Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
صحیفہ ہمام بن منبہ

Saheefah Hamam bin Munabah

by أبو عقبة همام بن منبه بن كامل بن سيج اليماني الصنعاني الأبناوي

139 Hadith2 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

All Chapters
1. sporadic
    0. Chapter

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 109

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا تقبل صلاة احدكم إذا احدث حتى يتوضا" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص بےوضو ہو جائے تو اس کی نماز تب تک قبول نہیں ہوتی، جب تک وضو نہ کر لے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 109

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 110

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا نودي بالصلاة، فاتوها وانتم تمشون وعليكم السكينة، فما ادركتم فصلوا، وما سبقتم فاتموا" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کی اذان کہی جائے تو نماز کے لیے سکون اور اطمینان سے چلتے ہوئے آؤ، پھر جو نماز تم پا لو، اسے پڑھ لو اور جو رہ جائے، اسے (بعد میں) پورا کر لو۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 110

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 111

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يضحك الله لرجلين يقتل احدهما الآخر، كلاهما يدخل الجنة"، قالوا: وكيف يا رسول الله؟ قال:" يقتل هذا فيلج الجنة ثم يتوب الله على الآخر فيهديه إلى الإسلام , ثم يجاهد في سبيل الله فيستشهد" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایسے دو آدمیوں (کی طرف دیکھ کر) مسکرا دیتا ہے۔ جن میں سے ایک دوسرے کا قاتل ہو گا، (اس کے باوجود) وہ دونوں جنت میں داخل ہوں گے“، اس پر صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! وہ کیسے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(وہ اس طرح کہ) جو اللہ کی راہ میں لڑا وہ تو شہید ہوا، اور جنت میں داخل ہو گیا۔ پھر اللہ نے دوسرے یعنی قاتل کو توبہ کی توفیق بخشی اور اسلام قبول کرنے کی ہدایت دی، پھر اس نے بھی اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور شہید ہو گیا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 111

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 112

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا يبيع احدكم على بيع اخيه , ولا يخطب على خطبة اخيه" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے اور نہ اپنے بھائی کی منگنی پر منگنی کا پیغام بھیجے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 112

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 113

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الكافر ياكل في سبعة امعاء، والمؤمن ياكل في معى واحد" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے، اور مومن ایک آنت میں کھاتا ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 113

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 114

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إنما سمي الخضر لانه جلس على فروة بيضاء، فإذا هي تهتز تحته خضراء" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خضر“ کا نام ”خضر“ اس لیے رکھا گیا کہ وہ ایک (مرتبہ) سفید ریت یا خشک زمین پر بیٹھے تو اچانک وہ زمین آپ کے نیچے سرسبز ہو کر لہلہانے لگی۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 114

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 115

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إن الله لا ينظر إلى المسبل يوم القيامة، يعني إزاره" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالٰی قیامت کے روز ٹخنوں سے نیچے تہبند لٹکانے والے کی طرف (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 115

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 116

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " قيل لبني إسرائيل ادخلوا الباب سجدا وقولوا حطة يغفر لكم خطاياكم، فبدلوا فدخلوا الباب يزحفون على استاههم، وقالوا: حبة في شعرة" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل کو حکم دیا گیا کہ دروازے سے سجدہ کی حالت میں داخل ہوں۔ اور (ساتھ میں) یہ کہتے آؤ (اے اللہ!) ہماری مغفرت فرما دے (تاکہ تمہارے تمام گناہ معاف کر دئیے جائیں) لیکن انہوں نے اس میں تبدیلی کر ڈالی، چنانچہ وہ (بجائے سجدہ کرنے کے) اپنی سرینوں پر گھسٹتے ہوئے دروازے سے داخل ہوئے اور انہوں نے ( «حطة» کی بجائے) «حبة فى شعيرة» (جو میں گیہوں) کہا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 116

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 117

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا قام احدكم من الليل، فاستعجم القرآن على لسانه فلم يدر ما يقول، فليضطجع" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص قیام اللیل کرے اور قرآن اس کی زبان پر اٹکنے لگے اور وہ یہ نہ سمجھ پائے کہ وہ کیا پڑھ رہا ہے، تو وہ لیٹ (سو) جائے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 117

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 118

(حديث قدسي) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: قال الله تعالى: " لا يقل ابن آدم: يا خيبة الدهر، فإني انا الدهر، ارسل الليل والنهار، فإذا شئت قبضتهما" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ابن آدم کو ایسا نہیں کہنا چاہیے، ہائے زمانے کا برا ہو، کیونکہ میں ہی زمانہ ہوں (پیدا کرنے والا) اور لیل و نہار کو (مسلسل) میں ہی بھیجتا ہوں اور جب میں چاہوں گا، تو ان دونوں کو روک لوں گا۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 118

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 119

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " نعما للمملوك ان يتوفاه الله بحسن طاعة ربه وطاعة سيده، نعما له، نعما له" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا ہی خوب ہے وہ غلام جسے اللہ اپنے رب اور اپنے سردار کی احسن طریقے سے اطاعت کرتے ہوئے دنیا سے رخصت کرے، یہ اس کے لیے بہت ہی خوب ہے، یہ اس کے لیے بہت ہی خوب ہے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 119

صحیفہ ہمام بن منبہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 120

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا قام احدكم إلى الصلاة، فلا يبصق امامه , فإنه يناجي الله ما دام في مصلاه، ولا عن يمينه، فإن عن يمينه ملكا , ولكن ليبصق عن شماله او تحت رجله، فيدفنه" .

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہو، تو وہ اپنے سامنے مت تھوکے، کیونکہ جب تک وہ اپنی جائے نماز میں ہوتا ہے، تب تک وہ اللہ عزوجل سے مناجات میں مشغول ہوتا ہے۔ اور (اسی طرح) وہ اپنے دائیں جانب (بھی) نہ تھوکے، کیونکہ اس کی دائیں طرف فرشتہ ہوتا ہے۔ ہاں (اگر تھوکنا چاہے تو) اپنے بائیں جانب یا پاؤں کے نیچے تھوکے، پھر اسے دفن کر دے۔“

Saheefah Hamam bin Munabah · sporadic › Chapter · Hadith 120

chevron_left Previous
1…9101112
Next chevron_right