المعجم الاوسط للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ: مُحَمَّدٌ · حديث 7376
7376 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ مَخْلَدٍ قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي، ثَنَا سَلَّامٌ أَبُو الْمُنْذِرِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبَلَ حَتَّى إِذَا كَانَ بِالْجِعِرَّانَةِ اجْتَمَعَ النَّاسُ عَلَيْهِ وَتَعَلَّقَ رِدَاؤُهُ بِالشَّجَرَةِ، فَقَالَ: «رُدُّوا عَلَيَّ رِدَائِي، أَتَخَافُونَ أَلَّا أَقْسِمَ بَيْنَكُمْ؟ [ص:237] لَوْ كَانَ مِثْلُ شَجَرِ تِهَامَةَ نَعَمًا لَقَسَمْتُهُ بَيْنَكُمْ، ثُمَّ لَا تَجِدُونِي جَبَانًا، وَلَا بَخِيلًا، وَلَا كَذُوبًا» ثُمَّ قَالَ: «رُدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمَخِيطَ، فَإِنَّ الْغُلُولَ عَارٌ وَنَارٌ وَشَنَارٌ عَلَى أَهْلِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» وَقَالَ: «مَا لِيَ مِنْ هَذَا الْفَيْءِ مِثْلُ هَذِهِ الْوَبَرَةِ، وأَخَذَهَا مِنْ كَاهِلِ الْبَعِيرِ، إِلَّا الْخُمُسَ، وَالْخُمُسُ مَرْدُودٌ عَلَيْكُمْ» لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلَّامٍ أَبِي الْمُنْذِرِ إِلَّا عُثْمَانُ بْنُ مَخْلَدٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُهُ "
حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جعرانہ کے مقام پر واپس آئے تو لوگ آپ کے پاس جمع ہوئے ، آپ کی چادر مبارک درخت سے لٹک گئی ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری چادر واپس کر دو! کیاتم خوف کرتے ہو کہ میں تمہارے درمیان تقسیم نہیں کروں گا؟ اگر میرے پاس تہامہ درخت کے برابر مال ہو تو میں تمہارے درمیان تقسیم کر دوں گا ، تم مجھے کنجوس ، بخیل اور جھوٹانہیں پاؤ گے ۔ پھر فرمایا: دھاگہ اور سوئی واپس کر دو! کیونکہ خیانت عار اور آگ ہے ، قیامت کے دن اپنے گھر والوں کے سامنے شرمندگی ہے، فرمایا : میرے پاس مال فئی ہے ، اس اون کے برابر مال ہے جو اونٹ کی کوہان پر ہوتا ہے ، سوائے خمس کے باقی تمہاری طرف واپس کر دیا۔
جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ← يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ← سَلَّامٌ أَبُو الْمُنْذِرِ ← وجدت في كتاب أبي ← مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ مَخْلَدٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ،
Al Muajam Al Awsat Tibrani · Mim section › Of his name: Muhammad · Hadith 7376
