المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ باب · حديث 18505
656 - حدثنا يوسف القاضي و أبو خليفة الفضل بن الحباب الجمحي قالا ثنا إبراهيم بن بشار الرمادي ثنا سفيان بن عيينة ثنا عمرو بن دينا ر و ابن جريج عن عطاء بن أبي رباح عن صفوان بن يعلى بن أمية عن أبيه قال Y قلت لعمر بن الخطاب : أني أحب أن أرى النبي صلى الله عليه و سلم إذا نزل عليه الوحي فلما كنا بالجعرانة أنزل عليه الوحي فسجى ثوبا فدعاني عمر فكشف لي الثوب عن وجهه فرأيته يغط محمرا وجهه وقد أتاه قبل ذلك أعرابي عليه مقطعات له متضمخ بخلوق فقال يا رسول الله أحرمت بالعمرة وعلى هذا فكيف تأمرني أن أصنع ؟ فلم يجبه بشيء حتى أنزل عليه الوحي فلما سري عنه قال : أين السائل ؟ فقال : ها أنا ذا قال : أرأيت لو كنت محرما بالحج وهذا عليك كيف كنت تصنع ؟ قال : كنت أنزع على هذه المقطعات واغسل عني هذا الخلوق قال : فاذهب فانزع عنك هذه المقطعات واغسل عنك هذا الخلوق واصنع في عمرتك كما كنت تصنع في حجتك
حضرت یعلی بن امیہ فرماتے ہیں: میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے عرض کی : مجھے پسند ہے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس حال میں دیکھوں کہ آپ پر وحی اتر رہی ہو۔ پس جب ہم جعرانہ کے مقام پر تھے تو آپ پر وحی اترنا شروع ہوئی۔ آپ کے اوپر کپڑا تان دیا گیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے بلایا۔ میری خاطر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک سے کپڑا ہٹایا۔ میں نے آپ میں یہ اپنی کو دیکھا ، آپ سے خراٹوں کی آواز آ رہی تھی۔ چہرہ سرخ تھا جبکہ اس سے پہلے ایک اعرابی آیا تھا اس حال میں کہ اس کے اوپر جبہ تھا اور اُس نے خوشبو لگا رکھی تھی۔ عرض کی: میں نے عمرہ کا احرام باندھا ہے اور میں نے یہ لباس پہنا ہوا ہے، میں کیا کروں۔ آپ مجھے کیسے حکم دیتے ہیں ؟ آپ نے اُس کی بات کا کوئی جواب نہ دیا یہاں تک کہ آپ پر وحی نازل ہوئی۔ جب وحی کی کیفیت ختم ہوئی۔ تو فرمایا: عمرہ کے بارے سوال کرنے والا کہاں ہے؟ اُس نے عرض کی : میں یہ ہوں تو فرمایا: تیرا کیا خیال ہے اگر تو نے حج کا احرام باندھا ہو اور یہ چیزیں تیرے اوپر ہوں تو تو کیا کرے گا ؟ عرض کی: میں یہ یہ کپڑے اتار دوں گا اور یہ خوشبو دھو ڈالوں گا۔ فرمایا: جا! یہ جبہ اتار دے اور (اسے) اپنے سے دھو ڈال اور اپنے عمرہ میں اسی طرح کر جس طرح تو نے اپنے حج میں کیا۔
أَبِيهِ ← صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ← عَطَاءُ بْنُ اَبِیْ رَبَاحٍ ← عمرو بن دينا ر و ابن جريج ← سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ← يوسف القاضي و أبو خليفة الفضل بن الحباب الجمحي
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18505
