Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

الجهاد والمعارك

Jihad & Expeditions

40738 hadiths

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 480

وعن سليمان بن بريدة عن ابيه رضي الله عنهما قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يعلمهم إذا خرجوا إلى المقابران يقولوا: السلام على اهل الديار من المؤمنين والمسلمين وإنا إن شاء الله بكم للاحقون اسال الله لنا ولكم العافية. رواه مسلم.

سیدنا سلیمان بن بریدہ رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین جب قبرستان جاتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو سکھلاتے کہ یوں کہو «السلام على أهل الديار من المؤمنين والمسلمين وإنا إن شاء الله بكم للاحقون أسأل الله لنا ولكم العافية» ”اہل دیار مومنوں اور مسلمانوں پر سلام ہو! یقیناً، انشاء اللہ ہم بھی آپ کے ساتھ ملنے والے ہیں اور ہم اپنے لیے اور آپ کے لیے اللہ سے عافیت مانگتے ہیں۔“ (مسلم)

أَبِيهِ ← سُلَيْمَانَ بْنُ بُرَيْدَةَ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 480

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 481

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: مر رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم بقبور المدينة فاقبل عليهم بوجهه فقال: «‏‏‏‏السلام عليكم يا اهل القبور يغفر الله لنا ولكم،‏‏‏‏ انتم سلفنا،‏‏‏‏ ونحن بالاثر» . رواه الترمذي وقال: حسن.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر مدینہ کے قبرستان سے ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا «السلام عليكم يا أهل القبور يغفر الله لنا ولكم، ‏‏‏‏‏‏‏‏ أنتم سلفنا، ‏‏‏‏‏‏‏‏ ونحن بالأثر» ”اے اہل قبور! تم پر سلام ہو! اللہ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے! تم ہمارے پیش رو ہو ہم تمہارے پیچھے چلے آ رہے ہیں۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا اور حسن قرار دیا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 481

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 705

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏إذا تبايعتم بالعينة،‏‏‏‏ واخذتم اذناب البقر،‏‏‏‏ ورضيتم بالزرع،‏‏‏‏ وتركتم الجهاد،‏‏‏‏ سلط الله عليكم ذلا لا ينزعه شيء حتى ترجعوا إلى دينكم» .‏‏‏‏ رواه ابو داود من رواية نافع عنه،‏‏‏‏ وفي إسناده مقال،‏‏‏‏ ولاحمد نحوه من رواية عطاء،‏‏‏‏ ورجاله ثقات،‏‏‏‏ وصححه ابن القطان.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جب تم عینہ کی تجارت کرنے لگو گے اور بیلوں کی دمیں پکڑنے لگو گے اور زراعت کو پسند کرو گے اور جہاد کو ترک کر دو گے تو (اس وقت) اللہ تعالیٰ تم پر ذلت و خواری مسلط کر دے گا۔ اس (ذلت) کو تم سے اس وقت تک دور نہیں فرمائے گا جب تک تم اپنے دین کی طرف پلٹ نہیں آؤ گے۔“ اسے ابوداؤد نے نافع کی روایت سے نقل کیا ہے اور اس کی سند میں کلام ہے اور مسند احمد میں مروی عطا رحمہ اللہ کی روایت میں بھی اسی طرح آیا ہے۔ اس کے راوی ثقہ ہیں اور ابن قطان نے اسے صحیح کہا ہے۔

رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 705

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1201

عن زيد بن خالد الجهني رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏الا اخبركم بخير الشهداء؟الذي ياتي بالشهادة قبل ان يسالها» .رواه مسلم.

سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کیا میں تمہیں خبر نہ دوں کہ بہترین گواہ کون سے ہیں؟ وہ جو گواہی طلب کیے جانے سے پہلے خود ہی گواہی دے۔“ (مسلم)

زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ،

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1201

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1203

وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تجوز شهادة خائن ولا خائنة ولا ذي غمر على اخيه ولا تجوز شهادة القانع لاهل البيت» ‏‏‏‏ رواه احمد وابو داود.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” خائن مرد و عورت کی گواہی جائز نہیں اور دشمن اور کینہ ور شخص کی اپنے بھائی کے خلاف بھی گواہی جائز نہیں اور جو شخص کسی دوسرے کے زیر کفالت ہو اس کی گواہی کفیل خاندان کے حق میں جائز نہیں ہے۔“ (مسند احمد، ابوداؤد)

عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1203

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1204

وعن ابي هريرة رضي الله عنه انه سمع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏لا تجوز شهادة بدوي على صاحب قرية» ‏‏‏‏ رواه ابو داود وابن ماجه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ ” صحرا نورد بدو (دیہاتی) کی گواہی شہری کے حق میں قابل قبول نہیں۔“ (ابوداؤد و ابن ماجہ)

«‏‏‏‏لا تجوز شهادة بدوي على صاحب قرية» رواه ابو داود وابن ماجه. ← رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن ابي هريرة انه

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1204

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1206

وعن ابي بكرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم انه عد شهادة الزور من اكبر الكبائر. متفق عليه في حديث طويل.

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جھوٹی گواہی کو بڑے گناہوں میں شمار کیا ہے۔ بخاری و مسلم کی لمبی حدیث میں ہے۔

أَبِي بَكْرَةَ

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1206

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1244

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا تبدءوا اليهود والنصارى بالسلام وإذا لقيتموهم في طريق فاضطروهم إلى اضيقه» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہود و نصاریٰ کو پہلے سلام مت کرو اور جب ان سے راستہ میں ملاقات ہو جائے تو انہیں تنگ راستہ کی طرف مجبور کر دو۔“ (مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1244

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1259

وعن ابي ايوب رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا يحل لمسلم ان يهجر اخاه فوق ثلاث ليال يلتقيان فيعرض هذا ويعرض هذا وخيرهما الذي يبدا بالسلام» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” کسی مسلمان کیلئے یہ حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین روز سے زیادہ قطع تعلق رکھے۔ جب دونوں کا آمنا سامنا ہو تو یہ اپنا منہ ادھر کر لے اور وہ ادھر کر لے۔ دونوں میں بہتر انسان وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي أَيُّوبَ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1259

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1316

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إياكم والجلوس بالطرقات» قالوا: يا رسول الله ما لنا بد من مجالسنا نتحدث فيها قال: «‏‏‏‏فاما إذا ابيتم فاعطوا الطريق حقه» ‏‏‏‏ قالوا: وما حقه؟ قال: «‏‏‏‏غض البصر وكف الاذى ورد السلام والامر بالمعروف والنهي عن المنكر» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” راستوں (اور گلی کوچوں) میں بیٹھنے سے بچو۔ “ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا، راستوں پر بیٹھے بغیر ہمارا گزارہ نہیں کیونکہ ہم وہاں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” پس اگر تم نہیں مانتے تو راستہ کا حق ادا کرو۔ “ انہوں نے عرض کیا اس کا حق کیا ہے؟ فرمایا ” آنکھوں کو نیچے رکھنا۔ اذیت رسانی نہ کرنا اور سلام کا جواب دینا۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا۔ “ (بخاری و مسلم)

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1316

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1325

وعن عبد الله بن سلام رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏يا ايها الناس افشو السلام وصلوا الارحام واطعموا الطعام وصلوا بالليل والناس نيام تدخلوا الجنة بسلام» .‏‏‏‏ اخرجه الترمذي وصححه.

سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” لوگو! سلام کو عام کرو اور صلہ رحمی کرو اور کھانا کھلاؤ۔ رات کو قیام کرو جب دوسرے لوگ سوتے ہوں، جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ گے۔“ اسے ترمذی نے نکالا ہے اور صحیح کہا ہے۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَمٍ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1325

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 247

وعن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه قال: التفت إلينا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏إذا صلى احدكم فليقل: التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك ايها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين اشهد ان لا إله إلا الله واشهد ان محمدا عبده ورسوله ثم ليتخير من الدعاء اعجبه إليه فيدعو» .‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ للبخاري. وللنسائي: كنا نقول قبل ان يفرض علينا التشهد. ولاحمد: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم علمه التشهد وامره ان يعلمه الناس. ولمسلم عن ابن عباس قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يعلمنا التشهد: «‏‏‏‏التحيات المباركات الصلوات الطيبات لله» إلى آخره.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف توجہ فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ ” جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو تشہد میں یوں کہے۔ «التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» تمام سلامیاں اللہ ہی کیلئے ہیں اور نمازیں پاکیزیاں بھی (زبانی، بدنی اور مالی عبادتیں صرف اللہ کے لئے ہیں) اے نبی! سلام ہو آپ پر اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں۔ سلام ہو ہم پر اور اللہ کے صالح بندوں پر۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت (معبود) نہیں اور اس کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ پھر اسے دعا کا انتخاب کرنا چاہیئے کہ جو اسے سب سے اچھی لگے وہ مانگے۔“ (بخاری و مسلم) متن حدیث کے الفاظ بخاری کے ہیں اور نسائی میں ہے کے ہم تشہد فرض ہونے سے پہلے کہا کرتے تھے اور احمد میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو تشہد سکھایا اور حکم دیا کہ لوگوں کو اسے سکھاؤ اور مسلم میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تشہد سکھاتے تھے (وہ اس طرح تھا) «التحيات المباركات الصلوات الطيبات لله» إلى آخره۔

التفت إلينا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 247

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 249

وعن ابي مسعود الانصاري رضي الله عنه قال: قال بشير بن سعد: يا رسول الله! امرنا الله ان نصلي عليك،‏‏‏‏ فكيف نصلي عليك؟ فسكت ثم قال:«‏‏‏‏قولوا: اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم في العالمين إنك حميد مجيد،‏‏‏‏ والسلام كما علمتم» . رواه مسلم. وزاد ابن خزيمة: فكيف نصلي عليك إذا نحن صلينا عليك في صلاتنا؟.

سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا حکم ارشاد فرمایا ہے لہذا ہم کس طرح آپ پر درود بھیجیں؟ تھوڑے سے توقف کے بعد فرمایا ” اس طرح کہا کرو «اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم في العالمين إنك حميد مجيد» اے اللہ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آل محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر رحمت نازل فرما جس طرح تو نے رحمت نازل فرمائی ابراھیم علیہ السلام پر اور برکت نازل فرما محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آل محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر جس طرح تو نے برکت نازل فرمائی ابراھیم علیہ السلام پر دونوں جہانوں میں۔ یقیناً تو ستودہ صفات ہے اور بزرگ ہے اور رہا سلام تو اس کا علم تمہیں سکھلا دیا گیا ہے۔“ (مسلم) اور ابن خزیمہ نے اس میں اتنا اضافہ نقل کیا ہے کہ ہم جب نماز پڑھ رہے ہوں تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کس طرح پڑھیں۔

بشير بن سعد: ← وعن ابي مسعود الانصاري

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 249

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 252

وعن وائل بن حجر رضي الله عنه قال: صليت مع النبي صلى الله عليه وآله وسلم فكان يسلم عن يمينه: «‏‏‏‏السلام عليكم ورحمة الله وبركاته» وعن شماله: «‏‏‏‏السلام عليكم ورحمة الله وبركاته» .‏‏‏‏ رواه ابو داود بإسناد صحيح.

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دائیں جانب سلام پھیرتے ہوئے کہا «السلام عليكم ورحمة الله وبركاته» اور اسی طرح بائیں طرف سلام پھیرتے ہوئے کہا «السلام عليكم ورحمة الله وبركاته» ۔ ابوداؤد نے اسے صحیح سند سے روایت کیا ہے۔

يمينه: «‏‏‏‏السلام عليكم ورحمة الله وبركاته» ← صليت مع النبي صلى الله عليه وآله وسلم فكان يسلم ← وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 252

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 255

وعن ثوبان رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا انصرف من صلاته استغفر الله ثلاثا وقال:«‏‏‏‏اللهم انت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام» .‏‏‏‏رواه مسلم.

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سلام پھیرتے تو تین مرتبہ «‏‏‏‏استغفر الله» ‏‏‏‏ کہتے اور پھر «اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام» پڑھتے۔ ” اے اللہ! میں تجھ سے مغفرت کا طالب ہوں اور اے اللہ! تو سلام ہے (یعنی تو ہی سلامتی والا ہے) اور سلامتی تجھ ہی سے ہے اے بزرگی و برتری کے مالک! تو بڑی برکت والا ہے۔“ (مسلم)

ثَوْبَانَ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 255

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 266

وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: صلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم. فلما سلم قيل له: يا رسول الله احدث في الصلاة شيء؟ قال: «‏‏‏‏وما ذاك؟» ‏‏‏‏ قالوا: صليت كذا وكذا قال: فثنى رجليه واستقبل القبلة فسجد سجدتين ثم سلم ثم اقبل على الناس بوجهه فقال: «‏‏‏‏إنه لو حدث في الصلاة شيء انباتكم به ولكن إنما انا بشر مثلكم انسى كما تنسون فإذا نسيت فذكروني وإذا شك احدكم في صلاته فليتحر الصواب فليتم عليه ثم ليسجد سجدتين» .‏‏‏‏ متفق عليه. وفي رواية للبخاري:«‏‏‏‏فليتم ثم يسلم ثم يسجد» .‏‏‏‏ ولمسلم: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم سجد سجدتي السهو بعد السلام والكلام. ولاحمد وابي داود والنسائي من حديث عبد الله بن جعفر مرفوعا: «‏‏‏‏من شك في صلاته فليسجد سجدتين بعد ما يسلم» . وصححه ابن خزيمة.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی۔ سلام پھیرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا گیا اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا نماز میں کوئی نئی چیز رونما ہوئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” وہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا آپ نے تو اتنی اتنی نماز ادا فرمائی ہے۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں پاؤں دوہرے کئے (اور ان پر بیٹھ گئے) اور قبلہ رو ہو کر دو سجدے کئے پھر سلام پھیرا پھر ہماری جانب متوجہ ہو کر ارشاد فرمایا ” اگر نماز میں کوئی نئی چیز پیدا ہوئی ہوتی تو میں خود تمہیں اس سے باخبر کرتا۔ لیکن یہ یاد رکھیں کہ میں بھی تمہاری طرح کا ایک انسان ہوں، اسی طرح بھول جاتا ہوں جس طرح تم لوگ بھول جاتے ہو، لہٰذا جب میں بھول جاؤں تو تم مجھے یاد کرا دیا کرو اور تم میں سے جب کسی کو نماز میں شک واقع ہو جائے تو صحیح صورت حال تک پہنچنے کی کوشش کر لے پھر اپنی نماز اس بنیاد پر مکمل کر لے۔ پھر دو سجدے کر لے۔ (بخاری و مسلم) اور بخاری ہی کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ ” (پہلے) نماز مکمل کرنی چاہیئے پھر سلام پھیرے اور پھر سجدہ کرے“ اور مسلم کی روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ سہو سلام و کلام کے بعد کئے ہیں۔ مسند احمد، ابوداؤد اور نسائی میں مروی عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے مرفوع روایت میں ہے کہ جس شخص کو نماز میں شک واقع ہو جائے تو اسے سلام پھیرنے کے بعد دو سجدے کرنے چاہئیں۔ اسے ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔

صلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم. فلما سلم قيل له: ← وعن ابن مسعود

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 266

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1083

وعن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم يستاذنه في الجهاد فقال: «‏‏‏‏احي والداك؟» ‏‏‏‏ قال: نعم قال: «ففيهما فجاهد» .‏‏‏‏متفق عليه. ولاحمد وابي داود من حديث ابي سعيد نحوه وزاد:«‏‏‏‏ارجع فاستاذنهما فإن اذنا لك وإلا فبرهما» .

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ جہاد میں شرکت کی اجازت طلب کر رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کیا تیرے والدین بقید حیات ہیں؟ “ وہ بولا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” پس ان دونوں (کی خدمت) میں جدوجہد کرو۔ “ (بخاری و مسلم) مسند احمد اور ابوداؤد میں ابوسعید کی روایت بھی اسی طرح منقول ہے۔ اس میں اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” واپس چلے جاؤ ان سے اجازت طلب کرو۔ پھر اگر وہ دونوں تجھے اجازت دے دیں تو درست ورنہ ان کے ساتھ نیکی اور حسن سلوک کرو۔ “

نَعَمْ ← أَحَيٌّ وَالِدَاكَ؟ ← جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم يستاذنه في الجهاد ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 1083

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1127

وعن ابي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا تبدءوا اليهود والنصارى بالسلام وإذا لقيتم احدهم في طريق فاضطروه إلى اضيقه» ‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہود و نصاریٰ کو سلام پہلے نہ کیا کرو اور جب تمہارا ان میں سے کسی سے آمنا سامنا ہو جائے تو اسے راستہ کی تنگ جانب سے جانے پر مجبور کرو۔“ (مسلم)

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 1127

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1128

وعن المسور بن مخرمة ومروان رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم خرج عام الحديبية فذكر الحديث بطوله وفيه: «‏‏‏‏هذا ما صالح عليه محمد بن عبد الله،‏‏‏‏ سهيل بن عمرو على وضع الحرب عشر سنين يامن فيها الناس ويكف بعضهم عن بعض» ‏‏‏‏ اخرجه ابو داود واصله في البخاري". واخرج مسلم بعضه من حديث انس وفيه: «‏‏‏‏ان من جاءنا منكم لم نرده عليكم ومن جاءكم منا رددتموه علينا» ‏‏‏‏ فقالوا: اتكتب هذا يا رسول الله؟ قال: «‏‏‏‏نعم إنه من ذهب منا إليهم فابعده الله ومن جاءنا منهم فسيجعل الله له فرجا ومخرجا» .

سیدنا مسور بن مخرمہ اور مروان رضی اللہ عنہ دونوں سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ کے سال نکلے۔ راوی نے لمبی حدیث بیان کی ہے اور اس میں یہ مذکور ہے کہ یہ وہ (دستاویز) ہے جس پر محمد بن عبداللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے سہیل بن عمرو سے صلح کی ہے کہ دس سال جنگ بند رہے گی۔ اس عرصہ میں لوگ امن سے رہیں گے اور ان میں سے ہر ایک (جنگ سے) اپنا ہاتھ روکے رکھے گا۔ ابوداؤد اور اس کی اصل بخاری میں ہے اور مسلم نے اس حدیث کا کچھ حصہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے اور اس میں ہے کہ تم میں سے جو کوئی ہمارے پاس آئے گا اسے ہم واپس نہیں کریں گے اور ہمارا کوئی آدمی تمہارے پاس آ جائے تو تم اسے ہمارے پاس واپس لوٹا دو گے۔ انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! کیا ہم یہ لکھ لیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ” ہاں! جو شخص ہم میں سے ان کے پاس چلا جائے گا اسے اللہ تعالیٰ نے دور کر دیا اور ان میں سے جو ہمارے پاس آئے گا تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے ضرور کشائش اور کوئی راستہ نکال دے گا۔“

الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ وَمَرْوَانَ

Bulugh Al Maram · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 1128

شمائل المحمدية / شمائل ترمزی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 7

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا جُمَيْعُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعِجْلِيُّ إِمْلائً عَلَيْنَا مِنْ کِتَابِهِ قَالَ أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ مِنْ وَلَدِ أَبِي هَالَةَ زَوْجِ خَدِيجَةَ يُکَنَی أَبَا عَبْدِ اللهِ عَنِ ابْنٍ لأَبِي هَالَةَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ سَأَلْتُ خَالِي هِنْدَ بْنَ أَبِي هَالَةَ وَکَانَ وَصَّافًا عَنْ حِلْيَةِ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم وَأَنَا أَشْتَهِي أَنْ يَصِفَ لِي مِنْهَا شَيْئًا أَتَعَلَّقُ بِهِ فَقَالَ کَانَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم فَخْمًا مُفَخَّمًا يَتَلأْلأُ وَجْهُهُ تَلأْلُؤَ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ أَطْوَلُ مِنَ الْمَرْبُوعِ وَأَقْصَرُ مِنَ الْمُشَذَّبِ عَظِيمُ الْهَامَةِ رَجِلُ الشَّعْرِ إِنِ انْفَرَقَتْ عَقِيقَتُهُ فَرَّقَهَا وَإِلا فَلا يُجَاوِزُ شَعَرُهُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ إِذَا هُوَ وَفَّرَهُ أَزْهَرُ اللَّوْنِ وَاسِعُ الْجَبِينِ أَزَجُّ الْحَوَاجِبِ سَوَابِغَ فِي غَيْرِ قَرَنٍ بَيْنَهُمَا عِرْقٌ يُدِرُّهُ الْغَضَبُ أَقْنَی الْعِرْنَيْنِ لَهُ نُورٌ يَعْلُوهُ يَحْسَبُهُ مَنْ لَمْ يَتَأَمَّلْهُ أَشَمَّ کَثُّ اللِّحْيَةِ سَهْلُ الْخدَّيْنِ ضَلِيعُ الْفَمِ مُفْلَجُ الأَسْنَانِ دَقِيقُ الْمَسْرُبَةِ کَأَنَّ عُنُقَهُ جِيدُ دُمْيَةٍ فِي صَفَائِ الْفِضَّةِ مُعْتَدِلُ الْخَلْقِ بَادِنٌ مُتَمَاسِکٌ سَوَائُ الْبَطْنِ وَالصَّدْرِ عَرِيضُ الصَّدْرِ بَعِيدُ مَا بَيْنَ الْمَنْکِبَيْنِ ضَخْمُ الْکَرَادِيسِ أَنْوَرُ الْمُتَجَرَّدِ مَوْصُولُ مَا بَيْنَ اللَّبَّةِ وَالسُّرَّةِ بِشَعَرٍ يَجْرِي کَالْخَطِّ عَارِي الثَّدْيَيْنِ وَالْبَطْنِ مِمَّا سِوَی ذَلِکَ أَشْعَرُ الذِّرَاعَيْنِ وَالْمَنْکِبَيْنِ وَأَعَالِي الصَّدْرِ طَوِيلُ الزَّنْدَيْنِ رَحْبُ الرَّاحَةِ شَثْنُ الْکَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ سَائِلُ الأَطْرَافِ أَوْ قَالَ شَائِلُ الأَطْرَافِ خَمْصَانُ الأَخْمَصَيْنِ مَسِيحُ الْقَدَمَيْنِ يَنْبُو عَنْهُمَا الْمَائُ إِذَا زَالَ زَالَ قَلِعًا يَخْطُو تَکَفِّيًا وَيَمْشِي هَوْنًا ذَرِيعُ الْمِشْيَةِ إِذَا مَشَی کَأَنَّمَا يَنْحَطُّ مِنْ صَبَبٍ وَإِذَا الْتَفَتَ الْتَفَتَ جَمِيعًا خَافِضُ الطَّرْفِ نَظَرُهُ إِلَی الأَرْضِ أَطْوَلُ مِنْ نَظَرِهِ إِلَی السَّمَائِ جُلُّ نَظَرِهِ الْمُلاحَظَةُ يَسُوقُ أَصْحَابَهُ وَيَبْدَأُ مَنْ لَقِيَ بِالسَّلامِ

Hasan bin Ali (Radiallahu anhu) reported: "I inquired from my maternal uncle (Sayyiditina Fatimah Radiallahu anha's step brother) Hind bin Abi Haalah (Radiallahu anhu) about the noble features of the Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam). He had often described the noble features of Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam) in detail. I felt that I should hear from him personally, some of the noble features of Raulullah (Sallallahu alalihe wasallam), so that I could make his discription a proof and testimony for myself and also memorise them, and, if possible, try to emulate and adopt them. (The age of Sayyidna Hasan (Radiallahu anhu) at the time of Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam)'s death was seven years. In view of his age he did not have the opportunity to realise fully the features of Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam). The uncle descirbed the noble features by saying: "He had great qualities and attributes in him, others also held him in high estemm. His mubarak face shone like the full moon. He was slightly taller than a man of middle height, but shorter than a tall person. His mubarak head was moderately large. His mubarak hair was slightly twisted. If his hair became parted naturally in the middle he left it so, otherwise he did not habitually make an effort to part his hair in the middle. (This is a more respected transaltion).

أَشْتَهِي ← حِلْيَةِ رَسُولِ اللهِ ← سَأَلْتُ خَالِي هِنْدَ بْنَ أَبِي هَالَةَ وَکَانَ وَصَّافًا ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ← ابن لأبي هالة، ← رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ مِنْ وَلَدِ أَبِي هَالَةَ زَوْجِ خَدِيجَةَ يُکَنَی أَبَا عَبْدِ اللهِ ← جميع بن عمر بن عبد الرحمن العجلي ← سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ

Shama'il Muhammadiyah / Shumail Tirmidhi · Description of the biography of the Holy Prophet › Chapter · Hadith 7

chevron_left Previous
1…474849…2,037
Next chevron_right