المعجم الاوسط للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ: مُفَضَّلٌ · حديث 9211
9211 - حَدَّثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا أَبُو حُمَةَ، ثَنَا أَبُو قُرَّةَ، قَالَ: ذَكَرَ زَمْعَةُ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ - وَذَكَرَتْ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: «وَلَمْ أَكُنْ رَأَيْتُ امْرَأَةً قَطُّ خَيْرًا فِي الدِّينِ مِنْ زَيْنَبَ، أَتْقَى لِلَّهِ، وَأَصْدَقَ حَدِيثًا، وَأَوْصَلَ لِلرَّحِمِ، وَأَعْظَمَ صَدَقَةً، وَأَشَدَّ ابْتِذَالًا لِنَفْسِهَا فِي الْعَمَلِ الَّذِي يُتَصَدَّقُ بِهِ، وَيُتَقَرَّبُ بِهِ إِلَى اللَّهِ»
حضرت حارث بن ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضرت سیدہ زینب بنت جحش زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کیا ، فرمایا: میں نے زینب سے زیادہ دین میں نیکی کرنے والی نہیں دیکھی ، آپ اللہ سے بہت زیادہ ڈرتی تھیں ، سب سے زیادہ سچی بات کرتی تھیں ، سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والی تھیں ، زیادہ صدقہ دینے والی تھیں ، اپنے آپ کو اللہ کی عبادت میں لگائے رکھتی تھیں ، اس کے ذریعے اللہ کا قرب حاصل کرتی تھیں۔
وَذَكَرَتْ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ زَوْجَ النَّبِيِّ ← عَائِشَةَ أَنَّهَا ← مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ← زَمْعَةُ، ← أَبُو قُرَّةَ، ← أَبُو حُمَةَ ← مُفَضَّلُ بْنُ مُحَمَّدٍ،
Hadith 9211
