Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
صحیفہ ہمام بن منبہ

Saheefah Hamam bin Munabah

by أبو عقبة همام بن منبه بن كامل بن سيج اليماني الصنعاني الأبناوي

139 Hadith2 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 73

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يكون كنز احدكم يوم القيامة شجاعا اقرع , يفر منه صاحبه ويطلبه ويقول: انا كنزك، قال: والله لن يزال يطلبه حتى يبسط يده فيلقمها فاه" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے روز تم میں سے ایک شخص کا خزانہ (جس سے وہ زکوۃ نہیں نکالتا تھا) گنجے سانپ کی شکل اختیار کرے گا، اور وہ صاحب خزانہ اس سے بھاگے گا مگر وہ گنجا سانپ اس کے پیچھے رہے گا اور کہے گا: میں تیرا خزانہ ہوں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واللہ، اللہ کی قسم! وہ سانپ مسلسل اس کا پیچھا کرتا رہے گا، حتی کہ وہ شخص اپنا ہاتھ پھیلائے گا تو یہ سانپ اسے نگل لے گا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 73

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 74

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا يبال في الماء الدائم الذي لا يجري، ثم يغتسل به" .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھڑے پانی میں پیشاب نہ کیا جائے کہ پھر اس سے غسل کیا جائے گا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 74

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 75

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ليس المسكين هذا الطواف الذي يطوف على الناس ترده اللقمة واللقمتان والتمرة والتمرتان، إنما المسكين الذي لا يجد غنى يغنيه، ويستحيي ان يسال الناس، ولا يفطن له فيتصدق عليه" .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”در در گھومنے والا، جو لوگوں کے پاس چکر لگاتا اور جو لقمہ دو لقمے اور کھجور دو کھجور لے کر واپس چلا جاتا ہے وہ مسکین نہیں ہے۔ بلکہ اصل مسکین وہ ہے جس کے پاس اتنا مال نہ ہو جس سے وہ اپنی ضروریات پوری کر سکے اور لوگوں سے سوال کرنے میں حیا محسوس کرتا ہے۔ نیز (اس کی ظاہری کیفیت سے مسکینی) محسوس نہیں ہوتی،کہ اس پر صدقہ کیا جا سکے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 75

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 76

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا تصوم المراة وبعلها شاهد إلا بإذنه، ولا تاذن في بيته وهو شاهد إلا بإذنه، وما انفقت من كسبه من غير امره فإن نصف اجره له" .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی عورت اپنے شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر نہ تو (نفلی) روزہ رکھے اور نہ اس کی اجازت کے بغیر گھر میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت دے۔ (ہاں) جو وہ اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر اس کی کمائی سے کچھ خرچ کرے گی تو اس خرچ کا نصف اجر خاوند کو ملے گا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 76

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 77

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا يتمنى احدكم الموت ولا يدع به من قبل ان ياتيه، إنه إذا مات احدكم انقطع عمله، او قال اجله، وإنه لا يزيد المؤمن عمره إلا خيرا" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص مرنے کی تمنا نہ کرے اور موت کے آنے سے قبل اس کی دعا بھی نہ کرے، اس لیے کہ تم میں سے جب کوئی مرتا ہے تو اس کا (وسیلہ) عمل ختم ہو جاتا ہے یقیناً مومن کی عمر اس کی خیر ہی میں اضافہ کرتی ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 77

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 78

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا يقل احدكم للعنب الكرم، إنما الكرم الرجل المسلم" .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی انگور کو «كرم» (عزت و سخاوت) نہ کے، کیونکہ «كرم» (تو) صرف مسلمان مرد ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 78

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 79

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اشترى رجل من رجل عقارا , فوجد الرجل الذي اشترى العقار في عقاره جرة فيها ذهب، فقال له الذي اشترى العقار: خذ ذهبك مني، إنما اشتريت منك الارض ولم ابتع منك الذهب، فقال الذي شرى الارض: إنما بعتك الارض وما فيها، فتحاكما إلى رجل، فقال الذي تحاكما إليه: الكما ولد، فقال احدهما: لي غلام، وقال الآخر: لي جارية، فقال: انكح الغلام الجارية، وانفقوا على انفسكما منه وتصدقا" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک شخص نے کسی (دوسرے شخص) سے زمین خریدی اور خریدار کو اس زمین سے سونے کا گھڑا ملا، چناچہ خریدار نے مالک زمین سے کہا: آپ اپنا سونا مجھ سے لے لیں، کیونکہ میں نے آپ سے زمین خریدی تھی، سونا نہیں خریدا تھا۔ اس پر (مالک) زمین بیچنے والے نے کہا: میں نے زمین اور جو کچھ اس میں تھا (سب) آپ کو فروخت کیا تھا، پھر وہ دونوں ایک تیسرے شخص کے پاس اپنا مقدمہ لے کر گئے۔ اس فیصل نے ان سے پوچھا: تمہاری اولاد ہے؟ ان میں سے ایک نے کہا: میرا لڑکا ہے۔ اور دوسرے نے کہا: میری ایک لڑکی ہے۔ فیصل نے کہا: ان دونوں کی آپس میں شادی کر دو اور تم دونوں سونے میں سے کچھ حصہ اپنے اور ان کے اوپر خرچ کرو اور کچھ صدقہ کر دو۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 79

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 80

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ايفرح احدكم براحلته إذا ضلت منه ثم وجدها؟" قالوا: نعم يا رسول الله، قال:" والذي نفس محمد بيده، لله اشد فرحا بتوبة عبده إذا تاب من احدكم براحلته إذا وجدها" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی شخص کی سواری گم ہو جائے پھر وہ اسے پا لے تو اسے خوشی ہوتی ہے؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: جی ہاں، اللہ کے رسول! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! تم گمشدہ سواری پا لینے پر جتنے خوش ہوتے ہو اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر اس سے کئی گناہ زیادہ خوش ہوتا ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 80

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 81

(حديث قدسي) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إن الله عز وجل قال: إذا تلقاني عبدي بشبر تلقيته بذراع، وإذا تلقاني بذراع تلقيته بباع، وإذا تلقاني بباع جئته , او قال: اتيته باسرع" .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جب میرا بندہ میری طرف ایک بالشت آگے بڑھتا ہے تو میں اس کے لیے دو بالشت (ایک ہاتھ آگے) بڑھتا ہوں، جب وہ میری طرف ایک ہاتھ بڑھتا ہے تو میں اس کی جانب دو ہاتھ بڑھتا ہوں اور جب میرا بندہ میری طرف دو ہاتھ بڑھتا ہے تو میں اس کی طرف اور تیزی سے (لپک کر) جاتا ہوں یا فرمایا آتا ہوں۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 81

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 82

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا توضا احدكم، فليستنشق بمنخريه من ماء، ثم لينتثر" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص وضو کرے تو وہ ناک کے (دونوں) نتھوں میں پانی چڑھائے پھر ناک جھاڑے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 82

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 83

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" والذي نفس محمد بيده، لو ان عندي احدا ذهبا، لاحببت الا ياتي علي ثلاث ليال وعندي منه دينار اجد من يتقبله مني ليس شيء ارصده في دين علي" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! اگر میرے پاس احد پہاڑ جتنا سونا ہوتا، تو میں پسند کرتا کہ تین راتیں گزرنے سے پہلے پہلے دے دوں اور اپنے پاس ایک دینار تک نہ چھوڑوں الِِا یہ کہ قرض چکانے کے لیے کچھ رکھوں۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 83

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 84

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا جاءكم الصانع بطعامكم قد اغنى عنكم حره ودخانه، فادعوه فلياكل معكم، وإلا فالقموه في يده او ليناوله في يده" .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب باورچی تمہارے پاس کھانا لائے، جس نے تمہیں کھانے کی تپش اور اس کے دھوئیں سے مستعغنی کیا ہے، تو اسے دعوت دو کہ وہ تمہارے ساتھ کھانا تناول کرے ورنہ اس کے ہاتھ میں چند لقمے تھما دو۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 84

chevron_left Previous
1…678…12
Next chevron_right
All Chapters
1. sporadic
    0. Chapter