Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
صحیفہ ہمام بن منبہ

Saheefah Hamam bin Munabah

by أبو عقبة همام بن منبه بن كامل بن سيج اليماني الصنعاني الأبناوي

139 Hadith2 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

All Chapters
1. sporadic
    0. Chapter

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 85

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا يقل احدكم: اسق ربك او اطعم ربك وضئ ربك ولا يقل احدكم: ربي، وليقل: سيدي ومولاي، ولا يقل احدكم: عبدي، امتي، وليقل: فتاي، فتاتي غلامي" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یوں نہ کہے: اپنے ”رب“ کو پلاؤ، اپنے رب کو کھانا کھلاؤ یا اپنے رب کو وضو کراؤ، اور نہ کوئی (اپنے آقا کو) میرا ”رب“ کہ کر پکارے بلکہ وہ (اپنے آقا کو) ”سیدی و مولای“ میرا سردار، میرا مولا کہہ کر پکارے۔ کسی کے لیے ”عبدی“ میرا بندہ، یا ”امتی“ میری بندی کہنا ٹھیک نہیں، بلکہ اسے چاہیے وہ یوں کہے: ”غلامی“ میرا نوکر، میری نوکرانی، میرا غلام۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 85

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 86

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اول زمرة تلج الجنة صورهم على صورة القمر ليلة البدر، لا يبصقون فيها ولا يمتخطون ولا يتغوطون فيها، آنيتهم وامشاطهم من الذهب والفضة، ومجامرهم من الالوة، ورشحهم المسك، ولكل واحد منهم زوجتان، يرى مخ ساقها من وراء اللحم من الحسن، لا اختلاف بينهم ولا تباغض، قلوبهم على قلب واحد , يسبحون الله بكرة وعشيا" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہو گا ان کی صورتیں چودھویں رات کے چاند کی طرح ہوں گی۔ وہ (جنتی) نہ تو اس میں تھوکیں گے، نہ ناک صاف کریں گے اور نہ ہی رفع حاجت کریں گے، ان کے برتن کنگھیاں سونے اور چاندی کی ہوں گی۔ ان کی انگیٹھیوں (کا ایندھن) عود ہندی (خوشبودار لکڑی) ہے۔ ان کا پسینہ کستوری کی مانند (خوشبودار) ہو گا اور ہر ایک جنتی کی دو دو بیویاں ہوں گی، جن کی پنڈلیوں کا گودا خوبصورتی کی وجہ سے گوشت کے بیچ سے نظر آئے گا۔ نیز جنتیوں کے درمیان کسی قسم کا نہ کوئی اختلاف ہو گا اور نہ کوئی بغض، سب کے دل ایک دل کی مانند ہوں گے اور صبح شام اللہ کی تسبیح بیان کرتے ہوں گے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 86

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 87

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اللهم إني اتخذ عندك عهدا لن تخلفه، إنما انا بشر، فاي المؤمنين آذيته او شتمته او جلدته او لعنته , فاجعلها صلاة وزكاة وقربة تقربه بها يوم القيامة" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میں تجھ سے عہد لیتا ہوں، جس کی ہرگز تو خلاف ورزی نہیں کرے گا، میں تو ایک بشر (انسان) ہوں، چناچہ میں نے جس کسی مومن کو تکلیف پہنچائی ہو، یا برا بھلا کہا ہو، یا سزا دی ہو، یا لعن طعن کی ہو، تو یہ (سب) اس کے لیے رحمت، پاکیزگی اور قرب کا ذریعہ بنا جس سے تو اسے روز قیامت اپنے قریب کر لے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 87

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 88

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لم تحل الغنائم لمن كان قبلنا، ذلك بان الله راى ضعفنا وعجزنا فطيبها لنا" .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم سے پہلی امتوں کے لیے غنیمت کا مال جائز نہیں تھا (لیکن ہمارے لیے اس کی حلت کا سبب یہ ہے کہ) اللہ تعالیٰ نے ہماری کمزوری اور عاجزی کو دیکھ کر اس مال کو ہمارے لیے طیب (جائز) بنا دیا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 88

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 89

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " دخلت امراة النار من جراء هرة لها او هرة ربطتها، فلا هي اطعمتها ولا هي ارسلتها تتقمم من خشاش الارض، حتى ماتت هزلا" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک عورت اپنی بلی کو باندھنے کے جرم کے سبب داخل جہنم ہوئی، نہ تو اس نے اسے کچھ کھلایا اور نہ اسے آزاد چھوڑا کہ حشرات الارض کھا لیتی حتیٰ کہ وہ لاغر ہو کر مر گئی۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 89

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 90

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا يسرق سارق وهو حين يسرق مؤمن، ولا يزني زان وهو حين يزني مؤمن، ولا يشرب الحدود احدكم يعني الخمر وهو حين يشربها مؤمن , والذي نفس محمد بيده لا ينتهب احدكم نهبة ذات شرف يرفع إليه المؤمنون اعينهم فيها وهو حين ينتهبها مؤمن ولا يغل احدكم حين يغل وهو مؤمن وإياكم وإياكم" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ”چور بوقت چوری مومن نہیں ہوتا، زانی زنا کرتے وقت مومن نہیں ہوتا، اور شرابی بوقت شراب نوشی مومن نہیں ہوتا اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! تم میں کوئی عزت دار شخص لوٹ مار کرتا ہے، جس کی طرف اہل ایمان اپنی نگاہیں اٹھا کر دیکھتے ہیں تو وہ شخص اس لوٹ مار کے وقت مومن نہیں ہوتا اور خیانت کرتے وقت خائن مومن نہیں ہوتا، پس تم ان (شنیعہ و قبیحہ عادات سے) ضرور اجتناب کرو! بچو۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 90

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 91

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" والذي نفس محمد بيده، لا يسمع بي احد من هذه الامة، ولا يهودي ولا نصراني، ومات ولم يؤمن بالذي ارسلت به إلا كان من اصحاب النار" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی جان ہے! اس امت کا جو بھی شخص خواہ وہ یہودی ہو، یا عیسائی میری بعثت کا سنے اور جس دین کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے اس پر ایمان لائے بغیر فوت ہو جائے تو ایسا شخص دوزخی ہو گا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 91

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 92

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " التسبيح للقوم، والتصفيق للنساء في الصلاة" .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز میں کوئی معاملہ درپیش ہو تو مردوں کے لیے ”سبحان اللہ“ کہنا اور عورتوں کے لیے تالی بجانا مشروع ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 92

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 93

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " كل كلم يكلم به المسلم في سبيل الله يكون يوم القيامة كهيئتها إذا طعنت يفجر دما، اللون لون الدم والعرف عرف المسك" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کو اللہ کی راہ میں جو بھی زخم لگتا ہے وہ روز قیامت اسی حالت پر ہو گا جس طرح کہ وہ لگا تھا، اس سے خون بہہ رہا ہوگا جس کا رنگ خون کی طرح ہو گا اور (اس کی) خوشبو مشک (کستوری) کی طرح ہو گی۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 93

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 94

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إني لانقلب إلى اهلي فاجد التمرة ساقطة على فراشي او في بيتي فارفعها لآكلها، ثم اخشى ان تكون من الصدقة، فالقيها" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جب اپنے گھر لوٹتا ہوں تو وہاں میں اپنے بستر پر (اپنے گھر میں) پڑی ہوئی کھجور پاتا ہوں اور اسے کھانے کے لیے اٹھا لیتا ہوں پھر اس خدشہ سے کہ یہ کھجور صدقہ کی ہو، اسے پھینک دیتا ہوں۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 94

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 95

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا تزالون تستفتون حتى يقول احدكم: هذا الله خلق الخلق , فمن خلق الله؟" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ہمیشہ اسی طرح سوال کرتے رہو گے یہاں تک کہ تم میں سے ایک شخص (یہ بھی) کہہ دے گا کہ یہ اللہ ہے جس نے ساری مخلوق کو پیدا کیا لیکن اللہ کو کس نے پیدا کیا؟“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 95

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 96

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لان يلج احدكم بيمينه في اهله، آثم له عند الله من ان يعطي كفارته التي فرض الله عز وجل" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! تم میں سے کسی شخص کا قسم کی وجہ سے اپنے اہل و عیال سے ترکِ تعلقات پر اصرار کرنا، اللہ کے نزدیک اس سے زیادہ گناہ کی بات ہے کہ (قسم توڑ کر) اس کا کفارہ ادا کیا جائے، جو اللہ تعالیٰ نے اس پر لازم کیا ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 96

chevron_left Previous
1…789…12
Next chevron_right