المعجم الاوسط للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ: مُطَّلِبٌ · حديث 8741
8741 - حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ، نا عَبْدُ اللَّهِ، حَدَّثَنِي أَبُو شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِي الصَّبَّاحِ مُحَمَّدِ بْنِ شُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الْهَمْدَانِيِّ، [ص:316] عَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ، فَأَوْيَنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ إِلَى شَرَفٍ، فَأَصَابَنَا فِيهِ بَرْدٌ شَدِيدٌ، حَتَّى رَأَيْنَا الرِّجَالَ يَحْفِرُ أَحَدُهُمُ الْحُفْرَةَ، فَيَدْخُلُ فِيهَا وَيُكْفِئُ عَلَيْهِ حَجْفَتَهُ، فَلَمَّا رَأَى مِنْهُمْ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ قَالَ: «مَنْ يَحْرُسُنَا فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ فَأَدْعُو اللَّهَ لَهُ بِدُعَاءٍ يُصِيبُ فَضْلَهُ» ، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ: «مَنْ أَنْتَ؟» قَالَ: أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ: «ادْنُهُ» ، فَدَنَا مِنْهُ، وَأَخَذَ بِبَعْضِ ثِيَابِهِ، ثُمَّ اسْتَفْتَحَ بِالدُّعَاءِ، قَالَ أَبُو رَيْحَانَةَ: فَلَمَّا سَمِعْتُ مَا يَدْعُو بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْأَنْصَارِيِّ قُمْتُ، فَقُلْتُ: أَنَا رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَسَأَلَنِي كَمَا سَأَلَهُ، وَقَالَ لِي: «ادْنُهُ» كَمَا قَالَ لَهُ، وَدَعَا لِي بِدُعَاءٍ دُونَ مَا دَعَا بِهِ لِلْأَنْصَارِيُّ، ثُمَّ قَالَ: «حُرِّمَتِ النَّارُ عَلَى عَيْنٍ سَهِرَتْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَحُرِّمَتِ النَّارُ عَلَى عَيْنٍ دَمَعَتْ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ» لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو شُرَيْحٍ "
حضرت ابور یحانہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایک غزوہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے ، ہم نے اس رات پناہ لی ، ایک بلند جگہ ہم کو سخت سردی محسوس ہوئی یہاں تک کہ میں نے مردوں کو دیکھا گڑھا کھود تے ہوئے ، اس میں داخل ہوئے ، جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو دیکھا ایسے کرتے تو آپ نے فرمایا:آج رات ہماری حفاظت کون کرے گا ؟ میں اس کے لیے اللہ سے دعا کرتا ہوں اس کو اپنافضل دے۔ ایک آدمی کھڑا ہوا ، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میں کرتا ہوں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو کون ہے؟ اس نے عرض کی: میں فلاں ابن فلاں انصاری ہوں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قریب ہو! آپ نے اس کے کپڑا کو ہاتھ لگایا ، پھر دعا شروع کی ۔ حضرت ابو ریحانہ فرماتی ہیں کہ جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دعا کرتے ہوئے سنا انصاری کے لیے تو میں کھڑا ہوا ، میں نے عرض کی:یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میں ایک آدمی ہوں ، میرے لیے دعا مانگیں جس طرح آپ نے اس کے لیے دعا مانگی، آپ نے فرمایا:تو بھی قریب ہو! آپ نے میرے لیے دعا کی، لیکن انصاری کے علاوہ والی دعا کی ،پھر فرمایا: اس آنکھ پر جہنم کی آگ حرام ہے جو اللہ کی راو میں حفاظت کرے ، اس آنکھ پر جہنم کی آگ حرام ہے جو اللہ کے خوف سے روتی ہے۔
Al Muajam Al Awsat Tibrani · Mim section › Of his name: is required · Hadith 8741
