شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص آية الكرسي بالذكر · حديث 2407
2407 - أخبرنا أبو طاهر الفقيه أنا حاجب بن أحمد الطوسي ثنا محمد بن حماد الأبيوريدي ثنا وكيع عن سفيان عن آدم بن سليمان مولى خالد بن خالد قال : سمعت سعيد بن جبير يحدث عن ابن عباس قال : لما نزلت { وإن تبدوا ما في أنفسكم أو تخفوه يحاسبكم به الله } قال : دخل قلوبهم منها شيء لم يدخلهم من شيء فقال النبي صلى الله عليه و سلم قولوا سمعنا و أطعنا و سلمنا قال : فألقى الله عز و جل الإيمان في قلوبهم فأنزل الله عز و جل { آمن الرسول بما أنزل إليه من ربه و المؤمنون } الآية { لا يكلف الله نفسا إلا وسعها لها ما كسبت وعليها ما اكتسبت ربنا لا تؤاخذنا إن نسينا أو أخطأنا ربنا ولا تحمل علينا إصرا كما حملته على الذين من قبلنا } قال : قد فعلت : { و اعف عنا و اغفر لنا و ارحمنا أنت مولانا فانصرنا على القوم الكافرين } قال : قد فعلت
ہمیں خبر دی ہے ابو طاہر فقیہ نے ان کو حاجب بن احمد طوسی نے ان کو محمد بن حماد بیوردی نے ان کو وکیع نے ان کو سفیان نے آدم بن سلیمان مولیٰ خالد بن خالد سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا سعید بن جبیر سے وہ حدیث بیان کرتے تھے ابن عباس سے جب یہ آیت نازل ہوئی ۔ " وان تبدو مافی انفسکم او تخفوہ یحاسبکم بہ اللہ " اور اگر تم ظاہر کرو جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے یا اس کو چھپاؤ اللہ تعالیٰ اس کا تم سے حساب لے گا۔ تو صحابہ کرام کے دلوں میں کوئی ایسی بات داخل ہو گئی جو کسی شے سے داخل نہیں ہوئی تھی نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا یوں کہو ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی اور ہم نے تسلیم کر لیا ابن عباس فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں ایمان ڈال دیا پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائی۔ امن الرسول بما انزل الیہ من ربہ والمومنون الخ لا یکلف اللہ نفسا الا وسعھا ماکسب و علیھا ما اکتسبت ربنا لا تواخذنا ان نسینا او اخطانا ربنا ولا تحمل علینا اصرا کما حملتہ علی الذین من قبلنا" اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے کر دیا۔ واعف عنا وغفرلنا وارحمنا انت مولانا فانصرنا علی القوم الکافرین" اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے کر دیا ۔(1) رسول ایمان لے آیا ہے اس کتاب کے ساتھ جو اس کی طرف اس کے رب کی طرف سے نازل ہوئی ہے اور مومن بھی ۔ تاآخر۔ (2) اللہ تعالیٰ کسی نفس کو تکلیف نہیں دیتے مگر اس کی طاقت کے مطابق انسان کے فائدے کےلیے جو کچھ اس نے کسب کیا اور اسی کی جان ومال ہے جو کچھ اس نے غلط عمل کیا اے ہمارے رب ہم سے مواخذہ اور پکڑ نہ کرنا اگر ہم بھول جائیں یا ہم غلطی کر بیٹھیں اے ہمارے رب ہمارے اوپر بوجھ نہ رکھنا جیسے آپ نے ہم سے پہلے لوگوں پر بوجھ رکھ دیا تھا۔ (بندہ جب یہ دعا کرتا ہے تو ) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے قبول کر لی ہے ۔ ہم سے تو درگزر فرما ہماری بخشش فرما ہمارے اوپر رحم فرما تو ہی ہمارا کارساز ہے قوم کافر کے خلاف ہماری مدد فرما۔ (بندہ جب یہ دعامانگتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ) میں نے دعا قبول کر لی۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ، مَوْلَى خَالِدِ بْنِ خَالِدٍ، ← سُفْيَانَ، ← وَكِيعٌ، ← محمد بن حماد الأبيوريدي ← حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِيُّ، ← أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Allocation of the Holy Ayat to mention · Hadith 2407
