مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ فِي الْوَسْوَسَةِ] · حديث 86
86 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: «قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَكُونُ عِنْدَكَ عَلَى حَالٍ حَتَّى إِذَا فَارَقْنَاكَ نَكُونُ عَلَى غَيْرِهِ. قَالَ: " كَيْفَ أَنْتُمْ وَنَبِيُّكُمْ؟ " قَالُوا: أَنْتَ نَبِيُّنَا فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ. قَالَ: " لَيْسَ ذَاكَ النِّفَاقَ» ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّ الْبَزَّارَ قَالَ: «كَيْفَ أَنْتُمْ وَرَبُّكُمْ؟ " قَالُوا: اللَّهُ رَبُّنَا فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ». وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : لوگوں نے عرض کی: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! جب ہم آپ کے پاس ہوتے ہیں کہ ، تو ہماری مخصوص کیفیت ہوتی ہے، اور جب ہم آپ سے جدا ہوتے ہیں ، تو وہ کیفیت تبدیل ہو جاتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا اپنے نبی کے ساتھ تعلق کیسا ہے؟ انہوں نے عرض کی : پوشیدہ اور علانیہ ( ہر حال میں ) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے نبی ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ چیز ( یعنی کیفیات کا تبدیل ہونا ) منافقت نہیں ہے۔ یہ روایت امام ابو یعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم امام بزار کے الفاظ یہ ہیں : "تمہارا اور تمہارے پر وردگار کا تعلق کیسا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: پوشیدہ اور علانیہ ( ہر حال میں ) اللہ تعالیٰ ہمارا پروردگار ہے"۔ امام ابو یعلی ٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
أَنَسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › A section in an obsession] · Hadith 86
