقیر اور حنتم ( برتنوں میں) نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِي جَمْرَةَ ← شُعْبَةُ، ← عَمْرُو بْنُ حَكَّامٍ، ← شُعْبَةُ، ← عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ← عَمْرُو بْنُ حَكَّامٍ، ← أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ← عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ← يوسف القاضي و محمد بن محمد التمار

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 12979

المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ [ أبو جمرة عن ابن عباس ] · حديث 12980

12950 - حدثنا علي بن عبد العزيز ثنا حجاج بن المنهال و عارم أبو النعمان ( ح ) وحدثنا محمد بن النضر الأزدي ثنا شهاب بن عباد العبدي قالوا : ثنا حماد بن زيد عن أبي جمرة قال سمعت ابن عباس Y يقول : قدم وفد عبد القيس على رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال : يارسول الله إن هذا الحي من ربيعة قد حال بيننا وبينك كفار مضر فلسنا نخلص إليك إلا في شهر حرام فمرنا بآمر نآخذ به وندعو إليه من وراءنا قال : ( آمركم بأربع وأنهاكم عن أربع الإيمان بالله شهادة أن لا إله إلا الله - وعقد بيده - وإقام الصلاة وإيتاء الزكاة وصوم رمضان وأن تؤدوا خمس ماغنمتم وأنهاكمعن الدباء والحنتم والنقير والمزف ت )

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عبدالقیس کا وفد ‘رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں آیا تو عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ کے اور ہمارے درمیان بنو مضر کفار کا قبیلہ ہے ‘ہم آپ کے پاس صرف حرمت والے مہینوں میں ہی حاضر ہو سکتے ہیں ‘پس ہمیں کوئی ایسا حکم ارشاد فرمائیں جو انتہائی ہو اور ہم پیچھے رہ جانے والوں کو اس کی طرف دعوت دیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چار چیزیں ہیں: (۱) اس بات کی گواہی کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں (۲) نماز قائم کرنا (۳) زکوۃ ادا کرنا (۴) رمضان شریف کے روزے رکھنا۔ مالِ غنیمت میں سے خمس (پانچواں حصہ) دینا اور میں تمہیں دباء ‘حنتم ‘نقیر اور مزفت میں نبیذ بنانے سے منع کرتا ہوں۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِي جَمْرَةَ ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ الْعَبْدِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ ← حجاج بن المنهال و عارم أبو النعمان ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 12980

المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ [ أبو جمرة عن ابن عباس ] · حديث 12983

12953 - حدثنا معاذ بن المثنى ثنا مسدد ثنا عباد بن عباد ثنا أبو جمرة عن ابن عباس رضي الله عنهما Y قال : قدم وفد عبد القيس على رسول الله صلى الله عليه و سلم فقالوا : يارسول الله إنا هذا الحي من ربيعة قد حال بيننا وبينك كفارة مضر ولا نخلص إليك إلا في شهر حرام فمرنا بأمر نعمل به وندعو إليه من وراءنا قال : ( آمركم بأربع وأنهاكم عن أربع الايمان - وفسرها لهم - شهادة أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله وإقام الصلاة وإيتاء الزكاة وأن تؤدوا خمس ماغنمتم وأنهاكم عن الدباء والحنتم والنقير والمقير )

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ عبد قیس کا وفد ‘نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں آیا تو عرض کی: اے اللہ کے رسول ! بے شک ہمارے اور آپ کے درمیان بنو مضر کے کفار ہیں ‘ہم طاقت نہیں رکھتے کہ جب بھی ہم چاہیں آپ کی خدمت میں آئیں ‘پس آپ ہمیں آگاہ فرمائیں کہ ہمارے لیے کیا حلال ہے اور ہم پر کیا حرام ہے؟ فرمایا: میں تمہیں چار چیزوں کا حکم اور چار چیزوں سے منع کرتا ہوں: (۱) نماز قائم کرو (۲) زکوٰۃ ادا کرو (۳) رمضان شریف کے روزے رکھو (۴) مالِ غنیمت کا پانچواں حصہ ادا کرو اور میں تمہیں منع کرتا ہوں: (۱) دباء (۲) حنتم (۳) نقیر (۴) مزفت۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبُو جَمْرَةَ، ← عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ، ← مُسَدَّدٌ ← مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 12983

chevron_left Previous
1…525354…484
Next chevron_right