المعجم الاوسط للطبرانی · بَابُ الْهَاءِ ‹ ذِكْرُ مَنِ اسْمُهُ: هَاشِمٌ · حديث 9308
9308 - حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ، ثَنَا آدَمُ، نَا وَرْقَاءُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ {آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ} [البقرة: 285] قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا بَلَغَ: {غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ} [البقرة: 285] قَالَ اللَّهُ: «قَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ» فَلَمَّا قَالَ: {رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا} [البقرة: 286] قَالَ اللَّهُ: «لَا أُؤَاخِذُكُمْ» فَلَمَّا قَالَ: {رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا} [البقرة: 286] قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: «لَا أَحْمِلُ عَلَيْكُمْ» ، فَلَمَّا قَالَ: {وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ} [البقرة: 286] قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: «لَا أُحَمِّلُكُمْ» {وَاعْفُ عَنَّا} [البقرة: 286] قَالَ: «قَدْ عَفَوْتُ عَنْكُمْ» ، فَلَمَّا قَالَ: {وَاغْفِرْ لَنَا} [البقرة: 286] قَالَ: «قَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ» ، فَلَمَّا قَالَ: {وَارْحَمْنَا} [البقرة: 286] قَالَ: «قَدْ رَحِمْتُكُمْ» ، فَلَمَّا قَالَ: {فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ} [البقرة: 286] قَالَ: «قَدْ نَصَرْتُكُمْ عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ» لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا وَرْقَاءُ، تَفَرَّدَ بِهِ آدَمُ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ’’ رسول ایمان لایا اس پر جو اس کے رب کے پاس سے اس پر اتری ہے اور ایمان والے‘‘ ۔حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو پڑھا، جب اس آیت تک پہنچے: ’’ تیری معافی ہواے رب ہمارے! اور تیری طرف پھرنا ہے ‘‘۔ اللہ پاک نے فرمایا: میں نے تم کو معاف کیا، جب یہ فرمایا: اے ہمارے رب! ہمیں نہ پکڑ اگر ہم بھولیں یا چوکیں ! اللہ نے فرمایا: میں تم سے مواخذہ نہیں کروں گا! جب یہ پڑھے: اے رب ہمارے! اور ہم پر بھاری بوجھ نہ رکھ، جوتو نے ہم سے اگلوں پر رکھا تھا۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے: میں تم پر نہیں رکھوں گا جب تم پڑھو: ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہم کو طاقت نہیں ہے ، اللہ پاک نے فرمایا: میں تم پر نہیں ڈالوں گا ، عرض کی: ہم کو معاف کر ، اللہ پاک نے فرمایا: میں نے تمہیں معاف کیا۔ عرض کی : ہم کو بخش دے! اللہ پاک نے فرمایا: میں نے تمہیں بخش دیا ، جب اس جگہ پر پہنچے: ہم پر رحم کرے! اللہ پاک نے فرمایا: میں نے تم پر رحم کیا ، جب اس آیت پر پہنچے: ’’ہماری کافروں پر مدد فرما‘‘! اللہ پاک نے فرمایا: میں نے تمہاری کافروں پر مدد فرمائی ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، ← وَرْقَاءُ ← آدَمُ، ← هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ،
Hadith 9308
