Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Monday, Jumada I 9, 1448 AH · Oct 19, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

السفر

Travel

19064 hadiths

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 547

وعن حمزة بن عمرو الاسلمي رضي الله عنه انه قال: يا رسول الله اجد بي قوة على الصيام في السفر فهل علي جناح؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏هي رخصة من الله فمن اخذ بها فحسن ومن احب ان يصوم فلا جناح عليه» . رواه مسلم واصله في المتفق عليه من حديث عائشة،‏‏‏‏ ان حمزة بن عمرو سال.

سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا میں سفر میں روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہوں (اگر میں روزہ رکھ لوں) تو کیا مجھ پر کوئی حرج ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے رخصت ہے جو اس کو لے لے تو بہتر ہے اور جو کوئی روزہ رکھنا پسند کرے تو اس پر کوئی حرج نہیں۔“ (مسلم) اور اس حدیث کا اصل سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی متفق علیہ حدیث میں یوں ہے کہ حمزہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے سوال کیا۔

حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ أَنَّهُ

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 547

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 601

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏خمس من الدواب كلهن فواسق يقتلن في الحل والحرم: العقرب والحداة والغراب والفارة والكلب العقور» .‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جانوروں میں سے پانچ سب کے سب شریر ہیں۔ حل اور حرم (سب جگہوں پر) مار دیئے جائیں اور وہ ہیں بچھو، چیل، کوا، چوہا اور کاٹ کھانے والا کتا۔“ (بخاری و مسلم)

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 601

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 636

وعن عاصم بن عدي رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ارخص لرعاة الإبل في البيتوته عن منى يرمون يوم النحر،‏‏‏‏ ثم يرمون الغد ومن بعد الغد ليومين،‏‏‏‏ ثم يرمون يوم النفر.رواه الخمسة وصححه الترمذي وابن حبان.

سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے چرواہوں کو منی سے باہر رات گزارنے کی اجازت دے دی کہ قربانی کے دن کنکریاں ماریں پھر دوسرے اور تیسرے دو روز بھی کنکریاں ماریں پھر کوچ کے سنگریزے ماریں۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 636

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 670

وعنه قال: قلت: يا رسول الله! إني ابيع الإبل بالبقيع،‏‏‏‏ فابيع بالدنانير،‏‏‏‏ وآخذ الدراهم،‏‏‏‏ وابيع بالدراهم،‏‏‏‏ وآخذ الدنانير،‏‏‏‏ آخذ هذى من هذه،‏‏‏‏ واعطي هذه من هذا،‏‏‏‏ فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا باس ان تاخذها بسعر يومها ما لم تتفرقا وبينكما شيء» .‏‏‏‏ رواه الخمسة،‏‏‏‏ وصححه الحاكم.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ہی روایت ہے کہ ”میں نے عرض کی اے اللہ کے رسول! میں بقیع میں اونٹوں کی تجارت کرتا ہوں۔ دینار میں فروخت کر کے درہم وصول کرتا ہوں اور (کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ) میں فروخت تو درہم میں کرتا ہوں اور دینار وصول کرتا ہوں (یعنی) دینار کے بدلے میں درہم اور درہم کے بدلے میں دینار لیتا ہوں۔ اس کے عوض وہ لیتا ہوں اور اس کے بدلے میں یہ دیتا ہوں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اگر اسی روز کے بھاؤ سے ان کا تبادلہ کر لو اور خرید و فروخت کرنے والوں کے ایک دوسرے سے جدا ہونے سے پہلے رقم کا کوئی حصہ کسی کے ذمہ باقی نہ رہے تو جائز ہے۔“ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔

قُلْتُ ← وعنه

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 670

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 681

وعن ابي هريرة رضي الله تعالى عنه،‏‏‏‏ عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏لا تصروا الإبل والغنم،‏‏‏‏ فمن ابتاعها بعد،‏‏‏‏ فهو بخير النظرين بعد ان يحلبها،‏‏‏‏ إن شاء امسكها،‏‏‏‏ وإن شاء ردها وصاعا من تمر» . متفق عليه،‏‏‏‏ ولمسلم: «‏‏‏‏فهو بالخيارثلاثة ايام» ‏‏‏‏ وفي رواية له علقها البخاري: «‏‏‏‏ورد معها صاعا من طعام لا سمراء» ‏‏‏‏ قال البخاري: والتمر اكثر.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اونٹوں اور بھیڑ بکریوں کا دودھ فروخت کرتے وقت ان کے تھنوں میں روکے نہ رکھو۔ جو شخص ایسا جانور خرید لے تو اسے دو باتوں میں سے بہتر کے اختیار کرنے کا حق حاصل ہے، چاہے اس جانور کو اپنے پاس رکھ لے اور چاہے تو ایک صاع کھجور ساتھ دے کر واپس کر دے۔“ (بخاری و مسلم) اور مسلم کی روایت میں ہے کہ اسے تین دن تک اختیار ہے اور مسلم کی ایک روایت میں ہے، جسے بخاری نے تعلیقا نقل کیا ہے کہ ”اس کے ساتھ ایک صاع کسی کھانے والی چیز سے واپس کرے، گندم نہیں۔“ بخاری نے کہا کہ اکثر روایات میں کھجور کا ذکر ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 681

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 708

وعنه: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم امره ان يجهز جيشا فنفدت الإبل فامره ان ياخذ على قلائص الصدقة قال: فكنت آخذ البعير بالبعيرين إلى إبل الصدقة. رواه الحاكم والبيهقي ورجاله ثقات.

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک لشکر کی تیاری کا حکم دیا۔ اونٹ ختم ہو گئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو صدقہ کے اونٹوں پر (ادھار اونٹ) لینے کا حکم ارشاد فرمایا راوی کہتے ہیں میں ایک اونٹ، صدقہ کے دو اونٹوں کے بدلہ لیتا تھا۔ اسے حاکم اور بیہقی نے روایت کیا ہے اس کے ثقہ ہیں۔

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 708

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 57

وعن علي بن ابي طالب رضي الله عنه قال: جعل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ثلاثة ايام ولياليهن للمسافر،‏‏‏‏ ويوما وليلة للمقيم،‏‏‏‏ يعني في المسح على الخفين. اخرجه مسلم.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لئے موزوں پر مسح کے لئے تین شب و روز اور مقیم کے لئے ایک دن رات مدت مقرر فرمائی ہے۔ (مسلم)

عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 57

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 60

وعن ابي بكرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم: انه رخص للمسافر ثلاثة ايام ولياليهن،‏‏‏‏ وللمقيم يوما وليلة،‏‏‏‏ إذا تطهر فلبس خفيه: ان يمسح عليهما. اخرجه الدارقطني وصححه ابن خزيمة.

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لیے (مسح کی مدت) تین دن اور تین راتوں کی رخصت فرمائی ہے اور مقیم کیلئے ایک دن اور ایک رات۔ اس حالت میں کہ اس نے باوضو ہو کر موزے پہنے ہوں تو ان پر مسح کر لینا چاہیئے۔ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

آله وسلم،‏‏‏‏ ← أَبِي بَكْرَةَ

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 60

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 70

وعن جابر بن سمرة رضي الله عنه ان رجلا سال النبي صلى الله عليه وآله وسلم:اتوضا من لحوم الغنم؟ قال: «‏‏‏‏إن شئت» ‏‏‏‏ قال: اتوضا من لحوم الإبل؟ قال: «‏‏‏‏نعم» . اخرجه مسلم.

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، کیا میں بکری کا گوشت کھاؤں تو بعد میں وضو کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اگر دل چاہے تو کر لو۔“ اس شخص نے پھر عرض کیا اور اونٹ کے گوشت سے؟ فرمایا ”اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنا چاہیئے۔“ (مسلم)

نَعَمْ. أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ ← أَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ ← إِنْ شِئْتَ

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 70

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 159

وعن جابر رضي الله عنه ان رسول الله صلي الله عليه وسلم قال: «من قال حين يسمع النداء: اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وابعثه محمودا الذي وعدته حلت له شفاعتي يوم القيامة» .‏‏‏‏ اخرجه الاربعة.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس آدمی نے اذان سن کر یہ دعا کی تو اس کے لیے قیامت کے دن میری شفاعت حلال ہو گئی۔ «اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وأبعثه محمودا الذي وعدته حلت له شفاعتي يوم القيامة» ”اے اللہ! اے اس کامل دعا اور قائم ہونے والی نماز کے مالک! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ (مقام محمود) اور فضیلت عطا فرما اور مقام محمود پر جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے پہنچا دے (بھیج دے) تو اس کے لیے قیامت کے روز میری شفاعت حلال ہو گئی۔ “ اسے ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ چاروں نے روایت کیا ہے۔

جَابِرٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 159

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 168

وعن ابن عمر رضي الله عنهما: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى ان يصلى في سبع مواطن: المزبلة والمجزرة والمقبرة وقارعة الطريق والحمام ومعاطن الإبل وفوق ظهر بيت الله تعالى. رواه الترمذي وضعفه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات مقامات پر نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے کوڑا کرکٹ (ڈالنے) کی جگہ، ذبح خانہ، قبرستان، شارع عام، حمام، اونٹ باندھنے کی جگہ (باڑا) اور بیت اللہ کی چھت پر۔ ترمذی نے اسے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 168

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 800

وعن زيد بن خالد الجهني قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فساله عن اللقطة فقال: «‏‏‏‏اعرف عفاصها ووكاءها ثم عرفها سنة فإن جاء صاحبها وإلا فشانك بها» ‏‏‏‏ قال: فضالة الغنم؟ قال: «‏‏‏‏هي لك او لاخيك او للذئب» ‏‏‏‏ قال: فضالة الإبل؟ قال: «‏‏‏‏ما لك ولها معها سقاؤها وحذاؤها ترد الماء وتاكل الشجر حتى يلقاها ربها» . متفق عليه.

سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور اس نے گری پڑی چیز کے بارے میں پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اس کا ڈاٹ اور تسمہ خوب پہچان کے رکھو۔ سال بھر اس کا اعلان کرتے رہو۔ پھر اگر اس کا اصل مالک آ جائے تو اس کے سپرد کر دو ورنہ جو چاہو کرو۔“ پھر اس نے گمشدہ بکریوں کے بارے میں سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” وہ تیری ہے یا تیرے بھائی کی یا بھیڑئیے کی۔“ پھر اس نے گمشدہ اونٹ کے بارے میں پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تجھے اس سے کیا سروکار؟ اس کا پانی، اس کے جوتے اس کے پاس ہیں۔ گھاٹ پر آ کے پانی پی لے گا، درختوں کے پتے کھا لے گا، یہاں تک کہ اس کا مالک اس کے پاس پہنچ جائے گا۔“ (بخاری و مسلم)

فضالة الإبل ← هي لك أو لأخيك أو للذئب ← فضالة الغنم ← «اعْرِفْ عِفَاصَهَا، وَوِكَاءَهَا، ثُمَّ عَرِّفْهَا سَنَةً، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا، وَإِلَّا فَشَأْنَكَ بِهَا»، ← اللقطة ← جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فساله ← زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ،

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 800

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1009

عن ابي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم عن ابيه عن جده رضي الله عنهم ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم كتب إلى اهل اليمن فذكر الحديث وفيه: «‏‏‏‏إن من اعتبط مؤمنا قتلا عن بينة فإنه قود إلا ان يرضى اولياء المقتول وإن في النفس الدية مائة من الإبل وفي الانف إذا اوعب جدعه الدية وفي العينين الدية وفي اللسان الدية وفي الشفتين الدية وفي الذكر الدية وفي البيضتين الدية وفي الصلب الدية وفي الرجل الواحدة نصف الدية وفي المامومة ثلث الدية وفي الجائفة ثلث الدية وفي المنقلة خمس عشرة من الإبل وفي كل إصبع من اصابع اليد والرجل عشر من الإبل وفي السن خمس من الإبل وفي الموضحة خمس من الإبل وإن الرجل يقتل بالمراة وعلى اهل الذهب الف دينار» .‏‏‏‏ اخرجه ابو داود في المراسيل والنسائي وابن خزيمة وابن الجارود وابن حبان واحمد واختلفوا في صحته.

سیدنا ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم نے اپنے باپ کے حوالہ سے اپنے دادا سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل یمن کو لکھا، پھر حدیث بیان کی جس میں یہ تحریر تھا جس کسی نے ایک بےگناہ مسلمان کو قتل کیا اور اس قتل کے گواہ ہوں تو اس پر قصاص لازم ہے۔ الایہ کہ مقتول کے ورثاء راضی ہوں تو ایک جان کے قتل کی دیت سو اونٹ ہے اور ناک میں بھی پوری دیت ہے جبکہ اسے جڑ سے کاٹ دے اور دونوں آنکھوں اور زبان اور دونوں ہونٹوں کے عوض بھی پوری دیت ہے۔ اسی طرح عضو مخصوص اور دو خصیہ میں پوری دیت ہے اور پشت میں بھی پوری دیت ہے اور ایک پاؤں کی صورت میں آدھی دیت ہے اور دماغ کے زخم اور پیٹ کے زخم میں تہائی دیت ہے اور وہ زخم جس سے ہڈی ٹوٹ جائے اس میں پندرہ اونٹ اور ہاتھ اور پاؤں کی ہر ایک انگلی میں دس دس اونٹ دیت ہے اور ایک دانت کی دیت پانچ اونٹ اور ایسے زخم میں جس سے ہڈی نظر آنے لگے پانچ اونٹ دیت ہے اور مرد کو عورت کے بدلہ قتل کیا جائے گا اور جن کے پاس اونٹ نہ ہوں اور سونا ہو تو ان سے ایک ہزار دینار وصول کئے جائیں گے۔ ابوداؤد نے اسے اپنی مراسیل میں لکھا ہے اور نسائی، ابن خزیمہ، ابن جارود، ابن حبان اور احمد نے روایت کیا ہے اور اس کی صحت میں انہوں نے اختلاف کیا ہے۔

جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ

Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1009

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1012

وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏الا إن دية الخطا وشبه العمد ما كان بالسوط والعصا مائة من الإبل منها اربعون في بطونها اولادها» .‏‏‏‏ اخرجه ابو داود والنسائي وابن ماجه وصححه ابن حبان.

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” قتل خطا کی دیت شبہ عمد (کی دیت ہے) جو کوڑے اور لاٹھی سے (مارا گیا) ہو۔ اس کی دیت سو اونٹ ہے۔ ان میں چالیس اونٹنیاں ایسی ہوں گی جن کے پیٹ میں بچے پرورش پا رہے ہوں گے۔“ اسے ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے نکالا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔

عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ

Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1012

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1013

وعن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏هذه وهذه سواء» ‏‏‏‏ يعني الخنصر والإبهام. رواه البخاري. ولابي داود والترمذي: «‏‏‏‏دية الاصابع سواء والاسنان سواء الثنية والضرس سواء» .‏‏‏‏ ولابن حبان: «‏‏‏‏دية اصابع اليدين والرجلين سواء: عشرة من الإبل لكل إصبع» .‏‏‏‏

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہ اور یہ یعنی چھنگلی اور انگوٹھا برابر ہیں۔“ (بخاری) اور ابوداؤد اور ترمذی کی روایت میں ہے ” سب انگلیاں برابر اور سارے دانت برابر، «ثنية» (سامنے اوپر نیچے کے دو دو دانت) اور داڑھ برابر۔“ اور ابن حبان میں روایت ہے ” ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کی دیت برابر ہے۔ ہر انگلی کے بدلہ دس اونٹ دیت ہے۔“

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1013

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1015

وعنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏في المواضح خمس خمس من الإبل» ‏‏‏‏ رواه احمد والاربعة وزاد احمد: «‏‏‏‏والاصابع سواء: كلهن عشر عشر من الإبل» .‏‏‏‏ وصححه ابن خزيمة وابن الجارود.

عمرو بن شعیب رحمہ اللہ نے اپنے والد سے، انہوں نے اپنے دادا سے روایت کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جن زخموں سے ہڈی کھل جائے ان کی دیت پانچ اونٹ ہیں۔“ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور احمد میں اتنا اضافہ ہے ” تمام انگلیوں کی دیت برابر ہے، ہر انگلی کی دیت دس دس اونٹ ہے۔“ اس روایت کو ابن خزیمہ اور ابن جارود نے صحیح قرار دیا ہے۔

Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1015

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1139

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن قتل اربع من الدواب: النملة والنحلة والهدهد والصرد. رواه احمد وابو داود وصححه ابن حبان.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں میں سے چار کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔ چیونٹی، شہد کی مکھی، ہدہد اور ممولا۔ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔

نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1139

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1156

وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ان يقتل شيء من الدواب صبرا. رواه مسلم.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی جانور کو باندھ کر قتل کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (مسلم)

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1156

شمائل المحمدية / شمائل ترمزی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 138

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يُونُسَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ مَا أَکَلَ نَبِيُّ اللهِ عَلَی خِوَانٍ وَلا فِي سُکُرَّجَةٍ وَلا خُبِزَ لَهُ مُرَقَّقٌ قَالَ فَقُلْتُ لِقَتَادَةَ فَعَلامَ کَانُوا يَأْکُلُونَ قَالَ عَلَی هَذِهِ السُّفَرِ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ يُونُسُ هَذَا الَّذِي رَوَی عَنْ قَتَادَةَ هُوَ يُونُسُ الإِسْکَافُ

Anas Radiyallahu 'Anhu reports that.. "Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam never ate food from a table, nor from small plates, nor was chapaati (a type of thin bread) ever made for him. Yunus Radiyallahu 'Anhu says, I asked Qataadah: 'Then on what did Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam put and eat his food'?'. He replied: on this leather dastarkhaan"'.

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← قَتَادَةَ ← يُونُسَ ← أَبِي ← مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ

Shama'il Muhammadiyah / Shumail Tirmidhi · Description of the biography of the Holy Prophet › Chapter · Hadith 138

شمائل المحمدية / شمائل ترمزی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 225

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَجُلا اسْتَحْمَلَ رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم فَقَالَ إِنِّي حَامِلُکَ عَلَی وَلَدِ نَاقَةٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللهِ مَا أَصْنَعُ بِوَلَدِ النَّاقَةِ فَقَالَ صلی الله عليه وسلم وَهَلْ تَلِدُ الإِبِلَ إِلا النُّوقُ

Anas ibn Malik radiyallahu anhu relates that a person requested Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam that he be given a conveyence. Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam replied, “The baby of a camel shall be given to you.” The person said, “What shall I do with the baby of a camel O’ Messenger of Allah?” (I want one for a conveyence). Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam replied, “Every camel is the baby of a camel.”

إِنِّي حَامِلُکَ عَلَی وَلَدِ نَاقَةٍ ← أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَجُلا اسْتَحْمَلَ رَسُولَ اللهِ ← حُمَيْدٍ ← خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ← قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ

Shama'il Muhammadiyah / Shumail Tirmidhi · Description of the biography of the Holy Prophet › Chapter · Hadith 225

chevron_left Previous
1…323334…954
Next chevron_right