مصنف ابن أبي شيبة · 39- كِتَابُ الْمَغَازِي ‹ 30- غَزْوَةُ الْحُدَيْبِيةِ. · حديث 37998
37998- حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ : خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مُعْتَمِرًا فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَمَعَهُ الْمُهَاجِرِونَ وَالأََنْصَارُ حَتَّى أَتَى الْحُدَيْبِيَةَ ، فَخَرَجَتْ إِلَيْهِ قُرَيْشٌ فَرَدُّوهُ عَنِ الْبَيْتِ ، حَتَّى كَانَ بَيْنَهُمْ كَلاَمُ وَتَنَازُعٌ ، حَتَّى كَادَ يَكُونُ بَيْنَهُمْ قِتَالٌ ، قَالَ : فَبَايَعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَصْحَابُهُ وَعِدَّتُهُمْ أَلْفٌ وَخَمْسُ مِئَةٍ تَحْتَ الشَّجَرَةِ ، وَذَلِكَ يَوْمُ بَيْعَةِ الرُّضْوَانِ ، فَقَاضَاهُمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ، فَقَالَتْ قُرَيْشٌ : نُقَاضِيكَ عَلَى أَنْ تَنْحَرَ الْهَدْيَ مَكَانَهُ ، وَتَحْلِقَ وَتَرْجِعَ ، حَتَّى إِذَا كَانَ الْعَامُ الْمُقْبِلُ نُخَلِّي لَكَ مَكَّةَ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ ، فَفَعَلَ. قَالَ : فَخَرَجُوا إِلَى عُكَاظٍ ، فَأَقَامُوا فِيهَا ثَلاَثًا ، وَاشْتَرَطُوا عَلَيْهِ أَنْ لاَ يَدْخُلَهَا بِسِلاَحٍ إِلاَّ بِالسَّيْفِ ، وَلاَ تَخْرُجَ بِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ إِنْ خَرَجَ مَعَكَ ، فَنَحَرَ الْهَدْيَ مَكَانَهُ ، وَحَلَقَ وَرَجَعَ ، حَتَّى إِذَا كَانَ فِي قَابِلِ فِي تِلْكَ الأَيَّامِ دَخَلَ مَكَّةَ ، وَجَاءَ بِالْبُدْنِ مَعَهُ ، وَجَاءَ النَّاسُ مَعَهُ ، فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْهِ : {لَقَدْ صَدَقَ اللَّهُ رَسُولَهُ الرُّؤْيَا بِالْحَقِّ ، لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ آمِنِينَ} قَالَ : وَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْهِ : {الشَّهْرُ الْحَرَامُ بِالشَّهْرِ الْحَرَامِ وَالْحُرُمَاتُ قِصَاصٌ ، فَمَنَ اعْتَدَى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَى عَلَيْكُمْ} فَإِنْ قَاتَلُوكُمْ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَقَاتِلُوهُمْ ، فَأَحَلَّ اللَّهُ لَهُمْ إِنْ قَاتَلُوهُ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَنْ يُقَاتِلَهُمْ فِيْهِ ، فَأَتَاهُ أَبُو جَنْدَلِ بْنُ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو ، وَكَانَ مُوثَقًا ، أَوْثَقَهُ أَبُوهُ ، فَرَدَّهُ إِلَى أَبِيهِ.
حضرت عطاء سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ذوالقعدہ میں عمرہ کرنے کے لئے نکلے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مہاجرین وانصار کی ایک جماعت بھی تھی ۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خیبر میں پہنچے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قریش کے لوگ آگئے تا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیت اللہ سے واپس کر د یں اس دوران ان کے درمیان سخت گفتگو اور نزاع کھڑا ہو گیا ۔ قریب تھا کہ یہ لوگ ہم لڑ پڑتے ۔ راوی کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہ سے ایک درخت کے نیچے بیعت لی ۔ صحابہ کی تعداد ایک ہزار انچ سوتھی ۔ یہی بیعتِ رضوان کا دن کہلا تا ہے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے ساتھ مصالحت فرمائی ۔ قریش نے کہا۔ ہم آپ کے ساتھ اس شرط پرصلح کرتے ہیں کہ آپ ہدی کے جانور یہیں ذبح کر د یں اور حلق کر کے لوٹ جائیں ۔ اور جب آئندہ سال آئے گا توہم آپ کو تین دن تک مکہ میں رہنے کی اجازت دیں گے ۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات مان لی ۔ راوی کہتے ہیں : پھر لوگ عکاظ کی طرف نکل گئے اور انہوں نے وہاں پر تین دن قیام کیا۔ مشرکین نے یہ بھی شرط رکھی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تلوار کے علاوہ کوئی اسلحہ لے کر داخل نہیں ہوں گے ۔ اور اہل مکہ میں سے اگر کوئی آپ کے ساتھ جانا چاہے گا تو آپ اُسے لے کر نہیں جائیں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدی کے جانور کو اسی جگہ نحر کر دیا اور حلق کروا کر واپس تشریف لے آئے ۔ جب آئندہ سال کے یہی ایام آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہمراہ کئی اونٹ لے کر تشریف لائے اور بہت سے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ پس یہ لوگ مسجد حرام میں داخل ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ کلمات نازل فرمائے ۔ (لَقَدْ صَدَقَ اللَّهُ رَسُولَهُ الرُّؤْيَا بِالْحَقِّ ، لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ آمِنِينَ) راوی کہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت بھی نازل فرمائی۔( الشَّهْرُ الْحَرَامُ بِالشَّهْرِ الْحَرَامِ وَالْحُرُمَاتُ قِصَاصٌ ، فَمَنَ اعْتَدَى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَى عَلَيْكُمْ) یعنی اگر وہ تم سے مسجد حرام میں لڑ یں تو تم بھی ان سے لڑو۔ پس اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے یہ بات حلال کر دی ہے کہ اگر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسجد حرام میں لڑ یں تو آپ بھی مسجد حرام میں ان سے لڑ یں ۔ ابو جندل رضی اللہ عنہ بن سہیل بن عمرو ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جبکہ وہ بندھے ہوئے تھے اور انہیں ان کے والد نے باندھا تھا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان کے والد کی طرف رد کر دیا ۔
عَطَاءٍ، ← أَشْعَثَ، ← عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 39 - Al-Maghazi Book › 30- The Battle of Hudaybiyah. · Hadith 37998
