Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
صحیفہ ہمام بن منبہ

Saheefah Hamam bin Munabah

by أبو عقبة همام بن منبه بن كامل بن سيج اليماني الصنعاني الأبناوي

139 Hadith2 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

All Chapters
1. sporadic
    0. Chapter

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 97

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا اكره الاثنان على اليمين فاستحباها، فاسهم بينهما" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب دو آدمی قسم کھانے پر مجبور کیے جائیں اور وہ دونوں قسم کھانا پسند کرتے ہوں، تو ان دونوں کے درمیان قرعہ ڈالو۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 97

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 98

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا ما احدكم اشترى لقحة مصراة او شاة، فهو بخير النظرين بعد ان يحلبها، إما هي وإلا فليردها وصاعا من تمر" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص مصّراۃ (جس جانور کا تھنوں میں دودھ روک دیا گیا ہو) اونٹنی یا بکری خریدے، تو دودھ دوہنے کے بعد اسے دو چیزوں میں سے بہتر کے انتخاب کا اختیار ہے، چاہے تو اسے اپنے پاس رکھ لے یا پھر واپس کر دے، اور دودھ دوہنے کے عوض میں اس کے مالک کو ایک صاع کھجوریں بھی دے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 98

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 99

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الشيخ شاب على حب اثنتين: طول الحياة، وكثرة المال" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بوڑھا آدمی دو چیزوں کی محبت میں جوان ہوتا ہے: اول: لمبی زندگی کی امید اور خواہش رکھنا، دوم: یہ کہ کثرت مال کی تمنا رکھنا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 99

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 100

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا يشير احدكم إلى اخيه بالسلاح، فإنه لا يدري احدكم لعل الشيطان ان ينزع في يده، فيقع في حفرة من النار" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارہ نہ کرے، (کیونکہ) وہ نہیں جانتا کہ ممکن ہے شیطان اس کے ہاتھ سے ہتھیار (اسلحہ) چھڑوا دے۔ (اور وہ کسی کو مار بیٹھے) جس کے سبب وہ (مارنے والا) جہنم کے گڑھے میں جا گرے گا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 100

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 101

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اشتد غضب الله على قوم فعلوا برسول الله صلى الله عليه وسلم وهو حينئذ يشير إلى رباعيته" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا اس قوم پر انتہائی سخت غضب ہوا جس نے اس کے رسول کے ساتھ ایسا کیا جب کہ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سامنے والے چار دندان مبارک (جو شہید کیے گئے تھے) کی طرف اشارہ فرما رہے تھے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 101

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 102

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اشتد غضب الله على رجل يقتله رسول الله صلى الله عليه وسلم في سبيل الله" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا اس قوم پر انتہائی سخت غضبناک ہوا، جسے اللہ کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے اللہ کی راہ میں قتل کیا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 102

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 103

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " على ابن آدم نصيب من الزنا ادرك ذلك لا محالة , قال: فالعين زنيتها النظر وتصديقها الإعراض، واللسان زنيته المنطق، والقلب زنيته التمني، والفرج يصدق بما ثم او يكذب" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن آدم پر زنا کا کچھ حصہ مقرر کیا گیا ہے، جسے وہ بہرصورت پائے گا، آنکھ کا زنا (حرام چیز کو) دیکھنا ہے، اور اس کی تصدیق نظر ہٹا لینا ہے (اگر اس شخص نے اپنی پہلی نظر کے بعد اعراض کیا اور محرمات کو دیکھتے ہی اپنی نظروں کو جھکا لیا، تو یہ سچی نظر ہے وگرنہ نہیں) زبان کا زنا (فحش) بات کا کہنا ہے، دل کا زنا تمنا اور خواہش کرنا ہے اور شرمگاہ گناہ کی تصدیق کرتی ہے یا تکذیب۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 103

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 104

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا احسن احدكم إسلامه، فكل حسنة يعملها تكتب بعشر امثالها إلى سبع مائة ضعف، وكل سيئة يعملها تكتب له بمثلها حتى يلقى الله عز وجل" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص اپنے اسلام کو (نیکی و اطاعت سے) اچھا بناتا ہے تو اس کی ہر نیکی جس پر وہ عمل پیرا ہوتا ہے، دس سے لے کر سات سو گنا تک لکھی جاتی ہے اور اس کا ہر گناہ جس پر وہ عمل میں لاتا ہے اس گناہ کی مثل (یعنی صرف ایک گناہ) لکھا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ سے جا ملتا ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 104

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 105

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا ام احدكم للناس، فليخفف الصلاة، فإن فيهم الكبير وفيهم الضعيف وفيهم السقيم , وإن قام وحده فليطل صلاته ما شاء" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم سے کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھائے اسے چاہئیے کہ وہ نماز میں اختصار کرے، کیونکہ مقتدیوں میں بعض بوڑھے، بعض کمزور اور بعض بیمار ہوتے ہیں اور اگر وہ تنہا نماز پڑھے تو جس قدر چاہے لمبی نماز پڑھے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 105

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 106

(حديث قدسي) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " قالت الملائكة: يا رب، ذاك عبد يريد ان يعمل سيئة وهو ابصر به، فقال: ارقبوه، فإن عملها فاكتبوها له بمثلها، وإن تركها فاكتبوها له حسنة، إنما تركها من جراي" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے عرض کرتے ہیں: اے رب! تیرا (فلاں) بندہ برائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ دراں حالیکہ اللہ تعالیٰ کو اس بات کا اچھی طرح علم ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اس کی نگرانی رکھو، اگر وہ برائی کا ارتکاب کر لے تو اس کے لیے ایک برائی لکھ دو، اور اگر اسے ترک کر دے تو اس کے لیے ایک نیکی لکھ دو، کیونکہ اس بندے نے میرے ڈر سے (یہ) برائی ترک کی ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 106

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 107

(حديث قدسي) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يقول الله تعالى: " كذبني عبدي ولم يكن ذلك له، وشتمني عبدي ولم يكن ذلك له، اما تكذيبه إياي ان يقول: لن يعيدنا كما بدانا، واما شتمه إياي ان يقول: اتخذ الله ولدا، وانا الصمد، لم الد ولم اولد، ولم يكن لي كفوا احد" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میرے بندے نے میری تکذیب کی حالانکہ اسے یہ زیب نہیں دیتا، اور میرے بندے نے مجھے گالی دی جب کہ یہ اس کے شایانِ شان نہیں ہے۔ (بہرحال) اس کا مجھے جھٹلانا یہ ہے کہ وہ کہتا ہے: اللہ تعالیٰ ہمیں دوبارہ ہرگز پیدا نہیں کرے گا، جیسے اس نے ہمیں ابتدا پیدا کیا ہے۔ اور اس کا مجھے گالی دینا یہ ہے کہ وہ کہتا ہے: اللہ نے بیٹا بنا لیا ہے، حالانکہ میں نے نیاز ہوں، نہ میری کوئی اولاد ہے، اور نہ میں کسی کی اولاد ہوں اور میرا کوئی ہمسر نہیں۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 107

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 108

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ابردوا عن الحر في الصلاة , فإن شدة الحر من فيح جهنم" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گرمی میں نماز ٹھنڈے وقت میں ادا کرو، کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 108

chevron_left Previous
1…89101112
Next chevron_right