صیح ابن حبان · کِتَابُ التَّارِیخِ ‹ بَابُ مِن صِفَتِہِ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ ، وَاَخبَارِہِ · حديث 6331
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ، يَقُولُ: ذَهَبَ عَلْقَمَةُ إِلَى الشَّامِ فَأَتَى الْمَسْجِدَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي جَلِيسًا صَالِحًا، فَقَعَدَ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ، فَقَالَ: «مِمَّنْ أَنْتَ؟ »، قَالَ: مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، قَالَ: «أَلَيْسَ فِيكُمْ صَاحِبُ السِّرِّ الَّذِي كَانَ لَا يَعْلَمُهُ غَيْرُهُ حُذَيْفَةُ؟ »، أَلَيْسَ فِيكُمُ الَّذِي أَجَارَهُ اللَّهُ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الشَّيْطَانِ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ؟ أَلَيْسَ فِيكُمْ صَاحِبُ السَّوَادِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ؟ وَقَالَ: كَيْفَ تَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ: {وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى} [الليل: 2]، فَقُلْتُ: وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى، قَالَ: «فَمَا زَالَ هَؤُلَاءِ [ص:240] كَادُوا يُشَكِّكُونِي وَقَدْ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
ابراہیم بیاں کرتےہیں:علقمہ شام گئے وہ وہاں مسجد میں آئے وہاں انہوں نے دورکعات ادا کی پھر دعا کی: اے اللہ !مجھے نیک ہم نشین عطا کر پھر وہ حضرت ابو درداء ؓ کی خدمت میں حاضر ہوئے ،تو انہوں نے دریافت کیا تم کہاں سے تعلق رکھتےہو،انہوں نے جواب دیا:کوفہ سے انہوں نے دریافت کیا:کیا تمہارے درمیان نبی اکرمﷺ کے خاص رازدان موجود نہیں ہیں کہ اس راز کا ان کے علاوہ کسی کو پتا نہیں ہوتا تھا اور وہ حضرت حذیفہ ؓ ہیں۔ کیا تمہارے درمیان وہ صاحب موجود نہیں ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کے زبانی شیطان سے محفوظ قرار دیا ہےاور وہ حضرت عمار بن یاسر ؓ ہیں۔کیا تمہارے درمیان سیاہی والے شخص حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نہیں ہیں ۔حضرت ابو درداء نے دریافت کیا تم یہ آیت کیسے پڑھتےہو: وَاللَّیْلِ اِذَا یَغْشٰی وَالنَّھَارِ اِذَا تَجَلّٰی)، میں نے کہا: وَالذَّکَرِ وَالْاُنْثٰی ، حضرت ابودرداء ؓ نے فرمایا:یہ لوگ مسلسل مجھے اس بارے میں شبہ کا شکار کرتےرہے ہیں ، حالانکہ میں نے نبی اکرمﷺ کی زبانی خود یہ آیت (اسی طرح ) سنی ہے۔
إِبْرَاهِيمَ، ← مُغِيرَةَ، ← شُعْبَةُ، ← حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ← أَبُو خَلِيفَةَ،
Sahih Ibn Hibban · History book › Chapter of the Characteristics of the Prophet, peace and blessings of God be upon him, and the news · Hadith 6331
