مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ فَضْلِ التَّطَوُّعِ · حديث 4843
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَمَّنْ سَمِعَ الْحَسَنَ يَقُولُ: قَالَ: رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَفْضَلُ إِيمَانًا؟ قَالَ: «أَحْسَنُهُمْ أَخْلَاقًا» قَالَ: فَأَيُّ الْإِيمَانِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «الصَّبْرُ وَالسَّمَاحَةُ» قَالَ: فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «مَنْ هَجَرَ مَا نَهَاهُ اللَّهُ عَنْهُ» قَالَ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهْرِيقَ دَمُهُ» قَالَ: فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «جَهْدُ الْمُقِلِّ» قَالَ: فَأَيُّ الصَّلَوَاتِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «طُولُ الْقُنُوتِ» ذَكَرَهُ مَعْمَرٌ عَنْ عَمْرٍو
4843 - حسن بصری بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرمﷺ کی خدمت میں عرض کی : یا رسول اللہ! کون سے مؤمن ایمان کے اعتبار سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں؟ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں ۔ اُس نے عرض کی : کون سا ایمان زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: صبر اور نرمی ۔ اُس نے دریافت کیا: کون سی ہجرت سے زیادہ فضیلت رکھتی ہے ؟ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جو شخص اُس چیز سے لا تعلق ہو جائے جس سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے ۔ اُس نے دریافت کیا: کون سا جہاد زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جس میں گھوڑے کے پاؤں کاٹ دئیے جائیں اور خون بہا دیا جائے۔ اُس نے دریافت کیا: کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: آدمی کا مشقت کر کے تھوڑی چیز کو خرچ کرنا ۔ اُس نے دریافت کیا: کون سی نماز زیادہ فضیلت رکھتی ہے ؟ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جس قیام طویل ہو ۔ معمر نے یہ روایت عمرو کے حوالے سے نقل کی ہے ۔
رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ ← الْحَسَنِ، ← معمر عمن ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Chapter on the merit of volunteering · Hadith 4843
