Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Monday, Jumada I 9, 1448 AH · Oct 19, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

الزواج والأسرة

Marriage & Family

24361 hadiths

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 369

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏من اغتسل ثم اتى الجمعة فصلى ما قدر له ثم انصت حتى يفرغ الإمام من خطبته ثم يصلي معه: غفر له ما بينه وبين الجمعة الاخرى وفضل ثلاثة ايام» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو آدمی غسل کر کے جمعہ کے لئے آئے پھر نماز پڑھے جتنی اس کے لئے مقدر ہو۔ پھر خاموشی سے اس وقت تک بیٹھا رہے کہ امام خطبہ جمعہ سے فارغ ہو پھر امام کے ساتھ فرض نماز ادا کرے تو اس کے دونوں جمعوں کے درمیان کے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے بلکہ مزید تین دن کے اور بھی۔“ (مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 369

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 374

وعن جابر بن سمرة رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان في الخطبة يقرا آيات من القرآن ويذكر الناس. رواه ابو داود واصله في مسلم.

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن حمید کی چند آیات خطبہ جمعہ میں تلاوت فرما کر لوگوں کو نصیحت فرماتے تھے۔ (ابوداؤد) اس کی اصل مسلم میں ہے۔

جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 374

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 390

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وابو بكر وعمر يصلون العيدين قبل الخطبة. متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ عیدین کی نماز خطبہ (عیدین) سے پہلے پڑھتے تھے۔ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 390

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 406

عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: خرج النبي صلى الله عليه وآله وسلم متواضعا متبذلا متخشعا مترسلا متضرعا فصلى ركعتين كما يصلي في العيد لم يخطب خطبتكم هذه. رواه الخمسة وصححه الترمذي وابو عوانة وابن حبان.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بڑی تواضع کے ساتھ سادہ لباس میں نہایت عاجزی و انکساری، بہت خشوع اور بڑی زاری اور تضرع کرتے ہوئے نماز کے لئے باہر نکلے۔ عید کی نماز کی طرح لوگوں کو دو رکعات نماز پڑھائی۔ تمہارے خطبہ کی طرح خطبہ ارشاد نہیں فرمایا۔ اس روایت کو پانچوں نے روایت کیا ہے اور ترمذی، ابوعوانہ اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 406

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 529

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏إذا رايتموه فصوموا وإذا رايتموه فافطروا،‏‏‏‏ فإن غم عليكم فاقدروا له» .‏‏‏‏ متفق عليه ولمسلم: «‏‏‏‏فإن اغمى عليكم فاقدروا له ثلاثين» .‏‏‏‏ وللبخاري: «فاكملوا العدة ثلاثين» . وله في حديث ابي هريرة: «‏‏‏‏فاكملوا عدة شعبان ثلاثين» .

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے ”جب تم چاند دیکھ لو تو روزہ رکھو اور (عید کے لیے) چاند دیکھ لو تو افطار کر دو۔ اگر مطلع ابر آلود ہو تو اس کے لیے اندازہ لگا لو۔“ (متفق علیہ) مسلم کے الفاظ ہیں ”اگر مطلع ابر آلود ہو تو پھر اس کے لیے تیس دن کی گنتی کا اندازہ رکھو۔“ اور بخاری کے الفاظ ہیں ”پھر تیس روز کی گنتی اور تعداد پوری کرو۔“ اور بخاری میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے ”پھر تم شعبان کے تیس دن پورے کرو۔“ (بخاری و مسلم)

رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 529

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 676

وعنه رضي الله عنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ان يبيع حاضر لباد،‏‏‏‏ ولا تناجشوا،‏‏‏‏ ولا يبيع الرجل على بيع اخيه،‏‏‏‏ ولا يخطب على خطبة اخيه،‏‏‏‏ ولا تسال المراة طلاق اختها،‏‏‏‏ لتكفا ما في إنائها. متفق عليه،‏‏‏‏ ولمسلم:" لا يسوم المسلم على سوم اخيه".

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ ” شہری دیہاتی کا سامان بیچے اور خریدنے کا ارادہ نہیں تو بھاؤ مت بڑھاؤ۔ کسی بھائی کے سودے پر دوسرا بھائی سودا نہ کرے اور ایک بھائی کی منگنی پر دوسرا بھائی پیغام نہ دے اور کوئی عورت اپنی دوسری عورت کی طلاق کا تقاضا نہ کرے کہ جو اس کا حصہ ہے خود حاصل کر لے۔“ (بخاری و مسلم) اور صحیح مسلم میں ہے کہ ” کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے۔“

وعنه

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 676

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1254

وعن المغيرة بن شعبة رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إن الله حرم عليكم عقوق الامهات وواد البنات ومنعا وهات وكره لكم قيل وقال وكثرة السؤال وإضاعة المال» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” اللہ تعالیٰ نے تم پر ماؤں کی نافرمانی، لڑکیوں کو زندہ درگور کرنا اور احسان سے باز رہنا اور دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانا حرام فرما دیا ہے اور کثرت سے باتیں کرنا اور کثرت سے سوال اور مال کو ضائع کرنا ناپسند کیا ہے۔“ (بخاری و مسلم)

الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1254

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1299

وله من حديث ابن مسعود رضي الله عنه رفعه: «‏‏‏‏ليس المؤمن بالطعان ولا اللعان ولا الفاحش ولا البذيء» .‏‏‏‏ وحسنه وصححه الحاكم ورجح الدارقطني وقفه.

انہیں ابودرداء رضی اللہ عنہ سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کی ایک مرفوع روایت میں ہے کہ ایک مومن بہت طعن کرنے والا بہت لعنت کرنے والا فحش گوئی کرنے والا اور بےحیاء نہیں ہوتا۔ ترمذی نے اس حدیث کو حسن کہا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1299

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1359

قال مصنفه - الشيخ الإم العالم العامل العلامة قاضي القضاة شيخ الاسلام امتع الله بوجوده الانام - فرغ منه ملخصه احمد بن علي ابن محمد بن حجر في حادي عشر شهر ربيع الاول سنة ثمان وعشرين وثمانمائة،‏‏‏‏ حامدا الله تعالى ومصليا على رسوله صلى الله عليه وآله وسلم ومكرما ومبجلا ومعظما.

بلوغ المرام کے مصنف، قاضی القضاۃ علامۃ الدھر شیخ الاسلام (اللہ ان کے علم سے خلق کثیر کو نفع حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے) احمد بن علی بن محمد بن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا کہ وہ اس کتاب کی تصنیف سے 11 / 3 / 828 ھ کو اللہ ذوالجلال کا شکر ادا کرتے ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و تکریم کرتے ہوئے فارغ ہوئے۔

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1359

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 159

وعن جابر رضي الله عنه ان رسول الله صلي الله عليه وسلم قال: «من قال حين يسمع النداء: اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وابعثه محمودا الذي وعدته حلت له شفاعتي يوم القيامة» .‏‏‏‏ اخرجه الاربعة.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس آدمی نے اذان سن کر یہ دعا کی تو اس کے لیے قیامت کے دن میری شفاعت حلال ہو گئی۔ «اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وأبعثه محمودا الذي وعدته حلت له شفاعتي يوم القيامة» ”اے اللہ! اے اس کامل دعا اور قائم ہونے والی نماز کے مالک! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ (مقام محمود) اور فضیلت عطا فرما اور مقام محمود پر جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے پہنچا دے (بھیج دے) تو اس کے لیے قیامت کے روز میری شفاعت حلال ہو گئی۔ “ اسے ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ چاروں نے روایت کیا ہے۔

جَابِرٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 159

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 759

وعن ابي بكرة رضي الله عنه: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال في خطبته يوم النحر بمنى: «‏‏‏‏إن دماءكم واموالكم واعراضكم عليكم حرام كحرمة يومكم هذا في شهركم هذا في بلدكم هذا» .‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے روز منٰی میں اپنے خطبہ کے دوران فرمایا کہ ” بیشک تمہارے خون اور اموال اور تمہاری آبروئیں تم پر اسی طرح حرام ہیں جس طرح تمہارا آج کا یہ دن حرمت والا ہے جو تمہارے اس شہر میں اور تمہارے اس مہینے میں واقع ہوا ہے۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي بَكْرَةَ

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 759

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 832

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يخطب احدكم على خطبة اخيه،‏‏‏‏ حتى يترك الخاطب قبله،‏‏‏‏ او ياذن له» .‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ للبخاري.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام نکاح نہ دے تاوقتیکہ کہ پیغام نکاح دینے والا اس سے پہلے اسے از خود چھوڑ دے یا پیغام نکاح دینے والا اجازت دیدے۔“ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 832

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 836

وعن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ايما امراة نكحت بغير إذن وليها فنكاحها باطل،‏‏‏‏ فإن دخل بها فلها المهر بما استحل من فرجها،‏‏‏‏ فإن اشتجروا فالسلطان ولي من لا ولي له» .‏‏‏‏ اخرجه الاربعة إلا النسائي،‏‏‏‏ وصححه ابو عوانة وابن حبان والحاكم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس کسی خاتون نے اپنے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کیا، اس کا نکاح باطل ہے۔ پھر اگر شوہر نے اس سے دخول (مباشرت) کیا ہے تو اس عورت کیلئے حق مہر ہے، اس کی شرمگاہ کو حلال کرنے کے بدلہ میں۔ پھر اگر اولیاء میں جھگڑا ہو جائے تو پھر جس کا کوئی ولی نہیں اس کا ولی حاکم وقت ہے۔“ نسائی کے علاوہ اسے چاروں نے روایت کیا ہے، ابو عوانہ، ابن حبان اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 836

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 865

وعن سعيد بن المسيب ان عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال: ايما رجل تزوج امراة،‏‏‏‏ فدخل بها،‏‏‏‏ فوجدها برصاء،‏‏‏‏ او مجنونة،‏‏‏‏ او مجذومة،‏‏‏‏ فلها الصداق بمسيسه إياها،‏‏‏‏ وهو له على من غره منها. اخرجه سعيد بن منصور ومالك وابن ابي شيبة ورجاله ثقات. وروى سعيد ايضا عن علي نحوه وزاد: او بها قرن،‏‏‏‏ فزوجها بالخيار،‏‏‏‏ فإن مسها فلها المهر بما استحل من فرجها.

سیدنا سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو شخص کسی عورت سے نکاح کرے پھر اس سے ہمبستری کرے اور اسے معلوم ہو کہ وہ مرض برص میں مبتلا ہے یا دیوانی ہے یا کوڑھ کے مرض میں مبتلا ہے تو خاوند کے اسے چھونے کی بنا پر حق مہر کی وہ مستحق ہے اور اس مہر کی رقم اس سے وصول کی جائے گی جس نے اسے دھوکہ دیا۔ اسے سعید بن منصور، مالک اور ابن ابی شیبہ نے نکالا ہے۔ اس کے راوی ثقہ ہیں۔ اور سعید نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح روایت کیا ہے اور اس میں اتنا اضافہ کیا ہے کہ اس عورت کو مرض قرن ہو تو اس کا شوہر خود مختار ہو گا۔ اگر مرد نے اس عورت سے مباشرت کی ہو تو عورت کی شرمگاہ کو حلال کرنے کے بدلہ میں مہر دینا ہو گا۔

سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 865

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 884

وعن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ايما امراة نكحت على صداق او حباء او عدة قبل عصمة النكاح،‏‏‏‏ فهو لها،‏‏‏‏ وما كان بعد عصمة النكاح،‏‏‏‏ فهو لمن اعطيه،‏‏‏‏ واحق ما اكرم الرجل عليه ابنته او اخته» .‏‏‏‏ رواه احمد والاربعة إلا الترمذي.

سیدنا عمرو بن شعیب رحمہ اللہ نے اپنے باپ سے، انہوں نے اپنے دادا سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس عورت کو مہر عطیہ یا نکاح سے پہلے کسی وعدہ کی بنا پر بیاہ دیا جائے تو یہ اس عورت کا حق ہے اور جو عطیہ نکاح کے بعد دیا جائے تو وہ اسی کا ہے جسے دیا جائے اور وہ چیز جس کی وجہ سے مرد زیادہ تکریم کا مستحق ہے اس کی بیٹی یا اس کی بہن ہے۔“ اسے احمد اور ترمذی کے علاوہ چاروں نے روایت کیا ہے۔

جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← وعن عمرو بن شعيب

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 884

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 885

وعن علقمة عن ابن مسعود: انه سئل عن رجل تزوج امراة ولم يفرض لها صداقا،‏‏‏‏ ولم يدخل بها،‏‏‏‏ حتى مات؟ فقال ابن مسعود: لها مثل صداق نسائها،‏‏‏‏ لا وكس،‏‏‏‏ ولا شطط،‏‏‏‏ وعليها العدة،‏‏‏‏ ولها الميراث،‏‏‏‏ فقام معقل بن سنان الاشجعي،‏‏‏‏ فقال: قضى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في بروع بنت واشق امراة منا مثل ما قضيت،‏‏‏‏ ففرح بها ابن مسعود. رواه احمد والاربعة،‏‏‏‏ وصححه الترمذي،‏‏‏‏ وحسنه جماعة.

سیدنا علقمہ کہتے ہیں کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہا سے ایسے شخص کے متعلق مسئلہ پوچھا گیا جس نے کسی عورت سے نکاح کیا اور اس کے لئے مہر مقرر نہیں کیا تھا اس سے دخول بھی نہیں کیا اور وہ فوت ہو گیا۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہما نے جواب دیا کہ اس عورت کو مہر اس کے خاندان کی عورتوں کے برابر ملے گا۔ اس میں نہ کمی ہو گی اور نہ زیادتی۔ اس پر عدت گزارنا بھی لازمی ہے اور اس کے لئے میراث بھی ہے۔ یہ سن کر معقل بن سنان رضی اللہ عنہ اٹھے اور فرمایا کہ ہماری ایک عورت بروع بنت واشق کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی فیصلہ فرمایا تھا جیسا آپ نے کیا ہے۔ اس پر ابن مسعود رضی اللہ عنہما بہت خوش ہوئے۔ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے اور ایک جماعت نے اسے حسن قرار دیا ہے۔

ابْنِ مَسْعُودٍ، ← عَلْقَمَةَ

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 885

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 889

وعن علي رضي الله عنه قال: لا يكون المهر اقل من عشرة دراهم. اخرجه الدارقطني موقوفا،‏‏‏‏ وفي سنده مقال.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مہر دس درہم سے کم نہیں۔ اسے دارقطنی نے موقوف روایت کی ہے اور اس کی سند میں بھی کلام ہے۔

عَلِيٍّ،

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 889

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 893

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا دعي احدكم إلى وليمة فلياتها» . متفق عليه. ولمسلم: «‏‏‏‏إذا دعا احدكم اخاه فليجب،‏‏‏‏ عرسا كان او نحوه» .

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تم میں سے کسی کو دعوت ولیمہ پر مدعو کیا جائے تو اسے وہاں پہنچنا چاہیئے۔“ (بخاری و مسلم) اور مسلم کی روایت میں ہے جب تم میں سے کسی کو اس کا بھائی مدعو کرے تو اسے اس کی دعوت کو قبول کرنا چاہیئے خواہ وہ شادی ہو یا اسی طرح کی کوئی اور دعوت۔

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 893

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 894

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏شر الطعام طعام الوليمة يمنعها من ياتيها،‏‏‏‏ ويدعى إليها من ياباها،‏‏‏‏ ومن لم يجب الدعوة فقد عصى الله ورسوله» .‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بدترین کھانا ولیمہ کا کھانا ہے کہ آنے والے (مستحقین) کو روک دیا جاتا ہے اور جو آنے سے انکاری ہو اسے مدعو کیا جاتا ہے اور جس نے دعوت (ولیمہ) کو قبول و منظور نہ کیا تو اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔“ (مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 894

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 896

وعن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏طعام الوليمة اول يوم حق،‏‏‏‏ وطعام يوم الثاني سنة،‏‏‏‏ وطعام يوم الثالث سمعة،‏‏‏‏ ومن سمع سمع الله به» .‏‏‏‏ رواه الترمذي،‏‏‏‏ واستغربه،‏‏‏‏ ورجاله رجال الصحيح،‏‏‏‏ وله شاهد عن انس عند ابن ماجه.

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ولیمہ کا کھانا پہلے روز حق ہے اور دوسرے روز سنت اور تیسرے روز کھانا تو نمود و نمائش ہے جو شخص ریاکاری کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی تشہیر (یا اسے سزا) کرے گا۔ “ اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور اسے غریب بھی قرار دیا ہے۔ حالانکہ اس حدیث کے راوی صحیح کے راوی ہیں اور ابن ماجہ میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی روایت کی صورت میں اس کا ایک شاہد بھی موجود ہے۔

ابْنِ مَسْعُودٍ،

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 896

chevron_left Previous
1…353637…1,219
Next chevron_right