الأدب المفرد · كتاب الدعاء ‹ باب · حديث 716
حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ النَّرْسِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُالْوَاحِدِ قَالَ: حَدَّثَنَا لَیْتٌ قَالَ: أَخْبَرَنِيْ رَجُلٌ مَنْ أَھْلِ الْبَصْرَۃِ قَالَ: سَمِعْتُ مَعْقِلَ بْنَ یَسَارٍ ؓ یَقُوْلُ: انْطَلَقْتُ مَعَ أبِيْ بَکْرٍ الصَّدَّیْقِ ؓ إِلَی النَّبِيَّ ﷺ، فَقَالَ: ((یَا أَبَا بَکْرٍ الَلَّثرْکُ فِیْکُمْ أَخْفَی مَنْ دَبْیبِ النَّمُلِ))، فَقَالَ أبُوْبَکْرِ: وَھَلِ الشَّرْکُ إِلَّا مَنْ جَعَلَ مَعَ اللہِ إِلَھَا آخَرَ؟ فَقَالَ النَّبِيَّ ﷺ ((وَالَّذِيْ نَفْسِيْ بِیَدِہِ! لَلشَّرْکُ أَخْفَی مَنْ دَبِیْب النَّمْلِ ، أَلَا أَدُلُّکَ عَلَی شَيْءٍ إِذَا قُلْتَہُ ذَھَبَ عَنْکَ قَّلِیْلُہُ وَکَثِیْرُہُ؟)) قَالَ: ((قُلِ: اللَّھُمَّ إِنَّيْ أَوْعُوْذُبِکَ أنْ أُشْرِکَ بِکَٔ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُکِٔ لَمَا لَا أَعْلَمُ))۔
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہمراہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوبکر! يقيناً شرک تم لوگوں میں چیونٹی کی چال سے بھی پوشیدہ ہو کر آتا ہے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانے کے علاوہ بھی شرک ہوتا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے یقیناً شرک چیونٹی کے رینگنے سے بھی زیادہ پوشیدہ طریقے سے داخل ہو جاتا ہے۔ کیا میں تیری راہنمائی ایسے کلمات کی طرف نہ کروں کہ جب تم وہ کہہ لو تو چھوٹا بڑا تمام شرک تجھ سے ختم ہو جائے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کہو: اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ میں جانتے بوجھتے تیرے ساتھ شرک کروں اور جو میں نہیں جانتا اس کے بارے میں استغفار کرتا ہوں۔“
((یَا أَبَا بَکْرٍ الَلَّثرْکُ فِیْکُمْ أَخْفَی مَنْ دَبْیبِ النَّمُلِ))، ← انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ إِلَى النَّبِيِّ ← مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ← رَجُلٍ مَنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ ← لَیْتٍ، ← عبدالواحد ← عَبَّاسُ النَّرْسِيُّ،
Hadith 716
