Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

الحكم والقضاء

Governance & Judiciary

29060 hadiths

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 650

وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏إذا اختلف المتبايعان،‏‏‏‏ وليس بينهما بينة،‏‏‏‏ فالقول ما يقول رب السلعة او يتتاركان» . رواه الخمسة وصححه الحاكم.

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ ”جب فروخت کرنے والے اور خریدنے والے میں اختلاف واقع ہو جائے اور ثبوت و شہادت کسی کے پاس نہ ہو، تو صاحب مال کی بات معتبر ہو گی، یا وہ دونوں اس سودے کو چھوڑ دیں۔“ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔

رب السلعة او يتتاركان» رواه الخمسة وصححه الحاكم. ← «‏‏‏‏إذا اختلف المتبايعان،‏‏‏‏ وليس بينهما بينة،‏‏‏‏ فالقول ما ← رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن ابن مسعود

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 650

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 666

وعنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن بيعتين في بيعة. رواه احمد والنسائي،‏‏‏‏ وصححه الترمذي وابن حبان. ولابي داود: «من باع بيعتين في بيعة فله اوكسهما او الربا» .

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بیع میں دو بیعوں سے منع فرمایا ہے۔ (احمد و نسائی) اور ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ جس کسی نے ایک چیز کی دو قیمتیں مقرر کیں، وہ یا تو کم قیمت لے لے، یا پھر وہ سود ہو گا۔

نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعنه

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 666

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 667

وعن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يحل سلف وبيع،‏‏‏‏ ولا شرطان في بيع،‏‏‏‏ ولا ربح ما لا يضمن،‏‏‏‏ ولا بيع ما ليس عندك» .‏‏‏‏ رواه الخمسة،‏‏‏‏ وصححه الترمذي وابن خزيمة والحاكم. واخرجه في علوم الحديث،‏‏‏‏ من رواية ابي حنيفة،‏‏‏‏ عن عمرو المذكور،‏‏‏‏ بلفظ:" نهى عن بيع وشرط". ومن هذا الوجه اخرجه الطبراني في الاوسط،‏‏‏‏ وهو غريب.

سیدنا عمرو بن شعیب نے اپنے والد سے اور انھوں نے اپنے دادا سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”قرض اور بیع حلال نہیں اور نہ ایک بیع میں دو شرطیں حلال ہیں اور کسی چیز کا منافع حاصل کرنا اسے اپنے قبضہ میں لینے سے پہلے جائز نہیں اور جو تیرے پاس موجود نہ ہو اس کا فروخت کرنا بھی جائز و حلال نہیں۔“ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے۔ ترمذی، ابن خزیمہ اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور امام حاکم نے علوم الحدیث میں امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی روایت سے مذکورہ عمرو رحمہ اللہ کے واسطے سے ان الفاظ کے ساتھ روایت کی ہے کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع شرط کے ساتھ منع فرمائی ہے۔“ اس حدیث کو طبرانی نے اوسط میں اسی طریق سے نقل کیا ہے اور وہ غریب ہے۔

جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← وعن عمرو بن شعيب

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 667

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 669

وعن ابن عمر رضي الله تعالى عنهما،‏‏‏‏ قال: ابتعت زيتا في السوق،‏‏‏‏ فلما استوجبته لقيني رجل فاعطاني به ربحا حسنا،‏‏‏‏ فاردت ان اضرب على يد الرجل،‏‏‏‏ فاخذ رجل من خلفي بذراعي فالتفت فإذا هو زيد بن ثابت،‏‏‏‏ فقال: لا تبعه حيث ابتعته،‏‏‏‏ حتى تحوزه إلى رحلك،‏‏‏‏ فإن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نهى ان تباع السلع حيث تبتاع،‏‏‏‏ حتى يحوزها التجار إلى رحالهم. رواه احمد وابو داود،‏‏‏‏ واللفظ له،‏‏‏‏ وصححه ابن حبان والحاكم.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے بازار سے روغن (زیتون) خریدا۔ جب میرا سودا پکا اور پختہ ہو گیا تو مجھے ایک آدمی ملا جس نے مجھے اچھا منافع دینے کی پیشکش کی۔ میں نے اس آدمی سے سودا طے کرنے کا ارادہ کر لیا، اتنے میں پیچھے سے کسی نے میرا بازو پکڑ لیا۔ میں نے جب مڑ کر دیکھا تو وہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تھے۔ انھوں نے کہا کہ جس جگہ سے تم نے سودا خریدا ہے، اسی جگہ پر اسے اس وقت تک فروخت نہیں کرنا جب تک اسے اٹھا کر اپنے گھر نہ لے جاؤ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں سے چیزیں خریدی جائیں وہیں پر فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے، جب تک تاجر و سوداگر حضرات اس خریدے ہوئے مال و اسباب کو اپنے گھر نہ لے جائیں۔ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ ابوداؤد کے ہیں۔ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

ابن عمر رضي الله تعالى عنهما

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 669

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 670

وعنه قال: قلت: يا رسول الله! إني ابيع الإبل بالبقيع،‏‏‏‏ فابيع بالدنانير،‏‏‏‏ وآخذ الدراهم،‏‏‏‏ وابيع بالدراهم،‏‏‏‏ وآخذ الدنانير،‏‏‏‏ آخذ هذى من هذه،‏‏‏‏ واعطي هذه من هذا،‏‏‏‏ فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا باس ان تاخذها بسعر يومها ما لم تتفرقا وبينكما شيء» .‏‏‏‏ رواه الخمسة،‏‏‏‏ وصححه الحاكم.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ہی روایت ہے کہ ”میں نے عرض کی اے اللہ کے رسول! میں بقیع میں اونٹوں کی تجارت کرتا ہوں۔ دینار میں فروخت کر کے درہم وصول کرتا ہوں اور (کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ) میں فروخت تو درہم میں کرتا ہوں اور دینار وصول کرتا ہوں (یعنی) دینار کے بدلے میں درہم اور درہم کے بدلے میں دینار لیتا ہوں۔ اس کے عوض وہ لیتا ہوں اور اس کے بدلے میں یہ دیتا ہوں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اگر اسی روز کے بھاؤ سے ان کا تبادلہ کر لو اور خرید و فروخت کرنے والوں کے ایک دوسرے سے جدا ہونے سے پہلے رقم کا کوئی حصہ کسی کے ذمہ باقی نہ رہے تو جائز ہے۔“ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔

قُلْتُ ← وعنه

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 670

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 677

وعن ابي ايوب الانصاري رضي الله تعالى عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏من فرق بين والدة و ولدها،‏‏‏‏ فرق الله بينه ووبين احبته يوم القيامة» رواه احمد،‏‏‏‏ وصححه الترمذي والحاكم،‏‏‏‏ لكن في إسناده مقال،‏‏‏‏ وله شاهد.

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ ”جس نے ماں اور اس کے بچے کے درمیان جدائی ڈالی، اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کے اور اس کے اعزہ و اقرباء کے درمیان میں جدائی ڈال دے گا۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور حاکم نے صحیح کہا ہے، لیکن اس کی سند میں کلام ہے۔ اس کا شاھد موجود ہے۔

رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← أبي أيوب الأنصاري رضى الله تعالى عنه

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 677

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 678

وعن علي بن ابي طالب رضي الله تعالى عنه قال: امرني رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ان ابيع غلامين اخوين،‏‏‏‏ فبعتهما،‏‏‏‏ ففرقت بينهما،‏‏‏‏ فذكرت ذلك للنبي لى الله عليه وآله وسلم فقال:«‏‏‏‏ادركهما فارتجعهما،‏‏‏‏ ولا تبعهما إلا جميعا» . رواه احمد،‏‏‏‏ ورجاله ثقات،‏‏‏‏ و قد صححه ابن خزيمة وابن الجارود وابن حبان والحاكم والطبراني وابن القطان.

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ میں دو غلام بھائیوں کو فروخت کروں۔ میں نے ان دونوں کو الگ الگ آدمیوں کے ہاتھ فروخت کر دیا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”دونوں کو جا کر واپس لے آؤ اور اکٹھا ہی فروخت کرو۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ اس کے راوی ثقہ ہیں اور اسے ابن خزیمہ، ابن جارود، ابن حبان، حاکم، طبرانی اور ابن قطان نے صحیح قرار دیا ہے۔

عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ تعالى عَنْهُ

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 678

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 685

وعن عائشة رضي الله تعالى عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «الخراج بالضمان» . رواه الخمسة،‏‏‏‏ وضعفه البخاري وابو داود،‏‏‏‏ وصححه الترمذي وابن خزيمة وابن الجارود وابن حبان والحاكم وابن القطان.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”آمدن ضمان (کفالت) کا بدلہ ہے۔“ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے۔ بخاری اور ابوداؤد نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ ترمذی، ابن خزیمہ، ابن جارود، ابن حبان، حاکم اور ابن قطان نے اسے صحیح کہا ہے۔

عائشة رضى الله تعالى عَنْهَا

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 685

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 691

وعن ابي هريرة رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«من اقال مسلما بيعته اقال الله عثرته» . رواه ابو داود وابن ماجه،‏‏‏‏ وصححه ابن حبان والحاكم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو فروخت کنندہ، کسی مسلمان سے فروخت شدہ مال واپس کر لے، اللہ تعالیٰ اس کے گناہ و لغزشیں معاف فرما دے گا۔“ اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 691

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 696

وعن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏الربا ثلاثة وسبعون بابا ايسرها مثل ان ينكح الرجل امه وإن اربى الربا عرض الرجل المسلم» .‏‏‏‏ رواه ابن ماجه مختصرا والحاكم بتمامه وصححه.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”سود کے تہتر درجے ہیں۔ سب سے کم تر درجہ اس گناہ کے مثل ہے کہ کوئی آدمی اپنی ماں کے ساتھ نکاح کرے اور سب سے بڑھ کر سود کسی مسلمان کی آبرو ریزی کرنا ہے۔“ اسے ابن ماجہ نے مختصراً اور حاکم نے مکمل بیان کیا ہے اور اسے صحیح بھی قرار دیا ہے۔

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 696

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 708

وعنه: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم امره ان يجهز جيشا فنفدت الإبل فامره ان ياخذ على قلائص الصدقة قال: فكنت آخذ البعير بالبعيرين إلى إبل الصدقة. رواه الحاكم والبيهقي ورجاله ثقات.

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک لشکر کی تیاری کا حکم دیا۔ اونٹ ختم ہو گئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو صدقہ کے اونٹوں پر (ادھار اونٹ) لینے کا حکم ارشاد فرمایا راوی کہتے ہیں میں ایک اونٹ، صدقہ کے دو اونٹوں کے بدلہ لیتا تھا۔ اسے حاکم اور بیہقی نے روایت کیا ہے اس کے ثقہ ہیں۔

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 708

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 710

وعن سعد بن ابي وقاص رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يسال عن اشتراء الرطب بالتمر فقال: «‏‏‏‏اينقص الرطب إذا يبس؟» ‏‏‏‏ قالوا: نعم فنهى عن ذلك. رواه الخمسة وصححه ابن المديني والترمذي وابن حبان والحاكم.

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا جا رہا تھا کہ تازہ کھجوریں خشک کھجوروں کے بدلے میں فروخت کی جا سکتی ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”کیا وہ خشک ہو کر وزن میں کم رہ جاتی ہیں؟“ لوگوں نے کہا ہاں! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرما دیا۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے۔ ابن مدینی، ترمذی، ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

ذلك. رواه الخمسة وصححه ابن المديني والترمذي وابن حبان والحاكم. ← نعم فنهى ← اشتراء الرطب بالتمر فقال: «‏‏‏‏اينقص الرطب إذا يبس؟» ← رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يسال ← وعن سعد بن ابي وقاص

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 710

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 716

وعنه رضي الله تعالى عنه: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن بيع العنب حتى يسود وعن بيع الحب حتى يشتد. رواه الخمسة إلا النسائي وصححه ابن حبان والحاكم.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی اس کے بھی راوی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگور کو سیاہ رنگ اختیار کرنے سے پہلے اور دانے کو سخت ہونے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ اسے نسائی کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے۔ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 716

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 722

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قلت: يا رسول الله إن فلانا قدم له بز من الشام فلو بعثت إليه فاخذت منه ثوبين نسيئة إلى ميسرة فبعث إليه فامتنع. اخرجه الحاكم والبيهقي ورجاله ثقات.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا ” یا رسول اللہ! فلاں صاحب کا شام سے کپڑا آیا ہے۔ آپ بھی کسی کو بھیج کر دو کپڑے کشادگی تک ادھار خرید لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف ایک آدمی کو بھیجا، مگر اس نے (ادھار دینے سے) انکار کر دیا۔ اسے حاکم اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔ اس کے راوی ثقہ ہیں۔

قُلْتُ ← وعن عائشة

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 722

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 724

وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يغلق الرهن من صاحبه الذي رهنه له غنمه وعليه غرمه» . رواه الدارقطني والحاكم ورجاله ثقات إلا ان المحفوظ عند ابي داود وغيره إرساله.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مرھونہ (گروی شدہ) چیز اس کے مالک کیلئے روکی اور بند نہیں کی جائے گی۔ اس کا فائدہ بھی اسی کیلئے ہے اور تاوان کا بھی وہی ذمہ دار ہے۔“ اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے، اس کے راوی ثقہ ہیں۔ ابوداؤد وغیرہ کے نزدیک اس کا مرسل ہونا محفوظ ہے۔

وعنه

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 724

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 727

عن ابي بكر بن عبد الرحمن عن ابي هريرة رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏من ادرك ماله بعينه عند رجل قد افلس فهو احق به من غيره» .‏‏‏‏ متفق عليه. ورواه ابو داود ومالك من رواية ابي بكر بن عبد الرحمن مرسلا بلفظ:«‏‏‏‏ايما رجل باع متاعا فافلس الذي ابتاعه ولم يقبض الذي باعه من ثمنه شيئا فوجد متاعه بعينه فهو احق به فإن مات المشتري فصاحب المتاع اسوة الغرماء» .‏‏‏‏ ووصله البيهقي وضعفه تبعا لابي داود. ورواه ابو داود وابن ماجه من رواية عمر بن خلدة قال: اتينا ابا هريرة في صاحب لنا قد افلس فقال: لاقضين فيكم بقضاء رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من افلس او مات فوجد رجل متاعه بعينه فهو احق به» .‏‏‏‏ وصححه الحاكم وضعفه ابو داود وضعف ايضا هذه الزيادة في ذكر الموت.

سیدنا ابوبکر بن عبدالرحمٰن نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ ”جو شخص مفلس کے پاس اپنی چیز بعینہ اسی حالت میں پائے تو وہ اس کا دوسرے کی بہ نسبت زیادہ حقدار ہے۔ (بخاری و مسلم) ابوداؤد اور مالک نے ابوبکر بن عبدالرحمٰن سے ان الفاظ کے ساتھ مرسل روایت بیان کی ہے کہ ”کوئی آدمی اگر کوئی چیز بیچے اور خریدنے والا مفلس ہو جائے اور بیچنے والے کو اس کی قیمت میں سے ابھی کچھ بھی نہیں ملا تو (اس صورت میں) اگر وہ بعینہ اپنا مال پا لیتا ہے تو وہ اس مال کا زیادہ حقدار ہے اور اگر خریدار مر جائے تو پھر صاحب مال دوسرے قرض خواہوں کے برابر ہے۔ بیہقی نے اسے موصول بیان کیا ہے اور ابوداؤد کی اتباع میں اسے ضعیف کہا ہے۔ ابوداؤد اور ابن ماجہ نے اسے عمر بن خلدۃ کی روایت سے بیان کیا ہے کہ ہم اپنے ایک ساتھی کے لئے جو مفلس ہو گیا تھا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے کہا کہ میں تمہارے معاملے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والا ہی فیصلہ کروں گا (اور وہ یہ تھا کہ) جو کوئی مفلس ہو جائے یا مر جائے اور کوئی آدمی اس کے پاس اپنی چیز بعینہ پا لے تو وہ ہی اس کا سب سے زیادہ حقدار ہے۔ حاکم نے اسے صحیح کہا ہے اور ابوداؤد نے ضعیف کہا ہے اور اسی طرح ابوداؤد نے اس زیادتی کو جو موت کے ذکر میں ہے، ضعیف کہا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِی بکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 727

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1193

وعن علي رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا تقاضى إليك رجلان فلا تقض للاول حتى تسمع كلام الآخر فسوف تدري كيف تقضي» ‏‏‏‏ قال علي: فما زلت قاضيا بعد. رواه احمد وابو داود والترمذي وحسنه ابن المديني وصححه ابن حبان. وله شاهد عند الحاكم: من حديث ابن عباس رضي الله عنهما.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب دو آدمی تیرے پاس فیصلہ کیلئے آئیں تو کسی ایک کے حق میں فیصلہ نہ کرنا جب تک دوسرے کی بات نہ سن لو۔ اس سے تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ تم نے فیصلہ کیسے کرنا ہے۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا، اس دن سے میں اسی طرح فیصلہ کرتا ہوں۔ اسے احمد، ابوداؤد، ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور ابن مدینی نے اسے قوی کہا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے اور اس کا شاہد حاکم کے ہاں ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے۔

عَلِيٍّ،

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1193

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1196

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏يدعى بالقاضي العادل يوم القيامة فيلقى من شدة الحساب ما يتمنى انه لم يقض بين اثنين في عمره» ‏‏‏‏ رواه ابن حبان واخرجه البيهقي ولفظه: «في تمرة» .

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے ” قیامت کے روز عادل قاضی کو حساب کیلئے طلب کیا جائے گا وہ اپنے حساب کی شدت کو محسوس کر کے آرزو کرے گا کہ کاش وہ دنیا میں دو شخصوں کے درمیان اپنی عمر میں ایک فیصلہ بھی نہ کرتا۔“ اسے حبان نے روایت کیا ہے اور بیہقی نے اس کو نقل کیا ہے۔ اس میں اضافہ ہے کہ ” کبھی ایک کھجور کا بھی فیصلہ نہ کرتا۔“

رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1196

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1200

وعن عبد الله بن الزبير رضي الله عنهما قال: قضى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ان الخصمين يقعدان بين يدي الحاكم. رواه ابو داود وصححه الحاكم

سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ” جھگڑا کرنے والے دونوں حاکم کے روبرو بیٹھیں۔“ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔

عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ،

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1200

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1201

عن زيد بن خالد الجهني رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏الا اخبركم بخير الشهداء؟الذي ياتي بالشهادة قبل ان يسالها» .رواه مسلم.

سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کیا میں تمہیں خبر نہ دوں کہ بہترین گواہ کون سے ہیں؟ وہ جو گواہی طلب کیے جانے سے پہلے خود ہی گواہی دے۔“ (مسلم)

زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ،

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1201

chevron_left Previous
1…262728…1,453
Next chevron_right