المعجم الاوسط للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ: مِقْدَامٌ · حديث 8849
8849 - حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ مَسْلَمَةَ بْنِ نَافِعٍ، حَدَّثَنِي أَخِي دُوَيْدُ بْنُ نَافِعٍ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ شِهَابٍ، أَخُو الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فِي بَطْنِي حَدَثًا، فَأَقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ، فَقَالَ: «إِنَّا لَا نَقْتُلُ مَا فِي بَطْنِكِ لِذَنْبِكِ انْطَلِقِي حَتَّى تَضَعِي مَا فِي بَطْنِكِ» ، فَانْطَلَقَتْ، فَلَمَّا وَضَعَتْ جَاءَتْ فَقَالَتْ: قَدْ وَضَعْتُ. فَقَالَ: «انْطَلِقِي فَأَرْضِعِيهِ حَتَّى تَفْطِمِيهِ» ، فَلَمَّا فَطَمَتْهُ جَاءَتْ فَقَالَتْ: قَدْ فَطَمْتُهُ يَا رَسُولً اللَّهِ. فَقَالَ: «انْطَلِقِي فَاكْفُلِيهِ» فَانْطَلَقَتْ فَجَاءَتْ هِيَ وَأُخْتُهَا تَمْشِيَانِ، فَعَجِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ صَبْرِهَا، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجْمِهَا، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ: «انْطَلِقْ، فَإِذَا وَضَعْتَ فِي حَفْرِهَا فَقُمْ بَيْنَ يَدَيْهَا حَتَّى تَكُونَ نُصْبَ عَيْنَيْهَا، فَأَشِرْ إِلَيْهَا» ، وَأَمَرَ رَجُلًا، فَقَالَ: «انْطَلِقْ إِلَى حَجَرٍ عَظِيمٍ، فَائْتِهَا مِنْ خَلْفِهَا، فَارْمِهَا، فَاشْدَخْهَا» لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ إِلَّا دُوَيْدُ بْنُ نَافِعٍ، وَلَا عَنْ دُوَيْدٍ إِلَّا أَخُوهُ مَسْلَمَةُ بْنُ نَافِعٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ "
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی ، اس نے عرض کی: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میں اپنے پیٹ میں کوئی شی محسوس کرتی ہوں ، مجھ پر حد لگائیں! آپ نے فرمایا: ہم اس کو نہیں ماریں گے جو تیرے پیٹ میں ہے تو واپس چلی جا یہاں تک کہ تو جن لے جو تیرے پیٹ میں ہے ۔ وہ گئی جب اس نے جن لیا جو اس کے پیٹ میں تھا تو وہ آئی ، اس نے عرض کی: میں نے جن دیا ، آپ نے فرمایا: تُو واپس جا اور اس کو دودھ پلا ، بڑے ہونے تک جب کھانے پینے لگے تو آ نا۔ اس نے عرض کی: وہ کھانے پینے لگا ہے ، یا رسول اللہ! آپ نے فرمایا: تو چل اس کی کفالت کر ۔ وہ گئی وہ خود اور اس کی بہن دونوں چل کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں ، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تعجب کرنے لگے اس کے صبر پر ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو رجم کرنے کا حکم دیا ، پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ جاؤ اس کو گڑھے میں رکھو، اس کے سامنے کھڑا ہوا ، جب آ نکھوں تک چلی جائے تو اس کی طرف اشارہ کرنا اور آپ نے ایک آدمی کو حکم دیا، آپ نے فرمایا:بڑے پتھر کی طرف جاؤ، اس کے پیچھے سے آؤ ، اس پر گرا دو۔
جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ فَقَالَتْ: ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ شِهَابٍ، أَخُو الزُّهْرِيِّ، ← أَخِي دُوَيْدُ بْنُ نَافِعٍ، ← مَسْلَمَةَ بْنِ نَافِعٍ، ← بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ← أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ← مِقْدَامٌ،
Al Muajam Al Awsat Tibrani · Mim section › Of his name: in front of · Hadith 8849
