Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

الحكم والقضاء

Governance & Judiciary

29060 hadiths

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1356

وعن انس رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏اللهم انفعني بما علمتني وعلمني ما ينفعني وارزقني علما ينفعني» .‏‏‏‏ رواه النسائي والحاكم. وللترمذي من حديث ابي هريرة نحوه وقال في آخره: «‏‏‏‏وزدني علما الحمد لله على كل حال واعوذ بالله من حال اهل النار» ‏‏‏‏ وإسناده حسن.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے «اللهم انفعني بما علمتني وعلمني ما ينفعني وارزقني علما ينفعني» ” اے اللہ! جو علم تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اسے میرے لیے نافع بنا دے اور مجھے ایسا علم عطا فرما جو میرے لیے نفع بخش ہو اور مجھے نفع والا علم دے۔“ اسے نسائی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔ اور ترمذی میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ اس کے آخر میں اتنا اضافہ ہے «وزدني علما الحمد لله على كل حال وأعوذ بالله من حال أهل النار» ” اور میرے علم میں اضافہ فرما۔ ہر حال میں اللہ کا شکر ہے اور میں اہل دوزخ کے حالات سے پناہ مانگتا ہوں۔“ اس کی اسناد اچھی ہیں۔

الحاكم. وللترمذي من حديث ابي هريرة نحوه ← «‏‏‏‏اللهم انفعني بما علمتني وعلمني ما ينفعني وارزقني علما ينفعني» رواه النسائي ← كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← أَنَسٍ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1356

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1357

وعن عائشة رضي الله عنها ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم علمها هذا الدعاء: «‏‏‏‏اللهم إني اسالك من الخير كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم اعلم واعوذ بك من الشر كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم اعلم اللهم إني اسالك من خير ما سالك عبدك ونبيك واعوذ بك من شر ما عاذ به عبدك ونبيك اللهم إني اسالك الجنة وما قرب إليها من قول او عمل واعوذ بك من النار وما قرب إليها من قول او عمل واسالك ان تجعل كل قضاء قضيته لي خيرا» ‏‏‏‏ اخرجه ابن ماجه وصححه ابن حبان والحاكم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو یہ دعا سکھائی «اللهم إني أسألك من الخير كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم وأعوذ بك من الشر كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم اللهم إني أسألك من خير ما سألك عبدك ونبيك وأعوذ بك من شر ما عاذ به عبدك ونبيك اللهم إني أسألك الجنة وما قرب إليها من قول أو عمل وأعوذ بك من النار وما قرب إليها من قول أو عمل وأسألك أن تجعل كل قضاء قضيته لي خيرا» ‏‏‏‏ ” الٰہی! میں تجھ سے ہر طرح کی بھلائی طلب کرتی ہوں۔ جلدی وصول ہونے والی ہو یا دیر سے ملنے والی۔ جس کو میں جانتی ہوں یا نہیں جانتی۔ اور ہر برائی سے میں تیری پناہ مانگتی ہوں، جلدی آنے والی ہو یا دیر سے، جس کا مجھے علم ہے یا وہ میرے علم میں نہیں ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے وہ خیر طلب کرتی ہوں جس کا تیرے بندے اور نبی نے سوال کیا تھا اور اس شر سے پناہ طلب کرتی ہوں جس سے تیرے بندے اور نبی نے پناہ مانگی تھی۔ اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا اور ایسے عمل اور قول کا سوال کرتی ہوں جو جنت سے قریب کرنے والے ہیں اور تیری پناہ طلب کرتی ہوں جہنم سے اور ہر اس عمل اور قول سے جو اس جہنم کے قریب کر دے اور میں بات کا سوال کرتی ہوں کہ تو نے جو فیصلہ میرے حق میں کیا ہے اس کو میرے حق میں بہتر بنا دے۔“ اسے ابن ماجہ نے نکالا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1357

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 4

وعن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا كان الماء قلتين لم يحمل الخبث» .‏‏‏‏وفي لفظ: «‏‏‏‏لم ينجس» .‏‏‏‏ اخرجه الاربعة وصححه ابن خزيمة وابن حبان والحاكم.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب پانی کی مقدار دو بڑے مٹکوں کے برابر ہو تو وہ نجاست کو قبول ہی نہیں کرتا۔“ ایک دوسری روایت کے الفاظ ہیں کہ ”پانی نجس (ناپاک) نہیں ہوتا۔“ اسے ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ ابن خزیمہ، ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 4

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 26

وعن ابي السمح رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏يغسل من بول الجارية،‏‏‏‏ ويرش من بول الغلام» .‏‏‏‏ اخرجه ابو داود والنسائي،‏‏‏‏ وصححه الحاكم.

سیدنا ابوالسمح رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”لڑکی کے پیشاب سے کپڑا دھویا جائے گا اور لڑکے کے پیشاب سے کپڑے پر پانی کے چھینٹے مارے جائیں گے۔“ اسے ابوداؤد و نسائی اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔

أبي السمح

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 26

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 58

وعن ثوبان رضي الله عنه قال: بعث رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم سرية فامرهم ان يمسحوا على العصائب،‏‏‏‏ يعني العمائم والتساخين،‏‏‏‏ يعني الخفاف. رواه احمد وابو داود،‏‏‏‏ وصححه الحاكم.

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سریہ (یعنی چھوٹا لشکر) روانہ فرمایا اور انہیں پگڑیوں اور موزوں پر مسح کرنے کا حکم دیا۔ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

ثَوْبَانَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 58

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 59

وعن عمر رضي الله عنه موقوفا،‏‏‏‏ وعن انس مرفوعا: «‏‏‏‏إذا توضا احدكم فلبس خفيه فليمسح عليهما،‏‏‏‏ وليصل فيهما،‏‏‏‏ ولا يخلعهما إن شاء إلا من الجنابة» .‏‏‏‏ اخرجه الدارقطني والحاكم وصححه.

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے موقف اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مرفوع روایت ہے کہ ”جب تم میں سے کوئی موزے پہن کر وضو کرے تو ان پر مسح کر لینا چاہیئے اور ان کو پہنے ہوئے نماز پڑھ لے۔ اگر چاہے تو ان کو نہ اتارے، الایہ کہ غسل جنابت کی ضرورت پیش آ جائے۔“ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

عمر موقوفًا.

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 59

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 76

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏ياتي احدكم الشيطان في صلاته فينفخ في مقعدته،‏‏‏‏ فيخيل إليه انه احدث،‏‏‏‏ ولم يحدث،‏‏‏‏ فإذا وجد ذلك فلا ينصرف حتى يسمع صوتا او يجد ريحا» .‏‏‏‏ اخرجه البزار. واصله في الصحيحين من حديث عبد الله بن زيد.ولمسلم عن ابي هريرة رضي الله عنه نحوه. وللحاكم عن ابي سعيد مرفوعا: «‏‏‏‏إذا جاء احدكم الشيطان،‏‏‏‏ فقال: إنك احدثت،‏‏‏‏ فليقل: كذبت» .‏‏‏‏ واخرجه ابن حبان بلفظ:«‏‏‏‏فليقل في نفسه» .‏‏‏‏

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”نماز میں تم میں سے کسی کے پاس شیطان آتا ہے اور اس کی مقعد میں پھونک مارتا ہے اور اس کے ذہن میں یہ خیال ڈالا جاتا ہے کہ وہ بےوضو ہو گیا ہے حالانکہ وہ بےوضو نہیں ہوا ہوتا لہٰذا تم میں سے جب کوئی ایسا محسوس کرے تو ریح کے خارج ہونے کی آواز سننے یا اس کی بدبو پانے تک نماز سے نہ پھرے۔“ اسے بزار نے روایت کیا ہے اور اس حدیث کی اصل بخاری میں عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ اور مسلم میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے موجود ہے۔ مسلم میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ان جیسے ہی الفاظ مروی ہیں۔ اور حاکم نے ابوسعید رضی اللہ عنہ کے واسطے سے مرفوعاً بیان کیا ہے کہ ”جب تم میں سے کسی کے پاس شیطان آئے اور ذہن میں وسواس ڈالے کہ تو بےوضو ہو گیا تو یہ شخص اسے جواب میں کہے کہ تو جھوٹ بولتا ہے۔“ اس کو ابن حبان نے ان الفاظ سے روایت کیا ہے کہ ”وہ شخص اپنے دل میں کہے کہ تو جھوٹا ہے۔“

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 76

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 87

وعنها رضي الله عنها: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان إذا خرج من الغائط قال: «غفرانك» .‏‏‏‏ اخرجه الخمسة،‏‏‏‏ وصححه ابو حاتم والحاكم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت سے فارغ ہو کر بیت الخلاء سے باہر آتے تو «غفرانک» فرماتے اے اللہ! تیری بخشش اور پردہ پوشی مطلوب ہے اس روایت کو پانچوں احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے، ابوحاتم اور حاکم دونوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 87

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 90

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏استنزهوا من البول،‏‏‏‏ فإن عامة عذاب القبر منه» .‏‏‏‏ رواه الدارقطني،‏‏‏‏ وللحاكم: «‏‏‏‏اكثر عذاب القبر من البول» .‏‏‏‏ وهو صحيح الإسناد.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”پیشاب (کے چھینٹوں) سے بچو۔ اکثر عذاب قبر اسی وجہ سے ہوتا ہے۔“ دارقطنی نے اسے روایت کیا ہے اور حاکم کی روایت میں ہے اکثر عذاب قبر پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس کی سند صحیح ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 90

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 103

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا اتى احدكم اهله ثم اراد ان يعود فليتوضا بينهما وضوءا» .‏‏‏‏ رواه مسلم.زاد الحاكم: «‏‏‏‏فإنه انشط للعود» .‏‏‏‏

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ”جب تم میں سے کوئی اپنی اہلیہ کے پاس جائے (یعنی تعلق زن و شو قائم کرے، ہمبستری کرے) پھر دوبارہ لطف اندوز ہونے کا ارادہ ہو تو درمیان میں وضو کر لے۔“ (مسلم) اور حاکم نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ (یہ وضو) دوبارہ مباشرت کیلئے زیادہ باعث نشاط ہے یعنی فرحت بخش اور تازگی پیدا کرتا ہے اور سنن اربعہ یعنی ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حالت جنابت میں پانی کو ہاتھ لگائے بغیر سو جاتے۔ یہ روایت معلول ہے۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 103

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 114

وعن ابن عباس رضي الله عنهما في قوله عز وجل «وإن كنتم مرضى او على سفر» قال:"إذا كانت بالرجل الجراحة في سبيل الله والقروح،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فيجنب،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فيخاف ان يموت إن اغتسل: تيمم". رواه الدارقطني موقوفا،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ ورفعه البزار،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وصححه ابن خزيمة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ والحاكم.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ان سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد «وإن كنتم مرضى أو على سفر» کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ جب کسی شخص کو راہ خدا میں زخم اور گھاؤ لگے اور اسی حالت میں اسے جنابت لاحق ہو جائے اور غسل کرنے کی صورت میں مر جانے کا اندیشہ ہو تو وہ تیمم کر لے۔ اس روایت کو دارقطنی نے موقوف، بزار نے مرفوع اور ابن خزیمہ اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 114

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 118

عن عائشة رضي الله عنها: ان فاطمة بنت ابي حبيش كانت تستحاض فقال لها رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏إن دم الحيض دم اسود يعرف فإذا كان ذلك فامسكي عن الصلاة فإذا كان الآخر فتوضئي وصلي» .‏‏‏‏ رواه ابو داود والنسائي وصححه ابن حبان والحاكم واستنكره ابو حاتم.وفي حديث اسماء بنت عميس عند ابي داود:«‏‏‏‏ولتجلس في مركن فإذا رات صفرة فوق الماء فلتغتسل للظهر والعصر،‏‏‏‏ غسلا واحدا،‏‏‏‏ وتغتسل للمغرب والعشاء غسلا واحدا وتغتسل للفجر غسلا واحدا وتتوضا فيما بين ذلك» .‏‏‏‏

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا استحاضہ کی دائمی مریضہ تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا کہ ”حیض کے خون (کی رنگت) سیاہ ہوتی ہے، آسانی سے پہچان ہو سکتی ہے۔ جن ایام میں یہ خون آ رہا ہو تو ان ایام میں نماز چھوڑ دو اور جب کوئی دوسرا ہو تو وضو کر کے نماز پڑھ لیا کرو۔“ ابوداؤد اور نسائی نے اسے روایت کیا ہے ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور ابوحاتم کے نزدیک یہ منکر ہے ابوداؤد میں سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کی مروی حدیث میں ہے کہ ایک ٹب میں بیٹھ جائے اور جب وہ پانی کے اوپر زردی دیکھے تو ظہر اور عصر دونوں نمازوں کیلئے ایک غسل کر لے اور اسی طرح مغرب اور عشاء کی نماز کیلئے ایک غسل کر لے اور نماز فجر کیلئے الگ سے ایک غسل کر لے اور ان کے درمیان میں وضو کر لے۔

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 118

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 124

وعن ابن عباس رضي الله عنهما عن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في الذي ياتي امراته وهي حائض قال: «‏‏‏‏يتصدق بدينار او بنصف دينار» .‏‏‏‏ رواه الخمسة وصححه الحاكم وابن القطان ورجح غيرهما وقفه.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے آدمی کے بارے میں بیان کیا ہے جو اپنی بیوی کے پاس ایسی حالت میں جائے جبکہ وہ حالت حیض میں ہو ”وہ ایک دینار یا نصف دینار صدقہ و خیرات کرے۔“ اس حدیث کو پانچوں نے روایت کیا ہے۔ حاکم اور ابن قطان دونوں نے اس کو صحیح قرار دیا ہے اور ان دونوں کے علاوہ دوسرے محدثین نے اسے موقوف کہا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 124

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 128

وعن ام سلمة رضي الله عنها قالت: كانت النفساء تقعد على عهد النبي صلى الله عليه وآله وسلم بعد نفاسها اربعين يوما. رواه الخمسة إلا النسائي واللفظ لابي داود.وفي لفظ له: ولم يامرها النبي صلى الله عليه وآله وسلم بقضاء صلاة النفاس وصححه الحاكم.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ عہدرسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں عورتیں بچے کی ولادت کے چالیس روز تک ناپاک بیٹھی رہتی تھیں۔ نسائی کے علاوہ باقی چاروں نے اسے روایت کیا ہے اور متن حدیث کے الفاظ ابوداؤد کے ہیں۔ اور اس کی ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایام نفاس میں چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضاء کا حکم نہیں دیا۔ اسے حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔

آله وسلم بعد نفاسها اربعين يوما. رواه الخمسة إلا النسائي ← كانت النفساء تقعد على عهد النبي صلى الله عليه ← أُمِّ سَلَمَةَ

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 128

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 139

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الفجر فجران: فجر يحرم الطعام وتحل فيه الصلاة وفجر تحرم فيه الصلاة اي صلاة الصبح ويحل فيه الطعام» .‏‏‏‏ رواه ابن خزيمة والحاكم وصححاه. وللحاكم من حديث جابر نحوه وزاد في الذي يحرم الطعام: «‏‏‏‏انه يذهب مستطيلا في الافق» .‏‏‏‏ وفي الآخر: «‏‏‏‏إنه كذنب السرحان» .‏‏‏‏

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”فجر کی دو قسمیں ہیں، ایک وہ فجر جس میں کھانا حرام ہے اور نماز ادا کرنا جائز و حلال اور ایک وہ فجر ہے جس میں نماز پڑھنا حرام ہے اور کھانا جائز و حلال ہے۔“ اسے ابن خزیمہ اور حاکم نے روایت کیا ہے اور دونوں نے اسے صحیح بھی قرار دیا ہے۔ اور مستدرک حاکم میں جابر رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ اس میں اتنا اضافہ ہے کہ ”جس صبح میں کھانا حرام ہے وہ آسمان کے کناروں اور اطراف میں پھیل جاتی ہے اور دوسری بھیڑیئے کی دم کی طرح اونچی چلی جاتی ہے۔“

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 139

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 140

وعن ابن مسعود رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏افضل الاعمال الصلاة في اول وقتها» .‏‏‏‏ رواه الترمذي والحاكم وصححاه واصله في الصحيحين.

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اول وقت میں نماز پڑھنا سب اعمال سے افضل ہے۔“ اسے ترمذی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور دونوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ اس حدیث کی اصل بخاری و مسلم میں موجود ہے۔

ابن مسعود رضي الله تعالى عنه

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 140

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 154

وعن عثمان بن ابي العاص رضي الله عنه قال: يا رسول الله اجعلني إمام قومي. فقال: «‏‏‏‏انت إمامهم واقتد باضعفهم واتخذ مؤذنا لا ياخذ على اذانه اجرا» .‏‏‏‏ اخرجه الخمسة وحسنه الترمذي وصححه الحاكم.

سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! مجھے میری قوم کا امام مقرر فرما دیں۔ ارشاد ہوا ”تم ان کے امام ہو (تمہیں تمہاری قوم کا امام مقرر کر دیا گیا) ان میں کمزور و ضعیف لوگوں کا خیال رکھو اور مؤذن ایسے آدمی کو مقرر کرو جو اذان کہنے کی اجرت نہ طلب کرے۔ “ اس کو احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔

عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 154

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 182

وعن سبرة بن معبد الجهني قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ليستتر احدكم في الصلاة ولو بسهم» . اخرجه الحاكم.

سیدنا سبرہ بن معبد جھنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” نماز (ادا کرتے وقت) تم میں سے ہر ایک کو سترہ ضرور ہی قائم کرنا چاہیئے اگرچہ تیر ہی سہی۔ “ (مستدرک حاکم)

سَبُرَةَ بن مَعْبِدٍ الْجُهَنَى

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 182

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 201

وعن حكيم بن حزام رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تقام الحدود في المساجد،‏‏‏‏ ولا يستقاد فيها» .‏‏‏‏ رواه احمد وابو داود بسند ضعيف.

سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” مساجد میں نہ تو حدود قائم کی جائیں اور نہ ہی ان میں قصاص (خون کا بدلہ) لیا جائے۔“ اس حدیث کو احمد اور ابوداؤد نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 201

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 222

وعنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا فرغ من قراءة ام القران رفع صوته وقال: «‏‏‏‏آمين» .‏‏‏‏ رواه الدارقطني وحسنه. والحاكم وصححه. ولابي داود والترمذي من حديث وائل بن حجر نحوه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب «‏‏‏‏ام القران» ‏‏‏‏ (سورۃ «‏‏‏‏فاتحه» ‏‏‏‏) کی قرآت سے فارغ ہوتے تو آمین بلند آواز سے کہتے۔ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور اسے حسن کہا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے نیز ابوداؤد اور ترمذی میں وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی روایت بھی اسی طرح ہے۔

وعنه

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 222

chevron_left Previous
1…282930…1,453
Next chevron_right