بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 905
عن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقسم لنسائه، فيعدل، ويقول: «اللهم هذا قسمي فيما املك، فلا تلمني فيما تملك، ولا املك» .رواه الاربعة وصححه ابن حبان والحاكم، ولكن رجح الترمذي إرساله.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج مطہرات کے درمیان باری تقسیم کرتے تھے اور عدل و انصاف کو ملحوظ رکھتے تھے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور عرض کرتے تھے ”الٰہی! جو میرے بس میں ہے اس کے مطابق میں نے یہ تقسیم کی ہے اور جو میرے بس میں نہیں، تیرے اختیار میں ہے، اس میں مجھے ملامت نہ کرنا۔“ اسے چاروں نے روایت کی ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے، لیکن ترمذی نے اس روایت کے مرسل ہونے کو ترجیح دی ہے۔
كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقسم لنسائه، فيعدل، ← عَائِشَةَ
Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 905
