Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
صحیفہ ہمام بن منبہ

Saheefah Hamam bin Munabah

by أبو عقبة همام بن منبه بن كامل بن سيج اليماني الصنعاني الأبناوي

139 Hadith2 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

All Chapters
1. sporadic
    0. Chapter

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 49

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " رؤيا الرجل الصالح جزء من ستة واربعين جزءا من النبوة" .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”صالح (صفت) آدمی کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہوتا ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 49

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 50

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يسلم الصغير على الكبير، والمار على القاعد، والقليل على الكثير" .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”چھوٹا بڑے کو، راہ گیر بیٹھنے والے کو اور چھوٹی (جماعت) بڑی جماعت کو سلام کرے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 50

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 51

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا ازال اقاتل الناس حتى يقولوا: لا إله إلا الله، فإذا قالوا: لا إله إلا الله , فقد عصموا مني دماءهم واموالهم وانفسهم إلا بحقها وحسابهم على الله" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں لوگوں سے تب تک قتال کرتا ہوں گا جب تک وہ لا الہ الا اللہ (اللہ کے سوا کوئی عبادت کا حق دار نہیں) کا اقرار نہیں کر لیتے، چنانچہ جب انہوں نے اقرار کر لیا تو بالتحقیق انہوں نے اپنے اموال اور جانیں مجھ سے بچا لیں سوائے ان کے حق کے (یعنی قصاص، ارتداد یا کسی اور حد شرعی کی وجہ سے قتل مستثنیٰ ہے) اور ان کا حساب اللہ عزوجل پر ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 51

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 52

(حديث قدسي) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " تحاجت الجنة والنار , فقالت النار: اوثرت بالمتكبرين والمتجبرين، وقالت الجنة: فما لي لا يدخلني إلا ضعفاء الناس وسقطهم وغرتهم , فقال الله للجنة: إنما انت رحمتي ارحم بك من اشاء من عبادي، وقال للنار: إنما انت عذابي اعذب بك من اشاء من عبادي ولكل واحدة منكما ملؤها، فاما النار فلا تمتلئ حتى يضع فيها رجله، فتقول: قط قط، فهنالك تمتلئ ويزوى بعضها إلى بعض، ولا يظلم الله من خلقه احدا، واما الجنة فإن الله عز وجل ينشئ لها خلقا" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت اور دوزخ میں مباحثہ ہوا، دوزخ نے کہا: متکبر اور مغرور لوگوں کے سبب مجھے تجھ پر برتری حاصل ہے۔ جنت نے کہا: کیا ہے کہ میرے ہاں متکبرین کی بجائے ضعیف، گھٹیا اور سادہ لوح لوگ ہی داخل ہوتے ہیں اس پر اللہ عزوجل نے جنت سے فرمایا: تو میری رحمت ہے تیرے ذریعے میں اپنے بندوں میں سے جسے چاہوں، اپنی رحمت سے نوازتا ہوں اور دوزخ سے فرمایا: تو میرا عذاب ہے تیرے ذریعے میں اپنے بندوں میں سے جسے چاہوں عذاب میں مبتلا کرتا ہوں اور تم دونوں (کا اپنے پیمانے کے مطابق) بھرنا حقیقت ہے۔ البتہ دوزخ تب بھرے گی جب اللہ اپنا پاؤں اس میں رکھے گا۔ (جب اللہ تعالیٰ اپنا پاؤں رکھے گا) تو دوزخ کہے گی: بس!بس! (لہذا) اس وقت وہ بھر جائے گی اور وہ سکڑ جائے گی اور اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے کسی (ایک) پر (بھی) ظلم نہیں کرے گا۔ اور رہا جنت کا بھرنا تو اس کے لیے اللہ تعالیٰ ایک اور مخلوق پیدا کر دیں گے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 52

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 53

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا استجمر احدكم فليوتر" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص ڈھیلوں سے استنجا کرے تو وہ طاق عدد میں ڈھیلے استعمال کرے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 53

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 54

(حديث قدسي) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" قال الله تعالى: إذا تحدث عبدي بان يعمل حسنة، فانا اكتبها له حسنة ما لم يعملها، فإذا عملها فانا اكتبها له بعشر امثالها، وإذا تحدث بان يعمل سيئة فانا اغفرها، ما لم يعملها فإذا عملها فانا اكتبها له بمثلها" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا بندہ کسی نیک عمل کا ارادہ کرتا ہے تو (محض اس کے ارادہ سے ہی جب تک اس پر عمل پیرا نہ ہو) میں اس کے لیے ایک نیکی (اس کے نامہ اعمال میں) لکھ دیتا ہوں اور جب وہ اس قلبی ارادہ پر عمل پیرا ہوتا ہے تو اس کے لیے دس نیکیاں (اس کے نامہ اعمال میں) لکھ دیتا ہوں اور جب (میرا بندہ) کسی عمل بد کے ارتکاب کا ارادہ کرتا ہے تو (محض اس کے عمل بد کے ارادہ سے) میں اسے معاف کر دیتا ہوں یعنی جب تک وہ عمل بد کا ارتکاب نہیں کر لیتا اور جب وہ (اس) عمل کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کے لیے (صرف) اس برائی کی مثل (ایک ہی گناہ) لکھتا ہوں۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 54

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 55

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" والله لقيد سوط احدكم من الجنة، خير له مما بين السماء والارض" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! جنت میں تم میں سے کسی ایک کو کوڑا (چابک) رکھنے کی جگہ اس کے لیے آسمان و زمین کے درمیان تمام چیزوں سے زیادہ بہتر ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 55

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 56

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إن ادنى مقعد احدكم من الجنة ان هيئ له ان يقال له: تمن فيتمنى ويتمنى , فيقال له: هل تمنيت؟ فيقول: نعم، فيقول له: فإن لك ما تمنيت ومثله معه" .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ جنت میں تم میں سے جس کی ادنیٰ رہائش تیار کی گئی ہے، اسے کہا جائے گا: آرزو کر، سو وہ بہت سی آرزوئیں کرے گا، پھر اسے پوچھا جائے گا: کیا تو نے آرزو کر لی ہے، چنانچہ وہ عرض کرے گا: جی ہاں! اس پر اس سے کہا جائے گا، یقیناً تیرے لیے تیری آرزوؤں کی مثل اور اتنا ہی مزید ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 56

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 57

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لولا الهجرة لكنت امرءا من الانصار، ولو يندفع الناس في شعبة او في واد والانصار في شعبة لاندفعت مع الانصار في شعبهم" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر ہجرت کی (فضیلت) نہ ہوتی تو یقیناً میں انصار کا ایک فرد ہوتا اور اگر لوگ ایک گھاٹی یا وادی میں چلتے اور انصار دوسری گھاٹی چلتے تو میں انصار کے ساتھ ان کی گھاٹی چلتا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 57

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 58

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لولا بنو إسرائيل، لم يخبث الطعام ولم يخنز اللحم , ولولا حواء، لم تخن انثى زوجها الدهر" .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر بنی اسرائیل نہ ہوتے تو نہ کھانا خراب ہوتا اور نہ گوشت سڑتا اور اگر حوا نہ ہوتی تو کوئی عورت اپنے خاوند سے کبھی بھی خیانت نہ کرتی۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 58

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 59

(حديث قدسي) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " خلق الله آدم على صورته , طوله ستون ذراعا، فلما خلقه قال: اذهب فسلم على اولئك النفر، وهم نفر من الملائكة جلوس، فاستمع ما يحيونك، فإنها تحيتك وتحية ذريتك، قال: فذهب، فقال: السلام عليكم، فقالوا: وعليك السلام ورحمة الله، فزادوا: ورحمة الله , قال: فكل من يدخل الجنة على صورة آدم طوله ستون ذراعا، فلم يزل الخلق ينقص بعد حتى الآن" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو اس کی صورت پر پیدا کیا، ان کی لمبائی ساٹھ ہاتھ تھی، چنانچہ جب اللہ تعالیٰ پیدا کر چکا تو اسے حکم دیا۔ جاو، اس جماعت کو یعنی فرشتوں کی جماعت، جو وہاں بیٹھے تھے، انہیں سلام کرو اور جو کلمات تجھے سلام کے جواب میں کہیں انہیں غور سے سنو، اس لیے کہ وہ تیرا اور تیری اولاد کا طریقہ سلام ہو گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر وہ گئے اور (ملائکہ کو) ”السلام وعلیکم“ کہا تو انہوں نے جواب میں ”وعلیک ورحمۃ اللہ“ کہا، فرشتوں نے (سلام کے جواب میں) ”وعلیک ورحمتہ اللہ“ کا اضافہ کیا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر وہ شخص جو جنت میں داخل ہو گا اس کی صورت آدم علیہ السلام کی صورت ہو گی اس کی لمبائی ساٹھ ہاتھ ہو گی۔ تب سے اب تک انسانی (قد میں) میں مسلسل کمی واقع ہوتی رہی ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 59

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 60

(حديث قدسي) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " جاء ملك الموت إلى موسى , فقال له: اجب ربك، قال: فلطم موسى عين ملك الموت ففقاها، قال: فرجع الملك إلى الله عز وجل , فقال: إنك ارسلتني إلى عبد لك لا يريد الموت وقد فقا عيني، قال: فرد الله عينه، قال: ارجع إلى عبدي فقل له: الحياة تريد؟ فإن كنت تريد الحياة، فضع يدك على متن ثور فما وارت يدك من شعرة، فإنك تعيش بها سنة، قال: ثم مه؟ قال: ثم تموت، قال: فالآن من قريب , قال: رب ادنني من الارض المقدسة رمية بحجر"، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لو اني عنده لاريتكم قبره إلى جانب الطريق عند الكثيب الاحمر" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”موسیٰ علیہ السلام کے پاس موت کا فرشتہ آیا اور کہنے لگا: اپنے رب کا حکم بجا لائیے (یعنی جان جان آفرین کے سپرد کیجئیے) اس پر موسیٰ علیہ السلام نے فرشتے کی آنکھ پر تھپڑ رسید کیا اور اس کی آنکھ پھوڑ ڈالی۔ وہ فرشتہ اللہ کی بارگاہ میں لوٹا اور عرض کیا: بلاشبہ تو نے مجھے اپنے ایسے بندے کی طرف بھیجا ہے جو مرنا نہیں چاہتا اور بالتحقیق اس نے میری آنکھ پھوڑ ڈالی ہے۔ تو اللہ نے اس کی آنکھ لوٹا دی اور فرمایا: میرے بندے کے پاس جاؤ اور اس سے کہو! آپ زندہ رہنا ہی پسند کریں گے؟ اگر (واقعی) زندہ رہنا چاہتے ہیں تو بیل کی پشت پر اپنا ہاتھ رکھو، بس آپ کا ہاتھ جتنے بال ڈھانکے گا، ہر بال کے عوض آپ ایک سال زندہ رہو گے۔ موسیٰ علیہ السلام نے کہا: پھر کیا ہو گا؟ فرشتے نے کہا: پھر آپ موت سے ہمکنار ہو گے۔ موسیٰ علیہ السلام نے کہا: پھر اچھا ہے کہ ابھی مر جاوں۔ پھر دعا کی: اے میرے رب! مجھے پتھر پھینکنے کی مقدار جتنا ارض مقدس کے قریب کر دے۔“ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں وہاں موجود ہوتا تو یقیناً آپ لوگوں کو موسیٰ علیہ السلام کی قبر دکھاتا۔ جو راستہ کے کنارے ایک سرخ ٹیلے کے قریب ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 60

chevron_left Previous
1…456…12
Next chevron_right