صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 73
(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يكون كنز احدكم يوم القيامة شجاعا اقرع , يفر منه صاحبه ويطلبه ويقول: انا كنزك، قال: والله لن يزال يطلبه حتى يبسط يده فيلقمها فاه" .
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے روز تم میں سے ایک شخص کا خزانہ (جس سے وہ زکوۃ نہیں نکالتا تھا) گنجے سانپ کی شکل اختیار کرے گا، اور وہ صاحب خزانہ اس سے بھاگے گا مگر وہ گنجا سانپ اس کے پیچھے رہے گا اور کہے گا: میں تیرا خزانہ ہوں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واللہ، اللہ کی قسم! وہ سانپ مسلسل اس کا پیچھا کرتا رہے گا، حتی کہ وہ شخص اپنا ہاتھ پھیلائے گا تو یہ سانپ اسے نگل لے گا۔“
Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 73
