المعجم الاوسط للطبرانی · بَابُ النُّونِ ‹ مَنِ اسْمُهُ: نَصْرٌ · حديث 9221
9221 - حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ السِّنْجَارِيُّ، ثَنَا مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، حَدَّثَنِي أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ سَلْمَى، - امْرَأَةِ أَبِي رَافِعٍ - قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوْقَ بَيْتِهِ جَالِسًا، فَقَالَ: «يَا سَلْمَى، ائْتِينِي بِغَسْلٍ» ، فَجِئْتُ إِلَيْهِ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءُ سُدْرٍ، فُصَفَّيْتُهُ لَهُ ثُمَّ جَثَا عَلَى مِرْفَقَةٍ حَشْوُهَا لِيفٌ، وَأَنَا أَصُبُّ عَلَى رَأْسِهِ فَغَسَلَهُ، وَإِنِّي لَأَنْظُرُ إِلَى كُلِّ قَطْرَةٍ تَقْطُرُ مِنْ رَأْسِهِ فِي الْإِنَاءِ، كَأَنَّهُ الدُّرُّ يَلْمَعُ، ثُمَّ جِئْتُهُ بِمَاءٍ فَغَسَلَهُ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ غَسْلِهِ قَالَ: «يَا سَلْمَى، اهْرِيقِي مَا فِي الْإِنَاءِ فِي مَوْضِعٍ لَا يَتَخَطَّاهُ أَحَدٌ» ، فَأَخَذْتُ الْإِنَاءَ فَشَرِبْتُ بَعْضَهُ، ثُمَّ أَهْرَقْتُ الْبَاقِيَ، فَقَالَ لِي: «مَاذَا صَنَعْتِ بِمَا فِي الْإِنَاءِ؟» قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَسَدْتُ الْأَرْضَ عَلَيْهِ، فَشَرِبْتُ بَعْضَهُ، ثُمَّ أَهْرَقْتُ الْبَاقِيَ عَلَى الْأَرْضِ، فَقَالَ: «اذْهَبِي، فَقَدْ حَرَّمَكِ اللَّهُ بِذَلِكَ عَلَى النَّارِ» لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَلْمَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ
حضرت سلمی ابو رافع کی. زوجہ فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھر کے اوپر تشریف فرما تھے ، آپ نے فرمایا: اے اُم سلمہ! دھونے کے لیے پانی لاؤ! میں ایک برتن میں آپ کے لیے پانی لائی ، میں نے آپ کے آگے رکھا ، پھر کھٹنوں کے بل ہوئے ، میں نے آپ کے سر انور پر پانی ڈالا ، آپ اس کو دھور ہے تھے ، میں دیکھ رہی تھی کہ آپ کے سر سے قطرے چمکتے ہوئے موتیوں کی طرح گر رہے تھے ، پھر میں پانی لائی تو آپ نے اس کو دھویا ، جب آپ دھو کر فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا: اے سلمی ! اس برتن میں ایسی جگہ پانی ڈالا کرو جہاں کسی کے پاؤں نہ لگیں ، میں نے پانی لیا، اس سے کچھ پی لیا، پھر بہا دیا۔ آپ نے مجھے فرمایا: تُو نے پانی کے ساتھ کیا کیا؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میں نے زمین پر بہانے کو ناپسند کیا، میں نے کچھ پی لیا اور کچھ زمین میں ڈالا ۔ آپ نے فرمایا: جاؤ ! اللہ عزوجل نے تیرے بدن پر جہنم کی آگ حرام کر دی ہے ۔
Al Muajam Al Awsat Tibrani · Noon Gate › From his name: Nasr · Hadith 9221
