Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

الحكم والقضاء

Governance & Judiciary

29060 hadiths

بلوغ المرام · كتاب الزكاة ‹ باب · حديث 496

وعن ابي موسى الاشعري ومعاذ رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال لهما: «‏‏‏‏لا تاخذوا الصدقة إلا من هذه الاصناف الاربعة: الشعير والحنطة والزبيب والتمر» .‏‏‏‏رواه الطبراني والحاكم. وللدارقطني عن معاذ رضي الله عنه قال:" فاما القثاء والبطيخ والرمان والقصب فعفو عفا عنه رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم". وإسناده ضعيف.

سیدنا ابو موسٰی اشعری رضی اللہ عنہ اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ دونوں سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ”جو، گندم، منقی (کشمش) اور کھجور ان چار اصناف کے علاوہ کسی غلہ پر زکوٰۃ وصول نہ کی جائے۔“ اسے طبرانی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور دارقطنی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ کھیرا، کھکھڑی، تربوز، انار اور گنے میں البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوٰۃ معاف فرمائی ہے۔ مگر اس روایت کی سند میں ضعف ہے۔

ابي موسى الاشعري ومعاذ

Bulugh Al Maram · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 496

بلوغ المرام · كتاب الزكاة ‹ باب · حديث 497

وعن سهل بن ابي حثمة رضي الله عنه قال: امرنا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا خرصتم فخذوا ودعوا الثلث فإن لم تدعوا الثلث فدعوا الربع» ‏‏‏‏ رواه الخمسه إلا ابن ماجة وصححه ابن حبان والحاكم.

سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ”جب تم غلہ کا تخمینہ اور اندازہ لگاؤ تو ایک تہائی چھوڑ دیا کرو اگر تہائی نہیں چھوڑ سکتے تو چوتھائی چھوڑ دیا کرو۔“ ابن ماجہ کے علاوہ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 497

بلوغ المرام · كتاب الزكاة ‹ باب · حديث 499

وعن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده رضي الله عنهم ان امراة اتت النبي صلى الله عليه وآله وسلم ومعها ابنة لها وفي يد ابنتها مسكتان من ذهب فقال لها: «‏‏‏‏اتعطين زكاة هذه؟» ‏‏‏‏ قالت: لا،‏‏‏‏ قال: «‏‏‏‏ايسرك ان يسورك الله بهما يوم القيامة سوارين من نار؟» ‏‏‏‏ فالقتهما. رواه الثلاثة وإسناده قوي وصححه الحاكم من حديث عائشة.

سیدنا عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ اس کے ہمراہ اس کی بیٹی بھی تھی۔ جس کے ہاتھ میں سونے کے دو کنگن تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا ”کیا تو اس کی زکوٰۃ دیتی ہے؟“ اس نے عرض کیا نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کیا تجھے پسند ہے کہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ ان کے بدلے تجھے آگ کے دو کنگن پہنائے؟“ یہ سن کر اس خاتون نے دونوں کنگن پھینک دیئے۔ اسے تینوں نے روایت کیا ہے۔ اس کی سند قوی ہے۔ حاکم نے اسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا اور اسے صحیح کہا ہے۔

جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ

Bulugh Al Maram · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 499

بلوغ المرام · كتاب الزكاة ‹ باب · حديث 500

وعن ام سلمة رضي الله عنها انها كانت تلبس اوضاحا من ذهب فقالت: يا رسول الله اكنز هو؟ قال: «‏‏‏‏إذا اديت زكاته فليس بكنز» .‏‏‏‏ رواه ابو داود والدارقطني وصححه الحاكم.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انہوں نے سونے کا زیور پہن رکھا تھا۔ انہوں نے دریافت کیا یا رسول اللہ! کیا یہ کنز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تو نے اس کی زکوٰۃ ادا کر دی تو پھر یہ کنز نہیں۔“ اسے ابوداؤد اور دارقطنی دونوں نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

ام سلمة انها كانت تلبس اوضاحا من ذهب

Bulugh Al Maram · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 500

بلوغ المرام · كتاب الزكاة ‹ باب · حديث 507

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: فرض رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم زكاة الفطر طهرة للصائم من اللغو والرفث وطعمة للمساكين فمن اداها قبل الصلاة فهي زكاة مقبولة ومن اداها بعد الصلاة فهي صدقة من الصدقات. رواه ابو داود وابن ماجه وصححه الحاكم.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر (فطرانہ) روزہ دار کی لغویات اور فحش گوئی سے روزہ کو پاک کرنے کیلئے اور مساکین کو کھانا کھلانے کیلئے مقرر کیا ہے۔ جو اسے نماز ادا کرنے سے پہلے ادا کر دے وہ مقبول ہے اور جو ادائیگی نماز کے بعد دیا جائے تو یہ صدقوں میں سے ایک صدقہ ہے۔ اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 507

بلوغ المرام · كتاب الزكاة ‹ باب · حديث 509

وعن عقبة بن عامر رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏كل امرىء في ظل صدقته حتى يفصل بين الناس» ‏‏‏‏ رواه ابن حبان والحاكم.

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ ”ہر آدمی اپنے صدقہ کے سایہ میں کھڑا ہو گا یہاں تک کہ لوگوں کا فیصلہ ہو جائے۔“ (ابن حبان و مستدرک حاکم)

رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ

Bulugh Al Maram · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 509

بلوغ المرام · كتاب الزكاة ‹ باب · حديث 512

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قيل: يا رسول الله اي الصدقة افضل؟ قال: «‏‏‏‏جهد المقل وابدا بمن تعول» . اخرجه احمد وابو داود وصححه ابن خزيمة وابن حبان والحاكم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”کم مال والے کا صدقہ اور صدقہ کی ابتداء ان سے کر جن کی تو کفالت کرتا ہے۔“ اسے احمد، ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ ابن خزیمہ، ابن حبان اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔

قِيلَ ← وعن ابي هريرة

Bulugh Al Maram · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 512

بلوغ المرام · كتاب الزكاة ‹ باب · حديث 513

وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «تصدقوا» ‏‏‏‏ فقال رجل: يا رسول الله عندي دينار؟ قال: «‏‏‏‏تصدق به على نفسك» ‏‏‏‏ قال: عندي آخر قال: «‏‏‏‏تصدق به على ولدك» ‏‏‏‏ قال: عندي آخر قال: «‏‏‏‏تصدق به على خادمك» ‏‏‏‏ قال: عندي آخر قال: «‏‏‏‏انت ابصر» .‏‏‏‏ رواه ابو داود والنسائي وصححه ابن حبان والحاكم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”صدقہ و خیرات کرو“ ایک آدمی نے کہا یا رسول اللہ! میرے پاس ایک دینار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اسے تو اپنی ذات پر خرچ کر“ وہ بولا میرے پاس ایک اور بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اسے اپنی اولاد پر صدقہ (خرچ) کر۔“ اس نے پھر عرض کیا میرے پاس ایک اور بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اسے اپنی اہلیہ پر صدقہ (خرچ) کر“ اس نے پھر عرض کیا میرے پاس ایک اور بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اسے اپنے خادم پر صدقہ (خرچ) کر“ وہ بولا حضور صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اس کے خرچ کرنے کی تجھے زیادہ سمجھ بوجھ ہے۔“ اسے ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔

وعنه

Bulugh Al Maram · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 513

بلوغ المرام · كتاب الزكاة ‹ باب · حديث 520

عن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تحل الصدقة لغني إلا لخمسة: لعامل عليها،‏‏‏‏ او رجل اشتراها بماله،‏‏‏‏ او غارم،‏‏‏‏ او غاز في سبيل الله،‏‏‏‏ او مسكين تصدق عليه منها فاهدى منها لغني» .‏‏‏‏ رواه احمد وابو داود وابن ماجه،‏‏‏‏ وصححه الحاكم واعل بالإرسال.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کسی مالدار کے لیے صدقہ حلال نہیں سوائے پانچ قسم کے مالداروں کے۔ زکوٰۃ کا مال اکٹھا کرنے والا، وہ شخص جو اپنے مال سے صدقے کی کوئی چیز خریدے، مقروض، فی سبیل اللہ جہاد کرنے والا اور، مسکین کو جو صدقے میں ملے وہ اس میں سے کچھ مالدار کو تحفے کے طور پر دیدے۔“ اسے احمد، ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور اسے مرسل ہونے سے معلول قرار دیا ہے۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Bulugh Al Maram · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 520

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 536

وعن سلمان بن عامر الضبي رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا افطر احدكم فليفطر على تمر فإن لم يجد فليفطر على ماء فإنه طهور» . رواه الخمسة وصححه ابن خزيمة وابن حبان والحاكم

سیدنا سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تم میں سے کوئی روزہ افطار کرے تو اسے کھجور سے افطار کرنا چاہیئے۔ پھر اگر کھجور دستیاب نہ ہو سکے تو پانی سے افطار کر لے اس لئے کہ وہ پاک ہے۔“ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے۔ ابن خزیمہ، ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← سَلْمَانُ بْنُ عَامِرٍ الضَّبِّيُّ

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 536

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 544

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من نسى وهو صائم فاكل او شرب فليتم صومه فإنما اطعمه الله وسقاه» ‏‏‏‏ متفق عليه وللحاكم: «‏‏‏‏من افطر في رمضان ناسيا فلا قضاء عليه ولا كفارة» .‏‏‏‏ وهو صحيح.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو روزہ دار بھول کر کچھ کھایا پی لے تو اسے چاہیئے کہ اپنا روزہ پورا کر لے کیونکہ اسے اللہ تعالیٰ نے کھلایا پلایا ہے“ (بخاری و مسلم) اور امام حاکم سے یوں روایت ہے کہ ”اگر کوئی بھول کر رمضان میں روزہ کھول لے تو اس پر قضاء اور کفارہ نہیں۔“ اور یہ حدیث صحیح ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 544

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 545

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من ذرعه القيء فلا قضاء عليه ومن استقاء فعليه القضاء» .‏‏‏‏ رواه الخمسة واعله احمد وقواه الدارقطني.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جسے قے آ جائے تو اس پر (روزہ کی) قضاء نہیں اور جو جان بوجھ کر قے کرے اس پر قضاء ہے۔“ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور امام احمد نے اس کو معلول کہا ہے اور امام دارقطنی نے اسے قوی کہا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 545

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 548

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: رخص للشيخ الكبير ان يفطر ويطعم عن كل يوم مسكينا ولا قضاء عليه. رواه الدراقطني والحاكم وصححاه.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بڑی عمر والے بوڑھے کو رخصت دی گئی ہے کہ وہ افطار کرے اور ہر دن کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلائے اور اس پر قضاء نہیں ہے۔ اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور دونوں نے اسے صحیح کہا ہے۔

كل يوم مسكينا ولا قضاء عليه. رواه الدراقطني والحاكم وصححاه. ← رخص للشيخ الكبير ان يفطر ويطعم ← وعن ابن عباس

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 548

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 566

وعن ابي هريرة رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن صوم يوم عرفة بعرفة. رواه الخمسة غير الترمذي وصححه ابن خزيمة والحاكم واستنكره العقيلي.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرفات میں عرفہ کے دن کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ اسے ترمذی کے علاوہ باقی پانچوں نے روایت کیا ہے۔ امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ اور امام حاکم رحمہ اللہ علیہ نے اسے صحیح کہا ہے اور امام عقیلی رحمہ اللہ نے اسے منکر کہا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 566

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 574

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏ليس على المعتكف صيام إلا ان يجعله على نفسه» .‏‏‏‏ رواه الدارقطني والحاكم والراجح وقفه ايضا.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”اعتکاف کرنے والے پر روزہ نہیں الایہ کہ وہ اسے اپنے آپ پر مقرر کر لے۔“ اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اس کا بھی موقف ہونا ہی راجح ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 574

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 577

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قلت: يا رسول الله ارايت إن علمت اي ليلة ليلة القدر ما اقول فيها؟ قال: «‏‏‏‏قولي: اللهم إنك عفو تحب العفو فاعف عني» . رواه الخمسة غير ابي داود وصححه الترمذي والحاكم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! مجھے بتلائیں کہ اگر میں جان لوں، شب قدر کون سی ہے تو اس میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہہ «اللهم إنك عفو تحب العفو فاعف عني» ”اے اللہ! بیشک تو ہی درگزر کرنے والا ہے، تو درگزر کرنا پسند کرتا ہے، مجھ سے درگزر فرما۔“ اسے ابوداؤد کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور اسے ترمذی اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔

قُلْتُ ← وعن عائشة

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 577

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 582

وعن انس رضي الله عنه قال: قيل: يا رسول الله ما السبيل؟ قال: «‏‏‏‏الزاد والراحلة» .‏‏‏‏ رواه الدارقطني،‏‏‏‏ وصححه الحاكم،‏‏‏‏ والراجح إرساله،‏‏‏‏ واخرجه الترمذي من حديث ابن عمر وفي إسناده ضعف.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرض کیا گیا یا رسول اللہ! ”سبیل“ سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”راستے کا خرچ اور سواری۔“ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے مگر راجح اس کا مرسل ہونا ہے اور ترمذی نے اسے ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں کمزوری ہے۔

قِيلَ ← وعن انس

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 582

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 612

وعن ابن عباس رضي الله عنهما انه كان يقبل الحجر الاسود ويسجد عليه. رواه الحاكم مرفوعا والبيهفي موقوفا.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آپ حجر اسود کو بوسہ دیتے اور اس کے سامنے سجدہ کرتے۔ اسے حاکم نے مرفوع اور بیہقی نے موقوف روایت کیا ہے۔

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 612

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 640

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم لم يرمل في السبع الذي افاض فيه. رواه الخمسة إلا الترمذي وصححه الحاكم.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف افاضہ میں طواف کے سات چکروں (پھیروں) میں کسی چکر میں بھی رمل نہیں فرمایا۔ اسے ترمذی کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 640

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 648

عن رفاعة بن رافع رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم سئل: اي الكسب اطيب؟قال: «‏‏‏‏عمل الرجل بيده،‏‏‏‏ وکل بيع مبرور» رواه البزار وصححه الحاكم.

سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سی کمائی پاکیزہ تر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”آدمی کی اپنے ہاتھ کی کمائی اور ہر قسم کی تجارت جو دھوکہ اور فریب سے پاک ہو۔“ اسے بزار نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا۔

رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ،

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 648

chevron_left Previous
1…252627…1,453
Next chevron_right